تازہ ترین

ضلع ترقیاتی کمشنر کا گاندھی نگر ہسپتال کا معائینہ

جموں //ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار نے بدھ کے روز یہاں گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر کا معاینہ کیا ۔ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر چندر پرکاش نے ڈی سی کو ہسپتا ل میں دستیاب خدمات اور سہولیات سے واقف کیا۔ڈی سی نے ہسپتال کو دورہ کیا ،خصوصاً لیبر روم ،او ٹی کمپلیکس ،ایمرجنسی وارڈ، سرجری ورڈ، او پی ڈی کمپلیکس ،گئینی ، Gynae & OBEST، بیمار نو زائید کی پرداکھ یونٹ، لیبارٹری، ریڈیالوجی و دیگر یونٹوں کا معاینہ کیا۔انہوں نے نو تعمیر شدہ 200 بستروں والے زچگی ہسپتال کا بھی معاینہ کیا۔دورے کے دوران انہوںنے مریضوں سے تبادلہ خیال کیا اور ان سے فئیڈ بیک حاصل کی۔انہوں نے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کی ستائش کی اور انہیں اچھی کام برقرار رکھنے اور مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔  

کیلکھ کرونا ابھیان کا ایس ڈی میموریل سکول میں پروگرام

جموں //’’پرندے بچانے ‘‘ کی مہم کے ایک حصہ کے طور پر شری کیلکھ جیوتشی اویم ویدک سنستھان ٹرسٹ نے ٹیم جموں کے ممبروں کے ہمرا ہ ایس ڈی میموریل ہائر سیکنڈری سکول کروانڈا، بھلوال بلاک میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ایک پریس بیان کے مطابق ٹیم جموں کے چیئر مین زور آور سنگھ جموال اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گھروٹہ انسپکٹر راجندر شرما اور سماجی اکرکن سنیل شرما مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر طلاب میں مٹی کے برتن تقسیم کرتے ہوئے زور آور سنگھ جموال نے کہا کہ پرندوں پر نہ صرف بلیوں اور دیگر جانوروں سے خطرہ ہے بلکہ ماحولیاتی بدلائو سے بھی ان کو خطرہ لاحق ہے، جیسا کہ نیشنل اڈوبون سوسائٹی کے حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے۔جموال نے اپنے خطاب میں مہنت روہت شاستری کی قیادت میں پرندوں کو بچانے کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے طلاب پر قدرتی وسائل کا بچانے کی اپیل

نٹرنگ نے اپنا 37واں یوم تاسیس منایا

جموں //نٹرنگ نے یہاں بدھ کے روز جان ملنگٹن سینجی کا مقبول ڈرامہ 'Riders to the Sea' پیش کرکے  اپنا 37واں یوم قیام منایا،جسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔گُذشتہ 36برسوں سے نٹرنگ نے اپنے سینکڑوں حمایتویں کے ہمراہ بے لوث خدمت انجام دیکر ریاست جموں و کشمیر کا نام قومی و بین الاقوامی منچوں پر روشن کیا۔نٹرنگ نے بھارت کے حدود کو پار کر کے روس، جرمنی، انگلینڈ،سنگا پور، ترکی، ہنگری، پولینڈ اور متحدہ عرب عمارات میں ریاست کانام روشن کرکے نٹرنگ کو بین الاقوامی حثیت فراہم کی۔نٹرنگ 15 مئی 1983 کو دو منفرد ڈرامے ’’نیلی جھیل اور ننھے کندھے پیر ‘‘ پیش کرکے قائم کیا گیا تھا ۔ان ڈراموں کے ہدایت کاربلونت ٹھاکور تھے۔36برسوں کے دوران نٹرنگ نے متعدد ڈرامے پیش کرکے سامعین کا دل جیت لیا ہے۔نٹرنگ نے اب تک ایک ہزار سے زائد ایکٹر تیار کئے ہیں ،جنھوں نے ٹی وی او فلموں میں کام کیا ہ

گول ،گُجرال میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بدھ کے روز یہاں گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول گول ،گُجرال میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ سکول کے پرنسپل پشپندر کمار گپتا نے پروگرام کی صدارت کی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام کا اہتمام مہمانوں کو پھلوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر چیر مین نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لانچ کی گئی سوچھ ابھیان مہم پر عمل کرنے چاہیے۔ اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل پشپندر کمار گپتانے سکول میں ویسٹ کے متعلق متعدد مسائل کی جانکاری دی۔ طلاب کو کوڈا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔سکول میں کوڈا کرکٹ جمع کرنے کے ل

کلکتہ میں امت شاہ کے روڈ شوو پر حملہ کی بی جے پی نے مذمت کی

جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی یونٹ نے کلکتہ میں پارٹی صدر امت شاہ کے روڈ شوو پر ہوئے حملہ کی سخت مذمت کی۔ایک بیان کے مطابق پارٹی کے ریاستی جرل سیکرٹری(آرگنائزیشن) اشوک کول کی قیادت میں مظاہرین نے ایک دھرنا دیا،انکے ہمراہ ریاستی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نریندر سنگھ ،یدھ ویر سیٹھی و دیگر سینئر پارٹی لیڈران کے علاوہ سینکڑوں پارٹی کارکناں تھے۔ مظاہرین توی پل پر مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے سامنے اپنے مُنہہ پر انگلی رکھ کر جمہوریت کے قتل کے خلاف ایک خاموش مظاہرہ کر رہے تھے۔یدھ ویر سیٹھی نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ممتا بینرجی کی جانب سے مغربی بنگال میںغنڈہ گردی پر سخت مذمت کی۔انہوںنے کہا کہ ان سیاسی پارٹیوں نے غنڈہ گردی کو اپنی پالیسی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں لا قانونیت ہے جس کا پر امن ریلی پر حملہ ایک ثبوت ہے۔انہوں نے کہا ممتا بینرجی مغربی بنگال میں وزیر اعظم نریدر مودی ک

سچیت گڑھ کے کسانوں کے لئے یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام

جموں // محکمہ زراعت کی جانب سے یہاں سچیت گڑھ کے کسانوں کے لئے یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،تاکہ کسانوں کو سچیت گڑھ آرگنک رائس باسمتی کلسٹر (SOBRC) پروجیکٹ کی جانکاری دی جاسکے۔پروگرام کا آغاز ناظم زراعت پی ایس راٹھور نے روایتی چراغ روشن کرنے کے ساتھ کیا ۔جوائنٹ ڈائریکٹر بی کے زتشی ،انیل اروڑہ ،انچارج چیف اگریکلچر افسر ایس کے لنگر ،سب ڈویژنل زرعی افسر رشن لعل بھگت، اے ای او آر ایس پورہ اشونی کمار جوجرا و دیگر فیلڈ عہدہ داران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناظم زراعت نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد لئیڈ ریسورس پرسنز کو SOBRC پروججیکٹ سے معلق حالیہ تکنیکی  جانکاری دینا تھا ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ناظم زراعت نے 100000 کھیتی خاندانوں کو آمدنی میں اضافہ کرنے کے زمرے میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے سئیڈ ملٹپکیشن فارم ،چھکروئی م

مزید خبرں

سکھ یونائیٹڈ فرنٹ کا ہنگامی اجلاس ،سمبل واقعہ کی سخت مذمت  جموں//متعدد سکھ انجمنوں کی بدھ کے روز ایک ہنگامی میٹنگ زیر قیادت سکھ یونائیٹڈ فرنٹ جے اینڈ کے ایس سدشن سنگھ وزیر منعقد ہوئی۔اجلاس میں بانڈی پورہ کے سمبل علاقہ میں تین سال کی کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی کی سخت مذمت کی گئی ۔ شرکا نے اس فعل میں ملوث مجرم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں اس واقعہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کرنے  اور مجرم کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا گیا،تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو پائیں ۔علاوہ ازیں ، شرکا نے گورنر سے اس سلسلہ میں قوانین کی ترمیم کرکے عصمت ریزی کے معاملات میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں متاثہ کنبہ کو ہر قسم کا انصاف مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والی سکھ تنظیموں میں شرومنی اکالی دل، استری اکالی دل، یوتھ اکالی دل، سکھ سٹوڈ