تازہ ترین

پونچھ راجوری میں بارشوں سے معمولات زندگی متاثر

 راجوری //طوفانی بارشوں سے راجوری پونچھ میں معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے اور ندی نالوں میں زبردست طغیانی دیکھی گئی تاہم اس دوران کوئی انسانی جانی نقصان نہیںہواالبتہ کئی مکانات تباہ ہوئے اورمتعدد مویشی بھی ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔خطے میں اتوار کی شام سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہواتھا جس میں منگل کے روز مزید تیزی آئی اور دونوں اضلاع میں شدیداور موسلادھار بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر بھی نہیں نکل پائے اور نہ ہی وہ اپنے روز مرہ کے کام کاج انجام دے سکے ۔ بارش کے باعث طلباء سکول نہیں جاسکے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی بہت کم رہی ۔دریں اثناء نوشہرہ کے جھنگڑ سریا علاقے میں گائو خانہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجہ میں ایک مویشی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔اسی طرح سے کالاکوٹ میں بھی گائو خانہ زمیں بوس ہوا جس کے باعث اجیت سنگھ ولد وجے سنگھ ساکن بروہ کے پانچ مویشی ہلا ک ہوئے ہی

راجوری۔کوٹرنکہ۔بدھل سڑک

  راجوری //راجوری۔کوٹرنکہ ۔بدھل سڑک پر پسی گرآنے کی وجہ سے کئی گھنٹے تک ٹریفک متاثر رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کاسامناکرناپڑا۔سڑک پر ترالہ کینچی موڑ پر پتھروں سمیت بھاری ملبہ گر آیا جس کی وجہ سے روڈبندہوگئی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ ایک گھنٹہ سے زائد ٹریفک معطل رہا جسے پھر بعد میں بحال کیاگیا۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایک افسر نے بتایاکہ بھاری پسی گرآنے کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ بند ہوگیا تاہم ملبہ ہٹاکر اسے بحال کردیاگیااوراب گاڑیاں چل رہی ہیں ۔    

بھاجپا حساس معاملات کو چھیڑنے سے باز رہے:بخاری

  سرنکوٹ //نیشنل کانفرنس کے سیکریٹری و سابق وزیر سید مشتاق بخاری نے کہاہے کہ بھاجپا دفعہ 35اے جیسے انتہائی حساس معاملے سے چھیڑ چھاڑ کرکے خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جس کا نتیجہ سنگین ہوگا۔ گزشتہ روز سرنکوٹ ، بفلیاز ، چندی مڑھ اور دیگر علاقوں میں دفعہ 35اے کی حمایت میں نکالی گئی ریلیوں اور جلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ یہ ایسا معاملہ ہے جس سے ریاست کے لوگوں کے جذبات جڑے ہوئے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ باقی کسی بھی مسئلہ پر ریاستی عوام کاموقف الگ الگ ہوسکتاہے لیکن ریاست کو حاصل خصوصی تشخص پر وہ یکساں موقف رکھتے ہیں جس کا اظہار انہوںنے کرگل سے لیکر پونچھ تک ہڑتال کرکے کردیاہے ۔این سی رہنما نے کہاکہ اس دفعہ کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ خطرناک نتائج کا سبب بنے گی ۔انہوں نے کہاکہ یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے جس پر ریاستی عوام خاموشی اختیار کرلیں گے بلکہ اس سے ایسا

۔35اے پر بدھل میں احتجاج اور بند

 بدھل //راجوری کے بدھل علاقے میں منگل کے روز دفعہ 35اے کے معاملے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ اس دوران گاڑیوں کی آمدورفت اور بازار بند رہے ۔مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ اگر دفعہ 370اور35اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تواس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ریلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان شریک تھے ۔ اس دوران نذیر حسین ،زمرد خان ،وقار لون و دیگر ان نے کہاکہ اس قانون کو ریاست میں لاگو کرنے والے ناسمجھ نہیں تھے جو آج بھاجپا اس کے پیچھے پڑی ہوئی ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ یہ ایسا حساس معاملہ ہے جس پر پوری ریاست کے لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور وہ کفن زیب تن کرلیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے معاملات پر مداخلت نہ کی جائے اور نہ ہی ریاست کے خصوصی تشخص کو چھیڑا جائے ۔ مقررین نے ملک کی عدالت عالیہ سے اپیل کی کہ ریاست کے خ

۔35اے کیساتھ چھیڑ چھاڑ ناقابل برداشت:قمر

  تھنہ منڈی //ممبراسمبلی راجوری و پی ڈی پی لیڈر چوہدری قمر حسین نے کہاہے کہ 35اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ناقابل برداشت ہے اور مرکز کو ایسی چالوں سے باز رہناچاہئے ۔ شاہدرہ شریف کے ٹورسٹ ریسپشن سنٹر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کو خصوصی درجہ حاصل ہے جسے کسی بھی صورت میں کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے سیکولر ملک ہندوستان میں فرقہ پرست طاقتیں سرگرم عمل ہیں جو اپنے ناپاک عزائم کے ذریعہ ریاست کے الحاق کو نقصان پہنچاناچاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمدسعیدنے ریاست میں ترقی کا ایک نیا دور شروع کیا اورریاستی عوام کی فلاح و بہبود کے مقصد سے بھاجپا کے ساتھ اتحاد کیا لیکن لوگوں کے زخموںپر مرہم لگانے کے بجائے بھاجپا نے اس پر نمک ڈالااور بالآخر پی ڈی پی سے حمایت واپس لے لی ۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ محبوب

ڈپٹی کمشنر پونچھ کا سرنکوٹ میں عوامی دربار

سرنکوٹ //ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو نے ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں عوامی دربار منعقد کرکے مقامی مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔اس موقعہ پر انہوںنے کہاکہ رشوت خور ی کرنے والے ملازم کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیاجائے گا اور اس کے خلاف فوری کارروائی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ سرنکوٹ کے عوامی مسائل حل ہوں گے اور میونسپلٹی کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے تاکہ یہاں ترقیاتی کام ہوسکیں ۔ انہوں نے یقین دلایاکہ قصبہ کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے سرنکوٹ میں سینٹری کمپلیکس بنانے کا یقین بھی دلایا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بجلی سپلائی میں معقولیت لانے کیلئے گرڈ اسٹیشن پوٹھہ کو اپ گریڈ کیاجائے گاجس کاپروجیکٹ حکام کو بھیجاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ 132کے وی لائن پر بھی بہت جلد کام شرو ع ہوجائے گا ۔عوامی دربار میں لوگوں نے آدھار کارڈ نہ بننے ، شمشان گھاٹ بیلہ سڑک کی تعمیر ، کھیل کود میدان کی تعمیر،

خطہ پیر پنچال سے ذات برادری کی لڑائی ختم کی جائے:عبدالغنی

   پونچھ//کانگریس کے ضلع صدر نامزد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پونچھ پہنچنے پر چوہدری عبدالغنی کا کارکنان نے والہانہ استقبال کیا۔اس سلسلے میں ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شامل کارکنان نے پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے غنی کو مبارکباد پیش کی ۔یہاں جاری بیان کے مطابق اپنے خطاب میں چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ وہ دی گئی ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اوران کا ایک ہر ورکر پارٹی صدر ہے ۔ان کاکہناتھاکہ ان کی کوشش رہے گی کہ ضلع کی ہر تحصیل و بلاک سطح پر جماعت کو مضبوط کیاجائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ساتھ لیکر آگے قدم بڑھایاجائے۔انہوں نے ورکروں سے اپیل کی کہ خطہ پیر پنچال سے ذات برادری کی لڑائی کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ علاقہ کی تعمیر و ترقی ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ جماعت کا ادنیٰ سا ورکر بھی پارٹی کے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ بڑا عہد

بریسٹ فیڈنگ ہفتہ ،راجوری میں بیداری پروگراموں کا انعقاد

   راجوری //بریسٹ فیڈنگ ہفتے کے سلسلے میں راجوری میں مختلف آنگن واڑی مراکز میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیاگیا جہا ں خواتین کو بچے کیلئے ماں کے دودھ کی اہمیت کے بارے میں بتایاگیا۔ اس موقعہ پر خواتین کو بتایاگیاکہ بچے کیلئے چھ ماہ تک خالص ماں کا دودھ اہمیت کا حامل ہے اور اس عرصہ میں اسے باہر سے کوئی چیز نہ دی جائے بلکہ ماں کادودھ ہی پلایاجائے جس سے اس کو طبی فوائد ملتے ہیں ۔ خواتین کو اس بات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی کہ اگر چھ ماہ تک بچہ ماں کا دودھ پیتاہے تو اس میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا ہوتی ہے اوروہ صحت مند و تندرست رہتاہے ۔یہ بیداری پروگرام آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ افسر محمد رشید ،چائلڈ ڈیولپمنٹ افسر راجوری عاقل نوید کی قیاد ت میں ہوئے جن میں نیوٹریشن و ہیلتھ موبلائزرپرینکا گپتا ،سپروائزر بشارت حسین میر، رخسانہ امتیاز، ازرہ بیگم، تحسین اختر، یاسمین بخاری

مزید خبریں

رواں تعلیمی سیشن کے 5ماہ بیت گئے  راجوری کے بیشتر سکولوں کے طلاب وردیوں سے محروم  سمت بھارگو   راجوری //یہ بات حیران کن مگر حقیقت ہے کہ راجوری کے بیشتر سرکاری سکولوں کے طلباء کو وردیاں نہیں دی گئیں جبکہ جاریہ تعلیمی سیشن کے پانچ ماہ بیت چکے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ یہ تاخیر اس لئے ہوئی ہے کیونکہ منتخب کئے گئے دکاندار وردیاں زونل ایجوکیشن افسران کو فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں جنہیں یہی وردیاں سکولوں میں تقسیم کرنی ہیں ۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ ہر سال حکومت کی طرف سے محکمہ کو آٹھویں جماعت کے طلباء کو وردیوں کے دو سیٹ فراہم کرنے کیلئے رقومات دی جاتی ہیں اور ماضی میںیہ رقم سکولوں کے سربراہان کو ملتی تھی جو اس سے وردیاں خرید کر طلباء میں تقسیم کرتے تھے تاہم امسال ابھی تک پندرہ سے پچیس فیصد طلباء میں ہی وردیوں کی تقسیم ہوئی ہے اور بیشتر سک