تازہ ترین

کٹرہ میں عقیدتی گانوں کے مقابلہ کا افتتاح

 کٹرہ//جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے آج آل انڈیا عقیدتی گانے کے مقابلے کا افتتاح نوراترا فیسٹول2018یوگ آشرم کمپلیکس کٹرا میں روایتی چراغ جلاتے ہوئے کیا ۔اس موقعے ڈائریکٹر جے کے بنک ڈی کے پندوپ ،چیئرمین ڈیوشنل سانگ کمیٹی و پریذیڈنٹ ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرہ راکیش وزیر بھی موجود تھے تقریب میں چیئرمین پی ایچ ڈی سی سی آئی وکرانت کتھیلیا ،یوگ آچاریہ سوامی ہوگانند،بالی ووڈ سے معروف گلو کار دلجان ،ایس ڈی ایم کٹرا اشوک شرما ،سی آر پی ایف کمانڈنٹ جتندر گپتا ،سی ای او کٹرا ڈیولپمنٹ اتھارٹی جگدیش مہرا اور ایڈیشنل ایس پی نریش سنگھ بھی شریک ہوئے چیئرمین جے کے بنک پرویز احمد جو اس موقعے پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک تھے نے سبھی کو نوراترا فیسٹول پر نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ مقدس ایام ہمیں صبر وشکر سکھاتے ہیں نہ صرف ہماری سوچ بلکہ ہماری ذہنوں ،جسم اور روح

فی میل ملٹی پرپزہیلتھ ورکرس کا احتجاج جاری

جموں//فی میل ملٹی پرپز ورکرس کی جانب سے جمعرات کو بھی شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بھاری تعداد میں خواتین ورکران نے شرکت کی اور اپنی مانگوں کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے گورنر سے مداخلت کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں مستقل بنیادپر تعینات ملٹی پرپز ورکرس (FMMPHW) عرصہ دراز سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔اسی سلسلہ میں وہ پچھلے طویل عرصہ سے احتجاج کر رہے ہیں ، انہیں حکام اور لیڈروں کی جانب سے کئی بار یقین دہانی کروائی جاتی رہی ہے لیکن ابھی تک مسائل کے حل کے لئے کوئی بھی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے ۔ان ورکروں کے مطابق وہ پچھلے کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور اس وجہ سے ان کے معمولات زندگی بالکل متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ احتجاج کے دوران انہوںنے کہاکہ یہ پہلی بار نہیں کہ انہیں اتنے ماہ تک تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی محکمہ ان کو کئی کئی ماہ تک تنخواہو

کھیلیں جوانوں میں نظم وضبط پیداکرنے کاذریعہ :دیویندررانا

 انٹرسکول ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں اکھلیش اوراوجاسوین نے خطاب جیتے جموں//11ویں سپورٹس انٹرسکول سٹیٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے جونیئر بوائزاورسینئربوائز مقابلوں کے خطاب ایم اے ایم سٹیڈیم میں اکھلیش اوراوجاسوین کے سر سجائے گئے ۔چیمپئن شپ کے مقابلوں میںمانوے نے لکشے کو3-0 جبکہ اکھلیش نے سکشم ورماکو3-2سے شکست دی۔صوبائی صدرنیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانا نے نوجوان کھلاڑیوں کے جذبہ کھیل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ٹیبل ٹینس نوجوانوں میں تیزی کے ساتھ مقبول ہورہی ہے کیونکہ اس گیم کوتیزریکشن کے طورپرجاناجانے لگاہے۔گذشتہ روزایم اے ایم کالج میں شائقین نے کھیل مقابلوں کاخوب لطف اٹھایا۔ اس موقعہ پردویندرسنگھ رانانے کہاکہ جیت اورہارکھیل کاحصہ ہوتی ہے ۔کھیل کوکھیل کے جذبہ کے ساتھ کھیلناضروری ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ جوکھلاڑی ہوتے ہیں وہ کبھی نہیں ہارتے اوران کاجذبہ ہمیشہ قائم رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی

ڈویژنل کمشنر کاسنٹرل ریکارڈروم گول گجرال کادورہ

جموں//صوبائی کمشنرجموں سنجیوورمانے سنٹرل ریکارڈروم گول گجرال، جموں کادورہ کرکے ڈیجیٹل انڈیالینڈریکارڈس موڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آرایم پی ) کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔اس دوران ڈویژنل کمشنرنے جمع بندی اورموسوی ریکارڈکی ڈیجیٹائزیشن کے کام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں ۔اس دوران بتایاگیاکہ تحصیل جموں مغربی کے چاردیہات کاانٹی گریشن اورٹیکشول وسپائٹل ڈاٹا کی ڈیجٹائزیشن کاکام مکمل ہوچکاہے۔ اس دوران گھنی آبادی پرمشتمل کچھ دیہات کی دیجیٹائزیشن کے کام کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنے پرزوردیاگیا۔ریجنل ڈائریکٹر ایس اینڈایل آر جموں رفعت کوہلی نے ڈویژنل کمشنرکوڈی آئی ایل آرایم پی پروجیکٹ کے تحت سنٹرل ریکارڈروم میں جاری کام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔انہوں نے کہاکہ سی آرآرکے 83,76,221 دستاویزات اورجموں ڈویژن کے 12457موسوی کاکام مکمل کردیاگیاہے۔بعدازاں ڈویژنل کمشنرنے

پینتھرز جموں خطہ کیلئے واحد متبادل : ہرشدیو سنگھ

جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سابق وزیر اور پینتھرز پارٹی کے چیئر مین ہر شدیو سنگھ نے آج کہا کہ جموں کے کاز کے لئے لڑنے کے لئے پینتھرز پارٹی ہر دم تیار بر تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی اور نہ ہی کشمیر مرکوز سیاسی جماعتوں جموں کے مسائل کے حل کے لئے کچھ کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک ریجنل جماعت ہی یہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اب ان سیاسی جماعتوں کی شعبدہ بازیوں کو سمجھ لیا ہے اور انتخابات میں وہ ان لیڈروںکو بھر پور جواب دیں گے۔ سانبہ کے مختلف مقامات پر عوامی جلسوں کو خطاب کرتے ہوئے ہرشدیو نے کہا کہ بی جے پی نے ڈوگروں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور پینتھرز پارٹی ہی جموں میں ایک درست اور کارگر متبادل فراہم کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف 23ستمبر کو چھٹی کا اعلان

’سوشل میڈیا سماج کیلئے ریڑھ کی ہڈی‘

ادہم پور //فوج کی جانب سے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کی غرض سے گلگل میں ایک تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 28طلاب نے شرکت کی۔ پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق مختلف جماعتوں کے بچوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ۔ تقریر کا موضوع تھا’ Social Media a boon to Society ‘۔ بچوں نے انتہائی جو ش و خروش سے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور موضوع پر اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔ تینوں زمروں میں پہلے تین تین مقامات حاصل کرنے والے مقررین کو انعامات دئیے گئے ۔ اس موقعہ پر بھاری تعداد میں مقامی لوگ بھی موجو دتھے جنہوں نے فوج کی اس کائوش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے مقابلے منعقد کروانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ بچوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم مل سکے ۔   

عالمی یوم ذہنی ہیلتھ پر جموں کے اسکولوں میں متعدد پروگرام منعقد

جموں//عالمی ذہنی صحت دن کی مناسبت سے خطہ جموں کے مختلف اسکولوں میں پروگرام منعقد کر کے بچوں کو ذہنی تنائو سے دور رہنے اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ۔ جن اسکولوں میں پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ان میں ہائر سکینڈری کنال روڈ، گرلز ہائر سکینڈری ستواری، بائز ہائر سکینڈر گاندھی نگر، گرلز ہائر سکینڈری چھنی ہمت، ہائر سکینڈری باہو فورٹ، ہائر سکینڈری بخشی نگر، میراں صاحب، ہائر سکینڈری بازار قصاباں، ہائر سکینڈری نگروٹہ گجرو، ہائر سکینڈری شیندارا پونچھ، ہائر سکینڈری بدھی، ہائر سکینڈری درنگ بھڈو زون، ہائر سکینڈری جوڑیاں، ہائر سکینڈری ڈگیانہ، ہائی سکول ڈیلی، مڈیل اسکول ریلوے کالونی، مڈل اسکول کریانی تالا، مڈل اسکول چراغ والی شامل ہیں۔ اس دوران ماہرین نفسیات و یوگا نے بچوں کو تربیت فراہم کی اور انہیں تنائو سے آزاد صحت مند زندگی گزارنے کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے ک

مزید خبرں

بھلیسہ کے کانگریس کارکن کی وفات غلام نبی آزاد، میر اور قرہ کا اظہار تعزیت عظمیٰ نیوز  جموں // راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے ٹھاٹھری سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈرالحاج عبدالرزاق حجام کی موت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میںآزاد نے مرحوم لیڈر کو ذہین اورمخلص قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اُن کی موت پورے اندروال کے لئے ایک سانحہ ہے ۔الحاج عبدالرزاق حجام  کے ساتھ روابط کو یاد کرتے ہوئے آزاد نے کہاکہ وہ ایک شریف النفس خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی لگن اورمحنت سے اُبھر کر سامنے آئے تھے ۔اُنہوں نے غمزدہ خاندان کیساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے اُنہیں یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی عطائیگی کی دُعابھی کی ہے ۔غلام نبی آزاد نے مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی اورمغفرت کی دعاکرتے ہوئے لواحقین کوصبروت