تازہ ترین

ڈوگرہ صدر سبھاکااجلاس کااہتمام

 جموں// ڈوگروں کی عظمت رفتہ بحالی کی مانگ کو لیکر ڈوگر ہ صدرسبھا کے چئیرمین جی ایس چاڑک کی سربراہی  میںایک خصوصی اجلاس کااہتمام کیا جس میں انہوں نے سرکار سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ ڈوگرہ جائیداد ورثہ میراث کو دھیان میںرکھتے ہوئے جموں کے تواریخی مقامات کو ازسرنو زندہ جاوید بنانے کیلئے کارگراقدامات کرے ۔یہاں پرجاری پریس بیان میں سبھا کے چیئرمین جی ایس چاڑ ک نے  مبارک منڈی کی تواریخی ورثہ کی تازہ صورتحال پر تشویش کااظہار کیاہے۔ انہوںنے جانکاری فراہم کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ حال ہی موسم کی بے رنگی چال کے باعث ہوئی بھاری بارشوںکے سبب تواریخی مقام کی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوںنے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے باوجود بھی  تجدیدی کاموں میں بلاوجہ دیر کی جارہی ہے۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ بیشقیمتی فتواریخی دستاویز ات سے متعلق35

جموں دیکھ ڈاٹ کام ویب پورٹل کا آغاز

جموں //جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر نرمل سنگھ نے گاندھی نگر میں جموں دیکھ ڈاٹ کام ویب پورٹل کی شروعات کی جس پر جموں صوبے کے سیاحتی مقامات کے بارے میں تمام جانکاری موجود ہے۔اس پورٹل سے ریاست اور بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو جموں کے سیاحتی مقامات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔سپیکر کو بتایا گیا کہ اس ویب سائٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جموں صوبے کے اُن سیاحتی مقامات کو اُجاگر کیا جاسکے جو ابھی تک سیاحتی نقشہ سے باہر ہیں۔سپیکر موصوف نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں سیاحتی اعتبار سے کئی وسائل موجود ہیں اور یہاں کے گوناں گوں ثقافتی ورثے اور سیاحتی مقامات کو بڑھاوا دینے کے لئے خاطرخواہ اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مختلف ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاکر یہاں کے سیاحتی مقامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔نرمل سنگھ نے کہا کہ

مٹھی میں جم کاافتتاح

جموں//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے زونل صدر جموں نیرج گپتانے یہاں مٹھی میں ایک جم کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر دیگرمعززافرادبھی تقریب میں موجودتھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے نیرج گپتانے کہاکہ صحت ہی اصل دولت ہے اورکھیلوں میں حصہ لے کرہم تندرست رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں سب لوگ بہت زیادہ مصروف ہیں اوراس قدرمصروفیت کی وجہ سے اپنی صحت کیلئے بھی وقت نہیں نکالتے ہیں جوکہ صحت کیلئے مضرہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں صحت مند زندگی گذارنے کیلئے سپورٹس اورجم سرگرمیوں میں حصہ لینے کی عادت کوروزمرہ زندگی کاحصہ بناناچاہیئے۔اس دوران نیرج گپتانے جم کے مالک راکیش گپتاکے ساتھنیک تمنائوں کااظہارکیااورمٹھی میں ہیلتھ کلب کے کوچ کومبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پر نیرج گپتاکے ہمراہ نرما کشور،مستان سنگھ ، وکرم شرما، وشال ودیگران بھی موجودتھے۔

نمایاں کارکردگی کامظاہرہ

  جموں//  پیشہ وارانہ کارکردگیوں میں بہترین خدمات انجام دینے کے مقصد سے 16ویں یونٹ ہیڈکوارٹر مغربی کمانڈ میں ایک سرمایہ کاری تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں کئی فوجی اہلکار وں کو اپنی ڈیوٹی بہتر ین طورطریقے سے انجام دینے کیلئے کئی انعامات سے نوازا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقعہ پر کمانڈنگ آفیسر اورصوبیدار میجر16یونٹ کوآرمی کمانڈ رسے خصوصی انعام سے  حاصل نصیب ہوا ۔ بعد میں آرمی  کمانڈر نے  یونٹ 16کے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دی۔ 

سینک سکول نگروٹہ میں تفریحی پروگراموں کاانعقاد

جموں//1970ء سے قائم  سینک سکول نگروٹہ جموں وکشمیرکے بچوں کیلئے  اچھی تعلیم کی فراہمی کو لیکر کافی سنجیدہ ہے ۔سکول ہذ اجو بچوں کو دفاعی فورسز میں خدماتی صلاحیت کار بنانے کیلئے انہیں تیارکرنے میں اپنابھرپورتعاون دے رہاہے۔ غرض یہ ہے کہ سینک سکول نگروٹہ تعلیمی ‘کھیل کود کے علاوہ دیگر پیشہ وارانہ کورسوں سے متعلق پروگراموں کو عملا رہاہے۔ علاوہ ازیں بچوںمیں حب الوطن کے جذبات پیدا کرنے اوران کیلئے قومی سکیموں کو بروئے کار لانے کیلئے  اپنی خدمات بغیر کسی کوتاہی انجام دے رہا ہے ۔ذرائع نے خبر دی ہے کہ آج ایک حصہ کے طورپر سینک سکول نگروٹہ میں لطف اندوز تفر یح کیلئے مصروف سرگرمیاں چلتی رہیں جس میں کئی ہونہار بچوں کے علاوہ ساتذہ کرام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ  سینک سکول نگروٹہ کو سینک سکول امرواتی نگر سے جوڑا گیاہے اور دونوں ر یاستوں کے ثقافتوں وروایتی

سماجی کارکن طالب چودھری پرمبینہ حراستی تشددمعاملہ

جموں//جواہرلال نہرویونیورسٹی میں فکر فردا سوسائٹی کے زیراہتمام طلباء نے رسانہ عصمت دری وقتل کیس میں متاثرہ بچی اوراس کے لواحقین کوانصاف دلانے کیلئے جدوجہدکی قیادت کرنے والے سماجی کارکن طالب چوہدری پرسانبہ پولیس کی جانب سے کیے جانے والے مبینہ تشددکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔یہاں جاری پریس بیان میں فکرفرداسوسانٹی  نے چھ اگست کو سانبہ پولیس کی جانب سے طالب چودھری کو بے دردی سے پیٹنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔ سوسائٹی کے ترجمان مسعود اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے  کہ طالب چودھری کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور کسی گہری سازش کا نتیجہ ہیں۔اظہر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان الزامات میں کوئی سچائی بھی ہے تو بھی سزا و جزا کا حق صرف عدلیہ کو حاصل ہے۔دراصل طالب کا قصور صرف یہ ہے کہ اس نے آصفہ کے انصاف اور مجرموں کی سزا کے لئے اپنی آوز ب

مزید خبرں

 نابالغہ کے ساتھ دست درازی آر ایس پورہ میں معاملہ درج پٹواری گرفتار نیوزڈیسک  جموں//بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں بدھ کے روز ایک پٹواری کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آر ایس پورہ میں پولیس نے شکایت ملنے کے بعد محکمہ مال کے ایک پٹواری بھوشن شرما کو مختلف دفعات کے تحت حراست میں لے لیا ہے ۔ پٹواری نے بتایا کہ نابالغ بچی کے والدین کی طرف سے تحریری شکایت درج کروائی گئی جس کے مطابق یہ بچی گھر پر اکیلی تھی جب پٹواری بھوشن شرما دستاویزات کی پڑتال کے سلسلہ میں وہاں گیا۔ بچی کو گھر میں اکیلا دیکھ اس کے ساتھ دست درازی کرنا شروع کر دی۔ والدین کے گھر لوٹنے پر بچی نے انہیں سارا ماجرہ کہہ سنایا۔ اس سلسلے میں ایک پولیس افسرنے بتایاکہ پولیس نے شکایت ملنے پر آر پی سی کی دفعہ 354اور بچیوں کو جنسی زیادتیوں کے تحفظ کے متع