تازہ ترین

دفعہ 35اے کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوششوں کے خلاف خطہ چناب سراپا احتجاج

  ڈوڈہ دفعہ 35Aکے خلاف ہورہی سازشوں کے خلاف ڈوڈہ میں بھی ہڑتال رہی جس دوران تمام تعلیمی ادارے کاروباری ادارے دوکانیں بند رہی اور سڑکوں پر سے مسافر ٹرانسپورٹ بھی غائب تھا اور عدالتوں میں بھی کام کاج ٹھپ رہا۔ہڑتال کو بلا لحاظ مذہب وملت  اور سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر حمایت حاصل رہی۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما خالد نجیب سہروردی کی قیادت میں ایک جلوس نکالا گیا جو قصبہ کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے اولڈ بس سٹینڈ ڈوڈہ میں اختتام پذیر ہوا۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کے دوران مقررین نے دفعہ مذکورہ کیساتھ کسی بھی طرح چھیڑ چھاڑ سے پیدا ہونے والی خوفناک صورت حال اور ریاست کی وحدت خصوصی شناخت کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے کا عزم دہرایا۔ خالد نجیب سہروردی نے کہا کہ 1947 میں جس ہندوستان کے ساتھ ریاست کے لوگوں نے دو قومی نظریہ مسترد کرتے ہوئے الحاق کیا تھا مگر ہم نے جس سیکولر ملک

ڈوڈہ، بھدرواہ میں یوم آزادی منانے کے انتظامات حتمی

ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ کی قیادت میں پیر کے روز ضلع و سیکٹرول افسروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میںیوم آزادی۔2018 جوش و خروش  و خوش اسلوبی سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں اے ڈی سی  محمد حنیف ملک، ایس ایس پی محمد شبیر، کمانڈنٹ سی آر پی ایف، کمانڈنٹ آئی آر پی، کماندنٹ 10۔آر آر، ای سی آر، سی پی او، اے سی ڈی، سی ای او، ایس ای پی ڈبلیو ڈی،ایس ای ہائیڈرالک سرکل، ڈی ایف او، پی او آئی سی ڈی ایس، کے علاوہ ضلع و سیکٹرول افسرں اور پرنسپلوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں مین تقریب سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد کی جائے گی،جہاں پر مہمان خصوصی قومی ترنگا لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سکولی بچوں کی جانب سے اس موقعہ پر ایک رنگگا رنگ تمدنی پروگرام بنھی منعقد کیا جائے گا۔تقریب کا آغاز

ڈی سی ریاسی کا ایس ایچ جی ای ممبران کے ساتھ بتادلہ خیال

ریاسی // ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی نے پیر کے روز سیلف ہیلپ گروپ کے انجینئروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان گروپوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ٹھیکہ حاصل کرنے میں در پیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔انہوں نے سکیم  کے تحت تمام موذوں انجینئروں کو فائدہ پہنچانے کی ہدایت دی۔انہوں نے معیاری کام یقینی بنانے کے لئے ہر وقتکام کی سائٹ پر کم سے کم ایک انجینئر کو موجودگی کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈی سی کو بتایا گیا کہ ضلع میں تقریباً آدھا درجن ایس ایچ جی ایئز ہیں، محکمہ صحت عامہ، آبپاشی، پی ایم جی ایس وائی ، بجلی اور دیگ رمحکموں کے نمائندے بھی اجلاس میں موجودتھے۔ڈی سی نے اہلکاروں کو سکیم کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔ سیلف ہیلپ گروپ انجینئروںکی سکیم ریاست جموں و کشمیر میں بیروز گار انجینئروں کو گروپوں میں منظم کرنے کے لئے لانچ کی گئی تھی۔ان گروپوں کو ترقیاتی محکموں

ڈی سی کا جی ایچ ایس ایس رام بن کا اچانک دورہ

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بھٹ نے تعلیمی معیار و دیگر غیر نصابہ کارکردگیوں کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن کا اچانک دورہ کیا۔معاینہ کے دوران ڈی سی نے اساتذہ و دیگر عملہ کی حاضری کی جانچ کی۔معاینہ کے دوران انہوں نے سکول میں سٹاف کی پوزیشن ، ایکموڈیشن ،ٹائیلٹ اور پینے کے پانی کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں کے معیاری تعلیم فراہم ہو۔ انہوں نے سکول میں فراہم کی جا رہی معیاری تعلیم کا پتہ لگانے کے لئے کلاسو ں کا بھی دورہ کیا۔طلاب اور سٹاف کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے طلاب سے پڑھائی کو سنجیدگی سے لینے کو کہا۔انہوں نے اساتذہ برادری سے کلاسوں میں معیاری گفتگو کی حوصلہ افزائی کرنے اور اسکے علاوہ پڑھائی میں جدید ٹیچنگ عمل کو رائج کرنے کا بھی کہا ۔ڈی سی نے طلاب کو صحت و صفائی پر بھی زور دیا اور اسے ایک صحت مند اور کامیاب زندگ

کشتواڑ میں بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو اور آئی سی پی ایس کو موثر ڈھنگ سے لاگو کرنے پر زور

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو سکیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی، سی پی او، اے سی آر، ڈی سی پی او۔آئی سی پی ایس، ڈی ایس ڈبلیو او، سی ایم او، سی ڈی پی او،پرنسپلوں ، اے ڈی پلاننگ ،پی او  آئی سی پی ایس ،ہیلتھ موبلائزرس،سپر وائزرس، آنگن واڑی ورکروں،آشا ورکروں کے علاوہ آئی سی ڈی ایس کے پہلی قطار کے ورکروں ، محکمہ تعلیم و صحت کے افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اس سکیم کا لانچ گرل چائیلڈ کی کمی کے مسلہ سے نمٹنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔انہوںنے دُختر کشی اور دیہی علاقوں میں خواتین کی ابترحالت پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقین کو قریبی تال و میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ گرل چائیلڈ کی سیکورٹی اور تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے چی

رام بن میں میونسپل الیکٹورل فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی

رام بن // ضلع الیکشن افسر (ڈی سی) شوکت عزیز بھٹ کی قیادت میں پیر کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں رام بن میں انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی کے لئے تیاریوں پر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ مباحثہ کیا۔اس سلسلہ میں کوالفائینگ تاریخ01-01-2018  ہے ۔انہوں نے انتخابات میں لوگوں کی 100فیصدی شرات اور انتخابی فہرست بغیر کسی غلطی کے یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور کیا۔اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ و دیگر افسران  کے علاوہ متعدد سیاسی پارٹیوںکے نمائندوں نے بھی اجلاس میںشرکت کی۔اجلاس  میں بتایا گیا کہ میونسپل کمیٹیوں کے لئے ڈرافٹ انتخابی فہرست کو 4اگست2018کو شائع کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں دعویٰ اور اعتراضات 4 ۔اگست سے13 ۔اگست تک دائر کی جا سکتی ہیں اور اس سلسلہ میں ایک خصوصی کیمپ  12۔اگست کومنعقد کیا جائے گا،جبکہ دعوایٰ اور اعتراضات کا نپٹارہ 18۔اگست کو کیا جائے گاجبک

مزید خبرں

گورنر سے خطہ چناب کے مسائل کی طرف توجہ دینے کی اپیل  کشتواڑ// گورنمنٹ ڈگری کالج برائے ملانو کاہراہ اوربونجواہ جوکہ عوامی کی دیرینہ مانگ ہے۔ کاہراہ اور بونجواہ کے عوام تعلیم کے میدان میں انتہائی سنجیدہ ہیں تاہم سماجی واقتصادی رُکاوٹیں انہیں تعلیم کے نورسے منورہونے میں آڑے آتی ہیں اور تاہم طلباوطالبات کال سطح کی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں، اس لئے مقامی سطح پرڈگری کالجوں کے قیام سے یہاں ہرغریب بچہ بھی اعلیٰ سے اعلیٰ مقام تک پہنچنے کے قابل بن سکتاہے۔سروڑی نے پریس ریلیز میں رہبرتعلیم اساتذہ کی جائزمانگوں پرگورنراین این ووہرہ کی خصوصی مداخلت کی استدعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اساتذہ مرکزی معاونت کی اسکیم سرواسکھشاابھیان (ایس ایس اے)کے تحت بھرتی کئے گئے جنہیں پچھلے3ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھاگیاہے۔سروڑی نے کہاکہ ان کی تنخواہوں کو مرکزی معاونت کی اسکیم سے منقطع کرنے اور ریاستی بجٹ کے