تازہ ترین

ولر اور ڈل۔۔۔۔۔ بحالی کےلئے بے قرار!

 وادی کشمیر ، جو کسی زمانے میں اپنی جھیلوں، آبگاہوں اور چشموں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور تھی اور کرۂ ارض کے یمین ویسار سےمشاہدۂ فطرت کےشیدائی جوق درجوق یہاں آتے تھےلیکن آج حسن فطرت کے اس سرمائے سے ہماری یہ سرزمین تیزی کے ساتھ محروم ہو رہی ہے کیونکہ ان آبگاہوں پر ایک جانب سے ناجائز تجاوزات اور دوسری جانب سے آلودگی کی جو یلغار جاری ہے وہ مستقبل میں ایک خوفناک صورتحال کا نقشہ استوار کر رہی ہے۔ اس صورتحال کےلئےجہاں ایک جانب لوگ ذمہ دار ہیں، وہیں دوسری جانب سے انتظامی صیغے ان آبگاہوں، خاص طور پر جھیل ڈل اور ولر، میں تجاوزات او ر آلودگی کےمختلف اسباب کےتئیں متواتر بےحسی کا مظاہرہ کرتےرہےہیں۔ یہ خیر ہو ریاست کےگورنر این این ووہرا کا جنہوں نے اس صورتحال پر زبردست برہمی کا اظہار کیا اور جس کےبعد جھیل ڈل کی صفائی کرنے کے لئے ایک وسیع مہم شروع کی گئی ہے، جسکا عوامی حلقوں کی جانب س