تازہ ترین

دفعہ35-اے : صف بندیوں کے آر پار خوش آئند فکر ی اتحاد

 آئین ہند کی دفعہ35-Aکے حوالے سے ریاست کےاندر جو بے یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، وہ فی الوقت عدالت عظمیٰ کی جانب سے معاملے پر سماعت کو مؤخر کرنے کے سبب وقتی طور پر چندہفتوں کے لئے ٹل گئی ہے۔ ان ایام میںاس سلسلہ میں عوامی یا حکومتی سطح پر کیا ڈیولپمنٹس سامنے آتی ہیں وہ آنے والے دنوں میں ہی واضح ہوگا۔ دفعہ35-Aجو ریاست جموںوکشمیر کے باشندگان کی مستقل باشندگی حقوق کو کو تحفظ فراہم کرکے جموںوکشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں منفرد وممتاز بناتی ہے، کے بارے میں پیدا شدہ خطرات کے تئیں ریاست کے طول وعرض میںعوامی سطح پر اتحاد ،بیداری اور احساس ذمہ داری کاجو مظاہرہ دیکھنے کو ملا وہ حالیہ برسوں میں ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے اور اسکا ایک زبردست فائدہ یہ ہوا ہے کہ یہ متفقہ طرز عمل سیاسی و سماجی صف بندیوں کے آر پار پیدا ہوا ہے۔ جہاں کچھ انتہا پسند حلقے دفعہ35-Aکے بارے میں اپنے&nb