تازہ ترین

قصبہ بانہال میں ناکارہ ڈرینج سسٹم کیخلاف لوگوں کا مظاہرہ

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں ناقص ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے سڑکوں پر بارشوں اور گندی نالیوں کا پانی بھر جانے کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے معطل کی۔ سڑکوں پر گندے پانی کے چڑھ جانے کی وجہ سے قصبہ بانہال کے کئی مقامات پر لوگوں کی نقل وحمل کم از کم ایک گھنٹے کیلئے تھم گئی۔ منگل اور بدھ کی رات سے صبح تک ہوئی روز دار بارشوں کے نتیجے میں قصبہ بانہال سے گذرنے والی جموں سرینگر شاہراہ پر گندی نالیوں کے بلاک ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ بند ہوگئیں اور بارشوں اور شاہراہ کے ساتھ نکلنے والی پانی کے نکاسی کی گندی نالی کئی مقامات پر بند ہوگئی جس کی وجہ سے قصبہ کے ناگبل سے ٹورسٹ ہوسٹل تک جموں سرینگر شاہراہ کسی جھیل کا منظر پیش کر رہی تھی۔  سڑکوں پر پانی چڑھ جانے کی وجہ سے لوگوں کی نقل وحمل کچھ وقت کیلئے بند رہی اور پانی کئی دکانوں

سابقہ سرکارنے ریاست کے نوجوانوں کیساتھ دھوکہ کیا : سجاد شاہین

بانہال //نیشنل کانفرنس لیڈر اور ضلع رم بن کے این سی کے صدر سجاد شاہین نے پی ڈی پی۔ بی جے پی کی محبوبہ مفتی کی قیادت والی سابقہ سرکار پر ریاست کے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔نوجوان طبقہ سابقہ سرکار کی دبائو والی پالیسی سے کافی پریشان محسوس کر رہے ہیں۔وہ بدھ کے روز بانہال میں پارٹی کی نوجوان و نگ سے خطاب کر رہے تھے ،جس میں کانگریس اور پی ڈی پی کے متعدد نوجوانوں نے ضلع صدر کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ وادی میں موجودہ شورش کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات تشویش ناک ہوگئے ہیں اور نوجوانوں کو اپنے با وقار اور خوشحال مستقبل سے محروم کیاجا رہا ہے، انہوں نے سابقہ سرکار پر مبینہ الزام لگایا کہ وہ نوجوانوں کے  ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی شکل دینے میں ناکام رہ گئی جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ کافی مایوس ہو گیا ہے۔شاہین نے نوجوانوں سے دنیا کی رفتار ک

بٹھنڈی واقعہ

سرنکوٹ +راجوری//پی ڈی پی لیڈر تعظیم ڈار نے بٹھنڈی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ملوثین کے خلاف کیس درج کرنے کی مانگ کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ابھی تک اس واقعہ پر کیس ہی درج نہیںہوا اور نہ ہی ملوثین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرفاد کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں بغیر کسی تاخیر کے ایف آئی آر درج کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کہانیاں گھڑ کر سچائی کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اگر ایف آئی آر درج نہ ہواتو خطہ پیر پنچال میں احتجاجی مہم شروع کی جائے گی ۔ادھر سرنکوٹ میں نوجوانوں اور معززین نے کینڈل مارچ کرکے اس  واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔بدھ کی شام بڑی تعداد میں لوگ چیک پوسٹ پر جمع ہوئے اور انہوں نے وہاں سے بس اڈہ تک کینڈل مارچ نکالا ۔اس دوران انہوں ن

چھتر گلہ ٹنل کی تعمیر عنقریب

نئی دہلی//لکھن پور سے بسوہلی،۔بنی سے بھدرواہ اور ڈوڈہ کی قومی شاہراہ پرچھتر گلہ ٹنل کی تعمیر کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کا عمل شروع ہوگا ہے۔مرکزی وزیر و ایم پی ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ان باتوں کا اظہار ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار کے ساتھ کیا جو ان سے حلقہ کی جانب سے چھتر گلہ ٹنل کی تعمیر کی منظوری کے لئے شکریہ ادا کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے۔ اس موقعہ پر پریہار نے کہا کہ خطہ کے لئے یہ ٹنل خواب حقیقت میں بدلنے کے مترادف ہے، جس کے لئے کئی آنے والی پیڑھیاں ڈاکٹر جیتندر کے مقروض رہیں گی، جن کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوسکا ہے۔ڈاکٹر جیتندر نے پریہار کو بتایا کہ وہ ڈائریکٹر جنرل بی آر او کے ساتھ رابطے میں تھے جنھوں نے اسکی حالیہ رپورٹ انہیں بتائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹنل کی تعمیر پر 3,500کروڑ روپے کی رقم خرچ ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چھتر گلہ ٹنل سے علاقہ کی ہیت ہی بدل   

کشتواڑ میں محکمہ مال کی کارکردگی کاجائزہ

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں محکمہ مال کے افسروں و اہلکاروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں محکمہ مال کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی ،اے سی آر، ایس ڈی ایم چھاترو ،مڑواہ کے علاوہ تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں ، گرداوروں اور پٹواریوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے ضلع میں سرکاری اراضی، کاہچرائی زمین ۔جنگلاتی زمین کی بے دخلی کے بارے میں حالیہ رتبہ حاصل کیا۔انہوں نے عہد یداروں کو ناجائز تجااوزات کے خلاف مہم میں سرعت لانے کی ہدایت دی اور اس میں فی ہفتہ 10کنال  اراضی کا ہدف مقرر کیا گیا ۔اسکے علاوہ انہوں نے ضلع میں جمعبندی اور گرداوری کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں کو ناجائز تجوازات ہٹانے اور سرکار ی زمین کو بحال کرنے کیلئے اپنی کاروائیوںمیں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سرکاری اراضی پر غی

کشتواڑ میں محکمہ مال کی کارکردگی کاجائزہ

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں محکمہ مال کے افسروں و اہلکاروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں محکمہ مال کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی ،اے سی آر، ایس ڈی ایم چھاترو ،مڑواہ کے علاوہ تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں ، گرداوروں اور پٹواریوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے ضلع میں سرکاری اراضی، کاہچرائی زمین ۔جنگلاتی زمین کی بے دخلی کے بارے میں حالیہ رتبہ حاصل کیا۔انہوں نے عہد یداروں کو ناجائز تجااوزات کے خلاف مہم میں سرعت لانے کی ہدایت دی اور اس میں فی ہفتہ 10کنال  اراضی کا ہدف مقرر کیا گیا ۔اسکے علاوہ انہوں نے ضلع میں جمعبندی اور گرداوری کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں کو ناجائز تجوازات ہٹانے اور سرکار ی زمین کو بحال کرنے کیلئے اپنی کاروائیوںمیں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سرکاری اراضی پر غی

گرمی کی شدت سے لوگوں کو راحت

  بانہال // منگل اور بدھ کی رات سے بارشوں کا تیز سلسلہ زمینداروں اورعام لوگوں کیلئے خوشیاں لیکر آیا ہے اور یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہا۔ اس رحمت باراں کی سخت ضرورت نہ صرف فصلوں اور پھلوں کو تھی بلکہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے پوری ریاست میں عام لوگ کا حال بڑا تھا۔ شدید گرمی میں وقفے وقفے سے بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا برا حال تھا اور پینے کا پانی کئی علاقوں میں ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ گذشتہ دور روز سے ہلکی ہلکی بارشوں کے بعد ضلع رام بن کے علاقوں میں فضا خوشگوار ہوگئی ہے اور گرمی   کی شدت سے عام لوگوں کو راحت مل گئی ہے اور ہر طرف سے ہریالی اپنے جلوئوں کے آخری پڑاو سے گذر کر پت جھڑ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ زمینداروں اور باغ  مالکان اپنے دھوپ میں جلتی اپنی فصلوں اور پھلوں کو لیکر پریشان تھے لیکن گذشتہ دور روز سے ہونیو الے وقفے وقفے کی بارشوں نے اْن کی پریشانیو

ڈی سی رام بن کی قیادت میں ضلع سطحی جائزہ کمیٹی کا اجلاس

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت عزیز بٹ کی قیادت میں بینکنگ اور سول محکموں کے افسروں کے ضلع سطحی جائزہ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا ،تاکہ بینکنگ شعبہ میںڈیپازٹس اور ایڈوانسز کی حصولیابیوں کی جانکاری حاصل کی جا سکے۔اجلاس میں آر بی آئی کے نمائندوں وکرم ڈھانڈا ،لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر ایم کے پنڈتا، ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی آر کے شرما ،جی ایم ۔نبارڈ اروشی شرما ،سی اے او، جی ایم ڈی آئی سی،اے ڈئیز، ڈی ایس ایچ او و دیگر بینکرز اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسروں نے شرکت کی۔ڈی سی نے تمام بینک برانچوں کیلئے سیلف ہیلپ گروپس کے کریڈٹ لنکیج کیلئے200کا ہدف مقرر کیا۔انہوں نے نبارڈ،محکمہ زراعت اور بینکرس کو ضلع میں سبزیوں ،اناردانہ اور بے دانہ کلسٹر ولیج فروغ دینے کیلئے ایک سکیم تیار کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جون 2018تک 1250.42 کروڑ روپے کا ریکارڈ ڈیپازٹ کیا گیا ہے جبکہ 441.37کروڑ روپے ایڈوا

مزید خبرں

مینڈھر میں پی ڈی پی کا ماہانہ اجلاس  مرفاد کے قتل کی مذمت ،35اے کے تحفظ پر زور دیا مینڈھر//پی ڈی پی زون مینڈھر کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت محمد اعظم ساگر زونل صدر و زیر سرپرستی ایڈووکیٹ محمد معروف خان سینئر لیڈر منعقدہوئی جس میں ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقعہ پر مقررین   نے گلہوتہ کے نوجوان مرفاد شاہ کے بٹھنڈی میں سابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی اہلکاران کے ذریعہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملوثین کیخلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ۔انہوں نے کہاکہ اس قتل کے پیچھے سازش کو بے نقاب کیاجائے اور سی سی ٹی وی فوٹیج و گواہان کے بیانات کی روشنی میں معیاد بند انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ معروف خان نے انتباہ دیاکہ اگر انتظامیہ نے اس معاملے پر کسی قسم کی لیت ولعل سے کام لیاتو مینڈھر ہی نہیں بلکہ پورے ضلع پونچھ میں