تازہ ترین

بخشی سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دی جارہی ہے: وجے کمار

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے کہا ہے کہ بخشی سٹیڈیم پر جاری تجدیدی کام شدو مد سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دستیاب رکھی جارہی ہیں۔مشیر نے ان خیالات کا اظہار یہاں18 ویں ایشین گیمز2018  میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ یہ کھیلیں انڈونیشیا جکارتہ میں18 اگست سے منعقد ہورہی ہیں۔اس موقعہ پر امور نوجوان اور کھیل کود کے سیکریٹری سرمد حفیظ اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔مشیر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سٹیڈیم کے تجدیدی کام کے لئے44 کروڑ روپے پہلے ہی واگذار کئے ہیں۔ سٹیڈیم کو  2014 کے تباہ کُن سیلاب سے نقصان پہنچا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں کھیل کود کے ڈھانچے کو ترقی دینے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مختلف پروجیکٹوں پر تجدیدی کام جاری ہیں جن میں بخشی سٹیڈیم سرینگر اور ایم اے سٹیڈی

گاندربل ٹی20چمپئن کرکٹ لیگ: شکتی فائٹرس نے آر بی سی سی لنکس کو ہرایا

گاندربل//ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل کے اہتمام سے گاندربل ٹی 20 چمپئن کرکٹ لیگ میں آر بی سی سی کنگس کا مقابلہ شکتی فائٹرس کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ٹاس جیت کر آر بی سی سی کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 کھلاڑی آوٹ ہونے پر 158 رن بنائے جس کے جواب میں شکتی فائٹرس 18 اوور 4 گیندوں میں 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر میچ میں جیت درج حاصل کرلی۔شکتی فائٹرس کے شکیل احمد نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 41 رن بنائے ان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔  

محمد حفیظ کی ’’غیر اعلانیہ دھمکیوں‘‘ پرپی سی بی آگ بگولہ

کراچی؍محمد حفیظ کی حالیہ ’’ غیراعلانیہ دھمکیوں‘‘ نے پی سی بی حکام کو ناراض کر دیا ہے، آل رائونڈر نے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے سے بی کیٹیگری پر تنزلی کے بعد گوکہ کوئی باقاعدہ بیان تو نہیں دیا، البتہ ان کے ’’قریبی ذرائع‘‘ سے یہ خبریں آئی تھیں کہ وہ سخت ناخوش اور ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت میں واضح کر دیا کہ وہ کسی کی بلیک میلنگ میں آ کر سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلی نہیں کرینگے، ان کے انداز کو دیکھ کر حفیظ بیک فٹ پر چلے گئے اور ٹویٹ سے معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ امام الحق اور فخر زمان کے ساتھ ایشیا کپ میں ریزرو اوپنر کی ضرورت تو پڑیگی مگر حفیظ سے حکام ناراض ہیں، اگر معاملات سیٹ نہ ہوئے تو انھیں گھر بیٹھنا پڑے گا، البتہ اگر وضاحت نے بورڈ کو مطمئن کر دیا تو وہ یو اے ای جانیوالے طی

۔3 ہزار رنز اور 500 انٹرنیشنل وکٹیں

لندن؍ بھارتی اسٹارر روی چندرن ایشون نے الیٹ آل رائونڈرز کلب میں کپیل دیو کو جوائن کرلیا، وہ 3 ہزار سے زائد رنز بنانے اور 500 سے زائد انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بھارت کے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انگلینڈ سے جاری دوسرے ٹیسٹ میں جمعے کے روز ایشون نے 29 رنز بناکر اس کلب کو جوائن کیا تھا، انھوں نے یہ اعزاز اپنے 217 ویں انٹرنیشنل میچ میں حاصل کیا، وہ اب تک مجموعی طور پر60 ٹیسٹ، 111 ون ڈے اور 46 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔  

ایشیا کپ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں:سرفراز احمد

کراچی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے دعوت نامہ کاانہیں علم نہیں۔پاکستان ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔  

لیہہ میں یکم ستمبر سے600کلومیٹر سائیکل دوڑ کا اہتمام

سرینگر//لداخ میں یکم ستمبر سے 600کلومیٹر طویل سائیکل دوڑ کااہتمام ہورہا ہے جس دوران اس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار3500میٹر سطح سمندر کی بلندی سے دوڑ شروع کریں گے اور 10347میٹرسطح سمندر سے اونچائی کی بلندی تک پہاڑوں پر سائیکل دوڑائیں گے۔یہ ریس لہہ سے شروع ہوکر نیشنل ہائی وے 1پر سے ہوکرلداخ کے پہاڑوں کا سفر طے کرکے کرگل پہنچے گی اور وہاں سے اس میں شریک سائیکل سوار زنسکار جائیں گے۔زنسکار سے یہ سائیکل سوار واپسی کاسفر اختیار کریں گے اور واپس لہہ پہنچے گے۔اس ریس میں شامل ہونے والے سائیکل سواروں کی ٹیمیں دو،تین اور چار افراد پر مشتمل ہوں گی۔  اس سلسلے میں  لہہ  ڈسٹینیشن منیجمنٹ کمپنی چیزنگ ہمالینز  کے وسیم باری  اور روورس ڈین لہہ کی  گریشما سولے نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔اس کیلئے روٹ کا جائزہ  ریس ڈائریکٹر دویا تاتے نے  ریم سولو میں شریک امیت سمر

ٹاپ لیول پرسختی، سٹے باز اپنی لیگز کرانے کی کوشش کرنے لگے

 لندن/آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل نے خبردار کیا کہ ٹاپ لیول پر سختی کے بعد کرپٹ عناصر نے ایسوسی ایٹ ممالک و نجی لیگز کا رخ کرلیا ہے، ایسے لوگ خود بھی اپنی لیگ منعقد کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل نے خبردار کیا کہ ٹاپ لیول پر سختی کے بعد کرپٹ عناصر نے ایسوسی ایٹ ممالک و نجی لیگز کا رخ کرلیا بلکہ خود بھی اپنی لیگ منعقد کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ہیمپشائر پولیس کے سابق چیف کانسٹیبل مارشل حال ہی میں بھارت میں ایک جرائم پیشہ شخص کا انٹرویو کرکے واپس لوٹے ہیں،انھوں نے ایک برطانوی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے کچھ عرصے قبل عجمان میں ہونے والی ایک ایسی ہی لیگ پر پابندی عائد کردی گئی جس کا مقصد صرف کرپشن تھا، عام طور پر ایسی لیگز پر ڈیڑھ سے 2 لاکھ ڈالر تک خرچ آتاہے، ایسے میں بغیر کسی اسپانسر اور ٹکٹوں کی ف

اسپاٹ فکسنگ معاملہ : شاہ زیب حسن کی سزا ایک سال سے بڑھا کر4 سال کر دی گئی

لاہور/ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستانی بلے بازشاہ زیب حسن پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی کی سزا ایک سال سے بڑھا کر 4 سال کردی گئی ہے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن کی سزا ایک سال کی بجائے چار سال کر دی گئی ہے جب کہ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ کیس میں تین رکنی ٹریبیونل نے سماعت کے بعد اوپنر کو ایک سال پابندی اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی، شاہ زیب حسن نے جرمانے میں کمی جب کہ پی سی بی نے سزا بڑھانے کی اپیل کی تھی، جس پر آزادنہ ایڈ جوڈیکیٹر نے فیصلہ سنا دیا۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان پر ڈھائی سال معطل سمیت پانچ سال پابندی جبکہ خالد لطیف کو پانچ سال پابندی کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ دونوں کرکٹرز کی اپیلیں بھی ٹریبیونل میں مسترد ہو چکی ہیں۔ اسی کیس میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کو تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال کیلئے معطل کی

گیند سے چھیڑ چھاڑ اور بدکلامی کرکٹ کے ڈی این اے کیلئے خطرہ: ڈیورچرڈسن

لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے عالمی سطح پر کھیل کو لاحق مسائل کی نشاندہی کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ بدکلامی، گیند سے چھیڑ چھاڑ، امپائرز کے فیصلوں پر بطور احتجاج کھیل کا بائیکاٹ، کھلاڑیوں کا غیرضروری طور پر ٹکرانا، آئوٹ ہونے والے بیٹسمین کو باہر جانے کے اشارے کرنا وغیرہ کرکٹ کے ’’ڈی این اے‘‘ کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرکٹ کے قانون ساز کلب ایم سی سی کے زیر اہتمام لارڈز میں اسپرٹ آف کرکٹ لیکچر کے دوران کیا۔ انہوں نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تلخ واقعات سے بھرپور حالیہ سیریز اور بال ٹیمپرنگ کیس کا بالخصوص ذکر کیا۔ سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان واقعات پر شائقین نے کھل کر ردعمل کا اظہار کیا۔ کرکٹ میں اب ایسی باتوں کی کوئی گنجائش ہیں، انہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کرکٹ کا ڈھانچہ اعلیٰ کردار او

انوشکا کو بھارتی کرکٹ ٹیم کیساتھ تصویربنانا مہنگا پڑگیا

ممبئی /بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھچوانامہنگا پڑگیا ہے۔بھارتی کپتان کی اہلیہ انوشکا شرما نہ صرف اپنے شوہر کو سپورٹ کرتی ہیں بلکہ ٹیم کے بیرون ملک دوروں میں کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی موجود ہوتی ہیں اورمیچ میں اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھاتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ کوہلی کو سپورٹ کرنے اور ہرقدم پر ان کا ساتھ دینے پر میڈیا میں بھی انہیں بے حد سراہا جاتا ہے تاہم اس بار انوشکا بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات اورانوشکا ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں جہاں انوشکا شرما کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔یہ تصویر دراصل لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں لی گئی جس میں پوری بھارتی کرکٹ ٹیم نظرآرہی ہے اوردرمیان میں سب سے آگے انوشکا شرما بھی کھڑ

لارڈز میں آج سے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ شروع

لندن/ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے ہمیشہ خوش قسمت ثابت ہوئے لارڈ کے میدان پر جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی جیت حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز میں برابری حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم کو سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ٹیم نے 31 رن سے ہرایا تھا جس سے مہمان ٹیم 1۔0 سے پچھڑ گئی ہے ۔ حالانکہ لارڈز پر ہندوستانی کھلاڑی کے پاس واپسی کا موقع رہے گا جہاں سال 2014 کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو اس کی واحد فتح حاصل ہوئی تھی۔ ہندوستان نے انگلینڈ میں گزشتہ پانچ میچوں کی سیریز 1۔3 سے گنوائی تھی لیکن لارڈز پر دوسرا میچ 95 رن سے جیت کر اسے کلین سوئپ کی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان نے اپنی تاریخ کا پہلا عالمی کپ 1983 میں لارڈز میدان پر جیتا تھا۔ ایسے میں کپتان وراٹ کوہلی کی ٹیم انڈیا کا ایک بار پھر جادو چل سکتا ہے ۔ چار برس قبل ٹیم میں مرلی وجے ،

پی سی بی وفد کی عمران خان سے ملاقات، سیٹھی پر عدم اعتماد کا اظہار

کراچی// پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ناراض آفیشلز نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے بورڈ میں پھیلی بدعنوانیوں اور کرپشن کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پی سی بی کے ناراض آفیشلز کے ایک وفد نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل صدر کی قیادت میں عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پی سی بی کے معاملات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور موجودہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔وفد نے ڈومیسٹک کرکٹ کے سربراہ شکیل شیخ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن، مالی بے ضابطگیاں اور اقربا پروری جیسی بیماریاں پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیمک زدہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں پھیلی بدعنوانیوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ناگز

کسی ٹینس پلیئر کو ہمیشہ کے لئے کورٹ سے دور نہیں کیا جاسکتا :ثانیہ مرزا

نئی دہلی// بھارتی ٹینس کی سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ا?پ کسی پلیئر کو ٹینس کورٹ سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھ سکتے ہیں مگرہمیشہ کے لئے نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار ا?ل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ سیدور ہیں اور اپنا زیادہ وقت اسی حوالے سے صرف کررہی ہیں۔اس ٹوئٹ پر ان کے فالورز نے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر سرینا ولیمز کے ہاں بھی گزشتہ برس بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بھی چند ماہ تک کھیل سے دور رہی تھیں۔  

ٹیسٹ رینکنگ میں ویرات سرِ فہرست

نئی دہلی//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ویراٹ کوہلی رینکنگ میں نئے نمبر ون بیٹسمین بن گئے جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بولر یا بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ویراٹ کوہلی نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔ویراٹ کوہلی اپنے کیئریر کے سب سے زیادہ 934 ریٹنگ پوائنٹس پر ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ اْن سے صرف پانچ پوائنٹس کمی کے ساتھ 929 پوائنٹس پر ہیں۔واضح رہے کہ مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون میں بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں معطلی کے بعد سے اب تک اسٹیو اسمتھ نے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔ویراٹ کوہلی کے یہ اب تک کسی بھی بھارتی بیٹسمین کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ 1979 میں انگلینڈ کے خلاف سنیل گواسکر کے 916

والی بال کھلاڑی میدان میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت

اننت ناگ //جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والا جواں سال والی بال کھلاڑی دوران کھیل دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔بوگنڈ کولگام سے تعلق رکھنے والا30سالہ شوکت احمد ہر ناگ اننت ناگ میں انٹر اسٹیٹ میچ بمقابل پنجاب کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران مذکورہ کھلاڑی کو اچانک دل کا دورہ پڑگیا ۔اُسے علاج معالجہ کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا ۔شوکت احمد کی موت کی خبر پھیلتے ہی کھلاڑیوں میں صف ماتم بچھ گئی ۔شوکت نے ملکی سطح پر تین والی بال چمپیئن شپ اپنے نام کئے تھے ۔والی بال ایسوسیشن جموں و کشمیر نے شوکت احمد موت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔مہلوک اپنے پیچھے والدین،دو بھائیوں اور بہن چھوڑ گیا ہے۔  

بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

فلوریڈا/ بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز2-1 سے اپنے نام کرلی۔امریکی ریاست فلوریڈا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، اوپنرلٹن داس 61، محمود اللہ ناقابل شکست 32، شکیب الحسن 24 اور تمیم اقبال 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کریگ بریتھ ویٹ اور کیمو پال نے 2,2 وکٹیں اڑائیں۔جوابی اننگز میں ویسٹ انڈین بیٹسمین حریف بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اورتسلسل سے وکٹیں گرتی رہیں، کریبیئن ٹیم نے 17.1 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا یوں بنگلادیش نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19 رنز سے کامیابی سمیٹتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ لٹن دان میچ اور شکیب الحسن سیریز کے بہترین پلیئرقرارپائے۔  

وارپو کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزید

گاندربل//وارپوگاندربل میں کھیلے جارہے وارپو کرکٹ ٹورنامنٹ میں درباغ الیون نے باکورہ کلب کو فائنل مقابلے میں شکست دیدی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے باکورہ کلب نے 20اوئورز میں143رن بنائے ،اور درباغ نے اس ہد ف کو17ویں ائوور میں حاصل کیا۔درباغ الیون کے نذیراحمد نے 56رن بنائے اور انہیں مین آف دی سیریز قراردیا گیا،جبکہ اسی ٹیم کے فیروزاحمد نے 5وکٹیں لیکر مین آف دی میچ کا خطاب حاصل کیا۔   

حلف برداری میں 1992کی ورلڈکپ فاتح ٹیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

لاہور / عمران خان نے اپنی تقریب حلف برداری میں 92 ورلڈکپ فاتح ٹیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کے ترجمان فیصل جاوید خان نے کہا کہ تقریب میں خصوصی مہمانوں کے طور پر صرف 92 ورلڈکپ فاتح ٹیم کو مدعو کیا جائے گا۔تحریک انصاف نے ملک بھر سے کل 116 نشستوں پر فتح حاصل کی اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ۔ جبکہ تحریک انصاف نے انتخابات کے سرکاری نتائج کے آنے کے بعد سے جوڑ توڑ کے ذریعے حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز بھی حاصل کر لیے ہیں۔ تحریک انصاف آزاد امیدواروں، مسلم لیگ ق، بی اے پی، ایم کیو ایم اور دیگر کیساتھ مل کر وفاق میں حکومت قائم کرے گی۔ اس حوالے سے ممکنہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب سادگی کیساتھ منعقد کی جائے گی۔ جبکہ عمران خان نے تقریب میں شرکت کیلئے کسی غیر ملکی شخصیت کو مدعو نہیں کیا۔ تاہ

پی سی بی کاسائنسی بنیادوں پر پچز کی تیاری کیلئے مہم شروع

 لاہور/ پی سی بی نے پچز کی تیاری کے کام کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کی مہم شروع کر دی۔پاکستان کرکٹ میں ناقص پچز کے حوالے سے شکایات عام ہیں، پی سی بی نے ان مسائل کو دیکھتے ہوئے ٹرف اور میدانوں کی تیاری کے حوالے سے عمل کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کیلیے کوشش شروع کر دی، 5،5 ڈپٹی اور اسسٹنٹ کیوریٹرز کی تقرری کیلئے اشتہار بھی جاری کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں ڈپٹی کیوریٹر کی آسامیوں کیلئے تعلیمی قابلیت ایگریکلچر میں بی ایس سی یا ایم ایس سی آنرز رکھی گئی ہے، سوئل سائنس اور اگرانومی میں خصوصی قابلیت رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی، تقرری پانے والے پچز کی تیاری، اپ گریڈیشن، مرمت، میدان کی حالت بہتر رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ سوئل، پانی، گھاس، فرٹیلائزر اور کیڑے مار ادویات کا علم اور تجربہ

وراٹ کو اگر نمبر 1 بلے باز کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا:گیل

 نئی دہلی/ دنیا کے سب سے دھماکہ خیز بلے باز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں سنچری کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وراٹ اس وقت دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں۔'یونیورس باس' کہے جانے والے گیل نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہاکہ وراٹ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جو اننگز کھیلی وہ واقعی شاندار اور کپتانی اننگز تھی۔ایسی اننگز سے ہی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوتا ہے ۔وراٹ نے 149 رن بنائے جو انگلینڈ کی زمین پر ان کی پہلی ٹسٹ سنچری تھی۔وراٹ کے ساتھ آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور میں کئی سال کھیل چکے گیل نے کہاکہ وہ اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور اگر انہیں نمبر ایک بلے باز کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔وہ نہ صرف شاندار بلے باز ہیں بلکہ ایک کپتان کے طور پر اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہتے