تازہ ترین

۔ 33 غیر قانونی طبی کلنک سر بمہر

بارہمولہ //پٹن علاقے میں سرگرم ایک نقلی ڈاکٹر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کے بعد محکمہ صحت حر کت میں آگئی ہے ۔ محکمہ نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران شمالی قصبہ پٹن میں غیر قانونی طور چلائے جارہے 33 غیر قانونی طور قائم کئے گئے کلینکوں کو بند کیا ۔اس دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان غیر قانونی طور چلائے جارہے کلنکوں میں سے 17مراکز ایسے ہیں جن کو محکمہ تعلیم اور محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے ملازمین چلا رہے تھے ۔اس سلسلے میں بی ایم او پٹن ڈاکٹر مسرت اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ انہوں اب تک قصبہ پٹن میںغیر قانونی طور چلائے جارہے 33 کلنکوں کو سر بمہر کیاہے ۔ بی ایم او پٹن کے مطابق سر بہ مہر کئے گئے ان 17 کلینکوں کو سر کاری ملازمین چلارہے تھے جبکہ 16 کلینک سرکاری اساتذہ چلارہے تھے اور ایک کلینک کو محکمہ پی ایچ کا ملازم چلارہا تھا۔انہو ں نے بتایا کہ انہیں شکایت مو صول ہو ئی تھی کہ پٹن ک

نئے میڈیکل کالجوں کیلئے سرکاری پینل قائم

     سرینگر //ریاست میں نئے پانچ میڈیکل کالجوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے شروع کرنے کو یقینی بنانے کے لئے گورنر این این ووہرا نے افسروں اور ماہرین پر مشتمل ایک ہمہ جہتی کمیٹی تشکیل دینے پر زور دیا ہے تا کہ ان کالجوں میں تدریسی عمل شروع کرنے اور ڈھانچے کے بہتر قیام کے لئے تال میل بنایاجاسکے۔گورنر نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور اس کمیٹی کا قیام عمل میں لائیں جو مختلف محکموں کے مابین تال میل کو یقینی بنائے گی تا کہ اننت ناگ، بارہ مولہ، کٹھوعہ، راجوری اور ڈوڈہ میں میڈیکل کالجوں کی شروعات بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بن سکے۔یہ کمیٹی ان کالجوں کے قیام سے جڑے مختلف معاملات کا جائیزہ لے گی۔دریں اثنا گورنر نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے اُن انجنیئروں ، تعمیراتی کمپنیوں اور ٹھیکہ داروں کو اعزازات سے نوازنے کے لئے کہا ہے جو ان کالجوں کے تعمیراتی کاموں میں بہتری کارکردگی کا م

۔35اے ہٹانے کی صورت میں اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل فریق بنے گا: خالدہ شاہ

 سرینگر//عوامی نیشنل کانفرنس کی صدربیگم خالدہ شاہ نے کہا ہے کہ 35Aکے تحت ہی کشمیر تنازعہ کو سیکورٹی کونسل میں اٹھایاگیاہے اور اگر عدالت عظمی 35A کو ہٹائے گا تو پھر سیکورٹی کونسل بھی خود بخود سپریم کورٹ میں ایک فریق بن جاتا ہے۔ایک بیان میں بیگم خالدہ شاہ نے کہا کہ اب جبکہ 35 A  کی آج بات ہو رہی ہے، پہلے دفعہ 370   کے بجائے یہ دفعہ 306 A  تھا جو NC  کی مجلس عاملہ کے غیر معمولی اجلاس 1951   میں شیخ عبداللہ کی سربراہی میں رد کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ دفعہ 306 A ہندوستان کے ساتھ مکمل ادغام تھا ،شیخ محمد عبداللہ نے ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیکر دفعہ 370   کا وجود عمل میں لایا ۔بیگم خالدہ شاہ نے کہاکہ’’ آج 35 A  کو ہٹانے کا ہنگامہ کھڑا کیا گیا ہے جبکہ 1846  میں بیعنامہ امرتسر اور 1952 

امر ناتھ یاترا2018:گورنر نے قیام و طعام کی سہولیات کا جائیزہ لیا

 سرینگر//گورنر این این ووہرا جو کہ امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر اُمنگ نرولا کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران پوتر گپھا تک جانے والے روٹوں پرقائم یاترا کیمپوں میں یاتریوں کے لئے قیام و طعام کی سہولیات کا جائیزہ لیا۔اُمنگ نرولانے گورنر کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یاترا کے روٹوں پر جن113 لنگروں کے قیام کی اجازت دی گئی تھی اُن میں سے یاتریوں کی تعداد میں کمی آنے کے باعث78 لنگروں کو بند کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لنگر چلانے والے پہلے مرحلے میں یاتریوں کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یاترا کے روٹوں پر مختلف مقامات پر ابھی بھی35 لنگر چالو ہیں جو یاتریوں کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے کی صورت میں ان لنگروں کی تعداد میں بھی کمی ل

کٹھوعہ عصمت دری و قتل معاملہ

 کرائم برانچ نے رپورٹ عدالت میں پیش کی جموں//کٹھوعہ میں خانہ بدوش بچی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل معاملہ میں استغاثہ کے دو گواہوں کو ملزموں کے رشتہ داروں اور دیگر شر پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیںاور ان پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ پٹھانکوٹ ضلع عدالت میں اپنے بیانات بدل ڈالیں۔ ان گواہان کی تحریری شکایت کے بعد ریاستی پولیس کی کرائم برانچ نے کٹھوعہ پولیس کو گواہوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شر پسند عناصر کے خلاف معاملہ درج کرنے کی سفارش کی ہے ۔ کٹھوعہ کے سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلہ میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کرائم برانچ سے سپریم کورٹ کی طرف سے گزشتہ ماہ گواہوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے گواہوں کی شکایت پولیس کو بھیجی ہے جس میں دھمکانے والوں کے ناموں کا بھی خلاصہ کیا گیا ہے ۔ان میں سے ایک گواہ سرکار

مستحکم سماج کی تعمیر کیلئے موثر لائحہ عمل اپنایا جائے: گنائی

   سرینگر//لوگوں کو خود کفیل بننے کی تلقین کرتے ہوئے گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے مختلف بہبودی سکیموں کی موثر عمل آوری کیلئے سول سوسائیٹی کو سرکار کو تعاون فراہم کرنے پر زور دیا ہے ۔ سرینگر میں مختلف عوامی وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے صلاحکار نے کہا کہ سرکار نے ریاست کی کلہم ترقی کیلئے ایک وسیع روڈ میپ تشکیل دیا ہے اور ریاست میں بنیادی ڈھانچے کو مختلف ریاستی اور مرکزی سرکاروں کی عمل آوری سے فروغ دیا جا رہا ہے ۔ البتہ ان سکیموں کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف شراکت داروں کا تعاون لازمی ہے ۔ صلاحکار نے کہا کہ وادی میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ کرنے کیلئے مختلف تشہیری مہمات چلانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبے سے منسلک مختلف شراکتداروں اور انجمنوں کو لگاتار ٹریول مارٹوں اور تہواروں میں شرکت کرنی چاہئیے تا کہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے ریاست کے ح

بندوق برداروں کے ہاتھو ں مغو ی نوجوان صورہ ہسپتال میں فوت

    کولگام // کولگام میں بندوق برداروں کے ہاتھوں 2روز قبل اغوا کیا گیا نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ اس دوران اہل خانہ نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں معلومات فرہم کی جائے کہ عارف احمد صوفی کو کیوں تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا؟۔ جنوبی ضلع کولگام میں7اگست کو عارف احمد صوفی ولد فیاض احمد ساکنہ کھڈونی اور معراج احمد ڈار ساکن ہائورہ کو نامعلوم بندوق برداروں نے اغوا کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق بدھوار کو عارف احمد صوفی کے اہل خانہ کو اطلاع ملی کہ عارف احمد کو نیم مردہ حالت میں پلوامہ کے مضافاتی علاقے مومن میں سراہ راہ ڈال دیا گیاہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بعد میں جب اہل خانہ وہاں پہنچے تو وہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوئے کہ عارف احمد نیم مردہ حالت میں ،اس سے کچھ دور معراج الدین بھی زخمی حالت میں سراہ راہ ڈالا گیاہے۔ دونوں نوجوانوں کو بجبہاڑہ کے اسپتال پہنچایا گیا،جہاں

شیخ عبد العزیز کی قربانی ناقابل فراموش

   سرینگر//حریت (ع)،فریڈم پارٹی، سالویشن مومنٹ اور ینگ مینز لیگ نے  تحریک مزاحمت کے صف اول کے رہنما اور پیپلز لیگ چیئرمین شیخ عبدالعزیزکو دسویں برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اپنی پوری زندگی ایک بلندنصب العین کیلئے وقف کی تھی۔حریت (ع)نے تحریک مزاحمت کے صف اول کے رہنما شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی ایک مقدس اور عظیم نصب العین کے حصول کیلئے وقف کی تھی اور بالآخراسی راہ میں جدوجہد کرتے ہوئے جان بھی گنوادی ۔بیان میں کہا گیا کہ موصوف کی تحریک آزادی کے تئیں غیر معمولی کردار ،خدمات اور قربانیوں ناقابل فراموش ہیں۔بیان کے مطابق موصوف نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے فورم تلے رواں جدوجہد کو آگے بڑھانے میں جو رول ادا کیا اُسے ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بیان میں کہا گیا کہمرحوم کے تشنہ تکمیل مشن کو آگے لیجانا قیادت ا

اننت ناگ میں طالب حسین کے حق میں احتجاج

 اننت ناگ//اننت ناگ میں سماجی کارکن طالب حسین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی نے احتجاج کیا اور بی جے پی و چودھری لال سنگھ کے خلاف نعرے بلند کئے ۔احتجاجی مظاہرین نے کہاکہ سماجی کارکن جموں میں مسلمانوں کی ایک معتبر آواز بن چکی ہے لہذا اُسے ایک سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے اور پولیس لاک آپ میں شدید جسمانی اذیتیں دی گئیں۔اُنہوں نے اس سلسلے میںریاستی گورنر سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس دوران گوجر بکروال کانفرنس نے طالب حسین کو فرضی کیس میں گرفتار کرنے اور پولیس حراست میں مارپیٹ کے بعد اس کے خلاف اقدام خودکشی کامقدمہ درج کرنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء کے سی ایس ڈی ایس نے طالب حسین کی زیرحراست مارپیٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب حسین نے کٹھوعہ میں 8سالہ بچی کی اجتماعی عصمت دری اور مقتول بچی کے انصاف کیلئے مہم چلائی تھی۔ انہوںن

کشمیری مائیگرنٹ ووٹر متوجہ ہوں

   سرینگر//ریاست کی مختلف میونسپل کمیٹیوں ، میونسپل کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنوں کے لئے ووٹر فہرست 2018 کی خصوصی تشکیل نو یکم اگست 2018سے جاری ہے اور 4؍ اگست 2018ء کو ڈرافٹ رول تیار کی گئی ہے جو ویب سائٹ http://ceojk.nic.in/ پر دستیاب ہے۔ڈرافٹ رول کے حوالے سے کشمیری مائیگرنٹ ووٹروں کی طرف سے گزارشیں موصول کی گئی ہیں کہ وہ کشمیر صوبے کی میونسپل اداروں کی ووٹر فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ ا س سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لئے درج ووٹر میونسپل علاقوں کے لئے بھی ووٹ دینے کے اہل ہیں اور مائیگرنٹ کشمیر صوبے کی متعلقہ میونسپل باڈی کے الیکٹورل رول کا حصہ بنے رہیں گے ۔ووٹ ڈالنے کے انتظامات کے لئے انہیں پوسٹل بیلٹ کی سہولیت مہیا کرائی جائے گی۔مذکورہ ووٹر اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسر مائیگرنٹس ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ نئی دلی، اسسٹنٹ

مزید خبریں

1134یاتریوں نے شو لنگم کے درشن کئے سرینگر// شری امر ناتھ جی یاترا کے43 ویں روز1134یاتریوں نے پوتر گپھامیں شولنگم کے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک 276259  یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔      قیدیوں کے ساتھ نارواسلوک ادھمپور جیل کی صورتحال پر گیلانی کا شدید رد عمل سرینگر// حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے ڈسٹرکٹ جیل اُدھمپور سے قیدیوں کے ساتھ ملاقات کے لیے گئے ہوئے رشتہ داروں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے جیل حکام کی قیدیوں کے تئیں ظالمانہ سلوک کی  مذمت کی ہے ۔۔گیلانی نے کہا کہ فرضی اور بے بنیاد الزامات کے تحت ریاست کے حریت پسند نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اپنے گھروں اور رشتہ داروں سے دور قیدوبند کی صعوبتیں کیا کم ہیں کہ انہیں جسمانی تشدد کا شکار بنایاجارہا ہے۔ حریت رہنما نے جموں کشمیر کے