تازہ ترین

ترک صدر کا امریکی برقی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

انقرہ// ترکی اور امریکا کے تعلقات میں جاری حالیہ کشیدگی کے پیشِ نظر ترک صدر طیب اردوان نے امریکی برقی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترک دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کی برقی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئی۔امریکا میں تیار کیے جانے والے ایپل کمپنی کے آئی فون کا جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ سے موازنہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر امریکا کے پاس آئی فون ہے تو دوسری جانب سام سنگ بھی موجود ہے‘۔اس کے علاوہ ترک کمپنیوں کی مصنوعات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وینس اور ویسٹل بھی ہیں، ترک صدر کے ان ریمارکس کے بعد استنبول اسٹاک مارکیٹ میں ویسٹل کے حصص میں یک دم 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔خیال رہے ک

اٹلی: موٹروے پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

اٹلی//اٹلی کے شہر جنیووا میں موٹروے پل گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔اس سے قبل اٹلی کے ڈپٹی وزیرٹرانسپورٹ ایڈوارڈو ریکسی نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘بدقسمتی سے میں 30 ہلاکتوں کی تصدیق کرسکتا ہوں اور یہ تعداد اس سے بڑھ سکتی ہے’۔اٹلی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اٹلی کو فرانس سے ملانے والی مرکزی شاہراہ ساحلی شہر جنیووا کے قریب گر گئی اور گاڑیاں 90 میٹر کی اونچائی سے نیچے آگریں جس سے 35 افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ 200 میٹر طویل ‘مورانڈی’ پل گرنے سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ جائے وقوع کی ویڈیوز اور تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔  

اگلے 4 برسوں میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا امکان

لندن//اگلے 4 برسوں تک دنیا بھر میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔یہ انتباہ سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق کے بعد جاری کیا ہے۔تحقیق کے مطابق غیر معمولی حد تک گرم موسم 2022 تک دنیا بھر میں عام رہے گا جس کے نتیجے میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، قحط سالی اور انتہائی درجہ حرارت وغیرہ کا سامنا ہوگا۔سائنسدانوں نے پیشگوئی کی ہے کہ سمندری پانی خشکی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گرم ہوگا جس کے باعث سیلاب، طوفان اور ایسے ہی دیگر واقعات کا خطرہ دنیا بھر میں بڑھے گا۔درحقیقت ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات دنیا بھر میں عام لوگوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔یہ نئی تحقیق حالیہ برسوں میں سامنے آنے والی تحقیقی رپورٹس میں نیا اضافہ ہے جن میں گرین ہا?س گیسز اور آلودگی سے درجہ حرارت میں اضافے کے خطرات پر روشنی ڈالی گئی۔رواں برس دنیا کے مختلف ممالک میں سب سے زیادہ گرم موسم ریکارڈ کیا گیا، جیسے برطانیہ میں دہائیوں

پاکستان نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی رکن منتخب

میلبرن// پاکستانی نڑاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی پہلی مسلم رکن منتخب ہوگئیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والی مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹر بننے والی پہلی مسلم خاتون ہیں، وہ اس سے قبل نیوساؤتھ ویلزپارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ڈاکٹرمہرین 1992 میں فیملی کے ہمراہ پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا،اپنے شاندار تعلیمی کیریئر میں انہوں نے انوائرمینٹل انجینئرنگ میں  ڈاکٹریٹ کیا۔سینیٹر بننے پر ڈاکٹر مہرین نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’نیوجاب‘۔۔ چلو اب کام پرچلتے ہیں۔  

صدر ٹرمپ نے امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی

 واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے 716 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے 7 سو 16 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں۔ امریکی صدر نے اس بجٹ کو جدید امریکی تاریخ کی اہم ترین سرمایہ کاری قرار دی ہے۔ امریکی سینیٹ نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں دفاعی بجٹ کی منظوری دی تھی۔امریکی دفاعی بجٹ محض دفاعی ضروریات کو پورا نہیں کرتا بلکہ خطے کی اہم دفاعی پالیسیوں کا آئینہ دار بھی ہوتا ہے۔ رواں برس روایتی دفاعی بجٹ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے دفاعی بجٹ کو ’نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ کے نام سے بل کی صورت میں سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ بل 10 کے مقابلے میں 87 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا تھا۔اس بار دفاعی بجٹ میں امریکا نے پ

اسرائیلی وزیر اعظم نے خفیہ طریقہ سے مصر کا کیا دورہ

قاہرہ// اسرائیل کے ایک ٹیلی ویزن نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے مابین مئی میں خفیہ چوٹی کانفرنس ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے غزہ پٹی میں طویل مدتی جنگ بندی پر بات چیت کی۔ اسرائیل کے چینل ٹین نیوز نے پیر کو اپنی ایک رپورٹ میں نامعلوم افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خفیہ میٹنگ 22مئی کو مصر میں ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق دونوں لیڈروں نے غزہ کی ناکہ بندی کو آسان بنانے، اس کے بنیادی ڈھانچے کو درست کرنے اور جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت کی۔ نتن یاہو کے ترجمان نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ مصر کے حکام کی طرف سے بھی اس سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مصر اور اقوام متحدہ اسرائیل اور غزہ پر حکومت کرنے والی اسلامی تنظیم حماس کے مابین طویل مدتی جنگ بندی میں ثالثی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ کچھ

امریکی صدر کی نئی دفاعی پالیسی پر چین برہم

بیجنگ//چین نے امریکہ کے نئے دفاعی قانون پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس کے تحت کیے جانے والے اقدامات میں چین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔چین نے کہا ہے کہ وہ ان پہلوؤں کا جامع طور پر جائزہ لیں گے جو دوسرے ملکوں میں سرمایہ کاری کا تجزیہ کرنے والے اہم پینل کو مضبوط بناتے ہیں۔امریکی دفاعی ایکٹ پر چین کا ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان رشتے تلخ ہیں اور دونوں ایک دوسرے ممالک کی مصنوعات پر محصول بڑھا رہے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 716 ارب امریکی ڈالر کی دفاعی پالیسی کو منظوری دی ہے جو فوجی اخراجات کی اجازت دیتا ہے اور چین کے زیڈ ٹی ای کارپوریشن اور ہوائی ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ معاہدوں پر امریکی حکومت کے کنٹرول کو تحلیل کرتا ہے۔نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) امریکہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی کمیٹی (سی ایف آئی یو ایس) کو مضبوط بناتا ہے جو اس بات

اسپین کے ساحل پر میوزک فیسٹیول کے دوران خوفناک حادثہ، 313 افراد زخمی

میڈرڈ// اسپین کے ساحل پر میوزک فیسٹیول کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 313 افراد زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کے ساحل پر میوزک فیسٹیول جاری تھا کہ اس دوران اچانک اسٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں 313 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اسپین کے شہر ویگو میں موسیقی کا پروگرام جاری تھا جس میں موجود فنکاروں اور شائقین پر قیامت ٹوٹ پڑی، ساحل پر بنایا گیا اسٹیج کا کچھ حصہ اور اسٹیج تک جانے کے لیے بنایا گیا لکڑی کا پل ٹوٹ گیا جس کے سبب افرا تفری میچ گئی۔حکام کے مطابق بھگدڑ مچنے سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔    

امریکا میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والوں میں بھارتی سر فہرست

واشنگٹن// امریکی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ میکسیکو کے راستے امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں میں سب سے بڑی تعداد بھارتی نوجوانوں کی ہے۔امریکا حکام نے 2015  میں 6 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو گرفتار کیا، جو میکسیکو کی سرحد پار کرر ہے تھے۔رپورٹ کے مطابق ’رواں سال میں گرفتار ہونے والے بھارتیوں کی تعداد 3 ہزار 4 سو سے زائد ہو چکی ہے‘۔واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بھارتیوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چھوٹے سے قصبے ایل سینٹرو کے راستے کو استعمال کیا، امریکی اور میکسیکو کی سرحدیں 9 چھوٹے چھوٹے سیکٹر پر مشتمل ہیں، جس میں ایل سینٹرل 70 میل پر مشتمل ہے۔ایل سینٹرو سیکٹر کے چیف گلوریہ چیویز نے فوکس نیوز کو بتایا کہ بھارتی شہری قطر پرواز سے ایکواڈور پہنچتے ہیں اور پھر پیدل یا بسوں کے ذریعے کولمبیا اور پاناما کے جنگلات سے گزرتے ہوئے وسطی امریکا م

'صہیونی ریاست' کے قانون کیخلاف یہودیوںاور عربوں کا احتجاج

غزہ//اسرائیلی پارلیمنٹ سے صہیونی ریاست کے قیام کے حوالے سے منظور شدہ متنازع قانون کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں یہودیوں اور عربوں نے احتجاج کیا۔الجزیرہ میں شائع رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے ’صہیونی ریاست' کے قیام کے حوالے سے قانون کی منظوری دی گئی جس کی رو سے اسرائیل میں صرف یہودیوں کو خود مختاری حاصل ہوگئی۔دوسری جانب ناقدین کا کہنا تھا کہ مذکورہ قانون کے بعد غیر یہودی شہری کی حیثیت دوسرے درجے کی ہو چکی ہے جس کے باعث 10 لاکھ 80 ہزار اسرائیلی شہریت کے حامل فلسطینی اور دیگر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مزید مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے وسط میں جمع ہزاروں مظاہرین نے مارچ کیا اور مذکورہ قانون کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین میں شریک ایک شخص نے الجزیرہ کو بتایا کہ ’یہ بہت حیران کن ہے کہ پہلی مرتبہ یہو

برطانیہ میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی

لندن//برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم شخص نے سڑک پر موجود ہجوم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مانچسٹر کے علاقے موس سائیڈ پر واقع کلیئر ماؤنٹ روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث شخص کا تعین کر رہے ہیں تاہم ایک سماجی کارکن ایرینا بیل نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک فرد ملوث ہے جو لوگوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کر رہا تھا۔مانچسٹر پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ زخمیوں کو فائرنگ سے شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس جگہ پر متعدد افراد موجود تھے تاہم واقعے کی ٹھیک لوکیشن کا تعین کیا جارہا ہے، جس کے لیے اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہاں لو

سعودیہ کو منانے کے لیے وزیراعظم ٹروڈو کو خود ریاض جانا چاہیے، جان بائرڈ

اوٹاوا/ریاض // کینیڈا کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور سعودی عرب کا ایران، اخوان المسلمون کے خلاف یکساں مؤقف ہے اور داعش کے خلاف جنگ کے اتحادی ہیں۔ وزیر اعظم ٹروڈو کو خود سعودیہ جاکر معاملات حل کرنے چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے کینیڈا کے سابق وزیر خارجہ جان بائرڈ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ بے جا ٹویٹ ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے گفتگو کرتے ہوئے جان بائرڈ نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور کینیڈا برسوں سے اچھے اتحادی تھے، لیکن کینیڈین حکومت کی جانب سے تنقید کی پالیسی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ایک حد پہنچی ہے۔عربی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کینیڈا کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین حکومت کو اپنے حامی اور دوست ملک کے خلاف کسی قسم کا بھی مؤقف دینے کے بجائے اختلافات پ

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 380 ہو گئی

جکارتا// انڈونیشیا میں سیاحت کے لیے مشہور جزیرے لومبوک میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 380 ہو گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 جولائی کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے برابر میں واقع ایک اور سیاحتی جزیرے لومبوک میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 380 ہو گئی ہے جب کہ 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ امددی کام تاحال جاری ہے اور ملبے تلے دبی مزید لاشیں برآمد ہونے کا بھی امکان ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کی وجہ سے متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ بیرون ملک سے آنے والے سیاح اپنے وطن روانے ہو گئے ہیں۔انڈونیشیا کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زلزے سے متاثرہ 500 سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں لایا گ

ایران کا مؤقف ہٹلر کی پالیسیوں کے مشابہ ہے، امریکی سینیٹر

واشنگٹن// امریکی سینیٹر لینڈی گراہم نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ یورپی قیادت سنگین جرائم کی مرتکب ایرانی حکومت کی رضا حاصل کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہی ہے جو پورے کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سرکردہ رکن سینیٹر لینڈی گراہم نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے تعلقات برقرار رکھنے پر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو یورپی ممالک ایران کے ساتھ تعلق رکھے ہوئے ہیں وہ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ظالم ملک ایران کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی رکن لینڈی گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ’سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والی ایرانی حکومت کے ساتھ یورپی قیادت کا رویہ پورے یورپ کے باعث ننگ و عار ہے‘۔امریکی سینیٹر کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ

غزہ: احتجاجی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 3 فلسطینی جاں بحق

غزہ//مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی سرحد کے ساتھ جمعے کو منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج کے حملے سے 3 فلسطینی جاں بحق جبکہ 3 سو 7 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک طبی امداد فراہم کرنے والا رضاکار بھی شامل ہے جسے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سینے پر گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ 10 اگست کو غزہ کی سرحد کے ساتھ ہونے والے احتجاج میں تقریباً 9 ہزار مظاہرین نے شرکت کی، اور اس دوران ان کی جانب سے مبینہ طور پر پھینکی جانے والی آتشگیر پتنگوں کے باعث 6 مقامات پر آگ لگ گئی تھی۔اس سے ایک روز قبل اسرائیل نے الزم عائد کیا تھا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی حدود میں مبینہ طور پر 2 سو راک

شام میں فضائی حملہ،متعدد ہلاکتیں

دمشق//شام میں باغیوں کے قبضے والے حما، ادلب اور الیپو صوبے میں جمعہ کو فضائی حملوں میں کئی افراد ہلاک ہو گئے ۔ برطانیہ میں واقع شامی انسانی حقوق آبزرویٹری نے بتایا کہ حما ، ادلب اور الیپو صوبے میں ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے کئی حملے کئے جس میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔شمالی حما کے کے باغی لیڈر ابو البر الحماوی نے بتایا کہ اریم الکبریٰ کے مغربی شہر الیپو میں ہوائی حملوں کی وجہ سے قتل عام ہوا ہے ۔ اورینٹ نیوز چینل کے مطابق فضائی حملوں میں یہاں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق کم از کم29 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔شام کی فوج نے جمعرات کو ادلب صوبے میں پمفلٹ گرا کر لوگوں سے سرکاری قانون کو اپنانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا سات سال سے جاری جنگ خاتمہ کے دہانے پر ہے ۔یو این آئی  

روس کا امریکی پابندیوں کے جواب میں کارروائی پر غور

ماسکو// روسی حکومت نے امریکا کی جانب سے ان پر لگائی جانے والے نئی پابندیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دے دیا اور ان کے جواب میں کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق امریکا نے روس پر برطانیہ میں مقیم سابق روسی ایجنٹ کو مبینہ طور پر زہر دینے میں ملوث ہونے کے الزام میں پابندی عائد کی تھی۔واضح رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حالیہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والا نیا خلاء ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک ماہ قبل ہی روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نئی پابندیاں برطانوی شہری سرگی اسکرپال کے قتل کے ارادے سے ’نووی چوک‘ نامی زہر کے استعمال پر لگائی گئیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں روسی نڑاد ڈبل ایجنٹ سرگی اسکرپال اور ان کی

یمن : فضائی حملے میں 40افراد کی موت

عدن//یمن کے سادہ صوبے میں، جمعرات کو سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں بس میں سوار 40 سے زائد افراد ہلاک اور 63 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کے محکمہ صحت اور بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی نے یہ اطلاع دی۔ایران کے حامی حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے مغرب حامی اتحادی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان فضائی حملوں میں ان میزائل لانچروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں ان کے خلاف حملوں کو انجام دیا جاتا تھا ۔حوثی کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ اتحادی افواج نے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں حملہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ انہیں انسانی زندگی کی پرواہ نہیں ہے ۔انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی نے بتایا کہ 29 بچوں کی لاشوں کو ان کے ہسپتال میں لایا گیا ہے ، جن کی عمر 15 سال سے کم ہے ۔دریں اثنامحکمہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ جس بس کو نشانہ بنایا گیا تھا اس میں زیادہ تر اسکول کے بچے سوار تھے اور اسکولی بچوں سمیت 4

امریکا کی خلا میں جنگ لڑنے کی تیاریاں

واشنگٹن // امریکا اب خلا میں جنگ لڑنے کی تیاریاں کررہا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسپیس فورس کے لئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور  2020 تک قائم کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ نے خلائی فورس بنانے کی تیاری شروع کردی، امریکی نائب صدرمائیک پنس نے پینٹاگون کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کہ نئے میدان جنگ کے لئیتیاری کا وقت ا?گیا ہے، خلائی فورس سے امریکی مسلح افواج کی تاریخ میں عظیم باب کا اضافہ ہوگا۔مائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے امریکی خلائی فوج 2020 تک قائم کردی جائے گی خلا میں بالادستی ہمارا مقصد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خلا میں بھی ہم سب پر سبقت لے جائیں۔کانگریس آئندہ پانچ سال میں خلائی سیکورٹی سسٹم میں مزید آٹھ بلین کی سرمایہ کاری کرے گا۔خیال رہے خلائی فورس کے قیام کے لئے کانگریس کی منظوری ضروری ہے، کانگریس کے متعدد ارکان نے فورس پرآنے والے ممکنہ اخراج

یمن میں بس پرحملے کی اقوام متحدہ کی مذمت

اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے یمن کے شمالی صوبے میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔ اس حملے میں اسکول بس میں متعدد طلبہ سمیت کئی لوگ ہلاک ہوگئے ۔اقوام متحدہ کے نیوز سینٹر کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ''ہم تمام جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تعمیل اور کسی بھی فوجی کارروائی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں''۔ انہوں نے اس فضائی حملے کے منصفانہ اور فوری  تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے اور اس میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہینریٹا فورے نے اس واقعے پر ردعمل کرتے ہوئے کہا: ''معصوم بچوں کی اسکول بس پر ہوائی حملے کی خبر سے پوری طرح سے پریشان ہوں اور اب اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ اس طرح کے واقعات میں آخر کتنے بچوں