تازہ ترین

گوجر لیڈر کی ما رپیٹ کیخلاف بانہال میں احتجاجی مظاہرہ

  بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں گوجر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے گوجر لیڈر طالب حسین کی سانبہ پولیس حراست میں مبینہ مارپیٹ سے زخمی ہونے کے واقع کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنا دیا۔ احتجاجی مظاہرین طالب حسین کے پولیس حراست میں زخمی ہونے کے واقع کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بانہال کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے گوجر نوجوان منگل کی دوپہربعد سابقہ عیدگاہ پارک میں جمع ہوئے اور انہوں نے طالب حسین کے حق میں اور بھارتی جنتا پارٹی ، آر ایس ایس اور پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی وہ طلاب حسین کو انصاف فراہم کرو کے نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔ اس کے بعد بانہال پارک  سے ایک احتجاجی ریلی شاہراہ پر نکالی گئی جو شاہراہ پر کئی گشت لگانے کے بعد تحصیل دفتر بانہال کے احاطے میں دھرنے پر بیٹھ گئی۔ مظاہرین بھارتیہ جنتا پارٹی اور

رام بن میں گوجر لیڈران کی پریس کانفرنس

 رام بن //ضلع کے مقامی گوجر لیڈروں نے بد نام زمانہ کٹھوعہ عصمت دری اور قتل کیس میں اہم کارکن طالب حُسین کی گرفتاری کو سانبہ پولیس کی جانب سے ذاتی دشمنی حل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔ منگل کے روز یہاں منعقدہ  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طبقہ کے لیڈروں نے کہا کہ کو ایس ایچ او پولیس اسٹیشن طالب کو ایک جعلی اور من گھڑت کیس میں ملوث کر رہاہے۔انہوں نے کہا کہ اپریل 2018 سے اسکے خلاف من گھڑت دلیلیں بنا نے کی کوششیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالب کو ہندو مسلم کے درمیان تفرق پیدا کرنے اور کٹھوعہ عصمت ریزی اور قتل کے معاملہ کے نام پر رقم جمع کرنے کا بھی مبینہ الزام  لگایا جا رہا ہے۔ ان لیڈروں نے مبینہ الزام لگایا کہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی چودھری لعل سنگھ کے ایما پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن نے اُس پر پاکستانی ہونے کی لیبل لگا کر ایک جھوٹے کیس میں پھنسا رہی ہے۔گوجر لیڈروں ن

دفعہ 35- اے کی حفاظت مشترکہ مدعا:خالد سہروردی

ڈوڈہ//جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما خالد نجیب سہروردی نے آئین ہند میں ریاست جموں کشمیر کو حاصل خصوصی پوزیشن کی دفعہ 35-اے کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کے خلاف ریاست گیر احتجاجی ہڑتال میں ڈوڈہ خطہ بالعموم اور صدر مقام ڈوڈہ میں لوگوں کی طرف سے بلالحاظ مذہب و ملت رنگ و نسل ہڑتال کامیاب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے لوگوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ آپسی بھائی چارہ میل جول و محبت ہماری وراثت ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر اس وراثت کو کھونے نہ دیں گے۔ پریس کے نام جاری بیان میں سہروردی نے کہا ہے کہ بالخصوص غیر مسلم دوکانداروں ، طالب علموں دیگر تاجر پیشہ افراد و ٹرانسپورٹروں نے اس احتجاج میں عملی شرکت کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ دفعہ 35-Aکی حفاظت ہمارا مشترکہ معاملہ ہے اور کوئی ہم کو اس بات پر تقسیم نہ کرسکتا ہے اور با بار محض اقتدار کی خاطر ہم کو مذہب، زبان، علاقہ،

میجر جنرل کا این سی سی کیمپ بھدرواہ کا دورہ

    بھدرواہ //ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل این سی سی میجر جنرل نالیندر کمار نے منگل کے روز بھدرواہ میں قائم سالانہ این سی سی کیمپ کا دورہ کیا ، جہاں پر اُنکااستقبال کیمپ کمانڈنٹ کرنل رجنیشن پرتاپ اور ڈثپٹی کمانڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے کیا ۔انہیں کیڈٹوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔کالج کے پرنسپل ایس کے بڑوال کے ساتھ رسمی میٹنگ کے بعدمیجر جنرل کو کیمپ کمانڈنٹ نے این سی سی کی کارکردگیوں اور کیڈٹوں کی جاری تربیت کے سلسلہ میں جانکاری پیش کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کیڈٹوں کی تربیت کی ستائش کی اور اس میںمزید بہتری کی صلاح دی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ این سی سی کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ربط و ضبط پیدا کرنا اور انہیں ایک ذمہ وار شہری بنانا ہے،تاکہ وہ ملک کے تئیں اپنی ذمہ واری اور فرض کو سمجھ سکے۔کیمپ میں ڈوڈہ ،رام بن اور کشتواڑ اضلاع کے 25 سکولوں اور کالجوں کے406 لڑکوں اور 20 لڑک

ریاسی میں بریسٹ فیڈنگ پر بیداری کیمپ کا اہتمام

 ریاسی //شیر کشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسز اور ٹیکنالوجی جموں کے کریشی وگیان کیندر ریاسی کی جانب سے موضع ڈیرہ بابا باندہ بہادر میں منگل کے روز بریسٹ فیڈنگ پر بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا مقصد خواتین میں صحت مند بچوں کے لئے بریسٹ فیڈنگ کوفروغ دینا تھا ۔کے وی کے کے ہیڈ اور سائنٹسٹ ڈاکٹر بنسی لعل نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ نو زائد بچوں کے لئے بریسٹ فیڈنگ سب سے مقوعی غذا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کا دودھ سب سے مقوی ہوتا ہے کیونکہ اس میں قابل ہضم پروٹین اور ایسے جُز ہوتے ہیں جو بچوں کو مختلف بیماریوں سے لڑنے کیلئے ضرورری ہیں۔انہوں نے کہا بریسٹ فیڈنگ یر خوا ربچوں ،مادر او رکیمونٹی کے لئے فائدہ مند ہے، جس سے کم غذائیت کی وجہ سے بچپن میں اموات کی شرح بہت کم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ سے بچے مختلف بیماریوں جیسے کہ یرقان ، نمونیا، کالرا، دست و قے،الرجی وغ

مغل میدان ،کشتواڑ میں کوئیز مقابلہ کا اہتمام

 کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے دور دراز دیہات کے طلاب کیلئے مغل میدان میں ایک کوئیز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے،جس کا مقصد مقامی طلاب میںجنرل نالیج کے لئے بیداری پیدا کرنا تھا ،تاکہ وہ دنیا کے تازہ ترین واقعات اور حالات سے واقف رہیں۔اس مقابلے میں 20طلاب نے شرکت کی۔نوجوان طلاب کی جانب سے پروگرام کے دوران دکھائی گئی جانکاری سے طلاب کی ان پروگراموں میں دلچسپی عیاں ہے۔مقابلہ کے بعد طلاب کی عزت افزائی کی گئی۔مقابلے کے پروگرام سے بچوں کو ایک موقعہ فراہم ہو ا۔سکول حُکام نے فوج کی جانب سے طلاب کے لئے منعقد پروگرام کی ستائش کی۔  

خطہ چناب میں بارشوں کا سلسلہ جاری

  بانہال // گذشتہ رات اور آج صبح بانہال اور رام بن کے علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے عام لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ بارشوں کے باوجود جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت بغیر کسی خلل کے جارہی رہی۔ بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو پچھلے کئی روز سے جاری گرمی اور حبس سے کسی حد تک راحت ملی۔ منگل کی شام تک کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلی ہلکی بارشیں ہوئیں اور شام دیر تک مطلع مکمل طور سے ابر آلواد تھا۔دوری جانب کشتواڑ قصبہ میں منگل کے روز موسلا دار بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔قصبہ میں گُذشتہ شب سے میدانی علاقوں میں بارشوں او رپہاڑی علاقوں میں برفباری میں درجہ حرارت معمول سے کم تک چلا گیا ہے۔سردی کی لہر کی وجہ سے لوگوں گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تاہم ،ناقص نکاسی کی وجہ سے قصبہ میںکئی مقامات پر بارشوں کا پانی نالیوں کے اوپر سے بہہ رہا ہے ،جس کی وجہ سے عام لوگوں ک

مزید خبریں

رام بن میں ضلع کیپیکس بجٹ و اہم پروجیکٹوں کی کارکردگی کا جائزہ رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنرشوکت عزیز بٹ کی قیادت میں منگل کے روز ضلع و سیکٹورل افسروںکا ایک اجلاس منعقدہوا، جس میں ضلع کیپیکس بجٹ2018-19 اور ضلع کے اہم پروجیکٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی رویندر سادھو، اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ، سی پی او اوتم سنگھ،کلکٹر ساولاکوٹ ضمیر احمد، پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئروں ، سی ایم او،سی ای او، سی ایچ او، سی اے او، ڈی ایف اوزو دیگر ضلع و سیکٹورل افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم ،پی ڈبلیو ڈی، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی ،صحت، جنگلات، انیمل ہسبنڈری، شیپ ہسبنڈری ،فشرئیز کی فزیکل و مالی حصولیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی نے ترقیاتی پروجیکٹوںمیں سست رفتاری پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے