تازہ ترین

متوازن دنیا :انسان اور وحوش میں توازن کی ضرورت!

گزشتہ کئی مہینوں میں انسانی بستیوںکے اندر جنگلی جانوروں کی گھس بیٹھ کے متعدد واقعات پیش آئے، جن میں کئی شہری زخمی ہوگئے جبکہ کئی ایسے معاملے بھی پیش آئے جن میں ان جانوروں کو زندہ پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے سپرد کیا گیا۔ ایسا ہی ایک واقعہ کنگن علاقہ میں پیش آیا ،جس میں تیزی کے ساتھ نایاب ہو رہےہانگل کے ایک بچے کو زخمی حالت میں ایک نوجوان نے پکڑ کر اُسکے زخموں کی مرحم پٹی کرکے اُسے متعلقہ کے حوالہ کرکے نہ صرف انسانیت کا ثبوت دیا ہے بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ ابھی ہمارے سماج میں ایسے نفوس موجود ہیں جنہیں من حیث المجموع کرۂ ارض پر ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کےلئے ان بے زبانوں کی ضرورت اور موجودگی کا احساس ہے ۔ حالانکہ کئی معاملات میں دو طرفہ ہڑا بڑا ہٹ کے ماحول میں طرفین کی طرف سے ایک دوسرے پرحملے بھی ہوتے ہیں تاہم کنگن کے واقعہ نے ایک نئی طرح کا احساس اُجاگر کیا ہے۔ اسی طرح خطہ چناب ک