تازہ ترین

ہائرسکینڈری سکول کیری کے طلباء کا نمایاں کارکردگی کامظاہرہ

۔ 10 طلباء نے شاندارکارکردگی پرعلاقہ جسمتہ میں خوشی کی لہر،اساتذہ کی ستائش    جموں//سب ڈویژن نارتھ جموں کے تحت آنے والے تعلیمی زون بھلوال کے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کیری کے طلباء نے دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیاہے ۔سکول ہذاکے 10 طلباوطالبات نے  70فیصد نمبرات حاصل کرکے یہ ثابت کیاہے کہ علاقہ جسمتہ جوکہ بلاک متھوارکی مختلف پنچایتوں پرمشتمل ہے کے طلبااورنوجوان بھی بے پناہ صلاحیتیں رکھتے ہیں۔گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کیری کی شریاشرمادخترسدیش کمار نے کُل500 میں سے 479 یعنی 95.8فیصد نمبرات ،ملن کمارولد بلوان داس نے 425 یعنی 85فیصدنمبرات ، مکیش کمار ولد موہن لال نے 414 یعنی 82.8 فیصدنمبرات ،نزمہ بی بی دخترنذیراحمد نے 404 یعنی 80.8فیصدنمبرات، عادل خلیل ولد خلیل احمد نے 392 یعنی 78.4 فیصدنمبرات ، راہل کمارولداشوک کمارنے 390 یعنی 78 فیصدنم

کٹھوعہ۔اودہمپور ہائی وے ہاٹس2 سال میں تیار ہونگی : ڈاکٹر جتیندر

نئی دہلی // ریاست جموں  وکشمیر کے کٹھوعہ اور اودہمپور اضلاع میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے تعمیر ہو رہی بھارت کی پہلی دو شاہراہ ہاٹس /ولیج اگلے دو سال میں تیار ہو کر قابل استعمال بنائی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار مرکزی ویزر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شاہراہ کے پروجیکٹوں پر تازہ ترین صورتحال کو جاننے کے لئے  منعقدہ اجلاس میںکیا گیا،جو حال ہی میں شروع کئے گئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان پروجیکٹوں پر کام رواں سال کے فروری مہینہ میں شروع کی گئی ہے۔ان دو ہائی وے ولیجوں کی تعمیر 7سے8کروڑ روپے  فی کس کے تخمینہ لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے جس کے لئے تکمیل کی مدت 18سے24 ماہ مقرر کی گئی ہے۔اجلاس کے دران بتایا گیا کہ کام کی تکمیل کے لئے کنٹریکٹ ایجنسیوں کی پہچان کی گئی ہے اور بوائنڈری کام شروع کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ان دو شاہرئوں کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ان ش

جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کا پانی کی قلت کو لیکر احتجاجی مظاہرہ

جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں منگل کے روز یہاں جانی پور ،ہائی کورٹ روڈ پرپانی کی سخت قلت کے خلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ منعقدکیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی کی سخت قلت ہے اور رسائو کی وجہ سے لاکھو ں گیلن پینے کا پانی ضائع ہوجاتا ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے الزام لگایا کہ ائیرا کی جانب سیوریج لائنوں کو پانی کی لائنوں کے ساتھ ملایا ہے جس سے لوگوں کو آلودہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کی کارکردگی ناقص ہے اور محکمہ بیکار ہوگیا ہے جسکی سی بی آئی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے الزام لگایا کہ محکمہ کے افسران فنڈز کا صیح استعمال کرنے میں ناکام رہے ہیں ،جسکی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوںسے پانی کی سپلائی میں بے قاعدگیاںکی جارہی ہیں اور متنبہ کیا کہ اگر چوبیس گھنٹوں

حقوق کی واپسی کیلئے ایس سی ،ایس ٹی کنفیڈریشن نے بیداری مہم شروع کی

اودہمپور // آل انڈای ایس سی /ایس ٹی کنفڈریشن نے طبقہ کے حقوق کی واپسی کیلئے ضلع کے رام نگر علاقہ کے پارلی دھار سے بیداری مہم کا آغاز کیا۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں منقدہ تقریب میں پنچوں ،سرپنچوں ،لمبر داروں ۔چوکیداروں اور ریٹائرڈ سرکاری ملازموں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنفڈریشن کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے کہا کہ ریاستی حکومت سماج کے کمزور طبقہ کے جائز مطالبات پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ بار ہا اعادہ کرنے کے باوجود سرکار نے انکے مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ہے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کلسوترہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ریاستی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کے باوجود ریزرویشن مخالف حکم کو لاگو کیا گیا ہے۔کنفڈریشن نے طبقہ کو اپنے قانونی اور جائز حقوق کی جانکاری دینے کیلئے ریاست بھر میں آنیوالے اسمبلی انتخاب سے قبل بیداری کیمپوں کا

سمبل واقعہ پر کشمیرسول سوسائٹی کا ردعمل قابل تحسین:عاشق حسین خا ن

جموں//شیعہ فیڈریشن جموںکے صدر عاشق حسین خان نے سمبل درندگی کو انسانیت کے نام پر بد نما داغ قرار دیتے ہوئے گناہ گاروںکو تختہ دار پر چڑھانے کی مانگ کو سو فیصدی درست قرار دیا ،ایک پریس بیان کے مطابق خان نے کہا کہ کسی بھی سماج کیلئے ایسے درندوںکیلئے کوئی جگہ نہیںہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے سماج نے ملک و پوری دنیاکو پیغام دیا ہے کہ کشمیر میںکوئی بھی فرد اس قسم کی گھناونی حرکت قبول نہیں۔خان نے کہاکہ سول سوسائٹی کا سڑکوںپر آنے کا مطلب قصور وار کو کئی رو رعایت نہ دینا تھا ۔جس میںسول سوسائٹی سو فیصدی کامیاب ہو ئی ہے ۔جس کے لئے پورا سماج ان کو مبارکباد دیتا ہے ۔لیکن خان نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی جس طرح سے اب بھی سڑکوںپر ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی جگہ جگہ تشدد کی کارروائیاںہونے کی اطلاعات بدستور مل رہی ہیں،جو ایک مہذہب سماج اجازت نہیںدیتا ۔کیونکہ اس سے متاثرہ کو انصاف دلانے میںروڑے پیدا ہونے کا

نروانہ اکیڈمی نے موسیقی اور ڈانس پروگرام کا اہتمام کیا

  جموں//نروانہ اکیڈمی نے منگل کے روز یہاں کے ایل سہگل ہال میں جسمانی طو ر معذور بچوں ،کلا کاروں اور جموں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے موسیقی اور ڈانس کا پروگرام ’’اونچی اُڑان ‘‘ منعقد کیا ۔ وارڈ نمبر 48 کے میونسپل کونسلر شام لعل باسن اسموقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ اڈومن میوزک ممبئی کے میوزک ڈائریکٹر اربند ڈوگرہ ،این ایف بی جے اینڈ کے کے ریاستی کنوینئر ایم کے بڈیال اور پرنسپل ایل بی ایم سائٹلیس سکول نویدتا شکلہ مہمان ذی وقار تھیں۔انجینئر رشی کیلم خصوصی مدعو تھے۔پروگرام کا آغاز سکول کے بچوں کی جانب سے گیت ’’ میرے پاپا ‘‘ پر گروپ ڈانس کے ساتھ شروع کیا گیا ،جس کا سامعین نے کافی ستائش کی، جس کے بعد ایس او ایس سکول نے گیت پیشکرنے کا مقابلہ منعقد کیا ،جس میں مختلف سکولوں کے 40طلاب نے زیر گائیڈنس چیف آرگنائزر گورپریت سنگھ اور چان

جنتا ہائی سکول کی دسویں جماعت کے نتائج میں شاندار کارکردگی

جموں//جنتا ہائی سکول کلیانہ موڈ،آر ایس پورہ نے دسویں جماعت کے ذہین طلاب کی عزت افزائی کے لئے منگل کے روزا یک پروگرام کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل بلوان سنگھ منڈلہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی کامیابی کا سہرہ سٹاف اور طلاب کی سخت محنت کو قرار دیا ۔پرنسپل نے طلاب اور انکے والدین کو امتحان میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے مبارک باد دی اور انکے تابناک مستقبل کی تمنا کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکول نے حال ہی میں اعلان کئے گئے دسویں امتحان میں6پوزیشینیں حاصل کیں۔اس موقعہ پر والدین نے طلاب میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

تحصیل بھلوال کی پنچایت حلقہ گورڈہ میں عوامی دربار کا انعقاد

بھلوال جموں//سب ڈویژنل مجسٹریٹ جموں نارتھ ستیش کمار شرما نے تحصیل بھلوال کی پنچایت حلقہ گورڈہ میں متعلقہ تحصیلدار بھلوال رفیق احمد جرال کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمیشنر جموں رمیش کمار کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے گزشتہ روز پیر کو ایک عوامی دربار منعقد کر کے عوام کے درپیش مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا ہے۔ عوامی دربار میں ایس ڈی ایم جموں نارتھ کے ہمراہ تمام تر سب ڈویژن جموں نارتھ کے منسلک  محکمہ اور متعلقہ محکمہ جات کے اعلی آفیسر ان بھی موجود تھے۔ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو موصوف تحصیلدار بھلوال اور ایس ڈی ایم جموں نارتھ نے بڑے ہی غور سے سماعت فرمایا اور موقع پر ہی متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران نے حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ عوام نے دربار میں موصوف کو علاقہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کرایا جن میں خاص طور پر سڑک رابطہ، بجلی، پینے کا پانی، گورنمنٹ ہائی اسکول گورڈہ میں اساتذہ کی خالی اسامیاں،

مزید خبرں

اودہمپور میں ’’وال آف فیم ‘‘ کا انعقاد  اودہم پور//بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈرائیوروں کی عزت افزائی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک پروگرام ’’ڈرائیوروں کے ساتھ سیلفی ‘‘ منعقد کیا ۔ پروگرام کے دوران اسسٹنٹ روڈ ٹرانسپورٹ افسر کی ٹیم بہترین کارکردگی اور قانون کی پاسداری کرنے والے ڈرائیوروں کی عزت افزائی کیلئے انکے ساتھ سیلفی کھینچیں گے  اور اسے ٹرانسپورٹ دفتر میں اس مقصد سے قائم کئے گئے دیوار پر چسپان کیا جائیں گا ۔     یوگودا ستسنگ دھیان کیندر جموں نے طلاب میں سکالر شپ تقسیم کی جموں//یوگودا ست سنگ دھیان کیندر اودھے والا ،مٹھی نے یوگانندا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،جموںکے طلاب میں سکالر شپ تقسیم کیا ۔ ایک بیان کے مطابق سکالرشپ 2014 میں ’’یوگا کی سوانح عمری‘‘ پر تشکیل دی