سرینگر// جموں کشمیر میں آئندہ برس2انچارج چیف انجینئر اور3سپر انٹنڈنٹ انجینئر سمیت30سنیئر انجینئر سبکدوش ہو رہے ہیں۔ سرکار کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ برس محکمہ تعمیرات عامہ میں30انجینئر سبکدوشی کی عمر تک پہنچ جائیں گے۔ سبکدوش ہونے والے انجینئروں میں2انچارج چیف انجینئر، 3 انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر،14انچارج ایگزیکٹیو انجینئر اور11 انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ میں سب سے زیادہ 7انجینئر سبکدوش ہونگے جبکہ اپریل میں 5 انجینئر، مئی میں3 ،فروری میں4 اورجنوری میں3 سبکدوش ہو رہے ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی انڈر سیکریٹری نسیمہ نذیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے انجینئروں میں انچارج چیف انجینئر جموں کشمیر اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی جموں رویندر کمار اور تعمیرات عامہ جموں کے انچارج چیف انجینئر انجینئر منظور حسین کے علاوہ پائو ڈیولپمنٹ کارپوریشن لداخ میں تعینات انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر تاشی نمگیال، پبلک ورکس سرکل ریاسی ادھمپور کے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر ہلال احمد شیخ ، پولیس ہاوسنگ کارپوریشن کے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر پیرزادہ آفاق احمد شامل ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ بارہمولہ ڈویژن کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر توفیق احمد چستی،آر اینڈ بی کشمیر کے چیف انجینئر کے ٹیکنکل افسر اختر احمد، اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی کشمیر کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر عبدالمجید لون ، آر اینڈ بی ڈویژن گاندربل کے انچارج ایگزیکٹیو انجینئر ظفر قریشی، آر ای ڈبلیو شوپیان کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر نذیر احمد پرے، یونیورسٹی آف کشمیر کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر بلال معصود، ایسٹیٹس ڈویژن سرینگر کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر سید سجاد احمد، محکمہ تعمیرات عامہ کے خصوصی سب ڈویژن گریز کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر فاروق احمد ڈار، پی ایم جی ایس وائی اوڑی ڈویژن کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر حنیف محمد میر اور ہارٹی کلچر ڈویژن جموں کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر وریندر رازدان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ برس سبکدوش ہونے والے انجینئروں میں انٹی کورپشن بیورو کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر راجیش اوبرائے، آر اینڈ بی ڈویژن ڈوڈہ کے انچارج ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب وانی،’ایس ایس ائے‘ کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر خورشید احمد پنڈت، پبلک ورکس سرکل ادھمپور کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پردھیمن کرشن کول، پی ایم جی ایس وائی بڈگام ڈویژن کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر گلزار احمد میر،پی ایم جی ایس وائی اننت ناگ ڈویژن کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر پیر محمد سلطان،آر اینڈ بی ڈویژن بارہمولہ کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر معراج الدین خان،آر اینڈ بی ڈویژن ریاسی کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر راجیو کمار سوری، سٹی روڈس ڈویژن سرینگر کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سید غضنفر حسین، دیہی ترقی محکمہ ڈی ایچ پورہ کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر منظور احمد شاہ، اسی محکمہ کے راجوری ڈویژن کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر غلام جیلانی اور جے کے پی سی سی کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر انجینئر سریش چندر سہانی شامل ہیں۔
۔6 سپر انٹنڈنٹ انجینئر بطور چیف انجینئرتعینات
محکمہ میں مزید 13انجینئروں کے تبادلے میں تقرریاں
بلال فرقانی
سرینگر//انتظامیہ نے جموں کشمیر میں محکمہ بجلی کے6انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئروں کو انچارج چیف انجینئروں کے طور پر تقرریوں کو منظوری دی ہے جبکہ13انجینئروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔سرکاری حکم نامہ میں بتایا گیا کہ با اختیار حکام اور محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کی جانب سے ہری جھنڈی دکھانے کے معاملے زیر التوا ہونے کی پاداش میں محکمہ بجلی کے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئروں کو انچارج چیف انجینئروں کے طور پر تعیناتی کو منظوری دی گئی ہے۔ان انجینئروں میں وی کے سرنگال،مظفر مختار شاہ،غلام رسول کھانڈے،راجن گپتا،سندیپ سیٹھ اور لطیف احمد شاہ شامل ہیں۔ پرنسپل سیکریٹری بجلی روہت کنسل کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں عارضی ہیں اور ان تقرریوں سے ان افسران کومحکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں اور پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ترقیوں کے موقعہ پر زیر غور لانے کے عمل میں کوئی ترجیح نہیں ہوگی۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق سرداری لال کو تبدیل کرکے الیکٹرک ڈویژن سوم جموں میں دستیاب جگہ پر انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تعینات کیا گیا جبکہ منیجت سنگھ کو تبدیل کرکے الیکٹرک ڈویژن دوم میں انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق بوپندر سنگھ کو تبدیل کرکے الیکٹرک ڈویژن ڈوڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر کا ٹیکنکل افسر تعینات کیا گیا جبکہ اجے پوری کو تبدیل کرکے سب ڈویژن ٹھاٹری میں دستیاب جگہ پر انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تعینات کرنے کے احکامات دئیے گئے۔ انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر عمر مجید کاملی کی خدمات مزید تقرری کیلئے پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ماتحت رکھی گئی جبکہ سید احتشام علی اندرابی کو تبدیل کرکے جے کے پی ٹی سی ایل کے سسٹم اینڈ آپریشن میں انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے طور پر کی گئی۔ ارون چودھری کی خدمات جے کے پی ٹی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ماتحت مزید تقرری کیلئے رکھی گئی،جبکہ پرشوتم کمار ابرول کو تبدیل کرکے سب ڈویژن جوریاں میں انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تعینات کیا گیا۔ سمیت گپتا کو تبدیل کرکے ٹی ایل ایم ڈی سکینڈ جموں میں انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تعینات کیا گیا اور اشور چندر کھجوریہ کو ایس ڈی پلانٹ،الیکٹرک ڈویژن جموں میں کی گئی۔آرڈر کے مطابق رام منوہر کلگوترا کو تبدیل کرکے آپریشن اینڈ مینٹینس سرکل سکینڈ بٹوت جموں میں ببور انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تعینات کیا گیا جبکہ اپنی تقرری کے منتظر انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر راکیش شرما کو ایگزکیٹو انجینئر وجے پورہ جموں کے ٹیکنکل افسر کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔