تازہ ترین

جے کے بنک موبائل اے ٹی ایم وین کو ہری جھنڈی

سرینگر// جے کے بنک موبائل اے ٹی ایم وین کو ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما نے یہاں بنک کے زونل آفس ریل ہیڈ کمپلیکس سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس موقعہ پر جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد، ڈپٹی کمشنر جموں رمیش کمار ،سینئر بنک و سرکاری افسران موجودتھے۔اس موبائل اے ٹی ایم وین کوشروع کرنے کا مقصد جموں کے دوردراز علاقوں میں لوگوں کی نقدی کی ضروریات پورا کرنا ہے۔جے کے بنک چیئرمین پرویز احمد کی سراہنا کرتے ہوئے صوبائی کمشنر سنجیو ورما نے کہاکہ جے کے بنک نے ریاست میں 100فیصد مالیاتی شمولیتی اہداف حاصل کرنے میں قابل تحسین کارنامہ انجام دیا ہے اور اس وین کو رائج کرنے سے دوردراز علاقوں میں لوگوں کی بینکنگ ضروریات پوری ہوںگی۔اس موقعے پر چیئرمین پرویز احمد نے کہاکہ یہ اے ٹی ایم متعین روٹوں پر چلے گی۔  

۔12ٹرانسپورٹ انجمنیں کشمیر اکنامک الائنس میں شامل

سرینگر// تاجروں اور کاروباری انجمنوں کے پلیٹ فارم کشمیر اکنامک الائنس کی میٹنگ حاجی محمد یاسین خان کی صدارت میں  منعقد ہوئی۔جس کے دوران وادی کے تاجروں کو درپیش کئی مسائل  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کشمیر اکنامک لائنس کے چیئرمین محمد یاسین خان جو کہ کشمیرٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے بھی صدر ہے،نے وادی کی تمام آبادی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سخت صورتحال سے درپیش ہے۔وادی کے تاجروں کی عوام کی پشت پر چٹان کی طرح کھڑا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مظلوم قوم کا حصہ ہیں۔اس لئے زمینی صورتحال سے قطع نظر ہمیں صرف تجارتی مسائل کو ہی نہیں دیکھنا ہے ۔اس موقعہ پر قریب12ٹرانسپورٹ انجمنوں نے کشمیر اکنامک الائنس میں شمولیت کا اعلان کیا،تاکہ اس تجارتی پلیٹ فارم کو مزید مستحکم کیا جائے۔محمد یاسین خان نے ان ٹرانسپورٹ انجمنوں کی کشمیر اکنامک الائنس میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین

رام پورہ راج پورہ سوپور میں مفت گیس کنکشن تقسیم

سوپور//وزیراعظم اجول اسکیم کے تحت سوپور کے جنگلاتی علاقہ رام پور اورراج پورہ میں غریبی کی سطح سے نیچے گزربسر کرنے والے اوردیگرمستحق خواتین میں 175ایل پی جی کنکشن یونیورسل گیس ایجنسی سوپورنے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے ایک تقریب پرمفت تقسیم کئے۔اس موقعہ پر کنسرویٹر نارتھ سرکل اور ڈی ایف او سوئل کنزرویشن،ڈی ایف او لنگیٹ ڈویژن،ڈی ایم ایس ایف سی کپوارہ،رینج آفیسر کنڈی سوپوربھی موجود تھے۔اس موقعہ پر عرفان رسول وانی کنسرویٹر نارتھ سرکل نے کہا کہ ہم نے یہ  پروگرام یونیورسل گیس ایجنسی سوپور کے اشتراک سے شراکت پروجیکٹ (جنگلات کے تحفظ کیلئے تمام متعلقین  کویکجا کرنے )کے تحت شروع کیا ہے،تاکہ جنگلات کاتحفظ یقینی بنایا جائے اور ان گائوں کو دھوئیں سے نجات دلائی جائے۔انہوں نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ اس سکیم کے فوائد جیسے کم قیمت،صحت کابچائو،ماحولیاتی بچائو وغیرہ کومدنظررکھتے ہوئے اس کا پوراپورا

اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے فوج کو جدیدسازسامان سے لیس ایمبولنس عطیہ کے طور پیش کی

سرینگر//اسیٹ بنک آف انڈیا نے جدیدسازوسامان سے لیس کارڈیک اینڈ کرٹیکل کیئر ایمبولنس گاڑی فوج کو پیش کی،تاکہ اگلی چوکیوں پر شدیدزخمیوں یا نازک بیماروں کو92بیس اسپتال لایا جائے۔92بیس اسپتال میں ایک تقریب پر سی جی ایم ،ایس بی آئی چندی گڑھ رانا اشوتوش سنگھ نے یہ ایمبولنس گاڑی چنار کمان کو پیش کی۔اس موقعہ پر چنار کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے چیف جنرل منیجر نے فوج کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ امن کی برقراری،سلامتی اورعوام کی حفاظت کیلئے فوج جو کام کررہی ہیںوہ قابل ستائش ہے۔15ویں کمان کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے اس اقدام کو سراہااورکہا کہ اس سے اسٹیٹ بنک اور فوج کے رشتے مضبوط ہوں گے۔  

ہندوستان کی تیل کی اضافی ضرورت پورا کرنے کیلئے سعودی عرب تیار

نئی دہلی//امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے سبب اگر ہندوستان کوخام تیل کی درآمد متاثر ہوتی ہیں تو سعودی عربیہ اسے تیل کی اضافی سپلائی کرنے کے لئے تیار ہے ۔ان خیالات کا اظہار ہندوستان میں سعودی سفیر نے کیا ہے ۔ سعودی سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی نے  صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عربیہ توانائی کے شعبے میں ہندوستان کا ہمیشہ مضبوط پارٹنر رہا ہے ۔ہم ہندوستان اور دیگر ملکوں کو توانائی کے مسلسل اور معتبر پارٹنر رہے ہیں۔ اگر ہندوستان سمیت ہمارے کسی بھی کسٹمر کو تیل کی ضرورت پڑتی ہے تو ہم اسے پورا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔ ڈاکٹر الساطی سے پوچھا گیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر پابندی کی صورت میں کیا ان کا ملک ہندوستان کی تیل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیا رہے ۔ڈاکٹر الساطی نے تاہم کہا کہ انہیں ہندوستان کی طرف سے اضافی تیل درآمد کرنے کی کسی

دودھ کا ایم ایس پی 40روپے فی لیٹر طے کرنے کا مطالبہ

 نئی دہلی // لوک سبھا میں کسانوں کی کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی طرز پر دودھ کا بھی ایم ایس پی 40 روپے فی لیٹر مقرر کئے جانے کا آج مطالبہ کیا گیا۔ انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ) کے دشینت چوٹالہ نے وقفہ صفر میں کہا کہ ان کے حلقہ ہریانہ کے حصار میں مرّا بھینس کے دودھ کی پیداوار ملک میں خصوصی مقام رکھتي ہیں لیکن یہاں دودھ کی زیادہ پیداوار کی وجہ سے دودھ کی قیمت 30 سے 35 روپے فی لیٹر ہونے سے نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی علاقے میں پانی کی قیمت 180روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے ۔ مسٹر چوٹالہ نے مزید نے کہا کہ کسانوں کی پیداوار کے ایم ایس پی کی طرز پر دودھ کی ایم ایس پی کم از کم 40 روپے فی لیٹر مقرر کیا جانا چاہیے ۔ اتراکھنڈ کے ہری دوار سے منتخب اور ریاست کے سابق وزیر اعلی رمیش پوکھریال نشنک نے اپنے حلقہ میں خونخوار شیر کی دہشت اور ہاتھیوں کے ذریعہ حملہ کرنے کا معاملہ اٹ

کولگام میں جے کے بنک کی صارفین کے ساتھ میٹنگ منعقد

 سرینگر//جے کے بنک نے کولگام ٹائون ہال احاطے میں صارفین کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کولگام قصبے سے تعلق رکھنے والے بہت سارے صارفین نے شرکت کی۔تقریب میں زونل آفس سائوتھiiزونل ہیڈ فیاض احمد بٹ کی قیادت میں افسران کی ٹیم نے شرکاء کے ساتھ بنک صارفین اور عوام کو درپیش معاملات پر بات کی۔زونل ہیڈ نے اس موقعے پر بنک کے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی اور صارفین کو یقین دلایا کہ انہیں بنک کی جانب سے آسان طریقوں سے خدمات بہم پہنچائی جائیں گی۔انہوں نے زون میں نئے طرز بینکنگ سے بینکنگ خدمات بہم پہنچانے ،ڈیجیٹل پروڈکٹ اور بینکنگ و فائنانس سے متعلق معلومات دستیاب رکھنے کا یقین دلایا۔شرکاء نے اس موقعے پر کئی اہم اشوز ابھارے جنہیں موقعے پر سلجھایا گیا ۔انہوں نے بنک خدمات کے حوالے سے کئی تجاویز بھی پیش کیں۔کلسٹر ہیڈ افتخار عبداللہ نے مجموعی بینکنگ کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں ۔ &nb

کرناہ کے کئی علاقے مواصلاتی نظام سے محروم

سرینگر // کرناہ کے کئی علاقے مواصلاتی نظام سے محروم ہیں بلکہ جن علاقوں میں سہولت فراہم ہے وہاں بھی ناقص سروس کی وجہ سے صارفین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ مواصلاتی کمپنیوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا لیکن ناقص سروس کو بہتر بنانے اور علاقے میں نئے موبائل ٹاور نصب کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔کرناہ کے ہجترہ ، ٹاڈ ، دھنی سعدپورہ ،ٹیٹوال ، درنگااور درگڑ گھنڈی گجرہ کے لوگوں کی شکایت ہے کہ وہ موجودہ دور میں بھی مواصلاتی نظام سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہ  علاقے کے لوگوں کو اپنے عزیز واقارب کی خیر وعافیت دریافت کرنے کیلئے ٹنگڈار جانا پڑتا ہے ۔ادھر ٹنگڈار بلاک میں کئی برس قبل چند مواصلاتی کمپنیوں نے اپنے ٹاور نصب کر کے سروس فراہم کی لیکن ناقص سروس سے صارفین بے حد پریشان ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اکثر وبشیر انٹر نیٹ س

چیمبر آف کامرس کا وفدویاس سے ملاقی

سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایک وفد نے صدر جاوید احمد ٹینگہ کی قیادت میں ریاستی گورنر کے مشیر بی بی ویاس سے ملاقات کی،جس کے دوران سیلاب زدہ تاجروں کے ٹیکس سے متعلق معاملات اور ویٹ کے غیر تصفیہ شدہ ٹیکسوں کی چھوٹ کی طرف انکی توجہ مبذول کرائی گئی۔گورنر کے مشیر نے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سرکار اس معاملے سے با خبر ہے،اور اس کو حل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ مشیر نے مزید بتایا کہ اگر14اگست تک کس وجہ سے یہ معاملہ حل نہیں ہوا،تو تاجروں و کاروباری برادری کی آسانی کیلئے ٹیکسوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کی جائے گی۔اس موقعہ پر سرینگر ماسٹر پلان مرتب کرنے کیلئے چیمبر کی تجاویز کو بھی شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا،جس کے دوران بی بی ویاس نے کہا کہ موصولہ تجاویز کو معقول تقویت دی جائے گی،اور اس سلسلے میں  عنقریب ہی ایک میٹنگ طلب کی جائے گی۔ 

سوپور میں ناقص مواصلاتی نظام، صارفین نالاں،نیٹ ورک میں بہتری لانے کا مطالبہ

سرینگر//سوپور کے متعدد علاقوں میں مواصلاتی کمپنیوں کی ناقص کار کردگی پر عوام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ کمپنیوں سے علاقے میں فوری طور نیٹ ورک میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ۔کے این ایس کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور تحصیل کے گوری پورہ،ڈار پورہ،بمئی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ترقی کے اس جدید دور میں بھی لوگوں کومواصلاتی نظام کی انتہائی ناقص کار کرد گی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فون کال کرنے اور انٹرنیٹ سروس کااستعمال کرنے کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں چند ماہ قبل جیو نامی مواصلاتی کمپنی نے ایک سگنل ٹاور نصب کیا تھا جس کی وجہ سے  ایک امید پیدا ہوئی تھی تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر کام مکمل کرنے کے باوجود ٹاور کو چالونہیں کیا گیاہے جس کی وجہ سے عوام مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہے ہ

روپے کارڈ، بھیم ایپ

نئی دہلی// اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کاؤنسل نے روپے ڈیبٹ کارڈ، یو ایس ایس ڈی اور بھیم ایپ کے ذریعہ سے ادائیگی کرنے پر کسٹمرس کو جی ایس ٹی ٹیکس کا 20 فی صد کیش بیک کی شکل میں واپس کرنے کا منصوبہ ہے ۔  کاؤنسل کی آج یہاں ہوئی میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ پیوش گوئل نے بتایا کہ ڈیجیٹل ٹرانزکشن کو فروغ دینے اور رسمی معیشت کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے روپے ڈیبٹ کارڈ، ، یوا یس ایس ڈی اور بھیم ایپ کے ذریعہ سے ادائیگی کرنے پر فی ٹرانزکشن جی ایس ٹی کا 20 فی صد کیش بیک دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ ابھی یہ اسکیم تجرباتی بنیاد پر صرف انہیں ریاستوں میں نافذ کی جائے گی جو اس کے لئے رضا کارانہ طور پر تیار ہوں گے ۔ اس سے پہلے اس کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا جائے گا اور اس کے بعد جو ریاستیں تیار ہوں گی وہاں کیش بیک اسکیم نافذ کی جائے گی۔ گوئل نے بتایا کہ تجرباتی سطح پر کامیاب ہونے کے بعد جی ایس ٹی ک

میں پولٹری کانفرنس 2018 کا افتتاح ۔SKICC

 سرینگر//جموں کشمیر بنک کے ریاست کی معشیت میں قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے گورنر کے مشیر کورشید احمد گنائی نے کہا کہ جموں کشمیر بنک کوریاست میں پولٹری سیکٹرکوفروغ دینے کیلئے اس سے وابستہ لوگوں کیلئے خصوصی اسکیمیں متعارف کرانا ہوں گی۔ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ’جموں کشمیر کا پولٹری سیکٹر-پر پھیلاتے ہوئے‘موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ تجویز دوں گا کہ جموں کشمیر بنک اس صلاحیت سے بھر پورزرخیزسیکٹر کو ترجیحات میں شامل کرے اور اپنے نئے تجدیدشدہ پراڈکٹ کے ذریعے اس کی حوصلہ افزائی کرے۔انہوں نے کہا کہ مفید ہوگا اگر اس نئے پروڈکٹ میں انشورنس کا مدبھی رکھاجائے۔  انہوں نے مختلف پولٹری ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ پولٹری اور اس سے جڑی اسکیموں سے متعلق معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،کشمیر پول

جی میل پر ای میلز کو شیڈول کرنا جلد ہی ممکن ہوگا

 نیویارک// انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جی میل پر اب ’ای میل‘ کو شیڈول کرانے کی سہولت متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ کے ’جی میل ایپ‘ میں ایک نئے فیچر کو شامل کرنے جارہا ہے جس کے ذریعے اب صارفین ’میلز‘ کو شیڈول بھی کرسکیں گے، اس فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں اسے ایپ میں اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔اس فیچر کے بارے میں معلومات اس وقت سامنے ا?ئیں جب ایک کوڈ کے استعمال کے ذریعے ای میلز کے ’شیڈول سینڈ‘ کے عمل کو  متعدد بار استعمال کیا گیا۔  

ٹریڈرس فیڈریشن ساوتھ سوپورکے نومنتخب صد رکی حلف برداری

سوپور//چھانہ کھن سوپور میں ایک تقریب پرنئے منتخب شدہ ٹریڈرس فیڈریشن ساوتھ سوپور کے صدرغلام محمدمیر کو حلف دلایاگیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور،ایس ایس پی سوپور اور ایس ڈی پی اوسوپور کے علاوہ ٹریڈرس فیڈریشن ساوتھ سوپور اور مین سوپور کے سبھی ممبران کے علاوہ قصبے کے ذی عزت شہری موجود تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے سوپور قصبے میں عوام اور تاجروں کو درپیش مشکلات جن میںکوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی جگہ،ٹریفک کی ابتر صورتحال،باربار بجلی سپلائی میں خلل،سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت،پینے کے پانی کی کمی،ناکارہ اسٹریٹ لائٹس اوردیگر مسائل کو اُجاگر کیا۔اس موقعہ پر ٹریڈرس فیڈریشن سوپورکے صدرحاجی محمداشرف گنائی نے عوام کو تاجروں کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تلقین کی تاکہ اس شہری تنظیم کو مزید فعال بنایا جائے۔انہوں نے اُمیدظاہرکی کہ سوپورانتظامیہ عوام کودرپیش مسائل اعلیٰ حکام کو نوٹس میں لائیں گے۔  

لور جہلم پاور پروجیکٹ کوپائپیں پھٹ جانے نقصان ،پاور سپلائی بند

بارہمولہ // لور جہلم پاور پروجیکٹ بمیار بونیار کو سنیچر کے روز اْسوقت لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جب وہاں موجود کچھ پائپیں پھٹ جانے سے پاور ہاوس کو بند کر نا پڑا۔معلوم ہواہے کہ لور جہلم پاور پروجیکٹ بمیار اوڑی کو اُس وقت بند کرنا پڑا، جب وہاں پاورہاوس میں موجود ایک پائپ لائین اور ایک وال پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں پانی کئی پائپوں میں گھسنے سے اس پاور ہاوس کی مشنری تباہ ہوگئی، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے نقصان ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پاور ہاوس تیس گھنٹے سے بند پڑا ہواہے۔اس سلسلے میں ایگزیکٹیو انجینئر نذیر احمد وانی نے اعتراف کیا کہ سنیچر کی شام کو پاور ہاوس میں کچھ پائپیںپھٹ گئی ہیں جس کے نتیجے میں پاور ہاوس کو نقصان ہوا اور پاورہاوس کو بندکرنا پڑا۔  

شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے اہتمام سے شانگس رکھہ براہ میں جانکاری کیمپ

اننت ناگ (اسلام آباد )//شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی نے کرشی وگیان کیندر اننت ناگ کے اشتراک سے شانگس کے رکھہ براہ نامی گائوں میں ایک جانکاری کیمپ منعقد ہوا، جس میں دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہائش پزیر گوجر طبقہ سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔تقریب میں زرعی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جی اے پرے نے بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔  اس موقعہ پرماہرین نے گوجرطبقہ پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی اور ہائی بریڈ بیجوں کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل کرنے کی سعی کریں، تاکہ آنے والے وقت کا بہتر طور مقابلہ کیا جاسکے ۔اس موقعہ پر مختلف اسکیموں کے تحت جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ کھیتی باڑی میں استعمال ہورہے اوزاروںا ور بیچ کو مفت تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی شعبہ ڈاکٹر جی اے پرے نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کو منعقد کرنے کا  واحد مقصد دور دراز علا

فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈارڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ,بارہمولہ میں دکانداروں اورقصابوں سے جرمانہ وصول

بارہمولہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا نے ضلع میں فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈارڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں میں ملوث کئی دکانداروں پر 23500روپے کا جرمانہ عائد کیا۔جب کہ صاف وشفاف حالات میں گوشت فروخت نہ کرنے کے الزام میں بھی کئی گوشت فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی اوراُن پر 15000روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر کی ہدایت پر آفیسران کی ایک ٹیم نے پٹن علاقے میں یہ کارروائی عمل میںلائی اورغیر معیاری اشیأ کی فروخت کے سلسلے میں اے ڈی سی کو مطلع کیا گیا جنہوںنے ملوثین پر جرمانہ عائد کیا۔  

ریلائنس جیو کی نئی حصولیابی

جموں//ریلائنس جیو واحدکمپنی ہے جس کی تین مہینوں کے دوران یعنی جون 30 تک نیٹ پروفٹ (مجموعی فائدہ ) بڑھ کر 19.9 فیصدسے بڑھ کر 612کروڑروپے ہوگیاہے۔کمپنی نے جنوری سے مارچ 2018 کے کوارٹرمیں 510کروڑروپے کانیٹ پروفٹ درج کیاتھا اوراگلے کوارٹریعنی کے آخرتک مختلف آپریشنوں سے 8,109کروڑروپے ریونیوجنریٹ ہواہے جوکہ لگ بھگ فائنانشل ایئر 2018 کے چوتھے کوارٹرکا14 فیصد ہے۔ریلائنس انڈسٹریزگروپ فرم کے مطابق ریلائنس جیوکے صارفین کی تعداد جون 30، 2018 تک 215.3 ملین ہوچکی ہے ۔ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرمکیش امبانی کاکہناہے کہ ’’جیو ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی مہم کے راستے پرگامزن ہے ۔ہمارے صارفین کی پچھلے ایک سال کے دوران تعداددوگنی ہوگئی ہے ،یعنی ابتداء سے لے کراب تک 22 مہینوں میں 215 ملین صارفین کسی بھی ٹیکنالوجی کاریکارڈہے جو اس سے پہلے کسی بھی کمپنی کے پاس نہیں تھا۔ ان

تنشک نے نیا جیولری کلکشن متعارف کرایا

 جموں//تنشک جوہندوستان کامعروف جیولری برینڈہے نے ایک نئی جیولری کلکشن مارکیٹ میں متعارف کرائی ہے جونہایت ہی خوبصورت اوردلکش ڈیزائنوں سے مزین ہے۔’’دی گلنازکلکشن کچھ نئے ڈیزائنوں جواوپن پولکی کے ساتھ ہے۔ان میں سڈن ڈائمنڈ رینج نہایت دلکش ہے ان میں مختلف موڈیولرجیولری بشمول ہار اورڈٹیچ ایبل پنڈانٹس ،جیکٹ ایئررنگس وغیرہ شامل ہیں ۔پولکی ڈیزن کلکشن کے اوپن پولکی ڈیزان میں رائل مغل گارڈنس ہے۔ہینڈکرافٹ 22 کیرٹ پیلے گولڈ اوراوپن پولکی شامل ہے۔  

۔ 300کروڑ روپے واجب الادا :ٹھیکیدار

سرینگر//300کروڑ روپے کی واجب الادا رقوم کی واگزار ی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹھیکیداروں نے دھمکی دی کہ اگر10روز کے اندر بقایاجات رقومات کو واگزار نہیں کیا گیا تو 5اگست سے تعمیراتی دفاتر کو مقفل کرنے کے علاوہ تعمیراتی کاموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔لال منڈی سرینگر میں سینٹرل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے دفتر پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے اس بات پر زبردست تشویش کا اظہار کیا کہ انتظامیہ ٹھیکیداروں کے واجب الادا رقوم کو واگزار نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رقومات کو واگزار نہ کرنے کی وجہ سے سینکڑوں چھوٹے ٹھکیداروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کمیٹی نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ10دنوں کے اندراگر رقومات کو واگذار نہیں گیا تو5اگست سے وہ تعمیراتی دفاتر کو مقفل کریں گے۔ انہوں نے10لاکھ روپے تک ٹینڈروں کو ای ٹینڈرنگ سے دور رکھنے کے طریقہ ک