تازہ ترین

بی جے پی نے جموں کے مفادات کے ساتھ سمجھوتہ کیا:رانا

جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے کہاکہ بی جے پی جموں کے مفادات کوزک پہنچانے کی وجہ سے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں کے نام نہاد چیمپئن بننے والی بی جے پی نے جموں کے مفادات کوشدیدنقصان پہنچایااورپی ڈی پی کے سامنے جموں کے مفادات بیچ دیئے اوراپنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ ان خیالات کااظہار دویندرسنگھ رانانے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے جنڈیال میں عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران متھواربلاک کے پورے یوتھ کانگریس یونٹ نے بلاک صدردیال سنگھ (لکی ) کی قیادت میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت کی ۔اس دوران این سی میں شمولیت کااظہارکرنے والوں نے کہاکہ ہم نیشنل کانفرنس کی پالیسیوں اورخاص طورپر دویندرسنگھ راناایم ایل اے نگروٹہ کی تعمیروترقی کی اپروچ سے متاثرہوکر این سی میں شامل ہوئے ہیں۔رانانے یوتھ کانگریس کارکنان کااین سی میں والہانہ استقبال کیا۔رانانے کہاکہ جموں کے مفادا

مطالبات کے حق میں جدوجہدمیں شدت

جموں //آل جے اینڈکے این ایچ ایم ایمپلائزایسوسی ایشن کے بینرتلے محکمہ صحت میں کام کررہے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کی طرف سے مطالبات کے حق میں جاری ریاست گیرہڑتال میں شدت لاتے ہوئے سلسلہ واربھوک ہڑتال شروع کی گئی تھی اوراتوارکے روزسلسلہ واربھوک ہڑتال کے دوسرے روزبھی دواین ایچ ایم ملازمین بھوک ہڑتال پررہے ۔اس دوران مانگوں کے حق میں سراپااحتجاج این ایچ ایم ملازمین نے حکومت کوانتباہ دیاہے کہ اگرہماری مانگیں جلدازجلدپوری نہ کی گئیں توغیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کااعلان کیاجائے گا۔اس دوران این ایچ ایم ملازمین نے حکومت سے امتیازی سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مارچ 2017میں ان کی پندرہ روز ہڑتال کے بعد حکومت کی طرف سے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جسے دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرناتھی تاہم آج دو سال ہونے کوہیں مگر یہ رپورٹ پیش نہیں ہوسکی ۔ان کاکہناتھاکہ اس کمیٹی نے ان کے ساتھ انصاف کرنے

پسماندہ طبقوں کی مانگیں پوری کرنے کامطالبہ

جموں//آل انڈیاکنفیڈریشن آف ایس سی /ایس ٹی /اوبی سی کے بینرتلے پسماندہ طبقوں کے لوگوں نے ڈاکٹرامبیڈکرچوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران لوگوں نے پلے کارڈاورجھنڈے اٹھارکھے تھے جن پرمانگوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔اس دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ کی ترامیم نمبر 77،81 ،82 اور85 کوجموں وکشمیرمیں لاگوکرنے ،ترقیوں میں ریزرویشن بحال کرنے ،بیک لاک اسامیوں کوپرکرنے، 13 نکاتی روسٹرکے بجائے 200 پوائنٹ کے روسٹرکولاگوکرنے،ایڈہاک،کنٹریکچراوردیگرعارضی ملازمین کی مستقبلی ،اوبی سیزکوریزرویشن دینے اورادرسوشل کاسٹ لفظ کوہٹانے، ایس سی طبقہ سے گورنرکاایک صلاحکارتعینات کرنے کواُجاگرکرتے ہوئے گورنرانتظامیہ سے مانگیں پوراکرنے پرزوردیاگیا۔اس موقعہ پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے آرکے کلسوترہ نے کہاکہ سابقہ پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت نے ایس سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے سات ایم ایل سی ہونے کے باوجود ایس سی /ایس ٹی او

اسلامیہ فاطمۃالزہرا میں دو روزہ سیدہ کائنات کانفرنس اختتام پذیر

جموں// ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزہرا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ دوروزہ سیدہ کائنات کانفرنس کاانعقادکیاگیا۔اس دوران کانفرنس کی صدارت مولانا مفتی نذیر احمد قادری مہتمم ادارہ نے کی۔کانفرنس کاآغاز 9 فروری کوخواتین کے پروگرام کے ساتھ ہواجس میں جس میں مفتیہ تنویر فاطمہ نے خواتین سے خطاب کیا ۔انہوں نے خواتین اوربچیوں کودین اسلام کی بنیادی تعلیمات، حضورپاک کی سیرت طیبہ اورسیدہ فاطمہ ؓ کی سیرت کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔کانفرنس کے دوسرے روز عام جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کانفرنس کے مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ہاشم رضا ،پروفیسر جامعہ عربی یونیورسٹی مراد آباد یوپی تھے اور اسلام میں عورت کی اہمیت پر ایک مدلل بہترین خطاب فرمایا ۔کانفرنس میں کافی تعداد میں حاضرین نے مرد و خواتین نے شرکت فرمائی ادارہ سے فارغ

گورنر کا نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور

جموں //گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ وہ قوم کی تعمیر میں مثبت رول ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خوابوں کو بھی شرمندہ تعبیر کر سکیں ۔ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے میں تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بچوں کو معیاری تعلیم دیں اور انہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کریں ۔ گورنر یہاں جاٹ سبھا چندی گڑھ ، پنچکلاء اور رہبر عظم دین بندھو چودھری چھوٹو رام سبھا جموں کے مشترکہ اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ یہ توقریب بسنت پنچویں اور دین بندھو چودھری چھوٹو رام کے 138 ویں جنم دن کے موقعہ پر ایس ایم وی ڈی ایس وی کے کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی ۔ سٹیل کے مرکزی وزیر وریندر سنگھ ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، ایم ایل سی وکرم رن

پیرپنچال، کرگل اورچناب کے ساتھ ناانصافی کاازالہ کیاجائے :مسلم فرنٹ

جموں// لداخ کو الگ انتظامی صوبے کا درجہ دینے کوخوش آئندقدم قراردیتے ہوئے جموں مسلم فرنٹ نے نئے صوبے کے ہیڈ کوارٹرز لیہہ میں مستقل طور پر قائم کرنے کے بجائے لیہہ اورکرگل دونوں جگہوں پرروٹیشنل بنیادوں پرقائم کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ یہاں جاری پریس بیان میں جموں مسلم فرنٹ نے کہاکہ کرگل کے ساتھ کیے جارہے امتیازی سلوک کاازالہ کرنے کیلئے حکومت کوفوری طورپراقدامات اٹھانے چاہیئں۔فرنٹ کاایک اجلاس یہاں جموں میں منعقدہواجس میں تنظیم کے چیئرمین شجاع ظفرنے کہا کہ لیہہ میں مستقل طور پر ہیڈ کوارٹرز قائم کرنا کرگل کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور اس علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اوپشن یہ ہے کہ ہیڈکوارٹرز روٹیشنل بنیادوں پر لیہہ میں بھی قائم کئے جانے چاہئے اور کرگل میں بھی اُن کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے۔ فرنٹ کے صدرقاضی عمران اوردیگرعہدیداران نے ریاستی گورنرسے اپیل

بنی وادی میں بھاری برفباری سے معمولات زندگی متاثر

بنی // حالیہ بھاری برفباری کے سبب کٹھوعہ ضلع کی وادی بنی میں معمولات زندگی بری طرح متاثرہیں ۔ذرائع کے مطابق بنی کوجموں صوبہ کے دوسرے علاقوں کے ساتھ جوڑنے والی بنی بسولی سڑک مسلسل پانچویں روز بھی بند رہی ۔اس دوران گاڑیوں کی سڑک پر نقل و حرکت بھی ٹھپ رہی جس کے پیش نظرلوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ ا۔ اگرچہ بھاری برف باری  کے بعد جہاں ایک طرف موسم خوشگوار ہواہے  تو وہیں دوسری جانب شدت سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیاہے۔ اس کے علاوہ بنی وادی کی تمام رابطہ سڑکیں ابھی بھی بند پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کاجینادوبھرہوگیا۔سڑک رابطے منقطع ہونے کے علاوہ پوری وادی میں بجلی سپلائی بھی گل ہے اورلوگ گھپ اندھیرے میں زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پانی سپلائی بھی بری طرح متاثرہے۔ علاقے میں بھاری برف باری کے سبب باغبانی اورزراعت سے جڑے بہت سے  لوگوں کو نقصان بھی

مزید خبریں

پیپلز مومنٹ کاافضل گورو اور مقبول بٹ کو خراج جموں// جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کو ان کی برسی پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارت سرکار سے ان کے باقیات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ سینئر حریت رہنما اور پیپلز مومنٹ کے چیرمین میر شاہد سلیم نے پریس کے نام جاری بیان میں کہا ہے کہ محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کا نام جموں کشمیر کی تحریکِ مزاحمت میں سنہری حروف کے ساتھ لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا بھارت نے کشمیریوں کے خلاف ظلم و زیادتی اور جبرو استبداد کی جو داستانیں رقم کی ہیں اس کی مثال مہذب انسانی تاریخ میں ملنی مشکل ہے۔میر شاہد سلیم نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ محمد افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کے باقیات کو واپس دلانے کے لئے بھارت پر اپنا دباؤ ڈالیں۔ حریت رہنما نے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو سمیت کشمیر

وکلاء پردرمیانہ داری کے ذریعہ معاملات نپٹانے پر زور

جموں//جسٹس تاشی ربستان جج جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے عدالتی نظام میں درمیانہ داری کے تصور کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے معاملات کو عدالتوں میں جانے کے بغیر حل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیشن کے عمل کو مزید فعال اور دلچسپ بنانے کی ضرورت ہے تا کہ معاملات کے فریقین اسے اختیار کر سکیں ۔ جسٹس تاشی ربستان نے ان باتوں کا اظہار یہاں وکلاء کیلئے میڈیشن سے متعلق تین روزہ ریفریشرورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد ہائی کورٹ کی میڈیشن اینڈ کنسلیشن کمیٹی نے ریاستی حکومت کے اشتراک سے کیا تھا ۔ جسٹس تاشی ربستان نے بامعنی تبادلہ خیال کیلئے ساز گار ماحول قایم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس تبادلہ خیال سے میڈیشن کے عمل کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام معاملات کی نشاندہی کر کے ان کو پرذائیڈنگ افسروں کے سات

ٹریفک جاموںسے بچنا وقت کی اہم ضرورت

جموں//گورنر کے مشیر کے سکندن نے ریاست میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مستحکم بنانے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک جامنگ پر قابو پانے کیلئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار 30 ویں قومی روڈ سیفٹی ہفتے کی ختتامی تقریب پر کیا ۔ اس تقریب کا اہتمام موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفک پولیس جموں کے اشتراک سے کیا تھا ۔ یہ تقریب پولیس آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی ۔ روڈ سیفٹی ہفتے کا موضوع ’’ سڑک سرکھشا ۔ جیون رکھشا ‘‘ تھا ۔ تقریب پر پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، ٹرانسپورٹ کمشنر ڈاکٹر ایس پی وید ، آئی جی پی ٹریفک آلوک کمار ، ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر اعجاز عبداللہ اور دیگر افسران کے علاوہ طالب علموں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہ