بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی متحرک

 سرینگر// بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر شہر میں سیکورٹی کو متحرک کیا گیا ہے جبکہ مزاحمتی کارکنوں کی خانہ و تھانہ نظر بندی بھی جاری ہے۔سرینگر سمیت بارہمولہ اور کولگام کے علاقوں کے علاوہ بڈگام کی مونسپل کمیٹیوں میں آج دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ایک دن کی راحت کے بعد ایک مرتبہ پھر سیکورٹی دستوں کو متحرک کیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔منگل کو بھی شہر کے کئی علاقوں میں فورسز اور پولیس اہلکاروں نے مسافر بردار اور نجی گاڑیوں کی تلاشیاں لیںاور مسافروں اور راہگیروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ انکے شناختی کارڈوں کی بھی جانچ کی گئی۔شہر کے حساس علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہیں سنگبازی سے نپٹنے کیلئے سازو سامان سے لیس کیا گیا ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہر

شہر کے متعدد علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

سرینگر// شہر کے متعدد علاقوں اور اہم سڑکوں پر منگل کو ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بدترین ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کے نتیجے میں ان میں سوار مرد و زن اور بچوں وبززگوں کو زبردست ذہنی کوفت کا شکار ہونا پڑا ۔سول لائنز کے بڈشاہ چوک ،بٹہ مالو ،جہانگیر چوک اور ناز کراسنگ پر ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں نے بتایا کہ شہر میں سہہ پہر4بجے تک معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں تھا تاہم اسکے بعد جہانگیر چوک سے بٹہ مالو تک زبردست ٹریفک جام ہوا اور اس طرح شہر کے متعدد علاقوں میں ہزاروں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں ۔لوگوں نے الزام لگایا کہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر شہر میں بیشتر سڑکوں اور چوراہوں پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑا کی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی رک جاتی ہے اور بعد میں ٹریفک جام ہوجاتا ہے ۔صنعت نگر ،مومن آباد ،رام باغ ،بربرشاہ ،جواہر نگر ،زیروبرج سمیت کئی اہم سڑکوں پر پولیس کی طرف سے سڑکوں کے بی

نظام میںبہتری لانے کیلئے سب کمیٹی تشکیل

سرینگر//شہر میں ٹریفک نظام میںبہتری اورباقاعدگی لانے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ایک ٹریفک سب کمیٹی کو تشکیل دیا۔سی سی ایس ڈی اے اورآر ٹی او کشمیر ،ایس ایس پی ٹریفک اورضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں سینئر آفیسران کمیٹی کے ممبران ہیں۔سب کمیٹی کی طرف سے بٹہ مالو میں انٹری اینڈ ایگزٹ پوائنٹس پر سومو گاڑیوں کے لئے عارضی طور پر سومو اسٹینڈ کے قیام اور سومو گاڑیوں پر ٹیگس اور سٹیکرس کے علاوہ سائین بورڈ نصب کرنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ مندرجہ بالا ہدایات کی خلا ف ورزی کرنے والے سومو ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔انہوںنے سب کمیٹی کو فوری طور پر پہلی میٹنگ کا انعقاد کرنے اور صوبائی کمشنر کے دفتر میں ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی تاکہ اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی جاسکے۔وی سی ایس ڈی اے،آر ٹی او کشمیر ،جوائنٹ کمشنر ای

گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربار

 سرینگر//کئی عوامی وفود اور افراد نے کل یہاں جے کے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میںگورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل اور مطالبات اُن کی نوٹس میں لائے۔23 وفود اور31 افراد نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے اپنی ترقیاتی ضروریات پورا کرنے میں ان کی مداخلت طلب کی۔کرالپورہ، گاسی یار اور حول سے آئے وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں ڈرنیج کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ضلع رام بن ،کولگام ،ٹنگڈارکے علاوہ دیگر کئی وفود نے بھی اپنے مطالبات و مسائل گورنر کے مشیر کی نوٹس میں لاکر ان کے جلد ازالہ کا مطالبہ کیا۔بعد میں گورنر کو گریوینس سیل میں وصول کی گئی شکایات اور اُن کے نپٹارے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے مختلف محکموں کے نوڈل افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران لوگوں کے جائیز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی ہدایات دیں۔گریوینس سیل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کی

کشمیر پریس کلب کے عہدیدار پرنسپل سیکرٹری خزانہ سے ملاقی

سرینگر//کشمیر پریس کلب کے عہدیداروں کے ایک وفدنے کل پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کے ساتھ ملاقات کر کے پولو ویو سرینگر میں کلب کے دفتر کو چالو کرنے میں درپیش مسائل کے بارے میں انہیں بتایا۔اس موقعہ پر ناظم اطلاعات طارق احمد زرگر، ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد وانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔شجاع الحق کی سربراہی میں مذکورہ وفد نے سیکرٹری فائنانس کو بتایا کہ پولو ویو آفس میں ایک ریسٹورنٹ شروع کیا گیا ہے۔وفد نے نوین کمار چودھری کو فٹنس سینٹر، پریس کانفرنس روم اور دیگر سہولیات قائم کرنے کے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا جس سے آمدن حاصل کر کے پریس کلب کی بہتری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔وفد جس میں کے پی سی کے نائب صدر آصف قریشی اور سیکرٹری معراج الدین کے علاوہ دیگر کئی عہدایدار بھی شامل تھے، نے فائنانس سیکرٹری سے کلب کی تجدید کاری اور فرش و فروش فراہم کرنے کی درخواست کی۔نوین چودھری ن

ضلع سطحی سائینس ماڈل نمائش

سرینگر// محکمہ تعلیم کی جانب سے رواں سیشن کے دوران مختلف نمائشوں اور مقابلوں کا انعقاد ہوا ۔ناظمِ تعلیم نے کل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ میں ضلع سطح کی سائینس ماڈل نمائش کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔ نمائش میں کئی سکولوں کے طالب علموں نے اپنے سائینسی ماڈل رکھے تھے تا ہم گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کوٹھی باغ کو فاتح قرار دیا گیا ۔ اس موقعہ پر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے جوائینٹ ڈائریکٹر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ کوٹھی باغ ہائیر سکینڈری سکول کی پرنسپل نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔   

مزید خبرں

پروفیسر فاروق احمد میر کنٹرولر آف امتحانات تعینات سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے پروفیسر فاروق احمد میر نے کنٹرولر آف امتحانات کشمیر یونیوسٹی کا عہدہ سنبھالا۔پروفیسر میر ایک معروف تعلیمی منتظم ہیں اور 4کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ کئی ملکی و غیر ملکی رسائل میں انکے تحقیقی مضامین شایع ہوئے ہیں ۔وہ بھارت میں ایسے پہلے قانون کے استاد ہیں جنہوں نے سائبر قانون پر ایک کتاب لکھی ۔ان کی کتاب کو کئی یونیورسٹیوں اور کمپوٹر اداروں نے بطور نصاب شامل کیا ہے۔پروفیسرفاروق نے اس سے قبل BOPEE میں کنٹرولر آف امتحانات اور اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں رجسٹرار کے عہدے پر کام کیا ہے۔   اولیاء کرام کے عرس  ساگر کی بہتر انتظامات کی اپیل سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر(ایم ایل اے خانیار) نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی ہے کہ عرس مبارک حضرت ابو ضی