تازہ ترین

کشمیری نوجوانوں کی ملی ٹنسی میں شمولیت بڑا چلینج

سرینگر //مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر ہر طرح کی دراندازی کو ناکام بنا دیا جائیگا اور جو بھی جنگجو دراندازی کرنے کی کوشش کریگا اس کو مار گرایا جائیگا ۔تاہم انہوںنے کہاکہ  کشمیر میں مقامی نوجوانوں کی جنگجو صفوں میں ریکروٹمنٹ پر مرکز کی کڑی نگاہ ہے اور وہ لوگ راڈار میں ہیں جو کہ اس ریکروٹمنٹ کو یقینی بنانے میں ملوث ہیں ۔ بنگلور میں میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے کشمیر میں دراندازی جاری ہے اور پاکستان کی حمایت یافتہ دراندازی کی وجہ سے ہی کشمیر میں حالات خراب ہورہے ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ جب جب بھی پاکستان کی طرف سے دراندازی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تب تب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے جس کیو جہ سے اسی آڑ میں یہ دراندازی کویقینی بناتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھلے ہی نئی سرک

ترکہ وانگام شہری ہلاکت معاملہ

 سرینگر//پولیس نے شوپیاں کے ترکہ وانگم علاقے میں فوج اور جنگجوئوں کے درمیان معرکہ آرائی کے بیچ جان بحق شہری عمر کمہار کو ’’شرپسند ‘‘ قرار دیتے ہوئے انکے خلاف بھی کیس درج کیا ہے۔ شوپیاں کے ترکہ وانگم علاقے میں2مئی2017کو فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی تھی،جس کے دوران اگر چہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے،تاہم ایک19برس کا نوجوان عمر کمہار جان بحق ہوا تھا۔اس سلسلے میں سینٹر فار پیس اینڈ پرٹیکشن آف ہیومن رائٹس نے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کا درواہ کھٹکھٹایا تھا،جبکہ کیس کی سماعت کے دوران کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے ضلع پولیس سربراہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔عرضی گزار ایم ایم شجاع کے مطابق کیس کی سماعت بدھ کو کمیشن کی ممبر دلشادہ شاہین کے سامنے ہوئی،جس دوران بتایا گیا کہ متعلقہ ضلع ترقیا

انتخابات سےعوام کی لاتعلقی لائق تحسین:حریت

سرینگر//حریت(ع) نے ریاستی حکمرانوں کی جانب سے تنظیم کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی اور ان کی پر امن سیاسی و دینی سرگرمیوں پر پابندی عائد کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت چیرمین کے تئیں حکمرانوں کا غیر جمہوری طرز عمل سے عبارت رویہ اس بات کا عکاس ہے کہ جموںوکشمیر میں صرف طاقت کی حکمرانی نافذ ہے اور یہاں کسی جمہوری اور اخلاقی اقدا ر کی کوئی اہمیت یا وقعت نہیں ہے ۔بیان میں بزرگ رہنما سید علی شاہ گیلانی کی مسلسل خانہ نظر بندی ، سینئر آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کو پس زندان ڈالنے ، سرکردہ حریت قائدین مختار احمد وازہ اور انجینئر ہلال احمد واراور متعدد مزاحمتی رہنمائوں ، کارکنوں کی تھانہ و خانہ نظر بندی اور بڑی تعداد میں نوجوانوںحتیٰ کہ ائمہ مساجد کو گرفتار کرنے کی کارروائی کو ریاستی دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک طرف یہاں طاقت ا

لداخ خطے کیلئے اشیائے ضروریہ وقت پر پہنچانے کی ہدایت

سرینگر//گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے  ایک میٹنگ طلب کر کے لداخ خطے میں اشیائے ضروریہ کی سٹاک و سپلائی پوزیشن کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری اتل ڈولو ، بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، کمشنر سیکرٹری بجلی ہردیش کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور لیہہ و کرگل اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے ۔ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ اور کرگل کے چیف ایگزیکٹو کونسلروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مشیر موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ موسمِ سرما کی آمد کے پیش نظر تمام ضروری اشیاء کی لداخ خطے میں دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں ۔ میٹنگ میں تفصیلات دیتے ہوئے اتل ڈولو نے کہا کہ لیہہ اور کرگل اضلاع میں حیات بخش ادویات کا وافر سٹاک دستیاب رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا

سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا احیائے نو

سرینگر//پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری نے جے اینڈ کے سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے ایس پی ڈی سی ایل ) کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کر کے کارپوریشن کے مالی نظام کے احیائے نو پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری بجلی ہردیش کمار ، کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں کارپوریشن کے مالی نظام کے احیائے نو کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں قرضوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی شامل ہے ۔ میٹنگ میں کارپوریشن کے قیام کے موقعہ پر محکمہ بجلی کی جانب سے منتقل کئے گئے ٹوکن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری خزانہ نے موقعہ پر ہی کئی احکامات صادر کر کے ان پر عمل درآمد کی ہدایت دی ۔ 

ذ ہنی صحت کا عالمی دن

سرینگر//ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقعہ پر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے ’’دی اننرکال‘‘کے اشتراک سے یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس تولہ مولہ میں ’’بدلتی دنیا میں نوجوان اور ذہنی صحت‘ موضوع پر یک روزہ بیداری پروگرام کامنعقد کیا۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسر فیاض احمد نکا،کونسلروسائیکیٹرسٹ ڈاکٹرعارف مغربی خان، ٹرانسفارمیشنل کوچ وندناارورا،ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ اسٹوڈنٹس ویلفیئرڈاکٹر ظہورگیلانی،کارڈنیٹر ڈیپارٹمنٹ آف آئی ٹی  انجینئرظہوراحمد،سیکریٹری اننرکا ل عفان یسوی،فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیرتعدادموجود تھی۔پروفیسر ظہور نکا نے اپنے افتتاحی خطاب میں طلباء کو تنائو کم کرنے کے طریقے بتائے۔انہوں نے طلباء پر زوردیا کہ وہ  ہمیشہ مثبت  رویہ اپنا کر مثبت رہا کریں ۔پروفیسر نکا نے کہا کہ اچھی ذہنی صحت سرگرم زندگی گزارنے کیلئے کلیدی اہمیت ک

’’جب اہل کشمیر کو دشمن گردانا گیا‘‘ چندی گڑھ میں سمینار

 سری نگر؍؍ رواںماہ کی 7 تاریخ کو چندی گڑھ کے پراچین کلا کیندر میں’’ ساہتیہ چنتن چندی گڑھ ‘‘کے زیر اہتمام ایک سمینارمنعقدہوا جس میں انگریزی کتاب Blood, Censored :when Kashmiris become the "Enemy" پر تبادلہ ٔ خیال ہوا ۔یہ کتاب بھارت کے پانچ مقتدر اشخاص فلم ساز تپن بوس، بشری حقوق کارکن ہرش مندر، آئی آئی ٹی دلی کے اعزازی پروفیسر دنیش موہن، صحافی پامیلا فلیپوز اور معروف سماجی کارکن وتحقیق کار نوشرن سنگھ نے تحریر کی ہے۔ کتاب میں ان چھ اصحاب کے دورہ ٔ کشمیر کے تاثرات،2016ء کو کشمیر میں خون خرابے کی وجوہات اور اہل کشمیر کی درد بھری داستان پر مشتمل ہے۔ساہتیہ چنتن چندی گڑھ کی دعوت پر سمینار میں انگریزی ناول The Half Widow کے مصنف شفیع احمد اور سابق بیروکریٹ شفاعت چشتی نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کی سابق صحافی ڈاکٹر

عدالتی کارروائی کی مشق کا مقابلہ،کشمیر یونیورسٹی میں تقریب منعقد

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی میں کل قومی موٹ کورٹ مقابلہ منعقد ہوا ۔اس سلسلے میں گاندھی بھون میں ایک تقریب ہوئی جس میں ملک کے مختلف یونیورسٹی اور اداروں میں زیر تعلیم قانون کے طلاب نے National Moot Court Competition( عدالتی کارروائی کی فرضی مشق ) میں حصہ لیا ۔مقابلے میں 17ٹیموں نے حصہ لیا اور گیتا انسٹی چیوٹ آف لا پانی پت نے مقابلہ جیت لیا ۔اس موقعہ پرمقابلے کے آخری راونڈ میں سابق پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج صاحبان غوثہ جیلانی ،خالد الزمان ،محمد شفیع خان اور پروفیسر محمدایوب اور دیگر کئی قانونی ماہرین نے نے جج کے فرایئض انجام دئے ۔

درد پورہ اور ٹکی پورہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

کپوارہ// کرالہ پورہ کپوارہ کے درد پورہ نامی گائوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی نے سنگین رخ اختیار کیا ہے جبکہ لولاب کے ٹکی پورہ  میں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔درد پورہ کرالہ پورہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ پورے علاقہ میں سرکار نے 8 بورویل بنائے لیکن ان میں سے 5 سوکھ گئے ہیں اور صرف 3سے ہی پانی حاصل کیا جاتا ہے ۔ مقامی شہری غلام محی الدین خواجہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ 3 پنچائتو ں پر مشتمل اس علاقہ کی آ بادی 15 ہزار سے زائد ہے لیکن پینے کے صاف پانی کا کوئی ذریعہ دستیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل جب سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کپوارہ کا دورہ کیا تو درد پورہ کے ایک وفد نے انہیں اپنے اس اہم مسئلہ سے آگاہ کیا اور محبوبہ مفتی نے محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت دی کہ وہ ایک پروجیکٹ مرتب کریں تاکہ ایک منظم واٹر سپلائی سکیم کے تحت لوگو ں کو پانی فراہم کیا جائ

بارہمولہ میں ژ الہ باری سے فصلوں کو بھاری نقصان

 بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں بدھ کو طوفانی ژالہ باری سے میوہ باغات اور فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا۔رفیع باد، نارواو اورکنڈی کے علاوہ بارہمولہ میں زبردست ژالہ باری ہوئی جس نے میوہ جات اوردھان کے علاوہ دیگر فصلوں کو تباہ کیا ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ژالہ باری سے ہوئے نقصا نات کا جائیزہ لیکرمتاثرین کو معا وضہ فراہم کیاجائے تا کہ نقصان کی تلا فی ہو سکے ۔یاد رہے کہ کئی روز قبل بھی ان علاقوں میں قہرانگیز ژ الہ باری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کسانوں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

جموں وکشمیر قومی سطح پر تین انعامات سے سرفراز

نئی دہلی//ریاست جموں کشمیر نے پوشن ابھیان ( نیوٹریشن مشن ) کے تحت نئی دہلی میں یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک منائے گئے پوشن ماہ میں بہتر کارکردگی کیلئے تین انعامات حاصل کئے ۔ ریاست جموں کشمیر میں محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے پوشن ابھیان کے تحت متعدد سرگرمیاں جاری رہیں ۔ نیتی آیوگ ممبر ڈاکٹر ونود پال نے بچوں اور خواتین کی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب پریہ انعامات پیش کئے ۔ سٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہانگلو نے ریاست کی طرف سے یہ انعامات حاصل کئے ۔ان کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کی انجم گنائی اور کلسوم بانو کو فیلڈ فنکشنری کیٹگری میں بلاک سطح پر انعام سے نوازاگیا ۔ 

بانڈی پورہ میں خاتون کی پراسرار موت کا معاملہ

 سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں تین بچوں کی ماں کی جھلس کر ہلاکت کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ خیال رہے کہ تین بچوں کی ماں کی جھلس کر ہلاکت کے خلاف خاتون کے لواحقین اور ساتھی ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس واقعے میںخاتون کے سسرال والے ملوث ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں صنف نازک کے خلاف بڑھتے تشدد کے واقعات کے بیچ بانڈ ی پورہ کے اہم شریف علاقے میں گزشتہ دنوں ایک اور واقعہ رونما ہوا جس دوران تین سال بچوں کی ماہ ریحانہ گلزار کی جھلس کر موت واقع ہوئی ۔ تین بچوں کی ماں جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ محکمہ طب میں ملازم تھیں،کے لواحقین اور ساتھی ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے تھے جس دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہلوک خاتون کی موت میں ان کے سسرال والے ذمہ دار ہیں جنہوں نے مہلوک خاتون کو زندہ جلا دیا ۔ اسی د

اینٹی کورپشن کورٹ میں راشی پٹواری کو تین سال قید کی سزا

جموں//اینٹی کورپشن کورٹ جموں کے ایڈیشنل جج تسلیم عارف نے پولیس سٹیشن ویجی لینس آرگنائیزیشن میں درج کئے گئے سرکار بنام جواہر لال پٹواری سے متعلق ایف آئی آر نمبر 11/2010 کے معاملے میں فیصلہ سُنایا ۔ یہ معاملہ ویجی لینس آرگنائیزیشن جموں نے اس کیس کے ملزم کے خلاف درج کیا تھا ۔ اینٹی کورپشن عدالت کے ایڈیشنل جج نے مجرم کو قانون کے تحت تین سال کی قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سُنائی ۔ 

مزید خبرں

۔315ترقیاتی منصوبوں کیلئے815کروڑ روپے  اعلیٰ اختیاری کمیٹی نے فنڈزکی واگذاری کو منظوری دی سرینگر//التواء میں پڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کی فنڈنگ کو منظوری دینے اور انہیں وقت مقررہ کے اندر پایہ ٔ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی دوسری میٹنگ پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ جو کہ مذکورہ کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں، نے کہا کہ میٹنگ میں صحت عامہ، سیاحت، تعمیرات عامہ، صحت اور صنعت و حرفت محکموں کے315 پروجیکٹوں کی فنڈنگ کے لئے815 کروڑ روپے کی فنڈنگ کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹڑی منصوبہ بندی و ترقی روہت کنسل، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شلیندر کمار، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ، سیکرٹری صحت عامہ فاروق احمد شاہ، سیکرٹری سیاحت ریگزن سیمفل اور دیگر کئی افسران اور انجنئیر صاحبان موجود تھے۔نوین چودھری نے کہ