تازہ ترین

شرمناک سانحات پر انتظامیہ بھی رنجیدہ | طلباء کے پاس کلاسوں سے باہر آنے کا کوئی جواز نہیں: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سمبل سانحہ کے خلاف احتجاج کے دوران طلباء کی طرف سے املاک کی توڑ پھوڑ کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ گذشتہ روز سری نگر میں مختلف کالجوں کے طلباء نے سمبل سانحے کے خلاف احتجاج کے دوران املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے طلاب کی طرف سے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’دونوں شرمناک سانحوں پر انتظامیہ بھی برابر رنجیدہ ہے، فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، لہٰذا طلباء کے پاس اب کلاسوں سے باہر آنے کا کوئی جواز ہی نہیں‘‘۔ڈاکٹر شاہد اقبال کے ٹویٹ کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ احتجاجوں کے دوران املاک کی توڑ پھوڑ معصوم بچی کو انصاف دلانے کے لئ

نرسوں کاعالمی دن | سکمز صورہ میں خصوصی تقریب

سرینگر // شیر کشمیر انسٹی ٹوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ کی جانب سے نرسوں کے عالمی دن کے موقعہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے دوران مقررین نے ایک آواز سب کیلئے صحت پر زور دیا ۔تقریب کے دوران سکمز کے ڈائریکٹر عمر جاوید شاہ مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے نرسوں کی خدمات کو سراہا ۔عمر جاوید نے اس دورانفلورنس نائیٹ نگیل کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے مریضوں کی دیکھ بال کیلئے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے ۔انہوں نے اس دوران سکمز کے کام کی بھی سراہنا کی ۔شاہ نے نرس سٹاف کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ سٹاف ہے جو مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اہم کرداد ادا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صورہ انسٹی چیوٹ 24گھنٹے کام کرتا ہے ۔عمر جاوید نے نرس سٹاف پر زور دیا کہ  وہ مریضوں کی دیکھ بھال کر کے ایک مثال قائم کریں ۔سکمز کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ فاروق احمد جان نے بھی اس دو

میرواعظ مولوی محمدفاروق کی29ویں برسی

سرینگر//عوامی مجلس عمل نے 21مئی کو تنظیم کے بانی میرواعظ مولوی محمد فاروق اورحول میں جان بحق ہوئے افراد کی29 ویں برسی کے سلسلے میں ہفتہ بھرجاری رہنے والے پروگرام کااعلان کیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق 18 مئی سنیچروار کو اس سلسلے میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز مرکزی جامع مسجد سرینگر اور عوامی مجلس عمل کے مرکزی اور تمام ضلعی و تحصیل دفاتر پر صبح 11 بجے سے قرآن خوانی اور دعائیہ مجالس کے ساتھ ہوگا جبکہ انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرأت کی محفل مرکزی جامع مسجد سرینگر میں منعقد ہوگی۔19 مئی اتوار کو حریت ہیڈ کوارٹر راجباغ سرینگرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد ہوگا جس میں سرکردہ حریت رہنما مرحوم میرواعظ اوراس روز جاں بحق ہوئے جملہ افراد کو خراج عقیدت ادا کریں گے۔20 مئی سوموار کو انجمن نصرۃ الاسلام کے زیر اہتمام صبح10:30 بجے سے اسلامیہ ہائی

ماہ رمضان میں حبہ کدل کے اَچار کی دھوم چاروں اور لذیذاورخوشبوداراچارکی مختلف اقسام حاصل کرنے کیلئے گاہک بے تاب

سرینگر// شہر خاص میں ماہ رمضان کے دوران جہاں بازاروں میں غیر معمولی گہماگہمی نظر آتی ہے تاہم حبہ کدل میں قائم اچار کی منفرد دکان پر گاہکوں کی نہ تھمنے والی بھیڑ لذیز اور خوشبو دار اچار کے اقسام کو اپنے افطار اور سحری کا حصہ بنانے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں۔وادی میں ماہ رمضان میں جہاں لذیر کھانوں کی خوشبو اور مہک ہر گھر میں نظر آتی ہے، وہیں سرینگر میں اچار کے منفر داور الگ الگ اقسام بھی دستر خوان کا حصہ ہے۔ شہر کے حبہ کدل علاقے میں قائم اچار کی اس دکان  پرمصالحہ جات کی الگ الگ مہک سے گاہک معطر ہوتے ہیں۔دنیا ایک طرف جہاں ہائی ٹیک بنتی جارہی اور فاست فوڈ نے ہر سو اپنا ڈھیرہ جما رکھا ہے،وہیں 72برس کے حاجی غلام قادر سینو نے اپنی روایت اور ثقافت کو برقرار رکھا۔ حاجی غلام قادر کی طرف سے اچار کے اقسام نے100کا ہندسہ بھی عبور کیا ہے اور انہوں نے اچار کے اقسام تیار کرنے میں ایک ریکارڑ قائم

سرینگر کے ایک مندر کی زمین کی ناجائز فروخت

سرینگر//سرینگر میں اراضی مافیہ کی طرف سے مندر کی زمین فروخت کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے ایل جے پی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے الزام عائد کیا کہ بیرون ریاستی3 افراد کے علاوہ سرینگر مونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اور انکے والد بھی اس میں شامل ہے۔ سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ایل جے پی کے امور کشمیر کے انچارج سنجے صراف نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو بیرون ریاست میںبدنام کیا جاتا ہے تاہم اصل میں کچھ تاجر اور بیرون ریاست کے شہری مندروں کی اراضی کو فروخت کرکے عام مسلمانوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بربرشاہ میں مندر کی اراضی کو پٹے پر دیا گیا تھا،جس کا پٹہ2003میں ختم ہوا تھا،تاہم انہوں نے کہا کہ دھرم داس رام جیون داس ٹرسٹ کی اس اراضی کو فروخت کیا گیا۔انہوں نے دستاوئزات (بیعہ نامہ) کی نمائش کرتے ہوئے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران اور برب

گورنرانتظامیہ شہری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام:بخاری

سرینگر//سرینگر میں بنیادی ضروریات کو جامع مسئلہ قرار دیتے ہوئے سابق وزیر سید الطاف بخاری نے آوارہ کتوں،خستہ سڑکوں،بجلی بحران اور گراں فروشی پر تشویش کا اظہار کیا۔سابق وزیر خزانہ سید الطاف بخاری نے گورنر انتظامیہ پر شہر سرینگر میں عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا’’ رمضان کے مقدس مہینے میں عام طور پر انتظامیہ کے متحرک ہونے کی توقع شہریوں کو ہوتی ہے،تاہم شہری عوام خستہ حال سڑکوں،بجلی کی آوجاہی،پانی کی قلت اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے نتیجے میں سخت پریشان ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایسا نظر آرہا ہے کہ سرینگر مونسپل کارپوریشن بھی نیند سے بیدار ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے کیونکہ آوارہ کتوں نے شہر کی سڑکوں پر ڈھیرہ جما رکھا ہے۔ سابق وزیر نے کہا’’ بزرگ شہری اور اسکول جان

مزید خبریں

 عرس مبارک حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؓ میر واعظ ہمدانی کاآج خانقاہ ایشان صاحب میں بیان ہوگا سرینگر//عرس مبارک اُم المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؓکے سلسلے میں آج یعنی جمعرات 10ماہ رمضان المبارک مطابق 16مئی میرواعظ کشمیر مولانا مولوی ریاض احمد ہمدانی قدیم خانقاہِ حضرت ایشان شیخ یعقوب صرفی زینہ کدل نمازِ ظہر کے بعد حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کی پاک سیرت، سخاوت ، علمی اور روحانی کمالات و تاجرانہ خوبیوں اور پیغمبرآخرزمانؐ کے تئیں حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کی وفاپر بیان کریں گے جبکہ 12رمضان المبارک بمطابق 18مئی بروز سنیچر وار درگاہِ غوثیہ عالی کدل رہباب صاحبؒ میں 12بجے دن بیان ہوگا ۔ 17رمضان المبارک 23مئی یوم جنگ بدر کے سلسلے میں مسجد شریف سید جمال الدین مدنی جمالٹہ چوک میں 12بجے دن سے وعظ بیان کریں گے۔           نوہٹہ کے آتشزدگان کیساتھ ساگر ک