تازہ ترین

مسلمانان جموں کاقافیہ حیات تنگ کرنے کے خلاف احتجاج

 جموں// گوجر بکروال طبقہ کے لوگوں نے جمعہ کے روز یہاں جموں میں’گوجر بکروال دیش تحریک انصاف جموں‘نامی تنظیم کے بینر تلے احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت کر رہے چوہدری نزاکت کٹھانہ نے بتایاکہ جموں صوبہ خاص طور سے کٹھوعہ، سانبہ، جموں اور اودھم پور کے اندر مسلمانوں کا قافیہ حیات تنگ کیاجارہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ کٹھوعہ کی تحصیل ہیرا نگر کے گاؤں رسانہ میں 8سالہ معصوم خانہ بدوش بچی کے ساتھ عصمت ریزی اور قتل معاملہ کو دبانے کے لئے مسلمانوں کو تنگ طلب کیاجارہاہے۔ اس بچی کو انصاف دلانے کے لئے آواز بلند کرنے والے سماجی کارکن طالب حسین چوہدری کے خلاف منصوبہ بند سازش کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیاگیا، نیز پولیس تھانہ سانبہ کے اندر باہر سے مبینہ طورچند شرپسند غنڈے اندر گئے اور طالب حسین کی ہڈی پسلی ایک کر دی جوکہ انتہائی مضروب ہے۔ کٹھانہ نے کہاکہ کٹھوعہ آبروریزی وقتل معاملہ کو دبانے کے لئ

ادبی کنج کے زیراہتمام ہفتہ وارادبی و ثقافتی نشست

    جموں //کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج کے زیراہتمام ایک ادبی و ثقافتی نِشست کا اِہتمام کِیا گیا۔جِس میں مختلف علاقوں کے مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے قلمکاروں نے حِصّہ لِیا۔ جِس کی صدارت کے فرائض جانے مانے اُردوُو گوجری کے شاعر شاعرسرور چوہان حبیٖب ؔ نے سر انجام دِئے۔ جبکہ نِشست کی نِظامت کے فرائض اُردوُزبان کے جواں سال شاعر عبدال جبّارؔ بٹ نے انجام دِئے۔ نِشست کے آغاز میںتنظیم کے چئیرمین آرش ؔدلموترہ نے ایک دلچسپ اُردوُ کہانی ’ٹھگ ٹھگا گیا ‘  پیش کی ۔ اِس مخصوص کہانی کی ادبی قدروں پر خوُب چرچا ہوُا  اور اِسے سراہا گیا۔اَس کے علاوہ ڈوگری کے شاعر کے آر سلگوترہ نے اپنی ایک مزاحیہ ڈوگری نظم ’شرابی‘گا کر سُنائی اور حاضرین کو خوُب ہنسایا۔  اِس دوران اُردوُ کے شاعر عبدال جبّار بٹ نے اپنی ایک اُردوُ غزل’ہے مُجھ پر اِک عنایت

ادہم پورمیں پیٹ کے کیڑوں سے نجات کاقومی دن منایاگیا

   جموں//نیشنل ڈی وورمنگ ڈے منانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی ادہم پورنے گورنمنٹ ہائی اسکول میں 1سے 19سال تک کے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کاخاتمہ کرنے والی ادویات تقسیم کی۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارمہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے مہم کاباضابطہ افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل افسر ادہم پورڈاکٹر کے سی ڈوگرہ، ضلع سوشل ویلفیئر افسر،وپن بھگت، سی ڈی پی او ادہم پور یش پال شرما، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈی ایچ ادہم پور ،ڈاکٹر وجے بسنوترہ، ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ،ڈاکٹر ایس ڈی آتری، ضلع ایمونائزیشن افسر، ڈاکٹر سنتوش شرما، ضلع ہیلتھ افسرڈاکٹرجنک راج ،بی ایم اوٹکری ڈاکٹر جے ڈی ،ہیڈماسٹرہائی اسکول گڑھی، ڈی پی ایم یو ،این ایچ ایم ،آربی ایس کے ٹیم ،بلاک ٹکری بھی موجودتھے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے ڈی ووارمنگ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ صحت مندزندگی کے لئے ضروری ہ

ڈپٹی کمشنرادہم پورنے 15اگست تقریب کی تیاریوں کاجائزہ لیا

   ادہم پور //ضلع میں15اگست کی تقریب کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنررویندرکمارنے ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکرکے تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرشن لال ،اے ایس پی تبسم پروین چیف پلاننگ افسر،راجیوبھوشن اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ نورعام ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر ،انجینئر سجاد بشیرسومبریا، ایگزیکٹیوانجینئر پی ایچ ای اشوک شرما، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسروپن بھگت، ڈی وائی ایس ایس او سدیش کمار، ڈی ٹی او ،ڈاکٹرلوکیش گپتا، رجسٹرار کوآپریٹیو پردیپ سنگھ ، چیف پلاننگ افسر،جے آربھاردواج ،اے ڈی پلاننگ ،انل شرما کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہ موجودتھے۔اس دوران فیصلہ لیاگیاکہ 15اگست کی تقریب پی جی ڈگری کالج بوائز ،میں منعقدکی جائے گی جس میں وی آئی پی قومی جھنڈالہرائیں گے۔ اس دوران پولیس،این سی سی اورسکولی طلباء کے دستے مارچ پاسٹ پرسلامی لیں گے۔اس دوران یہ بھی

۔110گرام ہیروئن ضبط، سمگلرگرفتار

   جموں//پولیس سٹیشن گاندھی نگر نے معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کوچھتری چوک سے پراسرارحالات میں دیکھا،وہ پولیس کودیکھتے ہی بھاگنے لگا،پولیس ٹیم نے اس کاتعاقب کرکے گرفتارکرلیا۔ دوران تفتیش اس نے اپنانام محمدشریف عرف بٹو ولد سایئیں دین ساکن پالی تحصیل ہیرانگرضلع کٹھوعہ کے طورپربتایاہے۔تلاشی کے دوران پولیس ٹیم نے اس کے قبضے سے 110گرام ہیروئن برآمد کی اوراس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 180/2018زیردفعات 8/21/22،این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس سٹیشن گاندھی نگرمیں معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے یہ گرفتاری انسپکٹر سنیل سنگھ جسروٹیہ ،ایس ایچ اوپولیس سٹیشن گاندھی نگر کی قیادت اورایس آئی بھگت کے تعاون سے ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس اورانچارج ایس پی سٹی سائوتھ ونے کمار اورایس ایس پی جموں وویک گپتاکی نگرانی میں عمل میں لائی۔

بنی میں سکولی طلباء واساتذہ کی صفائی مہم

   بنی // یوم آزادی کے پیش نظرگورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بنی میں اسکول کے ٹیچروں سمیت طلبہ و طالبات  نے بنی میں دو روزہ صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا گیا ۔یہ مہم بنی کے پولیس تھانہ گیٹ سے شروع کی گئی اور جامعہ مسجد بنی کے قریب سے گزرتے ہوئے اختتام پذیرہوئی۔ اس موقعہ پر اسکول پرنسپل اشوک کھجوریہ نے  صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک اچھا اور صاف ستھرا ماحول بنانے  کیلئے آگے آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ صاف ہوا ،صاف پانی اور صاف زمین انسانی تہذیب کی بنیادی ضرورت ہے ۔انسانی تہذیب و تمدن میں ابتدا سے ہی جسمانی اور روحانی صفائی اور پاکیزگی و طہارت پر زور دیاگیا ہے ۔ اس دوران لیکچرار منوج کمار آنند ،جہانگیر احمد،  جاوید احمد اور لیکچرار دیس راج ودیگر اسکول ملازمین بھی صفائی مہم میں شامل تھے ۔    

جموں انتظامیہ فرقہ پرست قتوں کے ہاتھ کوکھلونانہ بنے :اعجازخان

     گول//سینئرکانگریس رہنما،سابق وزیرورکن اسمبلی گول۔ارناس اعجازاحمدخان نے سیاسی جہدکار طالب حسین چوہدری کیساتھ روارکھے جارہے سلوک کو انتہائی شرمناک اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہاکہ کٹھوعہ میں معصوم بچی کیساتھ ہوئی درندگی اور اس کے دردناک قتل کے معاملے کوگول کرنے اور قاتلوں کو بچانے کیلئے گواہوں کو پریشان کرنے کے حربے اپنائے جارہے ہیں اور جموں پولیس ایسے عناصرکے اِشاروں پرناچ رہی ہے جوزانیوں اورقاتلوں کوبچانے کی جی توڑ کوششیں کررہے ہیں، اُنہوں نے پولیس کے اس روئیے کوافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ طالب حسین کو فرضی معاملات میں نہ صرف اُلجھایاجارہاہے بلکہ اسے پولیس حوالات میں حملوں کاسامناہے، مارپیٹ کے ذریعے اسے قتل کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، کیونکہ طالب چوہدری نے اس سے پہلے کئی مرتبہ اس طرح کے خدشات کااِظہارکیاتھاکہ اس کی جان کو خطرہ ہے، اور یہ کام اب پولیس ح

فوج کے زیر اہتمام جموں میں جشن یوم آزادی تقریبات کاآغاز

   جموں//بھارت کے 72ویںِ یوم آزادی کے پیش نظر جموں میں کافی جوش وخروش دیکھنے کو مل رہاہے۔ یوم آزادی تقریبات کے لئے زور وشور سے تیاریاں جاری ہیں۔قومی پرچھم ، رنگ برنگی جھنڈیوں کی دکانوں پر خاص سجاوٹ کی گئی ہے۔یوم آزادی کو چار دن بچے ہیں، اب سے ہی فوج کے زیر اہتمام تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں فوج نے 72ویں یوم آزادی تقریبات کے سلسلہ میں متعدد مقابلوں، پروگراموں، سیمیناروں، مباحثوں کا عمل شروع کر دیاہے۔ہندوستانی فوج نے ’’ملٹری ویپن اینڈ ایکوپمنٹس ‘ یعنی فوجی ہتھیاروں واوزاروں کی طلباء کیلئے نمائش لگاکر سرمائی راجدھانی جموں سکولی طلباء میں قومی جذبے کواُجاگرکیا۔نمائش کااہتمام ٹائیگرڈویژن نے زورآورسنگھ آڈیٹوریم جموں یونیورسٹی میں 72ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کیاتھا۔دفاعی ذرائع کے مطابق نمائش میں 34 اوزاربشمول 4

مزید خبریں

سماجی کارکن پرتشددکی مذمت  جموں//سماجی کارکن چوہدری محمد آصف لودھی نے رسانہ عصمت ریزی قتل معاملے کے خلاف لڑجہدوجہدکرنے والے سماجی کارکن چوھدری طالب خسین کو پولیس حراستی کے دوران حکام کی طرف سے کئے جانے والے زدوکوب اورتشددکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ طالب حسین پربے بنیادالزام لگاکرمقدمہ درج کیاگیاہے اوراس کے پیش فرقہ پرست طاقتوں کاہاتھ ہے۔۔انھوں نے کہاکہ کہ سچائی کو دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ھی اسے چھپایا جا سکتا ہے کیوں کہ طالب نے رسانہ قتل معاملے میں ملوث درندوں کو سب کے سامنے ننگا کر کے سچائی کو دنیا کے سامنے لایا جو طالب کی طرف سے انسانیت کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ اب فرقہ پرست عناصر بوکھلاہٹ کاشکارہوکر سچائی کو دبانے کیلئے سرگرم ہیںاوراپنی جڑیں مظبوط کرنا چاہتے ہیںجسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست لوگ ہوش کے ن