تازہ ترین

رائزنگ سٹار گنرس کے زیراہتمام بسوہلی میں طبی کیمپ

کٹھوعہ //ضلع کٹھوعہ کے بسولی علا قہ میں رائزنگ سٹار گرینرر نامی تنظیم کی جانب سے فوج کے اشتراک سے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس مفت طبی کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی طبی جانچ کی اور مفت ادویات بھی فراہم کیں ۔اس طبی کیمپ میں مختلف امراض میں مبتلا 450سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئی۔اس طبی کیمپ میں فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے مقامی لوگوں کو فیملی پلاننگ ،بچوں کی امراض ،صفائی ستھرائی ودیگر معاملات کے بارے میں بیدار کیا ۔جبکہ اس دوران مقامی لوگوں کے مویشیوں کی بھی طبی جانچ کیساتھ ساتھ ادویات و سہولیات فراہم کی گئیں ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے دی گئی خدامات کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی فوج ان کو طبی سہولیات فراہم کرتی رہے گی ۔

بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پرزور

جموں //تمام مسائل کو آپسی اشتراک و بات چیت کے ذرائع حل کرنے پر زوردیتے ہوئے وفا فانڈیشن کے چیر میں پرویز وفاخان نے کہاکہ آپسی مفاہمت ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔حالیہ دنوں میں کلگام ضلع میں فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کو ایک جانب رکھتے ہوئے حالیہ واقع میں لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین و دیگران کے رنج و غم میں برابرکا شریک ہو نا چائیے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیر دنیا بھر میں آپسی بھائی چارے کیلئے مشہور ہے تاہم موجود ہ خراب ہوتی صورتحال کی وجہ سے وادی کی ثقافت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔تاہم کچھ موقعہ پرست سیاسی پارٹیاں ایسے حالات پر بھی سیاست کرنے میں مصروف ہیں جوکہ افسوس ناک عمل ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمی

جموں یونیورسٹی میں 3روزہ سیاحتی و ثقافتی فسٹ’رنگ ستورا ‘شروع

جموں //جموں یونیورسٹی میں سیاحت مینجمنٹ کی جانب سے 3روزہ سیاحتی وثقافتی فسٹ ’رنگ ستورا ‘کو شروع کر دیا گیا ہے ۔اس فسٹ کے افتتاحی پروگرام میں چمبر آف کامرس اور انڈسٹری جموں کے صدر راکیش گپتا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ سیاحت فیڈریشن جموں کے صدر راجیش گپتا بھی موجود تھے ۔سکول برائے ہوس پٹیلٹی اینڈ ٹوریزم مینجمنٹ (SHTM)کی جانب سے منعقدہ کی گئی افتتاحی تقریب میں متعدد کالجوں اور سکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے راکیش گپتا نے مذکورہ شعبہ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جا نا چائیے جوکہ انتظامیہ کرتی آرہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس شعبہ کے فروغ کیلئے ایسی سرگرمیاں جہاں ایک جانب ضروری ہیں وہائیں دوسری جانب طلباء کو اس شعبہ کی جانب راغب کرنا بھی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہ

ایس ایس اے اساتذہ کی کمیٹی کی میٹنگ منعقد

سرینگر//پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کی صدارت میں ریاست میں سرو سکشھا ابھیان کے تحت کام کر رہے اساتذہ کی بہبود کے لئے تشکیل شدہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ محکمہ کے سیکرٹری اجیت کمار ساہو نے ایک پریذنٹیشن کے ذریعے ان اساتذہ کی بہبود ، مستقلی اور ترقیوں کے لئے روڈ میپ کی جانکاری پیش کی۔ انہوں نے ریکروٹمنٹ رولز، رہبر تعلیم اساتذہ کی تازہ بھرتی اور ترقی کو اس انداز میں روکنے کی جانکاری دی جس سے جنرل لائین اساتذہ کے کیرئیر کو نقصان نہ پہنچے۔کمیٹی نے ایس ایس اے اساتذہ کی ایک ماہ کی تنخواہ چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد واگذار کرنے کی سفارش کی۔ نوین چودھری نے کہا کہ ریاستی سرکار مذکورہ اساتذہ کے جائیز مطالبات پر غور کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے گی اور اس معاملے پر مزید تبادلہ خیال دربارمؤ کے بعد ہوگا۔میٹنگ میں محکمہ کی کمشنر سیکرٹڑی سریتا چوہان، ڈائریکٹر بجٹ، سٹیٹ پروجیکٹ ڈا

مزید خبرں

 بلدیاتی و پنچایتی انتخابات منسوخ کیے جائیں: بھیم سنگھ جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اورجموں وکشمیر میں پندرہ برس تک رکن اسمبلی سابق رہ چکے پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے حریت کاففرنس سمیت جموں وکشمیر کی تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ طلب کرنے کامطالبہ کیا ہے۔پنتھرس سربراہ نے کہا کہ حالیہ شہری مقامی بلدیاتی انتخابات مکمل طورپر ناکام ہیں اور وادی کشمیر میں تو انتخابی نظام تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اور پنچایت انتخابات بیلٹ باکس سے کرائے جانے چاہئیں نہ کہ ای وی ایم کے ذریعہ۔انہوں نے کہا کہ جموں ہو یا کشمیر جہاں بھی الیکشن ہوا ہے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوروپ اور امریکہ میں تمام سیاسی جماعتوں نے ای وی ایم کے ذریعہ الیکشن مسترد کردیا ہے۔انہوں نے موجودہ حکمراں اداروں پر انتخاب

فی میل ملٹی پرپزہیلتھ ورکرس کی ہڑتال جاری

جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں اپنے مطالبات کے حق میں برسر احتجاج فی میل ملٹی پر پزورکر س کی کام چھوڑو ہڑتال سوموارکے روز57ویں دن میں داخل ہوگئی۔فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر س نے پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے فی میل ملٹی پرپزہیلتھ ورکروں کی جائزمانگوں کوپوراکرنے کامطالبہ کیاہے ۔قبل ازیں جموں کشمیر میڈیکل ایمپلائزفیڈریشن کے بینر تلے ناظم صحت جموں کے دفتر کے سامنے 57 ویں روز بھی دھرنا دے کر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔احتجاجی ملازمین ورکرس کی سربراہی کر نے والے فیڈریشن کے صدر سشیل سودھن نے بتایا گزشتہ کئی دنوں سے فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکرس ہڑتال پر بیٹھے ہیں لیکن حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برقت تنخواہوں کی واگذری اور رینک پرموشن جسے مطالبات کے حق میں ہیلتھ ورکر س دھرنے پر بیٹھنے کے لئے مجب

جموں یونیورسٹی کے اسکالروں کاوفدڈاکٹرجتندرسنگھ سے ملاقی

جموں//جموں یونیورسٹی کے اسکالروں اورطلباء کے ایک وفدنے اے ایل سی ٹیم کے صدرراجیش سنگھ چب ،پی ایچ ڈی اسکالراورصلاحکار ڈاکٹر گگن دیپ کی قیادت میں مرکزی وزیرمملکت وآزادانہ چارج ،شمال مشرقی ریاست ڈاکٹرجتندرسنگھ کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران وفدنے اے ایل سی کیٹاگری اورسرحدی علاقوں کے لوگوں کودرپیش مسائل کی جانکاری دی۔ اس موقعہ پراسکالروں نے ڈاکٹرجتندرسنگھ کو کٹھوعہ سے پرگوال تک  اے ایل سی زمرے میں350 گائوں لانے کیلئے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے ان دیہات کے طلباء کوبڑے پیمانے پرفائدہ پہنچے گا۔وفدکے شرکاء نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے لوگوں جوکافی مشکلات سے گزرتے ہیں کوراحت ملے گی۔اس دوران وفدنے اے ایل سی کیٹاگری کے لوگوں کو3سے 6 فیصدتک ریزرویشن میںاضافہ کرنے کی بھی مانگ کی تاکہ لوگوں بالخصوص طلباء کواس کافائدہ ملے۔اس دوران ڈاکٹرجتندرسنگھ نے یقین دہانی کرائی کہ مانگوں کے ازالہ کی

ہوٹل راما داجموں سٹی سنٹراعزازکیلئے نامزد

جموں//عالمی شہرت یافتہ آئوٹ لک ٹریولر نے اپنے تیسری ایڈیشن کیلئے آئوٹ لک چوائس ہوٹل ایوارڈس کااعلان کیاہے۔آئوٹ لک ٹریولرگروپ ملک میں ہوٹلوں کی درجہ بندی اوراعزازات عطا کرنے کے حوالے سے سب سے بڑاادارہ ہے ۔ نمایاں کارکردگی کے سلسلے میں جموں شہرکے مشہورومعروف ہوٹل ’ہوٹل رمادا جموں سٹی سنٹر‘کواعزازکیلئے نامزدکیاگیاجوکہ جموں توی کے کنارے واقع ہے ۔اس ہوٹل کے ایک طرف توی ہے کانظارہ ہے اوردوسری طرف ترکوٹہ پہاڑیاں ہیں۔اس ہوٹل میں بہترسہولیات سیاحوں کیلئے دستیاب ہیں جن سے وہ لطف اندوزہوتے ہیں۔

ڈاکٹروں کاوفدڈویژنل کمشنرسے ملاقی

جموں//ڈاکٹروں کے ایک وفدنے ڈویژنل کمشنرجموں سنجیوورماکے ساتھ ملاقات کرکے اپنے مطالبات پرمبنی ایک میمورنڈم پیش کیا۔اس دوران وفدنے ریاسی ضلع میں ایک آرتھوپیڈیشن ڈاکٹراشونی کے ساتھ ڈی سی دفترمیں ہتک آمیزسلوک کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس اورسول انتظامیہ میڈیکل پروفیشنل کے ساتھ ہتک آمیزسلوک کرکے ناانصافی کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک عزت دار ڈاکٹرکے ساتھ برتے گئے ضلع انتظامیہ ریاسی کے رویے سے پورے پیشے کی عزت کوزک پہنچی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری فورم ایماندارڈاکٹروں کی حمایت میں کھڑی ہے اورڈاکٹروں ومریضوں کے ساتھ بہترتعلقات کی خواہاں ہے۔اس دوران وفدنے سپریم کورٹ کی ہدایات بھی ڈویژنل کمشنرکے سامنے رکھیں جوکہ محکمہ صحت کے پروفیشنلوں کے ساتھ بہترسلوک روارکھنے کی تلقین کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاسی میں ڈاکٹرکوہراساں کرنے کاوقت بدقسمتی ہے ۔اس دوران ڈویژنل

مجاہدآزادی اشفاق اللہ خان کی 118ویں سالگرہ

جموں//جے اینڈکے فریڈم فائٹرس ایسوسی ایشن نے مادروطن کوانگریزوں سے آزادی دلانے کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے مجاہدین کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اس سلسلے میں فریڈم فائٹرس ایسوسی ایشن نے اشفاق اللہ خان کے یوم پیدائش کے موقعہ پر ڈوگرہ شوریاسمپارک امپھلامیں تنظیم کے چیئرمین ویدگنڈوترہ کی نگرانی میں تقریب کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر مقررین نے اشفاق اللہ خان کی زندگی اورجدوجہدآزادی میں ان کے رول کواُجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ اشفاق اللہ خان رام پرشادبسمل کے دوست تھے اوردونوں شاعرہونے کے ساتھ اُردوشاعری کے ساتھ رغبت رکھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اشفاق اللہ خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرلوگوں میں جدوجہدآزادی کاجذبہ پیداکیا۔مقررین نے کہاکہ اشفاق اللہ خان 22 اکتوبر 1900 کوشاہ جہان پورمیں پیداہوئے اورانہیں 19 دسمبر 1927کوفیض آبادمیں انگریزوں نے پھانسی دی تھی۔وفیدگنڈوترہ ودیگرمقررین نے کہاکہ اشفاق اللہ خان

مزید خبرں

دربارموئ وکے پیش نظرجموں شہرکی سجاوٹ صوبائی کمشنرکی افسران کو کام میںسرعت لانے کی ہدایات جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیوورماکی صدارت میں دربارموئو کے پیش نظر جموں شہرکی سجاوٹ کے کام کاج کاجائزہ لینے کیلئے میٹنگ کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران میٹنگ ڈپٹی کمشنرجموں رمیش کمار، کمشنرجے ایم سی اروندکوتوال ،ڈائریکٹر فلوریکلچر ببیلا رکوال، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں راجندرسنگھ تارا، سیکریٹری جے ایم سی سنیناشرما، جنرل منیجر جے کے ٹی ڈی سی ،ویناکشی کول، ایس ایس پی ٹریفک جموں جوگندرسنگھ ودیگرسینئرافسران نے شرکت کی۔اس دوران جے ایم سی عہدیداران نے ڈویژنل کمشنرکوبتایاکہ دیواروں کورنگ روغن کاکام تیزی کے ساتھ چل رہاہے اورانہیں اس طرح سجایاجارہاہے جس سے ریاست کاکلچراورروایات کی عکاسی دیکھنے کوملتی ہے۔ پی ڈبلیوڈی ڈیپارٹمنٹ نے کہاکہ سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ اورپیلے اورسفیدلائنیں سگنل کیلئے سرعت کے ساتھ لگا

بی جے پی کسانوں کے ساتھ کھلواڑکرنے میں مصروف :سدھوترہ

جموں//نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈراورسابق وزیراجے سدھوترہ نے کہاہے کہ بی جے پی پرکسانوں کوبیوقوف بناکرکے ان کے کنبوں کے ساتھ کھلواڑکررہی ہے۔ان خیالات کااظہار اجے سدھوترہ نے پھلائے منڈل میں منعقدہ ایک کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ ریلی نیشنل کانفرنس بلاک فلائے منڈل کی جانب سے کسانوں جن کی فصلیں اورسبزیاں بھاری بارشوں اورژالہ باری سے تباہ ہوگئی ہیں کومعاوضہ کی ادائیگی نہ ہونے کے خلاف کی تھی جومختلف بازاروں سے گزرکراختتام پذیرہوئی۔اجے سدھوترہ نے کہاکہ 11 اکتوبرکوبھاری ژالہ باری سے سرحدی بلاک فلائے منڈال کے کسانوں کی فصلیں اورسبزیاں تباہ ہوگئی تھیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک کسانوں کومعاوضہ نہیں دیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تکمتعلقہ محکمہ نے تباہ ہوئی فصلوں کاتخمینہ لگانے کیلئے ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل نہیں ہے جوکہ محکمہ کی غیرسنجیدگی کاثبوت ہے۔نیشنل کانفرنس لیڈرنے کہاکہ محکمہ ما

مہاراجہ گلاب سنگھ کی 226ویں سالگرہ

جموں//جے اینڈکے دھرمارتھ ٹرسٹ نے پہلے ڈوگرہ حکمران مہاراجہ گلاب سنگھ کے 226ویں جنم سالگرہ کوجوش وخروش کے ساتھ منایا۔اس سلسلے میں ٹرسٹ کی طرف سے رگھوناتھ مندرمیں تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ٹرسٹ کے عہدیداران ودیگرلوگوں نے مہاراجہ کی تصویرپرپھول مالائیں چڑھاکرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے پہلے چیرمین ٹرسٹی ڈاکٹرکرن سنگھ نے ڈاکٹرکرن سنگھ نے پوجاکااہتمام کیاجس میں ٹرسٹ کے صدربی آرکنڈل، سیکریٹری ڈاکٹرست پال اوردیگرعہدیداران بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر ڈاکٹرکرن سنگھ نے مہاراجہ گلاب سنگھ کی حصولیابیوں کوبیان کیا۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے جموں وکشمیرکی سرحدیںلداخ سے لے کرگلگت اوربلتستان تک وسیع کررکھی تھیں۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے باضابطہ تعلیم نہیں کی تھی ،البتہ وہ ایک جانبازتھے اوراپنے پاس شاندارگھوڑاسواری ،تلواراوربندوق رکھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے ریاست

محکمہ دیہی ترقی کے زیراہتمام بیداری پروگراموں کاانعقاد

سرینگر//محکمہ دیہی ترقی کے ایپلائیڈ نیوٹریشن ونگ کی طرف سے ضلع کولگام کے قاضی گنڈاور ضلع اننت ناگ کے مٹن بلاکوں میں یک روزہ بیداری پروگراموں کا انعقاد کیاگیا جس دوران خواتین کو متوان غذائیت کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ان کیمپوں میں سٹیٹ نیوٹریشن افسر طفیل احمد راٹھور مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجودتھے جبکہ پروگراموں کی صدارت متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران نے کی ۔دونوںکیمپوں میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی جنہیں طبی ماہرین و محکمہ دیہی ترقی کے افسران کی طرف سے متوازن غذائیت کی اہمیت کے بارے میں بتایاگیا۔طفیل احمد راٹھور نے اس بات پر زور دیاکہ خواتین خاص طور پر حاملہ خواتین کی غذائیت پر بھرپور دھیان دیاجائے تاکہ وہ خود او ران کے پیدا ہونے والے بچے صحت مند و تندرست رہ سکیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے جہاں دیگر سکیموں کے ذریعہ لوگوں کو فائدہ پہنچایاجارہاہے اور ر

دیپکاسنگھ راجاوت کو مدیرٹریسامیموریل ایوارڈعطا

ممبئی//ہارمنی فائونڈیشن 14ویں مدرٹریسہ میموریل ایوارڈفار سوشل جسٹس کے سلسلے میں تاج لینڈباندرہ ممبئی میں تقریب کااہتمام کیاجس میںخواتین اوربچوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جنسی ہراسانی کی شکارخواتین کی حمایت اورانہیں انصاف دلانے کی جدوجہدمیں پیش پیش رہنے والی خواتین کواعزازات سے نوازاگیا۔مدرٹیریسامیموریل ایوارڈ واحدایوارڈہے خیرات کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خاتون مدرٹیریساکے نام پرقائم ہے ۔متعددعالمی اورقومی ایوارڈیزکوتقریب کے دوران ہارمنی فائونڈیشن نے ایوارڈعطاکیے۔دیگرایوارڈیزمیں ایڈوکیٹ دیپکاسنگھ راجاوت بھی شامل ہیں جنھیں مدرٹریسامیموریل ایوارڈسے نوازاگیا۔اس موقعہ پرچیئرمین ہارمنی فائونڈیشن ڈاکٹرابراہیم متھائی نے کہاکہ اکیسویں صدی میں عورتوں کااستحصال ہوناباعث تشویش باعت ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین اورکمسن بچوں کے تحفظ اورانہیں انصاف دلانے کیلئے بہت سی خواتین نے نمایاں خدمات انجام

مزید خبریں

بٹوالس انڈیاکاامرتسرٹرین حادثے پراظہارافسوس وزارت ریلوے سے حادثات سے بچائوکیلئے اقدامات کامطالبہ   جموں//بٹوالس انڈیا(سماجی تنظیم) کاایک تعزیتی اجلاس منعقدہواجس میں مقررین نے امرتسرٹرین حادثے میں60سے زائد افرادکی ہلاکت اور70سے زائد زخمی ہونے پرگہرے دُکھ کااظہارکیا۔اس دوران مقررین نے انتظامیہ کی غفلت پراسے تنقیدکانشانہ بنایاکہ کس طرح انہیں ریلوے پٹری کے نزدیک دسہرہ تقریب منانے کی اجازت دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کولوگوں کے تحفظ کیلئے موثراقدامات اٹھانے چاہئیے تھے۔بٹوالس انڈیانے وزارت ریلوے اورپنچایت حکومت پرزوردیاہے کہ ایسے حادثات سے مستقبل میں بچائوکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ممبران نے امرتسرٹرین حادثے میں جان بحق ہوئے افرادکی آتماکی تسکین کیلئے پرارتھناکی اورغمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔       ڈاکٹرنرمل سنگھ ،وج

پردیش کانگریس کمیٹی کاوفدڈی جی پی پنجاب سے ملاقی

جموں//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک وفدنے کمیٹی صدر جی اے میرکی ہدایات پر جنرل سیکریٹری جے کے پی سی سی شاہنوازچوہدری کی قیادت میں ڈائریکٹرجنرل پولیس پنجاب سریش اروڑہ کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ادھے چب ،نائب صدراعجازچوہدری ،نیشنل سیکریٹری این ایس یوآئی نیرج کندن اورکانگریس لیڈرسندیپ شرما بھی شامل تھے۔اس دوران وفدمیں شامل شاہنوازچوہدری ودیگراراکین نے ڈی جی پی پنجاب سے ان کی ریاست میں زیرتعلیم کشمیری طلباء کے تحفظ کویقینی بنانے کامطالبہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ بیرون ریاست جموں وکشمیرزیرتعلیم طلباء اور دیگر افراد میں ان کے تحفظ کے سلسلے میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔انہوں نے مانگ کی کہ جموں وکشمیرکے طلباء کوبہترتعلیمی ماحول فراہم کیاجائے ۔اس دوران وفدنے مطالبات پرمبنی ایک میمورنڈم بھی پیش کیاگیا۔اس موقعہ پرڈی جی پی پنجاب نے وفدکوطلباء کی حفاظت یقینی بنانے ک

ریاست میں وراثت کے تحفظ کیلئے منصوبے

سرینگر //مرکزی وزرات تمدن کی جوائینٹ سیکرٹری نیروپما کوترو نے ریاست کے آرٹ ، کلچر اور ہیری ٹیج کو محفوظ رکھنے میں مقامی لوگوں کو شامل کرنے پر زور دیا تا کہ ہمارے نوجوان ریاست کی حقیقی وراثت سے جُڑے رہیں ۔ جوائینٹ سیکرٹری نے ان باتوں کا اظہار ریاست میں آرٹ ، کلچر اور ہیری ٹیج کی سرگرمیوں پر جاری پیش رفت کا جائیزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ماہرین کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ کمشنر سیکرٹری تمدن محمد سلیم شیشگر نے جوائینٹ سیکرٹری کو حکومت کی طرف سے تمدن اور ہیری ٹیج کو محفوظ رکھنے اور ترقی دینے کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد ریاست کے آرٹ اور ہیری ٹیج خزانے کی بہتر دیکھ ریکھ سے متعلق ماہرین کی رائے اور خیالات جاننے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ریاست میں کئی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ ماہرین نے اس موقعہ پر کلچر اور ہیری ٹیج کو محفوظ رکھنے

زنانہ کالج گاندھی نگرمیں دوروزہ کھادی میلے کاانعقاد

جموں//مہاتماگاندھی کی 150 ویں جنم سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرجموں نے گاندھی سیواسدن کے اشتراک سے دوروزہ کھادی میلے کاانعقادکیا۔ اس موقعہ پر نوڈل پرنسپل ڈاکٹرستندرسنگھ اوردیگرکالجوں بشمول ایس پی ایم آرکامر س کالج، ایم اے ایم کالج جموں، ڈگری کالج پلوڑہ اورڈگری کالج آرایس پورہ کے پرنسپل موجودتھے۔کھادی میلہ تقریب کے دوران کالج کی پرنسپل ڈاکٹرکوشل سموترہ نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے شرکاء کاخیرمقدم کیا۔انہوں نیطلباء اوراساتذہ کو موجودہ دورمیں گاندھیائی فلسفے کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی ۔ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس ،ہوم سائنس نے مختلف سٹال لگائے تھے جن میں گھریلوپروڈکٹس شامل تھے۔کامرس طلبہ نے مارکیٹنگ صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے مختلف پراڈکٹس فروخت کئے۔اس دوران پدماشری ڈاکٹرویدکمارگھئی مہمان خصوصی تھیں۔  

نگروٹہ میں ایک بھارت شرشٹابھارت کیمپ شروع

جموں//ایک بھارت شرشٹابھارت (ای بی ایس بی) کیمپ یہاں این سی سی کیمپنگ گرائونڈ نگروٹہ میں شروع ہواجس کااہتمام این سی سی گروپ ہیڈکوارٹرجموں نے ،این سی سی ڈی ٹی ای ،جے اینڈکے جموں کے تحت کیاتھا۔کیمپ کامقصد نوجوانوں میں قومی یکجہتی کے جذبے کوفروغ دینا اورانہیں کیرئیرکے مواقعے حاصل کرنے کے قابل بناناہے۔کیمپ میں گجرات سے آئے ہوئے کیڈٹوں نے بھی شرکت کی۔جموں پہنچنے پران کاوالہانہ استقبال کیاگیا۔اس دوران کیمپ میں شرکت کررہے 500 کیڈٹوں نے کہاکہ ایسوسی ایٹ این سی سی آفیسران(اے این اوز) اورپرماننٹ انسٹرکٹرسٹاف(پی آئی سٹاف) نے کہاکہ گجرات کے 100لڑکوں اور100 لڑکیوں،یہاں جموں کیمپ میں حصہ لینے پہنچے جن کاجموںریلوے سٹیشن پروالہانہ استقبال کیاگیا۔اس دوران این سی سی افسران نے گجرات کے کیڈٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ گجراتی کیڈٹوں نے امرمحل میوزم کادورہ کیاجہاں وہ ڈاکٹرکرن سنگھ سے بھی ملا۔بع