تازہ ترین

گول کا الم ناک واقعہ!

سابق  وزیر اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کی جموں میں واقع رہائش گاہ پر مامور مسلح محافظین نے جس عام شہری کو گولی مار کر جان بحق کر دیا ،اسے سپرد لحد بھی نہیں کیا گیا تھا کہ صوبہ جموں کے ضلع رام بن کے علاقہ کوہلی میں 58؍آرآر کے فوجی اہلکاروں نے دو عام شہریوں محمد رفیق گوجرولد محمد شفیع اور شکیل احمد ولد محمد یوسف شیخ پر اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے ۔ اس کے نتیجے میں بر سرموقع محمد رفیق نامی شہری موقع اللہ کو پیارا ہوگیا جب کہ شکیل احمد شدید طور سے زخمی ہوا۔گول کے رہنے والے یہ دونوں نوجوان مال مویشی کا کاروبار کر تے ہیں ۔اسی غرض سے یہ دونوں کوہلی گئے تھے جہاں رات کو ایک گھر میں  باضابطہ قیام کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح صادق جب ان نوجوانوں نے اپنے مال مویشی کو چارہ ڈالنے کے لئے دروازہ کھولا تو ان پر یک بہ یک گولیوں کی بوچھاڑکی گئی جس میں ایک نوجوان کی زندگی کا چراغ گل

اقدام خود کشی کاالزام بے بنیاد ،مجھے جموں منتقل کیاجائے:طالب چوہدری

 جموں//رسانہ عصمت دری وقتل کیس میں متاثرہ بچی اوراس کے لواحقین کوانصاف دلانے کیلئے جدوجہدکی قیادت کرنے والے سماجی کارکن طالب حسین چوہدری جولگ بھگ ایک ہفتے سے پولیس تھانہ سانبہ کی تحویل میں ہے نے مطالبہ کیاہے کہ مجھے یہاں سے کسی ضلع یاسنٹرل جیل منتقل کیاجائے ۔طالب حسین نے یہ مانگ گذشتہ روز گوجربکروال برادری کے معززلوگوں جن کی قیادت چوہدری عبدالحمیدکررہے تھے کے ذریعے کی۔میڈیاکوطالب حسین کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے گوجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری عبدالحمیدنے کہاکہ طالب کی صحت خراب ہے اورا سکے سرپرچوٹ آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی موجودگی میں زیادہ کچھ طالب نے نہیں بتایاالبتہ اس نے کہاکہ میری صحت خراب ہے اوریہاں پرمیرامعقول علاج نہیں کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ طالب نے یہ بھی بتایاکہ اس پربہت سے لوگ فقرے کستے ہیں اورذہنی طورہراساں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ طالب کاکہناتھاک

خورشیدگنائی کاجموں میں عوامی دربار

 جموں/ گورنر کے مشیر خورشیدگنائی نے یہاں جے کے گورنرس گریوینس سیل کے تحت ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میںمختلف وفودنے اپنے اپنے مسائل اور مطالبات کو اُجاگر کیا۔وفود نے میونسپل حدود سے ناجائزتجاوزات ہٹانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا۔اس دوران وفودکے مسائل کوسننے کے بعد خورشیدگنائی نے انتظامیہ پرغیرقانونی قبضے ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔اس دوران اکھنورکے جٹھ گائوں کے لوگوں نے علاقے کے ایک نالے پرمقامی لوگوں کی طرف سے قبضے کے معاملے کواٹھایا۔اس دوران کٹھوعہ ،راجوری،ادہم پورکے وفودنے بھی خورشیدگنائی سے ملاقات کرکے بجلی،پانی ،سڑکوں وغیرہ سے مسائل کواُجاگرکیااوران کے ازالہ کی مانگ کی۔ایم ایل اے ادہم پورکی قیادت میں ایک وفدنے بھی ملاقات کی۔ماربل مارکیٹ تریکوٹہ نگرکے وفدنے جے ڈی اے کی خالی زمین پر چلڈرن پارک بنانے کی مانگ کی۔اس دوران مشیرنے وفودکومسائل کے ازالہ کی یقین دہانی ک

آئی ایم ایس میں تین روزہ پروگرام کاانعقاد

 جموں// انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ سائنس( آئی ایم ایس) نے پہلی سمسٹر بی بی اے اوربی سی اے کورسوں سے متعلق بیداری لانے کی غرض سے تین روزہ پروگر ام متعارف کیا۔پروگرام کی افتتاحی تقریب سرسوتی وندنا کے ساتھ انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر ریکھا گپتا نے چراغ روشن کرکے  انجام دیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے آئی ایم ایس کے مشن برائے سال 2018-19 کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انسٹی چیوٹ کی جانب سے شروع کئے جارہے کورسوںکیلئے اس سال مزید کئی خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں۔ اس دوران ڈائرکیٹر موصوف  نے متعارف پروگر ا م میں شامل ہوئے طلباء اوروالدین کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ کئی دیر تک تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پربولتے ہوئے ڈائریکٹر ای آر رینو بنگرو نے طلباء اوروالدین کا استقبالیہ خطبہ میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ آج کل کے انسانی دور اور انسانی طرز زندگی میں انسانیت کے اصولوں اورقدرانسانی

مرکزی سرکار کی کشمیرسے متعلق پالیسی واضح:کویندر

 جموں//کانگریس پارٹی پرجم کربرستے ہوئے ریاست کے سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا نے  یہاںصاف طورپرواضح کردیاہے کہ کشمیر سے متعلق مرکزی سرکار کی پالیسی سے متعلق پختہ اردادہ اورمضبوط نقطہ نظر ہے۔کویندر گپتا نے پریت نگر‘ نانک نگر علاقوں کادورہ کیا اوربارشوں سے پیدا شدہ صورتحال کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بارش کے پانی سے ہوئے نقصانات کیلئے سرکار اقدام اٹھائے گی ۔ انہوںنے شہر کے وسط علاقوںمیںگلیوں ‘نالیوں اورکوچوں کی مرمت کے کام میں سرعت لانے اور جنگی سطح پر کا م کرنے کا بھی یقین دلایاہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کویندر گپتا نے کہا ہے ریاست کی موجودہ صورتحال کیلئے کانگریس ‘ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس ذمہ دار ہے جبکہ کشمیر سے متعلق مرکزی سرکار کی پالیسی پختہ ارادہ  ومضبو ط نقطہ نظر ہے۔انہوںنے مزید کہاہے کہ سرکار و

عوام کانگریس کی واپسی کیلئے بے صبری سے منتظر:رمن بھلہ

 جموں//  ریاستی اسمبلی  کے سابق وزرا اور کانگریس پارٹی کے سینئرلیڈر رمن بھلہ نے صاف طورپرکہہ دیاہے کہ ریاست کی عوام کانگریس پارٹی کی واپسی کیلئے بے صبری سے انتظار کررہی ہے ۔انہوںنے مزیدکہاہے کہ کانگریس پارٹی جموں وکشمیر عوام کی اکیلی چنندہ پارٹی ہے جو عوام کی بھلائی کیلئے ہمیشہ سے بدستور اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی ہے۔ یہاںپر جاری پریس بیان میںرمن بھلہ نے بتایاہے کہ تواریخ گواہ ہے کہ کانگریس واحد ایسی پارٹی ہے جس نے ریاست کے تمام حلقہ انتخابات میں لوگوں کے ساتھ اپنے خدمات کا تعاون صرف کیا اوراب جاکے لوگوں واقفیت حاصل ہوئی ہے کہ کانگر یس نے ریاست جموں وکشمیر کی عوام کیلئے کیا نہیں ہے۔رمن بھلہ گاندھی نگر میں پارٹی کارکنوں کے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں کئی حلقہ انتخابات سے آئے ہوئے لوگوںکے ساتھ بھی انہوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی کے بلاک صدر امرت بالی ‘ ب

بسوہلی میں 43کنال سرکاری اراضی بازیاب

 بسوہلی// ضلع انتظامیہ کٹھوعہ نے ناجائز قبضہ جات ہٹانے کی مہم کی قواعد شروع کرتے ہوئے ریاست کی 43کنال اراضی رقبہ جات بازیافت کرلی ہے۔ ذرائع نے تفصیل کے ساتھ جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ لینڈ مافیہ کے قبضہ جات  کو ہٹانے کیلئے  ریاست کی لاقیمتی اراضی کوخالی کر انے کیلئے تشکیل شددہ خصوصی ٹیم نے حرکت میں آکر منہدم کارر وائی کرتے ہوئے ریاست کی 43کنال اراضی کو بازیافت کرلیا گیاہے۔ مہندم کارر وائی کرنے کیلئے خصوصی ٹیم میں محکمہ مال سے وابستہ تحصیلدار بسوہلی کے علاوہ تحصیلدار مہان پور اورفاضل ترقیاتی کمشنر بسوہلی سنجیو گپتاوغیرہ موجود رہے۔ ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم کے دوران 20کنال اور2مر لہ کی اراضی گاؤں گھوڈل اوربھونڈ جبکہ22کنال اور17مرلہ ریاستی اراضی کو گاؤں کھیلری  اورمہان پورسے بازیافت کرلیا گیاہے۔  

مزید خبریں

کھوڑمیں غیرریاستی خاتون کی پراسرارموت  جموں//جموں کے کھوڑ علاقہ میں منگلوار کے روز رادھا سوامی ست سنگ آشرم کے نزدیک پاخانہ کے گٹر میںپڑی چھتیس گڑھ کی عورت کی نعش کو پولیس نے برآمد کرنے کادعوی کیاہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبا1بجکر40امنٹ پر کھوڑ علاقے میں رادھا سوامی ست سنگ کے احاطہ میںواقع ٹوئلٹ کے گٹر میں پڑی عورت کی نعش کو برآمد کیاگیاہے بعدازاں  متوفی کی شناخت بعد بطور سمن ساہو دختر دتہ رام ساکنہ عمر29سال  ساکنہ چھتیس گڑھ کے طورپرکی گئی جن کی پراسرار طورپر موت واقع ہوئی ہے کے بارے معاملہ در ج کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ذرائع نے کہاہے کہ پولیس نے پہلے مراحلہ کے ابتدائی تحقیقات کے دوران پرائمری ہیلتھ سینٹر پلانوالہ میںمتوفی کی جسدکی خاکی کو  پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیاہے      اساتذہ کی واجب الاداتنخواہیں ساتویں تنخواہ کم