تازہ ترین

کانگریس نے 35اے پر دوہرا معیار اپنایا:وبودھ

راجوری //بھاجپا کے سینئر لیڈر و ممبر قانون ساز کونسل ایڈووکیٹ وبودھ گپتا نے کانگریس پر دفعہ 35اے پر دوہرا معیار اپنانے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس جماعت کے نظریات ہر ریاست میں مختلف ہوتے ہیں۔انہوں نے ڈونگی کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔اس دوران انہوں نے پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا اور ان کے مسائل سنے۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کارکنان کیلئے سب سے پہلے وطن م پھر پارٹی اور اس کے بعد اپنا وجود ہے لیکن کانگریس کا نعرہ سب سے پہلے خاندان ، پھر اپنا وجود اور اس کے بعد وطن ہے ۔گپتا نے کہاکہ کانگریس نے دفعہ 35اے،روہنگیااور بنگلہ دیشیوں پر ہمیشہ دوہرا معیار اپنایا۔ان کاکہناتھاکہ اس جماعت کے نظریات ریاست سے ریاست میں مختلف ہوتے اور ان کی اسا س لوگوں کے ووٹوں پر رکھی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی جم

پونچھ اور مینڈھرمیں این سی کارکنان کا احتجاج

پونچھ//نیشنل کانفرنس کے پونچھ اورمینڈھر کے کارکنان نے دفعہ 35اے کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے بھاجپا پر لوگوں کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگایا۔مینڈھر میں احتجاج کی قیادت ممبراسمبلی جاوید احمد رانا نے کی ۔اس موقعہ پر انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا اور آر ایس ایس ایک سازش کے تحت اس دفعہ کو ختم کرنے کی سازش رچ رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر سیاست کھیلی جارہی ہے جس کا مقصد لوگوں کے جذبات سے کھلواڑ کرکے تفریق کی فضا پیدا کرناہے ۔رانا نے کہاکہ 35اے ریاست کی شناخت ہے جسے کسی بھی صورت میں ختم نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر پوری ریاست میں احتجاج کیاجارہاہے اور اس پر لوگ خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔پونچھ میں پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان کی قیادت میں کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے بھاجپا قیادت کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے جان نے کہ

محکمہ جنگلات کی پندرہ کنال اراضی بازیاب

نوشہرہ //محکمہ جنگلات نے اپنی اراضی پر ناجائز قبضہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے بازیاب کروالیا۔محکمہ کی طرف سے جاری پریس بیان کے مطابق دبڑ گائوں میں کمپارٹمنٹ نمبر 24کی پندرہ کنال اراضی پر ایک خاتون قبضہ کررکھاتھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایف او نوشہرہ کی ہدایت پر رینجر گلزار احمد ، بی او یشپال و دیگر اہلکاروں نے زمین کے چاروں اطراف لگی باڑ کو اکھاڑ پھینکا اور زمین کو بازیاب کروالیا۔ اس دوران ٹیم نے خاتون کو ہدایت دی کہ وہ دوبارہ سرکاری اراضی پر قابض ہونے کی کوشش نہ کرے نہیں تو اس کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تھنہ منڈی بار کا اجلاس منعقد

  تھنہ منڈی //بار ایسو سی ایشن تھنہ منڈی کاایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت نائب صدر ایڈووکیٹ ظہور بھٹی اور جنرل سیکریٹری ساجد قیوم شال نے کی جبکہ اس موقعہ پر قمر زمان مرزا، میر باز چوہدری ، نوید انجم شال ، ارشد سمیال ، بابر مرزا،حاجی عبدالرشید شال ، سماجی کارکنان نذیر گنائی ، مفتی نصیر احمد ، شوکت احمد شال ، قاضی نیاز ، زبیر احمد شاہ ، اوقاف اسلامیہ شاہدرہ شریف کے چیئرمین عبدالقیوم ڈار ،حاجی محمد اقبال رینہ ، حاکم دین کملاک وغیرہ بھی موجو دتھے ۔ اس موقعہ پر مقررین نے دفعہ 35اے کے دفاع پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس کا ہر حال میں تحفظ کیاجائے گا۔وکلاء نے پیر کے روز اپنا کاروبار بند رکھا اور ہڑتال کی حمایت کی ۔  

بارشوں سے رہائشی مکان منہدم

 کوٹرنکہ//کوٹرنکہ کے پنجناڑہ علاقے میں بارشوں سے ایک رہائشی مکان منہدم ہوگیاہے تاہم اس دوران اہل خانہ محفوظ رہے ۔ یہ مکان شیر محمد کاتھاجو اچانک پسی کی زد میں آکر منہدم ہوا ۔مقامی لوگوں کے مطابق شیر محمد ایک غریب شخص ہے جس نے بڑی محنت مزدوری کرکے اس مکان کی تعمیر عمل میں لائی تھی جس کے منہدم ہوجانے سے اس کا سب کچھ اجڑ گیاہے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اسے از سر نو مکان تعمیر کرنے کیلئے امدادفراہم کی جائے ۔  

مزید خبرں

طلباء نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے  سمت بھارگو   راجوری //دفعہ 35اے پر دی گئی بند کی کال کے دوران سکولوں کے طلباء نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔مینڈھر کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقے میں طلباء نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر جموں پونچھ شاہراہ پر دھرنا دیا اور اس دوران انہوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ان کی نعرے بازی اوراحتجاج کی ویڈیو سماجی روابط کی سائٹ پر وائرل ہوگئی ہے ۔طلباء نے کچھ منٹ مسلسل نعرے بازی کی ۔ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنویر خان نے بتایاکہ متعلقہ علاقے کے مجسٹر یٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں رپورٹ پیش کریں جس پر مزید کارروائی ہوگی ۔پولیس کے ایک افسر کے مطابق وہ اس ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں اور قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔   نوجوان نے زہریلی شے نگل لی رمیش کیسر   نوشہرہ//پراسرار حالت میں اپنے