تازہ ترین

اردو ۔۔۔ مشعل فروزاں رہے

 یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ اردو زبان میں حلاوت ، وسعت،معنویت اور انسانی جذبات واحساسات سے ہم قدم رہنے کی جملہ صفات بدجہ ٔ اتم پائی جاتی ہیں ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ داغؔ دہلوی کواس شاعرانہ مبالغہ آرائی کی جسارت ہوئی   ؎  احمد پاک ؐ  کی خاطر تھی خدا کو منظور  ورنہ قرآن بھی آتا ، بزبانِ اردو  ارود برصغیر ہند وپاک کی واحد زبان ہے جودرۂ خیبر سے چاٹگام اور میانمار سے قلات تک مروج ہے ۔ عرب دنیا اور لندن ، امر یکہ اور پورپ میں بھی اس کے چرچے ہورہے ہیں ۔ یہ ہر معنی میں ایک مقبول عام زبان ہے جس کی اپنی ایک شریں تہذیب وتاریخ ہے۔ اگرچہ اس زبان کے حروف تہجی سے لے کر جملوں کی بناوٹ ، تذکیر وتانیث اور واحد جمع تک اپنے منفرد قواعد وضوابط ہیں ، لیکن عربی ، فارسی اور پراکتوں نے اس زبان کے کاکل سنوار نے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ عربی زبان کی خوشبو