تازہ ترین

سونہ مرگ کی ڈرین عام لوگوں اور سیاحوں کیلئے باعث پریشانی

کنگن// صحت افزاء مقام سو نہ مرگ میںاسپتال کے نز دیک تعمیرکی گئی ڈرین کی صفا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے اسپتال کا رخ کر نے والے بیمار وں کومزید بیماریوں اور عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق سیاحتی مقام سونہ مرگ کے مارکیٹ کے پیچھے اسپتال کے متصل تعمیر کی گئی ڈرین گند گی اور غلاظت سے بھر ی ہوئی ہے جس سے عفونت اور بد بو پھیل گئی ہے اور شفاخا نے کارخ کر نے والے بیمار مزید بیمار یوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور سو نہ مرگ ڈیولپمنٹ  اتھارٹی کی جانب سے گندگی او رغلاظت کے ڈھیروں کو ہٹا نے کیلئے کسی بھی طرح کی کارو ائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے، جسکے نتیجے میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو بھی پریشانیوں کاسامنا ہیں۔بیو پار منڈل سونہ مرگ کے عہداروں نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ کے پیچھے جو ڈرین تعمیر کی گئی ہے جس میں ہوٹلوں ،دکانوں سے نکلنے

دفعہ35اے کاخاتمہ تباہ کن

 نوجوان نوکریوں اور تعلیمی مواقع سے محروم ہوجائینگے:نیشنل کانفرنس سرینگر//نیشنل کانفرنس نے دفعہ35اےکیساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کو نوجوان کُش اور ریاست کے سماجی و اقتصادی ڈھانچے کیلئے تباہ کُن قرار دیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں دفعہ35 اے کو مسخ کرنے کی مذموم کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر بے روزگاری کے معاملے میں ملک کی ریاستوں میں سرفہرست ہے اور اس دفعہ کے جانے سے یہاں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ ’’ہمارے نوجوانوں کے پاس روزگار کے مواقع انتہائی محدود ہیں، ہمارا کاروبار اور تجارت بے چینی اور غیر یقینیت سے بری طرح متاثر ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نئی دلی اب کشمیری نوجوانوں سے یہ محدود مواقع بھی چھیننا چاہتی ہے؟۔ صوبائی ترجمان نے کہا کہ ریاست کی کل 14 ایم ڈی سیٹوں میں سے 9غیر ریاستی ڈاکٹروں کو فراہ

ڈی آئی پی آر اشتہارات کی تقسیم کاری کیلئے مرکزی دفتر نامزد

سرینگر //حکومت نے تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے سرکاری اشتہارات کی تقسیم کاری کیلئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو مرکزی دفتر کے طور پر نامزد کیا ہے ۔ جی اے ڈی کی طرف سے آج شام جاری کئے گئے ایک سرکیولر کے مطابق محکمہ اطلاعات تمام سرکاری اشتہارات کو جاری کرنے کیلئے مرکزی دفتر کے طور پر کام کرے گا ۔ سوائے اُن اشتہارات کے جو کسی خصوصی حکمنامے کے تحت کسی خاص معاملے میں جاری کیا گیا ہو ۔جی اے ڈی اور محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کئے گئے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ مختلف موقعوں پر حکومت کے تمام محکموں کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام سرکاری اشتہارات محکمہ اطلاعات کے ذریعے ہی شایع کئے جائیں ۔ سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ کئی محکمے اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ /آٹو نامس باڈیز محکمہ اطلاعات کے ذریعے اشتہارات بھیجنے کے بجائے براہ راست اپنے اشتہارات اخبارات میں شایع کرواتے ہیں جو حکومت کی ہدای

گورنر نے یاترا علاقے میں صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لیا

سرینگر //گورنر این این ووہرا ،جو  امر ناتھ شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں نے شرائین بورڈ کے سی ای او امنگ نرولہ کے ساتھ یاترا کیمپوں اور مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی مہم کا جائیزہ لیا ۔ شرائین بورڈ یہ پوری مہم پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے عملا رہا ہے ۔ سی ای او نے جانکاری دی کہ یاترا میں کمی آنے اور لنگروں اور مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کی واپسی کے تناظر میں یاترا کیمپوں اور یاترا کے راستوں میں صفائی ستھرائی کی مہم میں تیزی لائی گئی ہے اور ان مقامات سے تحلیل نہ ہونے والے مواد کو جمع کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور یاترا کے تمام مقامات اور راستوں میں پلاسٹک بوتلیں جمع کی جا رہی ہیں اور ان کو شرائین بورڈ کی طرف سے نصب کی گئی مشینوں میں کرش کیا جاتا ہے ۔ سی ای او نے کہا کہ یاترا علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مہم ایک مربوط طریقے پر کیمپ ڈ

نیشنل لائیو سٹاک مشن کے تحت ایس ایل ای سی میٹنگ

سرینگر/ /چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی صدارت میں یہاں ریاستی سطح کی ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں قومی لائیو سٹاک مشن کی عمل آوری کا جائیزہ لیا گیا۔ڈاکٹر او پی چودھری، جوائنٹ سیکرٹری وزارت زراعت،محکمہ پشو پالن، ڈیری و ماہی پروری مرکزی سرکار نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات، ڈین فکیلٹی ویٹرنری سائنسز سکاسٹ جموں، ڈین فکیلٹی ویٹرنری سائنسز سکاسٹ کشمیر اور کئی دیگر افسروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔کمیٹی نے سال2018 کے لئے پشو وبھیڑ پالن محکمہ کے35.21 کروڑ روپے کے منصوبے منظور کئے۔ ان منصوبوں میں پشو وبھیڑ پالن محکمہ کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے حوالے سے کئی پروجیکٹ شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ کافی لوگوں بشمول خانہ بدوش آبادی کا روز گار اسی سیکٹر سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس

۔2 دن کے بعد معمولات بحال

سرینگر// آئین ہند کی شق35اے معاملے پر مشترکہ قیادت کی طرف سے2روزہ ہڑتال کال کے بعد منگل کو ایک بار پھر عام زندگی معمول پر آگئی،اور بازاروں میں گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔2روز تک بانہال ،سرینگر ریل سروس اور امرناتھ یاترا معطل رہنے کے بعد منگل کو دوبارہ بحال ہوئی۔ منگل کو وادی میں2روز کے بعد  تمام علاقوں میں زندگی پٹری پر لوٹ آئی اور دکانوں ، کاروباری اداروں اور سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے۔سرینگر سمیت کئی قصبوںمیں جگہ جگہ پر کئی کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام لگارہا۔سرکاری دفاتر اور بنکوں میں بھی ملازمین اور لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔جنوبی کشمیر کے بیشتر اضلاع اور ضلع صدر مقامات پر بھی2 روز کے بعد معمول کی زندگی بحال ہوئی ۔منگل کو ایک مرتبہ پھر یاترا بحال کی گئی۔ جموں کے بھگوتی نگر یاترا نواس سے منگل کو  454یاتری پہلگام اور بال تل راستوں سے گھپا کے درشن کیلئے نکل پڑے۔اس د

دلنہ اور شیری بارہمولہ میں سڑک حادثات

سوپور+بارہمولہ //دلنہ اور شیری بارہمولہ میں سڑک کے الگ الگ حادثات میں ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ ایک شہری اور 4فوجی اہلکارزخمی ہوئے۔ دلنہ بارہمولہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں 27سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ منگل کی شام ایک تیز رفتار ٹاٹا سومو زیر نمبراور تھری ویلر زیر نمبرکے درمیان ٹکر ہوئی  جس کے نتیجہ میں شوکت احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ دلنہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بلال احمد حجام ولد عبدالمجید حجام ساکنہ دلنہ زخمی ہواجسے ضلع ہسپتال بارہمولہ لے جایاگیا۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ اس دوران شیری بارہمولہ میں فوج کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار اہلکار مضروب ہوگئے  ۔معلوم ہوا ہے کہ منگل کو بارہمولہ سے اوڑی جارہی ایک فوجی گاڑی زیر نمبر 14C098670L  کو اُس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب گاڑی ڈرائیور کی قابو سے باہر ہوکرپٹرول پمپ

مانسبل بارودی دھماکہ مفرور ملزم گرفتار

گاندربل//مانسبل پارک میں عید الفطر کے موقعے پرپر ہوئے بارودی دھماکے میں ملوث چوتھے ملزم کو کو گرفتار کرکے پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے سنٹرل جیل کورٹ بلوال جموں منتقل کردیا گیا ہے۔17 جون 2018 کو جب لوگ دوسری عید منانے کی خاطر مانسبل پارک میں مصروف پہنچے،اسی وقت وہاں موجود کوڑے دان میں رکھا ہوا بارودی مواد پھٹ گیا جس کے ذد میں آکر کئیافراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن صفاپورہ میں کیس زیر نمبر 20/2018 درج کرکے دوران تفتیش تین افراد محمد یونس خان ولد مرحوم ایوب خان،عرفان احمد خان ولد مرحوم غلام محمد،بلال احمد میر ولد غلام رسول ساکنان کوندہ بل گاندربل کی گرفتاری عمل میں لائی۔ان تینوں افراد کو 10 جولائی 2018 کو  پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے کورٹ بلوال جموں منتقل کردیا گیا تھا جبکہ چوتھے افراد محمد عمران صوفی ولد عبدلمجید ساکنہ کوندہ بل فرار ہوا تھا۔پولیس کے مطابق 5اگست 2

آسیہ اندرابی ساتھیوں سمیت تہاڑ منتقل:دختران ملت

سرینگر//دختران ملت نے تنظیم کی صدرآسیہ اندرابی کو ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے ہمراہ منڈولی جیل دہلی سے تہار جیل منتقل کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے کہا کہ آسیہ اندرابی اور ان کہ دو ساتھیوں کو 10 اگست تک عدالتی تحویل میں منڈولی جیل بھیجا گیا تھا لیکن ان کو وہاں سے 5 اگست کو رازداری کے ساتھ تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیاہے۔بیان کے مطابق منگل کو محبوس خاتون لیڈر کے گھر والے منڈولی جیل ملاقات کیلئے پہنچے تو انہیں مطلع کیا گیا کہ ان تینوں خواتین کو تہاڑ منتقل کر دیا گیا۔ جیل انتظامیہ نے ان کی منتقلی کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔ترجمان نے کہا کہ یہ نہ صرف لاقانونیت ہے بلکہ اقتدار کا غلط استعمال بھی ہے۔ رفعت نے کہا کہ آسیہ اندرابی کو خصوصی طور نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے ان کی صحت خطرناک حد تک بگڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان

کپرن میں ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ڈورو// قمر شاہ آباد کپرن میں لوگوں نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف اُس وقت احتجاج کیا جب اُنہوں نے اسپتال کے اندر زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ پائی ۔ مقامی لوگوں نے پرائمری ہیلتھ سنٹر کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسپتال میںمریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کی جاتی ہیں جس کے سبب لاکھوں روپئے کی ادویات ضائع ہوگئی ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا اسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور مریضوں کو دیگر اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔اُنہوں نے مانگ کی اسپتال میں تعینات عملہ کا فوری طور تبادلہ کیا جائے اور ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے والے ملازموں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔اس دوران ایس ڈی ایم ڈورو ،بی ایم او ویری ناگ نے مظاہرین کومعاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔بی ایم او ویری ناگ ڈاکٹر روہی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دراصل محکمہ نے پی ایچ سی کو ضرورت سے زیادہ دوائیاںسپلائی کی گئی تھیں

گونی پورہ میں خاتون خانہ پر تشدد

کپوارہ// کپوارہ کے گونی پورہ علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب دن دھاڑے ایک نا معلوم شخص نے ایک گھر میں گھس کر وہاں بیٹھی ایک اکیلی خاتون پر حملہ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا۔گونی پورہ کی معصومہ بانو کا کہنا ہے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ایک نامعلوم شخص ان کے گھر میں داخل ہوگیا اور ان سے کہا کہ میں مسافر ہوں اور اللہ کے نام پر صدقہ دیں۔متاثرہ خاتون نے مزید کہا ’’ جوں ہی میں اندر گئی تو وہ بھی اندر آیا اور کہا کہ تیرے ممی پاپا کہاں ہیں اور میرے یہ کہنے پر کہ وہ گھر سے باہر ہیں تو اُس نے میرے اکیلے پن کا فائدہ اٹھا کر مجھے تیز دھار والے ہتھیا ر سے شدید زخمی کر دیا تاہم میں نے زبردست شور مچایا اور وہ بھاگ جانے میں کا میاب ہوا‘‘۔زخمی خاتون کو کپوارہ اسپتال میں داخل کیا گیا اور بلاک میڈیکل آفیسر کپوارہ نے بتایا کہ وہ خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع

گورنر نے اٹینڈنس مانیٹرنگ نظام کا جائیزہ لیا

سرینگر//سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سوغات وسواس کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران گورنر این این ووہرا کو دفاتر میں حاضری کی پیش رفت اور ریاست کے تمام سرکاری دفاتر میں رجسٹریشن اور مانیٹرنگ اٹینڈنس کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ سیکرٹری موصوف نے گورنر کو جانکاری دی کہ 28 جولائی کو اے ای بی اے ایس پر رجسٹریشن سے متعلق جائیزے سے لیکر اب تک رجسٹر کرنے والوں کی تعداد 45167 تک بڑھ گئی ہے اور اس نظام کے تحت رجسٹریشن کرنے والے ملازمین کی کُل تعداد  352841تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں گورنر راج نافظ ہونے سے پہلے صرف 73461 ملازمین ہی اس پورٹل پر درج تھے ۔ سوغات وسواس نے گورنر کو بتایا کہ سول سیکرٹریٹ میں کام کر رہے 2519 ملازمین میں سے 98.57 فیصد ملازمین اے ای بی اے ایس نظام پر درج ہیں جبکہ باقی ماندہ ملازمین کو سات دنوں کے اندر اندر اس نظام پر درج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ک

گنائی کی سی ایس اوز اور سرکاری ایجنسیوں کے درمیان قریبی رابطوں کی تلقین

سری نگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے سول سوسائیٹی آرگنائیزیشنوں اور حکومت کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون قایم رکھنے پر زور دیا تا کہ بہبودی کے پروگراموں کے ذریعے لوگوں کو راحت پہنچانے میں آسانی ہو ۔ مشیر موصوف یہاں نیتی آیوگ ریاست جموں و کشمیر اور سی ایس اوز کے ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس کا اہتمام محکمہ سماجی بہبود اور آئی سی پی ایس نے مشترکہ طور کیا تھا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے حکومت کے اندر ایسا نظام قایم کرنے پر زور دیا جس کی بدولت سی ایس اوز حکومت کے مختلف محکموں کے ساتھ نزدیکی رابطہ رکھ سکتے ہیں اور سماج کے پچھڑے طبقوں کیلئے سکیموں کی عمل آوری کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔ تا ہم مشیر موصوف نے ریاست میں مثبت طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ور کہا کہ اس سیکٹر میں بہتر کام جاری ہے بالخصوص میٹر نٹی اور بچوں کی نگہداشت سے