بلدیاتی انتخابات کے بیچ سیکورٹی متحرک

سرینگر// سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے2 کارکنوں کی ہلاکت کے بیچ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 8اکتوبر کو منعقد ہونے والے انتخابات سے قبل ہی شہرمیں سیکورٹی متحرک کی گئی ہے اور شہر کے داخلی اور کارجی راستوں پر سخت پہرے لگا دئیے گئے ہیں ۔ جگہ جگہ پولیس اور فورسز نے ناکے بٹھائے ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے اوران میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں ۔پائین شہر اور سیول لائنزمیں حساس مقامات پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ دوران شب شہر سرینگر کے مختلف چوراہوں پر ناکوں پر پولیس و سی آر پی ایف کے افسران و اہلکار دوران گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لیتے ہیںاور ان میں سوار افرادسے بھی گہرائی سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے ۔ لالچوک اور دیگر جگہوں پر فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پر عارضی چیک پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ۔با

ایس کے آئی سی سی میں ثالثی ورکشاپ جاری

سرینگر//ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ریاستی ہائی کورٹ کی میڈیشن اینڈ کنسائی لیشن کمیٹی اور ریاستی حکومت کے مشترکہ اہتمام سے منعقد کئے گئے تین روزہ ثالثی ورکشاپ میں کل دوسرے روز بھی شرکاء اور ماہرین نے ملک میں ثالثی کے نظام پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔ماہرین قانون نے مقامی جج صاحبان اور وکلاء کو انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے غیر روائتی ثالثی نظام میں ہوئی پیش رفت کے بارے میں بتایا ۔ مقررین نے ثالثی کے نظام کو فروغ دینے کی ضرورت اور اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا تا کہ غریب لوگوں کو اخراجات کے بوجھ سے بچایا جا سکے ۔ ورکشاپ کے دوسرے روز جج صاحبان کی پہلی نشست ’’ میڈیشن کی فلاسفی ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوئی جس کی صدارت جسٹس سندھو شرما نے کی جبکہ وکلاء کے سیشن کی صدارت جسٹس رشید علی ڈار نے کی ۔ جج صاحبان کیلئے دوسری نشست ’’ کمیونی کیشن ‘&lsquo

کشمیر یونیورسٹی میں شیخ العالم یاد گاری سالانہ خطبہ

   سرینگر// نظامت فاصلاتی تعلیم ،جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام چوتھا شیخ العالم یاد گاری سالانہ خطبہ بعنوان ’’ناول کی شعریات :تشکیل وتفہیم ‘‘کاانعقاد عمل میں لایاگیا ۔جس کے مقرر ( مہمانِ خصوصی )کے فرائض برصغیر کے مشہور و معروف فکشن نگار پروفیسر حسین الحق نے انجام دیے۔ سابق شعئبہ اردو جامعہ کشمیر پروفیسر منصور احمد منصور ،ڈائریکٹر شعبہ نظامت ٖفاصلاتی تعلیم پروفیسر محی الدین سنگمی بھی بحیثیت مہمانِ خصوصی شامل تھے ۔اس کے علاوہ جامعہ کشمیر کے مختلف شعئبہ جات کے پروفیسر صاحبان ،ریسرچ اسکالر زاور طلبہ وطالبات نے بھی اس خطبے میں شرکت حاصل کی ۔ مقررِ خطبہ پروفیسر حسین الحق نے ’’ناول کی شعریات :تشکیل و تفہیم ‘‘سے متعلق سنجیدہ اور فکر انگیز خطبہ پیش کیا ۔ 

دلنہ بارہمولہ میں گھرکے واحد کمائو کا مبینہ قتل معاملہ

سرینگر// بزرگ والدین نے مبینہ طور پر قتل کئے گئے انکے لخت جگر کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ پوسٹ مارٹم سے قبل ہی یک ڈاکٹر کس طرح یہ کہہ سکتا ہے کہ مہلوک نے خود کشی کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کے تئیں کیس درج کر کے ملوثیں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ پریس کالونی میں سنیچر کو اس وقت جذباتی ماحول پیدا ہوااور رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،جب ایک بزرگ خاتون نے رو رو کر مبینہ طور قتل کئے گئے ان کے لخت ہائے جگر پرویز احمد کو پکاراجبکہ شمس الدین نامی بزرگ نے ہاتھ جوڑ کر انہیں انصاف فرہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ویری ناڈ دلنہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے پرویز احمد کاندل کے اہل خانہ اور دیگر درجنوں لوگ پریس کالونی میں نمودار ہوئے اور بارہمولہ پولیس و انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کئے۔انہوں نے کہا کہ پرویز گھر کا واحد کمائو تھا اور مظاہرے میں مہلوک نوجوان

ڈاکٹر سید امین طابش کا شعری البم جاری

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کل یہاں محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے آڈیٹوریم میں معروف شاعر ڈاکٹر سید امین طابش کی شاعری کا البم جاری کیا ۔ اس تقریب کا اہتمام جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اور لینگویجز نے ڈی آئی پی آر کے اشتراک سے کیا تھا ۔ تقریب پر سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر عزیز حاجنی ، معروف مصنف اور شاعر رحمان راہی ، جسٹس ریٹائیرڈ حسنین مسعودی ، پرنسپل سکمز میڈیکل کالج ڈاکٹر ریاض انتو کے علاوہ کئی نامور شعراء ، فنکار ، صحافی اور موسیقی کے شایقین موجود تھے ۔ ڈاکٹر طابش کو اس میوزیکل البم کو تیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خورشید گنائی نے کہا کہ اُن کی شاعری کی بدولت کشمیری لٹریچر پہلے ہی ممتاز و معروف بن گیا تھا اور اب اُن کے البم سے مزید رونق افزائی ہوئی ہے ۔ کشمیری زبان کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خورشید گنائی نے کہا کہ اس زبان کو سکولی سطح

این سی کی عوامی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: ساگر

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ سطحی وفد نے کل جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی قیادت میں نذیر احمد بٹ کے گھرواقعہ چوٹہ بازار کنہ کدل جاکر تعزیتی پرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔ وفد میں معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر مبارک گل، خواتین ونگ صدر شمیمہ فردوس، سینئر لیڈر عرفان احمد شاہ، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد ، صوبائی صدر خوتین ونگ صبیہ قادری کے علاوہ کئی عہدیداران بھی تھے۔ وفد نے مرحوم کے پسماندگان کی ڈھارس بندھائی اور شریک غم ہونے کا اظہار کیا۔ علی محمد ساگر نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جنرل سکریٹری نے کہا کہ پارٹی کے اس جانثار نے اپنے آپ کو عوام کیلئے وقف رکھا تھا اور ہمیشہ فلاحی کاموںمیں مصروف رہتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کا مقام ہے کہ نہ تو نیشنل کانفرنس الیکشن عمل کا حصہ ہے اور نہ یہ دونوں کسی چنائو مہم میں شامل تھے۔ انہوںنے کہا

بمنہ کا جعلی وزیر سلاخوں کے پیچھے

سرینگر//تعمیرات عامہ اور محکمہ مال کے جعلی وزیربنے بمنہ سرینگر کے ایک ٹھگ کو کرائم برانچ نے سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے کی پاداش میں دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔آر اینڈ بی ،محکمہ مال اور دوسرے سرکاری اداروں کو فردوس احمد آہنگر ولد عبدالرحیم ساکنہ نند ریش کالونی بمنہ نامی ٹھگ خود کو محکمہ مال اور آر اینڈ بی کا وزیر جتلا کر اپنے موبایل نمبر 7880919630سے پی ایم جی وائی ایس کے سپر انٹنڈنٹ انجینئر ،ایگزیکیٹو انجینئر آر اینڈبی کپوارہ ،تحصیلدار اوڑی ،چیف ایجو کیشن افسر گاندربل کو ان کے سیل نمبروں پرایس ایم ایس اور کالیں کر کے انہیں دھمکیاں دیتا تھا کہ وہ محکمہ مال اور آر اینڈ بی میں بحیثیت وزیر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔کرائم برانچ کو باخبر ذرائع نے اطلاع دی کہ کئی سرکاری افسروں ،ٹیکنو کریٹوں کو وزیر بن کر کوئی شہری بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور رات کے دوران کئی بار فون

تازہ ترین