تازہ ترین

’اولمپکس میں کوئی اتھلیٹ گولڈمیڈل حاصل کرے یہ میری آخری خواہش‘

جموں//عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ(کھلاڑی) ملکھاسنگھ جو’فلائنگ سکھ‘کے طورپربھی جانے جانتے ہیں نے یہاں جموں میں ریاست کے نوجوانوں سے کہاہے کہ وہ منشیات سے دوررہیں ۔ملکھاسنگھ گذشتہ روز جموں کے گلشن گرائونڈ میں جے کے اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ ’’جموں توی رن میراتھن ‘کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ میراتھن کامقصد نوجوانوں کومنشیات سے دوررکھنے کیلئے ان میںبیداری پیداکرناہے۔انہوں نے کہاکہ منشیات کااستعمال سماج میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہاہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ملکھاسنگھ نے کہاکہ ایک دفعہ جب آپ منشیات کااستعمال شروع کردیتے ہیں توآپ کی موت یقینی ہے اورمنشیات سے چھٹکاراحاصل کرنالگ بھگ ناممکن ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ بہت سے کھلاڑیوں نے ایشین گیمزمیں کھیل حکام کی طرف سے منعقدکی گئی جانچ میں جن کھلاڑی کوڈرگس میں مبتلاپایاگیاان کے میڈل واپس لے لئ

سیکرٹری تعلیم کا سکیموں کی پیش رفت پرتبادلہ خیال

جموں //سیکرٹری تعلیماجیت کمار ساہو نے یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں ریاست میں محکمہ تعلیم میں عملائی جارہی مختلف مرکزی اور ریاستی سکیموں کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں کستوربا گاندھی بالیکا ودھیالیہ سمیت دیگر سکیموں کے تحت طبعی اور مالی حصولیابیوں کے علاوہ کئیریر کونسلنگ سینٹر کے کام کاج کا بھی جائیزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سگمر سکشھا ،ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مقرر شدہ ہدف میں سے4547 بیت الخلاء،لڑکیوں کے لئے15901 اور جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے221 بیت الخلاء جموں صوبہ کے مختلف سکولوں میں قابل کار بنائے گئے ہیں جبکہ2503 لاکھ روپے ناقابل کار بیت الخلاؤں کو قابل کار بنانے کے لئے واگذار کئے گئے ہیں۔سیکرٹری نے متعلقین کو تمام سکولوں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کے احکامات صادر کئے۔کستوربا گاندھی بالیکا ودھیالیوں کے

گریٹرکشمیرمیڈیکل ٹرسٹ اورانجمن معین الاسلام کااشتراک

لیہہ//ڈاکٹر موٹپ دورجے چیف ایگزیکٹیوکونسلر(سی ای سی ) لداخ ہل ڈیولپمنٹ کونسل نے  گریٹرکشمیرمیڈیکل ٹرسٹ(جی کے ایم ٹی ) اورانجمن معین الاسلام (اے ایم آئی ) کیمفت طبی وسرجیکل کیمپ کے انعقادکے علاوہ کلینیکل لیبارٹری قائم کرنے کیلئے رول کوسراہاہے۔انہوں نے سرینگرکے ڈاکٹروں اورایس این ایم اسپتال کے عملہ کابھی شکریہ اداکیاہے۔ڈاکٹرشوکت زرگرنے بھی گریٹرکشمیرمیڈیکل ٹرسٹ اورانجمن معین الاسلام کی لداخ کے لوگوں کیلئے لیب کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدام کی ستائش کی ہے۔انہوں نے اسپتال عملہ کے عملہ کی صلاحیتوں کوفروغ دینے کیلئے ریفریشرکورسزاورموجودمشینری کی خامیوں کودورکرنے پرزوردیاہے۔زیدزیدان ،بیوروچیف گریٹرکشمیرلیہہ نے پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔قبل ازیں میڈیکل اورطبی کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں ریاست کے معروف ڈاکٹروں بشمول ڈاکٹرشوکت علی سابق ڈائریکٹرسکمز ،ڈاکٹرایم سلی

سڑک حادثات پرروک لگانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں:مسافر

جموں//جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری لال چندمسافرنے گذشتہ روز رام بن میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے پرگہرے رنج ودُکھ ظاہرکرتے ہوئے متاثرین کنبوں کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیاہے۔انہوںنے کہاکہ پرانے ضلع ڈوڈہ (کشتواڑ،رام بن ،ڈوڈہ،گول ) کے تمام پہاڑی خطے میں آئے دن ایسے کئی المناک بس حادثات سے ہرسال سینکڑوں قیمتی جانیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں اورسینکڑوں گھروں کے چراغ گُل ہوجاتے ہیں۔ مسافرنے کہاکہ ریاست میں سڑک حادثات کوروکنے کیلئے حکومت کوچنداقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حادثات کی وجوہات میںان تمام پہاڑی علاقوں کی سڑکوں کی خستہ حالی،آبادی کے لحاظ سے بسوں کی کم تعداداورنتیجے کے طورپراوورلوڈنگ بہت زیادہ ہونا،پرانی گاڑیاں بھی روٹ پرچل رہی ہیں،گاڑیوں کے اندرٹیپ ریکارڈ بجتے ہیں اورڈرائیور کے ہاتھ میں موبائل فون ہونا،تنگ اورخستہ حال سڑکوں پررش اورریس لگاکر گاڑ

مجوزہ شہری بلدیاتی انتخابات : ضلع الیکشن حکام ادہم پورنے انتظامات کوحتمی شکل دے دی

ادہم پور//ضلع الیکشن حکام جس کی مجموعی نگرانی ضلع الیکشن افسررویندرکمارکررہے ہیں نے ادہم پورضلع  میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میںای وی ایمزکامعائینہ  ڈپٹی الیکشن افسرسپناکوتوال نے بتایاکہ مجوزہ میونسپلٹی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی سیلنگ کے عمل کی تیاریوں کومشینوں کامعائینہ کرنے کے بعدمکمل کرلیاہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام مشینوںکو9 نومبرکوآراوزاورپولنگ پارٹیوں کے حوالے کردیاجائے تاکہ مشینیں پولنگ سٹیشنوں تک پہنچ جائیں۔اس موقعہ پرضلع ٹریجری افسرڈاکٹرلوکیش گپتا،الیکشن نائب تحصیلدار محمدعلی مغل کے علاوہ ریٹرننگ افسران بھی موجودتھے۔  

آرای ٹی ٹیچرس فورم کاادہم پورمیں اجلاس

جموں//جے اینڈکے آرای ٹی ٹیچرس فورم کااجلاس ادہم پورمیں ضلع صدرلیکھ راج پریہاراورریاستی چیف کوآرڈی نیٹر سکھ دیوسنگھ سمبریاکی صدارت میں منعقدہواجس میں ضلع کے 11زونوں کے فورم کے ڈیلی گیٹوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پربولتے ہوئے لیکھ راج پریہارنے ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت 41ہزارماسٹروں اورٹیچروں کے حق میں تنخواہ واگذارکرنے کی مانگ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ رہبرتعلیم ٹیچروں کوپچھلے تین مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے کنبوں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ گورنرانتظامیہ کوتہواروں سے پہلے آرای ٹی ٹیچروں کوتنخواہیں دینی چاہیئے تاکہ ان کی پریشانیوں کاازالہ ہوسکے۔سکھ دیوسنگھ سمبریانے گورنرانتظامیہ سے اپیل کی کہ تنخواہوں کومرکزسے علیحدہ کرکے جموں وکشمیرسٹیٹ بجٹ سے جوڑاجائے تاکہ مشکلات کاایک ساتھ ازالہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ محکمے میں پانچ سال خدمات مکمل کرکے ٹیچروں کو

وزیراعظم نریندرمودی جموں کشمیر کی تعمیروترقی کیلئے سنجیدہ:ہرش وردن

جموں//سال 2019میں انڈیا انٹر نیشنل سائنس فیسٹول کی تقریب ریاست جموں و کشمیر سمیت مزید پانچ ریاستوں میں منعقد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے گھر گھر میں سائنس و ٹیکنالوجی پہنچا نے کیلئے ایک مربوط پروگرام ہاتھ میں لیا گیا ہے ۔ اے پی آئی کے مطابق اتر پردیش کے دارالخلافہ لکھنئو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ حاشہ پر گفتگو کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردن نے کہا کہ 2019میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کی تقریب ریاست جموں و کشمیر کے علاوہ ملک کی مختلف پانچ ا ور ریاستوں میں بھی منعقد کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو ترقی کے منزلوں پر لے جانے کیلئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی خود سنجیدہ ہے اور انہوںنے ریاست جموں و کشمیر کے ہر گھر میں سائنس و ٹیکنالوجی کو پہنچا نے کیلئے وزارت کو خصوصی اقدامات

مزید خبریں

 کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ نے PMGSY کاموں کا جائزہ لیا جموں //تعمیرات عامہ محکمہ کے سیکرٹری خورشید احمد نے گاندھی نگر میں ایک میٹنگ میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت عملائے جارہے کاموں کا جائیزہ لیا۔میٹنگ کے دورانپی ایم جی ایس وائی کے چیف انجنیئر نے زیر عمل کاموں کی پیش رفت اور کاموں کی طبعی و مالی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔کمشنر سیکرٹری نے اہداف کو وقت پر مکمل کرنے اور کام میں معیار برتنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے طے شدہ مفاہمت نامے کے تحت کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے تمام پروجیکٹ یونٹوں کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور اُن کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔      کمرشل ٹیکس ملازمین کیلئے تربیتی پروگرام اختتام پذیر جموں  /کمرشل ٹیکسز محکمہ کے دوسرے بیچ کو آئی ٹی سکلز سے متعلق تربیتی پروگرام آج یہاں اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام می