ریاستی سکھ سنگتوں کا انصاف مورچہ کیساتھ اظہار یکجہتی

  جموں//ریاستی گوردوارہ پربندھک بورڈ، ضلع جموں ، شرومنی اکالی دل امرتسر اور سکھ انٹلکچول سرکل نے ’بارگری انصاف مورچہ پنجاب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 13اکتوبر سے ریاست کا ایک بڑا جٹھا مورثہ میں شمولیت کرے گا۔ یہاں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پربندھک کمیٹی کے چیئر مین ترلوک سنگھ وزیر نے کہا کہ اس انصاف مورچہ کو سری اکال تخت صاحب کے کارگزار جتھیدار بھائی دھیان سنگھ مانڈ اورسربت خالصہ کی طرف سے مقرر کردہ دیگر جتھیداروں کی طرف سے شروع کیا گیا تھا ۔ پولیس کی طرف سے بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر کی گئی اندھا دھند فائرنگ کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس وقت کی پرکاش سنگھ بادل کی قیادت والی اکالی سرکار کی جانب سے سرسہ کے ڈیرہ چیف کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ سکھ لیڈران نے میڈیا کو

نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین کے یونٹ تشکیل

جموں//نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین مولانا آزاد میموریل MAMکالج یونٹ اوروومن ونگ تشکیل دیا ہے ۔ سابق ممبر اسمبلی اور نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر چمن لال بھگت نے شیر کشمیر بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں اس کا اعلان کیا۔ سشانت ابرول کو ایم اے ایم کالج یونٹ کا صدر نامزد کیا گیا ہے ، وجے دیول سینئر نائب صدر، کرن کوتوال، ذیشان اور سپر گلیز نائب صدو ر ہوں گے۔ ڈمپل رکوال اور اظہر کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے ، عاقب ، ہرویندر سنگھ اور راگھ کو سیکرٹری ، شبھم ڈوگرہ اور دانش بٹ کو میڈیا سیکرٹری ، مرتضیٰ ، مزمل اور دارا سنگھ کو جوائنٹ سیکرٹری بنایا گیا ہے ۔ ابو بکر ترجمان، سشانت مہرہ کنونئر اور آشش مہرہ ایڈوائزر بنائے گئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین کے وومن ونگ کی کمان سمرتی کو سونپی گئی ہے ، مانوی نائب صدر ، انجلی جنرل سیکرٹری ہوں گی ۔ اس کے علاوہ کشش اور کاجل کو جوائنٹ سیکرٹری بنا

یوگیندر کالج میں توسیعی خطبہ کا اہتمام

جموں//یوگیندر کالج برائے انجینئرنگ و ٹکنالوجیYCET میں  "REBOTICS & AUTOMATION"کے موضوع پر ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کمپیوٹر، آئی ٹی، الیکٹرانک انجینئرنگ کے تیسرے و پانچویں سمسٹر کے طلاب نے شرکت کی۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق موضوع کے ماہرین وشال اور دنیش نے اپنے لیکچر میں اس پر روشنی ڈالی اور اس کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔ اس سے قبل انجینئر دنیش گپتا ایچ او ڈی کمپیوٹر وآئی ٹی نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے طلاب کو "REBOTICS & AUTOMATION" کے بارے میں مفصل جانکاری دی اور بتایا کہ موجودہ دور میں یہ شعبہ انتہائی اہمیت کا حام ہے اور رفتہ رفتہ روبوٹ انسانی کام کاج کی شکل اختیار کر تے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر YCET ڈاکٹر اروند دیواگان، ڈین ڈاکٹر وی کے کول ، انجینئر بی آر ورما چیف کارڈی نیٹر، ندھی جموال ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری اور دیگران

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی صدارت میں ڈائٹ کا اجلاس

جموں//ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں راکیش کمار سنگرال کی صدارت میں ڈسٹرکٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈٹریننگ   (DIET)کے پرنسپلوں اور دیگر عملہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںڈائٹ کی کارکردگی اور طریقہ کار پر غور و خوض کیا گیا نیز اسکولوں کو مزید فعال بنانے ، گائیڈنس و کائونسلنگ، چائلڈ پروٹیکشن ، جونائل ایکٹ کی عمل آوری کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ اس کے علاوہ تمام شرکاء کو ایجنڈہ فراہم کیا گیا کہ وہ اس مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ڈائریکٹر موصوف نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کے امتحانات کے انعقاد کو ترجیح دی جائے اور انہیں ذہنی دبائو سے نکالنے کے لئے ان کی کائونسلنگ کی جائے۔ انہوں نے ڈائٹ کو اسکول ایجوکیشن کی طرف سے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو ذہنی کشیدگی سے بچائے رکھنا اشد ضروری ہے تا کہ وہ اپنی صلاحی

کانگریس سیکولرازم و جمہوریت کے تحفظ کیلئے پرعزم :غلام احمد میر

جموں//کانگریس کے پردیش صدر غلام احمد میر نے ملک کے سیکولر اور جمہوری تانا بانا کو بچائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس جموں کشمیر کی یکجہتی کو بنائے رکھنے اور فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ شہر کے وارڈ نمبر 6گوجر نگر میں ایک انتخابی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے میر نے کہا کہ کانگریس ریاست کے تینوں خطوں کی ہمہ گیر اور یکساں ترقی کا ایجنڈہ رکھتی ہے تا کہ جموں کشمیر اور لداخ کو ترقی، امن اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یو پی اے کے دور حکومت میں جموں کشمیر کو مرکز کی طرف سے فراخدلانہ امداد دی جاتی رہی جس سے تعمیر و ترقی کا ایک دور شروع ہوا لیکن بی جے پی کے بر سر اقتدار آتے ہی ترقیاتی سلسلہ منجمد ہو کر رہ گیا ہے ۔ بی جے پی پر سماج کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے میر نے کہا کہ یہ پارٹی ہر محا

مس انڈیا ملٹی نیشنل کا دورہ ٔ گھگوال

سانبہ //مس انڈیا ملٹی نیشنل دیپشکا شرما نے ہفتہ کے روز پنچایت گھر سنگوالی میں وومن سیلف ہیلپ گروپ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ایڈیشنل ڈی سی سانبہ ارون منہاس اور ایس ڈی ایم گھگوال ریتو مہاجن بھی اس موقعہ پر موجود تھے جنہوں نے سیلف ہیلپ گروپش کے قیام اور ان کی حصولیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گروپ دیہاتی خواتین کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مس انڈیا نے خواتین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے کام کاج اور مستقبل کے منصوبہ جات کے متعلق پوچھا ۔ خواتین کے ساتھ ہوئی اس بات چیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سیلف ہیلپ گروپ پورے ملک کی خواتین کے لئے حوصلہ افزاء امید بن کر ابھر سکتے ہیں جو کہ ایک انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے خواتین کو خود کفیل بننے کے لئے اپنے اندر اعتماد پیدا کرنے کی صلاح دی اور کہا کہ وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ ک

ادبی کنج کی خصوصی نشست کا اہتمام

 جموں// کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموں کے زیر اہتمام اِس کے ادبی مرکزکڈذی سکول تالاب تِلّوجموں میں گذشتہ روز ایک خاص ادبی نِشست کا اہتمام ہوا۔  جِس کی صدارت کے فرا ئض  پنجابی زبان کے نامور شاعر سردار ہرجیت سنگھ اُپل نے انجام دئے ۔ جبکہ ٹیلنٹیڈ رائٹرز فورم جے اینڈ کے کے صدر و جواں سال شاعر سٹار جی سنگھ مہمانِ خصوصی تھے۔ نِشست کی نِظامت کے فرائض اُردوُوگوجری کے جانے  پہچانے شاعرمحمّد سرور چوہان حبیٖب ؔ نے انجام دِئے۔  اِس موقعہ پرنِشست کے نثری دور میں تنظیم کے صدر شام طالب ؔنے اپنا ایک آرٹیکل ’ ا ٓزادی و مہاتما گاندھی ‘ اور پنجابی زبان میں طنز و مزاح میں اپنی ایک تخلیق ’غلط فہمی‘ پیش کی۔ تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ نے ایک مضمون ’سنگھرش‘ اور ایک ڈو گری کہانی ’شرادھ‘ کے عنوان سے پیش کی۔ شعری دور

مرکز روہنگیائی مہاجرین کو جموں بدر کرنے کیلئے وعدہ بند: جتیندر سنگھ

ادہم پور //مرکزی حکومت کی کارکردگیوں اور حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی سرکار روہنگیائی مہاجرین کو واپس بھیجنے کے لئے وعدہ بند ہے ۔ ادہم پور میں مختلف چناوی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو روہنگیائی مسئلہ کے لئے ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد جموں کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس و دیگر پارٹیاں ہر چھوٹے بڑے مسئلہ پر مرکزی سرکار کے چار سالہ دور حکومت پر نشانہ سادھنے لگتی ہیں جب کہ کانگریس 65سال سے ملک میں بر سر اقتدار تھی اور پچھلے 15سال سے روہنگیائی مہاجر جموں اور آس پاس آباد ہو رہے تھے لیکن اس وقت یہ جماعتیں خاموش رہیں۔ انہوں نے بی جے میدواروں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر ادہم پور کے لوگوں سے سوال کریں کہ کیوں پچھلی چھ دہائیوں می

مزید خبرں

کرائم برانچ نے ٹھگ گرفتار کر لیا  وزیر بن کر افسروں کو بلیک میل کرتا تھا جموں//تعمیرات عامہ اور محکمہ مال کے جعلی وزیر ہونے والے ٹھگ کو کرائم برانچ نے سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے اور ا ن سے رقومات اینٹھنے کی پاداش میں دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر مزید تحقیقات شروع کر دی ۔یہاں موصولہ ایک پریس نوٹ کے مطابق آر اینڈ بی ،محکمہ مال اور دوسرے سرکاری اداروں کو فردوس احمد آہنگر ولد عبدالرحیم ساکنہ نند ریش کالونی بمنہ سرینگر نامی ٹھگ خود کو محکمہ مال اور آر اینڈ بی کا وزیر جتلا کر اپنے بہن کے سیل نمبر 7880919630سے کئی سرکاری افسروں کو بلیک میل کر کے ان سے رقومات اینٹھنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ مذکورہ ٹھک پی ایم جی وائی ایس کے سپر انٹنڈنٹ انجینئر ،ایگزیکیٹو انجینئر آر اینڈبی کپوارہ ،تحصیلدار اوڑی ،چیف ایجو کیشن افسر گاندربل کو ان کے سیل نمبروں پرایس ایم ایس اور کالیں کر کے ان

تازہ ترین