تازہ ترین

فوڑ اینڈ سپلائز یونین کی طرف سے ملازمین کو حفاظتی پوشاک فراہم

سرینگر// سرینگر میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ملازمین میں فوڑ اینڈ سپلائز یونین نے رضاکارانہ طور پر حفاظتی پوشاک اور ماسکیں تقسیم کیں۔ محکمہ کے ملازمین لازمی سروس کے زمرے میں آتے ہیں اور لاک ڈائون کے دوران دیگر ضروری سروسز کے ملازمین سمیت میدان میں بر سر عمل ہیں۔اس حوالے سے محکمہ کے صدر دفتر شالی سٹور سرینگر میں ملازمین،جن میں گھاٹ منشی،کنڈا قلی اور گاڑیوں سے راشن لوڑ و ان لوڑ کرنے والا عملہ موجود ہے،میں یہ حفاظتی پوشاک اور ماسکیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقعہ پر فوڈ اینڈ سپلائز ایمپلائز یونین کے صدر ریاض احمد صوفی نے بتایا کہ انکی انجمن نہ صرف ملازمین کی ایک انجمن ہے جنہوں نے ہمیشہ ملازمین کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ کرنے  میں اہم رول دا کیا ہے بلکہ سماجی خدمات کیلئے  بھی یہ انجمن ہمیشہ صف اول پر موجود رہی ہے۔ریاض احمد صوفی نے بتایا کہ لاک ڈائون کے دوران محکمہ کے م

طبی عملہ کو بہت زیادہ خطرہ درپیش , اگر طبی عملہ ہی متاثر ہواتو تباہی ہوگی/ ڈاک

 سرینگر// ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر(ڈاک)نے کہا ہے کہ طبی عملہ ،جن میں ڈاکٹر، نرسیں پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہے، دیگر لوگوںسے زیادہ کوروناوائرس کے نزدیک ہونے سے خطرے میں ہے ، اس لئے مذکورہ عملہ کو بہتر سے بہتر حفاظتی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے جس کیلئے اُنہیں بہتر سازوسامان کی بھی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے ایک بیان میں کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ پیرامیڈیکل سٹاف موجودہ صورتحال سے بہت زیادہ متاثر ہورہاہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اٹلی میں اب تک 41ہیلتھ ورکر وبائی وائرس سے فوت ہوچکے  ہیں جبکہ 5000سے زائد طبی عملہ کے اراکین، جن میں ڈاکٹر، نرسیں، ٹیکنشن اور ایمبولنس سٹاف کے علاوہ دیگر ملازمین اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ چین میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 3400طبی ارکان وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں قریب 22افراد فوت ہوچکے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہ

مژھپونہ پلوامہ میں گرینیڈ بر آمد

پلوامہ/ /جنوبی ضلع پلوامہ کے مضافاتی علاقے مژھپونہ میں پیر کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس نے وہاں ایک زندہ گرینیڈ برآمد کرکے اس کو ناکارہ بنادیا۔ پلوامہ کے ہی فریسی پورہ نامی گائوںمیں ایک نالہ رومشی سے ایک لاش برآمد کی گئی۔مژھپونہ نامی گائوں میں ایک کھلے میدان کے اندرموجود بچوں کی نظر ایک گرینیڈ پر پڑی۔ ذرائع کے مطابق لوگوں نے فوراً پولیس کا مطلع کیا جس کے بعد پولیس اہلکار بم ڈسپوزل سکارڈ سمیت جائے مقا م پر پہنچ گئے اور گرینیڈ کو ناکارہ بنادیا۔ادھر پولیس نے پلوامہ کے ہی فریسی پورہ میں واقع نالہ رومشی سے ایک عدم شناخت لاش برآمد کرلی۔ پولیس کو بعد دوپہر اطلاع ملی کہ علاقے میں کسی نامعلوم شخص کی لاش نالے میں پڑی ہے۔ پولیس پلوامہ کی ایک پارٹی فریسی پورہ پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لاش کو شناخت کیلئے پولیس تھانے میں رکھا گیا ہے۔  

اوڑی میں پسیا ں گر آئیں 4کنبے متاثر

اوڑی/اوڑی میںکنٹرول لائن پر واقع دو دیہات میں پسیاں اور پتھر کھسکنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 کنبے محفوظ جگہ منتقل ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حالیہ شدید باشوں کے بعد اوڑی میںکنٹرول لائن پر واقع چرنڈہ گاؤں میں چٹان کھسکنے کے بعد قریب چار کنبے محفوظ جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔اسی طرح بٹگراں نامی گاؤں میں بھی پسیاں اور پتھر گر آجانے کی وجہ سے لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ایم جی وائے ایس نے علاقے میں سڑک تعمیر کرنے کے دوران حفاظتی باندھ تعمیر نہیں کیے جسکی وجہ سے بار بار پسیاں اور پتھر گر آنے کی وجہ سے مکانات کے علاوہ انسانی جانوں کو بھی خطرہ لاحق رہتا ہے۔  

ریاستی مشینری وائرس سے بڑا خطرہ:ایمنسٹی انٹرنیشنل

 سرینگر//انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاو ن کے دوران ضبط و تحمل سے کام لینے پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی مشینری کورونا وائرس سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو وباء سے نمٹنے کیلئے طاقت کے ’وحشیانہ‘ استعمال کی بجائے عوام دوست اقدامات کرنے چاہیں۔ ہیومن رائٹس واچ ایشیاکی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے بھی بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا خاص خیال رکھے ۔ کشمیرمیں  انتظامیہ نے 14کشمیری نظربندوں کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند ی کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں رہا کر دیا ہے۔مذکورہ افراد کو گزشتہ سال اگستمیں جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد گرفتار کیاگیا تھا۔ تاہم سابق وزیر اعلی اور

عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر | کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو رہاکیا جائے/ پاکستان

 سرینگر// پاکستان نے کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے سبھی سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے کئی کیسوں کی تصدیق کے باوجود خطے میں عائد پابندیوں پر پاکستان کو گہری تشویش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سینکڑوں کشمیری نوجوان، سیول سوسائٹی اراکین اور سیاسی قائدین بدستور جیلوں میں قید ہیں ،جن میں کئی افراد کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری فورسز خطے میں پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپشل پاور ایکٹ جیسے غیر انسانی قوانین کے تحت سرگرم ہیں۔کشمیری قائدین کی مسلسل گرفتاری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بیان میںکہا گیا ہے کہ حریت کانفرنس کی سینئر قیادت اپنے گھروں یا مختلف جیلوں میں بند ہے، مح

.دیوندرسنگھ کیس | معطل پولیس افسر عدالت میں پیش

 سرینگر// دلی کی ایک خصوصی عدالت نے حزب جنگجو کے بعد معطل پولیس افسر کو بھی 3اپریل تک پولیس کی حراست میں بھیج دیا ۔حزب جنگجو کے ساتھ سفر کرتے ہوئے گرفتار جموں کشمیر پولیس کے معطل ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کو دلی کی ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 3اپریل تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ دلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دیوندر سنگھ سے ابھی کافی پوچھ تاچھ کرنی باقی ہے جس کے بعد عدالت نے اُسے 3اپریل تک پولیس حراست میں بھیج دیا ۔یاد رہے کہ دیوندر کے ساتھ گرفتار کئے گئے حزب جنگجو نوید مشتاق کو دلی کی عدالت نے پہلے ہی 4اپریل تک پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔  

کورونا وائرس مخالف جنگ | لداخ کے رکن پارلیمان نے ایک کروڑ روپے کاعطیہ دیا

سرینگر//لداخ کے رکن پارلیمان جمیانگ جیرنگ نامگیال نے کورو ناوائرس مخالف جنگ کیلئے اپنی کانسٹی چیونسی فنڈ میں سے ایک کروڑ روپے واگذارکئے ہیں۔اس کے علاوہ نامگیال نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بھی عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے  تاکہ مہلک وائرس سے پیدا صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مذکورہ رقم کو استعمال کیا جاسکے۔مرکزی سرکار نے حال ہی میں رکن پارلیمان کے کانسٹی چیونسی فنڈ جاری کرنے کی گائڈ لائنز میں تبدیلی عمل میں لائی تاکہ مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو تقویت مل سکے۔نامگیال نے بتایا’’کورو نا وائرس کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے،لداخ میں پہلے ہی کورونا وائرس کے13مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں ،میں نے اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی کانسٹی چیونسی ڈیولپمنٹ فنڈ سے ایک کروڑ روپے واگذار کرنے اور ایک ماہ کی تنخواہ کا عطیہ کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ ا

فاروق خان نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف میں دی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے پیر کو جموںوکشمیر ریلیف فنڈ کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ دینے کا اعلان کیا۔اسی طرح رادھا سومی ست سنگ بیاس نے ایک کروڑ روپے جبکہ مہاراجہ ہری سنگھ سوشل اینڈ ایجوکیشن فائونڈیشن کے فائونڈنگ ممبر ٹرسٹی کنور رانی ریتو سنگھ اور ممبر ایم ایچ ایس ایس ای ایف رنوِجے سنگھ نے ساڑھے سات لاکھ روپے کا عطیہ دیا ۔ اسی طرح جموںوکشمیر لأ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ میں پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔  

الحاج ڈاکٹر علی محمد متو سپرد خاک | نمازِ جنازہ میں ڈاکٹر فاروق ،عمر عبداللہ اور مصطفےٰ کمال کی شرکت

سرینگر// معروف معالج اور ممتاز تاجر خاندان کے چشم و چراغ الحاج ڈاکٹر علی محمد متو ساکن چمردوری زینہ کدل حال 10گپکار روڑ کی نمازِ جنازہ کل صبح اُن کی رہائش گاہ پر انجام دی گئی جس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، ڈاکٹر کمال، مظفر شاہ، آصف خان اورمرحوم کے برادران نے شرکت کی۔ مرحوم کو اپنے آبائی مقبرہ واقع زیارت شیخ بہائو الدین کشمیریؒ کے صحن میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کی شریک حیات بیگم سریہ متو نے اعزاء و اقارب سے استدعا کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر تعزیت پرسی کیلئے نہ آئیں اور مرحوم کے حق میں اپنے اپنے گھروں سے ہی کلمات اور دعائے مغفرت ادا کئے جائیں۔ مرحوم کی صاحبزادی اور معروف مصنفہ ڈاکٹر نائلہ علی خان نے بھی لوگوں سے گھروں میں رہ کر ہی مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'میرے والدین کا حلقہ احباب و اقاراب کافی وسیع ہے، ہم جان

حاجن میں نقب زنی کا واقعہ

 بانڈی پورہ //صد ر کوٹ بالاحاجن بانڈی پورہ میں کووڈ 19کے ایک مریض کے گھر کے دیگر افراد کو کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے پورا گھر خالی ہے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے نقب زنوں نے کورناوائرس کے متاثرہ شخص کے گھر میں دوران شب نقب لگائی اور وہاں سے نقدی اور 3لاکھ روپے مالیت کاقیمتی سازوسامان اُڑالیا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس کرلیا ہے اور اس سلسلے میں فارنسک ٹیم کے علاوہ فنگرپرنٹ ماہرین بھی جائے واردات پر اہم ثبوت اکھٹے کئے ہیں ۔ پولیس نے کہا ہے کہ چوری کی اس واردات میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھایا جائے گا۔ (مشمولات سی این آئی )  

اننت ناگ میں محکمہ صحت میں تعینات خواتین ملازمین

اننت ناگ //کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے عوامی مفاد میں لاگو مکمل لاک ڈائون کو سختی کے ساتھ عملانے کے لئے انتظامیہ نے وسیع اقدامات کئے ہیں،تاہم دور دراز علاقوں میںتعینات طبی عملہ خصوصاََخواتین ملازمین کو اسپتالوں تک پہنچنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ضلع اننت ناگ کے دور دراز علاقوںمیںمحکمہ صحت میں تعینات خواتین ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ نے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ مکمل لاک ڈائون اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب اُنہیں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ایک خاتون ڈاکٹر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ وہ ضلع ہیڈ کواٹر سے 8کلو میٹر دور رہائش پذیر ہے ،شوہر بیرون ریاست میں کام کرتا ہے ۔گاڑی نہ ہونے کے سبب وہ ہرروز کئی کلو میٹر پیدل چل کر ضلع اسپتال اننت ناگ پہنچتی ہے جہاں سے وہ ایمبولنس میں بیٹھ کر ڈیوٹی کے لئے روانہ ہوتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بیشتر مرد اسٹاف کے پاس اپنی ذاتی گاڑ

پولیس تھانہ کوٹھی باغ بھی پیش پیش

سرینگر// لاک ڈائون کے نتیجے میں جہاں وادی کے علاوہ سرینگر میں مکمل لاک ڈائون کی وجہ سے تمام تجارتی و دیگر سرگرمیاں معطل ہیں۔پولیس نے سامنے آکر مستحق اور غریب طبقے سے وابستہ لوگوں کیلئے مدد کا ہاتھ بڑھا دیا۔اس سلسلے میں ایک کڑی کے تحت پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں پولیس نے کل مستحق لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے پیکٹ تقسیم کئے۔ پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں ان لوگوں کو بلایا گیااور اعلیٰ پولیس افسران کی نگرانی میں ان میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ پولیس نے اس دوران سماجی فاصلہ اور دوریوں کی ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے ایک ایک کرکے ان مستحق افراد میںکھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی۔متعلقہ پولیس تھانے نے اپنے حدود کے اندر آنے والے علاقے کے مستحق لوگوں کی ایک فہرست ترتیب دی تھی،جس کے تحت ان میں یہ اشیاء تقسیم کی گئی۔    

سوپور میں رہائشی مکان خاکستر

سوپور //سوپور میںآگ کی ایک وارادت میں ایک رہائشی گھر جل کر خاکستر ہوا ہے ۔سوپورکے راج محلہ علاقے میںاتوار اور سوموار کی درمیانی شب بشیر حمد وار ولدغلام رسول وار کے رہائشی مکان میں آگ ظاہر ہوئی ہے جس نے آنافاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔واقعے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے اور مقامی لوگو ں نے آگ پر قابو پا کر آگے مزید پھیلنے سے بچا لیا ہے ۔اس دوران اس واردات میںدو منزلہ مکان مکمل طور خاکستر ہواہے اور گھریلو سامان راکھ میں تبدیل ہوا ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔  

سفری تفصیلات چھپانا سماجی زیادتی :سول سو سائٹی کپوارہ

کپوارہ//کپوارہ میں مذہبی جماعتو ں کے ساتھ ساتھ سول سو سائٹی اور پولیس وانتظامیہ نے ان تمام افراد جو حالیہ ایام میںبیرون ملک یا دیگر ریاستوں سے کپوارہ کے مختلف علاقوں میں وارد ہوئے ہیں،سے کہا ہے کہ وہ براہ انسانیت اپنے سفر کی تفصیلات متعلقہ ادارو ں اور ایجنسیو ں کو رضاکارانہ طور پر خود بتائیں اور اس حوالہ سے غلط بیانی سے ہر گز کام نہ لیں ۔ ایسے افراد کو قرنطینہ میں رکھے جانے کے ڈر سے اصل حقیقت چھپاتے ہیں تو وہ اپنے کنبے ،محلہ ،گائو ں اور علاقہ کے علاوہ معاشرے کے تئیں زبردست زیادتی کررہے ہیںجبکہ یہ رویہ معالجین اور طبی عملہ پر بھی دبائو کی وجہ بن جاتی ہے جو اس وبا پر قابو پانے کے لئے بر سر جد و جہد ہے اور اس وبا کو روکنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔اس دوران سول سو سائٹی کپوارہ کے رضا کارو ں نے مختلف علاقوں میں جاکر ضرورت مند لوگو ں کی ضروریات سے متعلق جانکاری حاصل کی اور انہیں یقین دل

حکیم گنڈ گاندربل اور بارولہ کنگن بجلی سےمحروم

گاندربل /کنگن//علاقہ شیر پتھری سے ملحقہ نیو کالونی حکیم گنڈ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر ایک ہفتہ سے زائد عرصہ سے خراب ہونے کی وجہ سے پوری آبادی گھپ اندھیرے میںہے۔نیو کالونی حکیم گنڈکی آبادی کے مطابق محلہ میں نصب 63 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر ایک ہفتہ قبل خراب ہوکر محکمہ بجلی کے ورکشاپ میں پڑا ہوا ہے ۔ادھرتحصیل کنگن کے میر محلہ بارولہ کنگن کے مقامی باشندوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کی بستی کا بجلی ٹرانسفارمر ایک ماہ قبل خراب ہوگیا ۔ جس کو محکمہ نے مرمت کے لئے گاندربل ورک شاپ لیا مگر ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی ٹرانسفارمر کو مرمت کرکے بستی میں ابھی تک نصب نہیں کیا کیا جس کی وجہ سے ان ناسازگار حالات میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔   

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گیت سنگیت | کلچرل اکیڈیمی نے فنکاروں کی خدمات حاصل کر کے نغمہ ریلیز کیا

سری نگر//جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز ( جے کے اے اے سی ایل) نے مہلک وائرس کے بارے میں لوگوں میں بیدار ی پیدا کرنے کے لئے کل ایک گیت کا جاری کیا۔ یہ گیت معروف شاعر مظفر حسین دِلبر نے لکھا ہے اور معروف گلوکار منیر احمد میر نے گایا ہے۔پہلا گانا ’’ تراونیرن تہ پھیرن وطن بایا‘‘نے کورونا وائرس کے مضر اثرات کے بارے میں عالمی سطح پر لوگوں میں بیداری پید اکی۔گیت کو جاری کرتے سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی منیرا لاسلام نے کہا کہ عالمی سطح پر فن کار اور گلو کار فن کے مختلف طریقوں کے ذریعے کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کلچرل اکیڈیمی اِس وَبا کی جانکاری عام کرنے کے لئے دیگر زبانوں میں بھی گیت تیار کر نے کا ارادہ رکھتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد کلچرل اکیڈیمی ڈوگری زبان میں کورون

جنوبی کشمیر کے دیہی علاقوں میں سرکاری مشینری غایب

اننت ناگ//وبائی بیماری کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جہاں انتظامیہ شہروں و قصبہ جات میں کافی سرگرم نظر آرہی ہے وہیں گائوں دیہات میں سرکاری مشینری غائب نظر آرہی ہے ۔ضلع اننت ناگ کے اکثر گائوں و دیہات میں کوئی بھی چھڑکائو یا دیگر اقدامات نہیں اُٹھا ئے گئے ۔گائوں کے لوگ بیماری سے محفوط رہنے کے لئے ازخود رضا کارانہ طور پر چھڑکائو کے ساتھ ساتھ سماجی دوری بنائے رکھے ہوئے ہیں ۔کپرن دودھ وگن نامی گائوں سے تعلق رکھنے والے الطاف احمد نے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ لوگ شاید اس سماج کا حصہ نہیں ہے ،سرکاری مشینری اپنی ساری توجہ شہروں و قصبہ جات کی طرف دے رہی ہے تاہم آبادی کا بیشتر حصہ گائوں دیہات میں آباد ہے اور سرکار اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں ہم نے ازخود ادویات کا چھڑکائو کیا اور ساتھ ہی پی ایچ سی و دیگر اہم مراکز کے سامنے گول دائرے بنائ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی | 2اپریل تک بارش ہوگی

سرینگر//محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے پیر کو بتایا کہ ٹنل کے آر پار تازہ بارشوںکا یہ سلسلہ 2اپریل کی دوپہر تک جاری رہے گا۔ محض دو دونوں تک موسم خشک رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے نئی موسمی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے منگل سے وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اثر اندوز ہو رہی ہیں اور جموں کشمیر میں 31مارچ سے ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ جموں سرینگر شاہراہ پر تازہ بارشوں کے نتیجے میں پسیاں اور پتھر بھی گر سکتے ہیں ۔  

سرینگر کی دوشیزہ کی انسان دوستی | جدید ڈئزائن والے ماسک اور حفاظتی لباس تیار کرنے میں مصروف

سرینگر//کورنا وائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں پیدا صورتحال کے دوران جہاں دکاندار مُنہ اور ناک چھپانے کے کام آنے والی ماسکس کومنہ مانگے داموں فروخت کررہے ہیں، وہیں سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک دوشیزہ مقامی طور پرمعیاری ماسکس و حفاظتی پوشاک تیار کرکے بہت کم قیمت میں دفاتر،فلاحی داروں اور رضاکار اداروں کو فروخت کر رہی ہیں۔ سرینگر کے ایک معروف بوٹیک کی مالکہ سعدیہ مفتی نے بتایا کہ موجودہ بحرانی صورتحال کے نتیجے میں بازاروں کے اندر ماسکوں کی عدم موجودگی اور ان کی قیمتوں میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے  یہ قدم اٹھایا ہے۔ سعدیہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت ہی قلیل قیمت میں جدید ڈائزائن کی ماسکس اور حفاظتی پوشاک تیار کر رہی ہیں اوراُس نے متعلقہ محکمہ کے پاس بھی اپنی بنائی ہوئی چیزوں کے ڈئزائن پیش کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دکانداروں اور ہول سیلروں کو فروخت کرنے کے بجائے وہ فلاحی و رضاکار ا