تازہ ترین

پوشن ابھیان کیلئے جموں کشمیر کو3 قومی انعامات

 جموں//ریاست جموں کشمیر نے پوشن ابھیان  ( نیوٹریشن مشن ) کے تحت نئی دہلی میں منعقدہ یکم ستمبر سے 30 ستمبر2018 تک منائے جا رہے پوشن ماہ میں بہتر کارکردگی کیلئے تین انعامات حاصل کئے ۔ ریاست جموں کشمیر میں محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے پوشن ابھیان کے تحت متعدد سرگرمیاں جاری رہیں ۔ انعامات نیتی ایوگ ممبر ڈاکٹر ونود پال نے آج یہاں  بچوں اور خواتین کی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب پر پیش کئے ۔ یہ انعامات سٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہانگلو نے حاصل کئے ۔ ان کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کی انجم گنائی اور کلسوم بانو کو فیلڈ فنکشنری کیٹا گری میں بلاک سطح پر انعام سے نوازاگیا ۔ ۔آئی سی ڈی ایس کے مشن ڈائریکٹر ویر جی ہانگلو نے کہا کہ یہ ریاست کے آئی سی ڈی ایس کے لئے باعث فخر ہے کہ آئی سی ڈی ایس کی کاوشوں کو ملکی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جس سے ا ٓئی سی ڈ

پہاڑی سٹوڈنٹس کا یوتھ فیڈریشن کے بینر تلے احتجاج

جموں//آل جموں و کشمیر یوتھ فیڈریشن کے بینر تلے مظاہرہ کیا گیا جس میں جموں پہاڑی ہوسٹل کی خستہ حالی کو سدھارنے اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق فیڈریشن کے فضل الحق چودھری ، ہارون رشید نواز خاکی اور نکل شرما آج ہوسٹل ملازمین اور طلاب کے ہمراہ اپنی مانگوں کے حق میں دھرنا دیا۔ انتظامیہ کی طرف سے 10دن کے اندر مطالبات کے حق کی یقین ہانی دئیے جانے کے بعد دھرنا ختم کر کے معمول کا کام کاج بحال کر دیا گیا۔مطالبات میں پہاڑی ہوسٹل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ، مظاہرین نے پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے تمام لیڈران سے پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس ہوسٹل کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔   

پہاڑی علاقوں میں حادثات کی بڑھتی تعداد سے خفا

 جموں//بالائی علاقوں بالخصوص خطہ چناب میں آئے روز ہونے والے حادثات پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پرچم تلے جموں یونیورسٹی کے داخلی گیٹ پر طلاب نے مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت، محکمہ ٹرانسپورٹ و ٹریفک، پولیس اور تعمیری ایجنسیاں ان حادثات پر قابو پانے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں اپنا رہی ہیں جس کے نتیجہ میں آئے روز قیمتی انسانی جانیں تلف ہو جاتی ہیں۔ اپنے خطاب میں این ایس ایف کے سٹیٹ سیکرٹری اشتیاق نائیک نے کہا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران چناب ویلی میں 17سڑک حادثات رونما ہو چکے ہیں جس کی بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالی اور گاڑیوں میں ائور لوڈنگ ہے ۔ انہوں نے بھلیسہ کی سڑکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے نام پر اگر چہ کروڑ ہا روپے خرچ دکھایا جاتا ہے لیکن زمینی صورتحال تشویش کن ہے اور ان سڑکوں کی حالت دن بدن بد سے بدتر ہوتی ج

نگروٹہ سے ویشنو دیوی کیلئے شوبھا یاترا روانہ

جموں //نوراتروں کی آمد کے ساتھ ہی منادر میں رونق بڑھ گئی ہے اور خصوصی سبھائوں اور چھڑی مبارک یاترائوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ بدھ کے روز نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویند ر سنگھ رانا نے کول کنڈولی مندر سے شری ویشنو دیوی کو جانے والی ایک شوبھا یاترا کو ہر ی جھنڈ ی کو روانہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے منتروں کے اچارن کے دوران انہوں نے قدیم راستے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس راستہ میں کئی اہم منادر اور دیگر تیرتھ استھان آتے ہیں اور دربار جانے کے لئے یہ بہترین متبادل راستہ ہے ۔ ممبر اسمبلی نگروٹہ نے جیوتی لے کر اس یاترا کی قیادت دی اور جیکاروں کے بیچ یاتراکو روانہ کیا جو کہ جگدمبہ ماتا کھیر بھوانی مندر جگتی، درگا ماتا مندر پنگالی، شو مندر ٹھنڈا پانی درابی، شکتی مندر راجا منڈلیک مندر اور راجا نوال گڑھ مندر مڑھ درابی، کالی ماتا مندر ، گنڈلا تالاب، رام دربار، شو ٹیمپل مندر بامیال او

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

جموں//پاورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عارضی ملازمین کی 72 گھنٹے کی ہڑتال بدھ کے روز مسلسل تیسرے روزبھی جاری رہی ۔محکمہ بجلی کے ان عارضی ملازمین نے آج بھی چیف انجینئر پی ڈی ڈی کے دفترکے احاطہ میں احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام پرانہیں واجب الاداتنخواہیں واگذارنہ کرنے کاالزام لگایا۔محکمہ بجلی کے صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے تین ہزار سے زائد عارضی ملازمین اپنے مسائل کے حل کے لئے سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں مرحلہ وار ڈھنگ سے بلیک آئوٹ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔ نیڈبیسڈورکرس یونین پی ڈی کے صدراکھل شرمانے کہاکہ یونین کاایک اجلاس 24 اگست کومنعقدہواتھاجس میں مسائل پرغوروخوض ہواتھا۔اس دوران بتایاکہ ہم نے متعددبارانتظامیہ کونیڈبیس ورکروں کی جائزمانگوں کے بارے میں بتایاہے لیکن کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اس کے بعدچندروزپہلے ایک میٹنگ منعقدکرکے یہ فیصلہ کیاکہ 8اکتوبرسے

محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے کرگل میں بیداری کیمپ کا اہتمام

جموں //محکمہ دیہی ترقی کے ایپلائیڈ نیوٹریشن ونگ کی طرف سے کرگل میں دوروزہ بیداری کیمپ منعقد کرکے خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ان پروگراموں کا اہم مقصد صحت وصفائی کی اہمیت کو اجاگر کرناتھا۔کیمپوں میں مہمان خصوصی سٹیٹ نیوٹریشن افسر طفیل احمد راٹھور تھے جبکہ اس موقعہ پر متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران، طبی ماہرین اور محکمہ کے آئی ای سی کنسلٹنٹ اعجاز احمد خان بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر طبی ماہرین نے اس بات پر زور دیاکہ خواتین خاص طور پر حاملہ خواتین کی غذائیت پر بھرپور دھیان دیاجائے تاکہ وہ خود او ران کے پیدا ہونے والے بچے صحت مند و تندرست رہ سکیں ۔کیمپوں سے خطاب کرتے ہوئے طفیل احمد راٹھور نے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی ہر ایک شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہاہے اور جہاں اس کے تحت لاکھوں کی تعداد میں اثاثے بنائے جارہے ہیں وہیں خواتین

گاندھی نگر ہسپتال کا اچانک معائینہ

جموں//مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن بھوپندر سنگھ کی صدارت میں افسران کی ایک ٹیم نے بدھ کے روز گاندھی نگر ہسپتال کا اچانک معائینہ کیا اور وہاں دستیاب کرائی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر چندر پرکاش ، ڈاکٹر ایل ڈی بھگت، ڈاکٹر ہرجیت رائے، ڈاکٹر نریندر بھٹیال اور ڈاکٹر میناکشی ورما بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گاندجی نگر ہسپتال ڈاکٹر اے ڈی ایس منہاس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پروپکار سنگھ نے ٹیم کو ہسپتال کے کام کاج کے بارے میں بتایا۔ ٹیم نے لیبر روم، اوپریشن تھیٹر، این سی یو، ڈائلسز یونٹ، سکل لیب، آیوش کلینک، وارڈوں، لیبارٹری، ریڈیالوجی یونٹ اور او پی ڈی کا دورہ کر کے اس کا معائینہ کیا۔ انہوں نے گاندھی نگر ہسپتال کے زیر تعمیر حصہ کا بھی دورہ کیا اور اس دوران مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے ساتھ بات چیت کر کے انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

مزید خبرں

ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری  یقینی بنانے کی ہدایت  جموں //گورنر انتظامیہ نے تمام محکموں میں ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری روزانہ بنیادوں پر گورنر سیکرٹریٹ کو بھیجی جاتی ہے۔ سرکیولر میں تمام اِنتظامی سیکرٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں نوڈل افسروں کو متحرک رہنے کے احکامات دیں۔   بچیوں کا بین الاقوامی دِن  گورنر کا پیغام تہنیت عظمیٰ نیوز    سری نگر//گورنر ستیہ پال ملک نے بچیوں کے بین الاقوامی دِن پر ریاست کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ برتے جارہے اِمتیازی سلوک کے خلاف بین الاقوامی کوششوں میں اپنا رول ادا کریں۔اُنہوں نے بچیوں