عوام نے فیصلہ صادر کیا:یشنل کانفرنس

سرینگر//بلدیاتی انتخابات سے دوری کے فیصلے کو برحق قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگرنے کہا کہ لوگوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ریاستی گورنر کو سیاست سے دور رہ کرغیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے انکے بیان کوسخت الفاظ میں مسترد کیا۔پارٹی ہیڈ کواٹر نوائے صبح میں پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے علی محمد ساگر نے ایک غیر سیاسی منصب پر براجمان شخص کی طرف سے اس طرح کے بے بنیاد اور حقیقت سے بعید بیانات سامنے آنا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔انہوں نے کہا ’’دانستہ طور پر نیشنل کانفرنس کی شبیہ کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور لوگوں کی نظروں سے گرانا چاہتے ہے،تاہم اسطرح کے بیانات سے وہ بے نقاب ہو گئے ہیں‘‘۔ساگر نے ریاستی گورنر کے بیانات مین تضاد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ’’ چند روز قبل ہی گورنر صاحب نے نئی دلی کی غ

این سی اور پی ڈی پی مسترد : بی جے پی

سری نگر//بی جے پی نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر لوگوںنے شرکت کرتے ہوئے این سی اور پی ڈی پی جیسی سیاسی جماعتوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہا کہ جن کارکنوں نے پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے میں اپنا رول ادا کیا ان کی مانگوں کو جلد ہی پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے ووٹنگ شرح کو جمہوریت کی جیت قرار دیا۔ ریاست جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران لوگوں کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی نے اسے مقامی سیاسی جماعتوں کو مسترد کرنے سے تشبیہ دی۔ کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مقامی سیاسی جماعتوں این سی اور پی ڈی پی کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے خوف اور ڈر کے باوجو

باز آباد کاری پالیسی کے الٹے نتائج

 کپوارہ//ریاست جمو ں و کشمیر اور مرکزی سرکار کی جانب سے 8سال قبل ہتھیار چھو ڑ کر پاکستان سے واپس لو ٹنے پر سابق جنگجو کے لئے مشتہر کی گئی باز آ باد کاری پالیسی کاایک دہائی عرصہ اب مکمل ہونے کو ہے تاہم 8سال بعد قومی دھارے میں لو ٹ آئے سابق جنگجو اور ان کے افراد خانہ اب ذہنی کو فت کے شکار ہوئے ہیں کیونکہ وادی لو ٹ آنے کے بعد ان کا حال جاننے کے لئے سرکار نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی جس کی وجہ سے آج با زآ باد کاری پالیسی کے تحت لو ٹ آئے سابق جنگجو دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں َ۔شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع سے ڈیڑ ھ سو سے زائد وہ کشمیری کنبے بھی ان سینکڑوں سابق کشمیری جنگجو میں شامل ہیں جنہو ں نے پاکستان میں رہنے کے بجائے اپنے گھرو ں میں دو بارہ سے آ باد ہونے کو ترجیح دی اور اپنی پاکستانی بیوی بچو ں سمیت واپس وادی لو ٹ آئے ۔کپوارہ کے ایک دور دراز علاقہ لولاب سے تعلق رکھنے وال

میڈی کلیم ملازم دوست ہو نہ کہ کمپنی دوست

سرینگر//میڈی کلیم بیمہ پالیسی میں کئی خامیوں اور کمیوں کا انکشاف کرتے ہوئے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم وانی نے کہا کہ اس پالیسی کے متعلقین اور ملازم نمائندوں سے مشاورت کے بغیر جلد بازی میں لاگوکیاگیاہے۔ایک بیان میں ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر نے کہا کہ متعلقین سے مشاورت کئے بغیر میڈی کلیم بیمہ پالیسی کے لاگو کئے جانے سے انتشار اور تذبذب کی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے مواد کامطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں کئی خامیاں اور کوتاہیاں ہیں۔وانی نے کہا کہ اس پالیسی کو جلد بازی میں ملازم نمائندوں اور متعلقین سے مشورہ کئے بنا لاگو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اس میں شک نہیں ہے کہ میڈی کلیم بیمہ پالیسی پر عملدرآمد ملازمین کی دیرینہ مانگ تھی ،اور حکومت نے اس پالیسی کو گزشتہ تین برس کے دوران لاگو نہیں کیا تاکہ ریاست کے حصے کو بچایا جائے جس کی وجہ سے متعد

صحرائی اور دیگر مزاحمتی ارکان کی گرفتاری مذموم:تحریک حریت

سری نگر// تحریک حریت نے اپنے چیئرمین سمیت دیگر کارکنا ن کی گرفتاری اور خانہ نظر بندی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوی ایک دھوکہ ہے ۔ پارٹی چیرمین محمد اشرف صحرائی کی خانہ نظربندی اور محمد اشرف لایا کی تھانہ نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام گیری قرار دیاگیا۔بیان میں تحریک حریت کے چیرمین کی غیرقانونی نظر بندی سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ ریاست جموں کشمیر ایک پولیس اسٹیٹ ہے اور دنیا کا سب سے بڑی جمہوریت پسندی کا بھارت کا دعوی محض ایک دھوکہ ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ الیکشن سے دور رہ کر ایک بار پھر کشمیری عوام نے بھارت کی سیاسی قیادت اور عالمی برادری کو ایک واضح پیغام بھیجاہے کہ کشمیری عوام جبری قبضے کے خلاف ہیں۔

۔10اکتوبرکی شام تک ہلکی برفباری وبارشوں کاامکان

 سرینگر//محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترنے پیشگوئی کیہے کہ کشمیروادی اورریاست کے باقی دونوں خطوں جموں ولداخ میں سوموارکی شام سے بارشوں اورہلکی برفباری کاتازہ سلسلہ شروع ہوگاجو10،اکتوبرکوشام تک جاری رہنے کاامکان ہے ۔ماہرموسمیات سونم لوٹس نے اسبات کاامکان ظاہرکیاہے کہ ریاست کے تینوں خطوں بشمول کشمیر،جموں اورلداخ کے بعض میدانی علاقوں اورکچھ مخصوص بالائی علاقوں میں سوموارکوشام دیرگئے سے بارشوں اوربرفباری کاسلسلہ شروع ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ بارشوں اورہلکی برفباری کاتازہ سلسلہ 24تا36گھنٹوں تک جاری رہ سکتاہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ جواہرٹنل کے آرپاراورلداخ خطے میں سوموارکی شام سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کیساتھ ساتھ اوپری علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ زوجیلادرے،سنتھن پاس اورمغل روڑکے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی تادرمیانہ در

گرلز ہائی اسکول پٹن ۔۔۔جس کا درجہ سرکاری حکمنامہ کے باوجود نہیں بڑھا

 بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر گرلز ہائی سکول کا درجہ نہیں بڑھایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں علاقے کی طالبات کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق سرکار نے1958 میں اس اسکول میں درس و تدریس کا عمل شروع کیا تاہم 6 دہائیاں گذرنے کے باجود بھی اس اسکول کا درجہ نہیں بڑھایا گیا جس کے نتیجے میں علاقے کی طالبات کودسویں جماعت کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ ایک مقامی شہری نثار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرکار نے ایک آڈر زیر نمبر 737 کے تحت 2014  میںاس اسکول کو اپ گریڈ کرکے ہائر اسکنڈری اسکول کا درجہ دیالیکن اسکول کا درجہ عملی طور آج تک نامعلوم وجوہات کی بناء پر بڑھایا نہیں جاسکا۔علاقے کے لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسکول کا جلد از جلد درجہ بڑھایا جائے تاکہ علاقے کی بچیوں کو مشکلات سے نجات م

بی بی ویاس اور چیف سیکرٹری کی انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ میٹنگ

سرینگر//گورنر کے مشیر بی بی ویاس اور ریاست کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے انتظامی سیکرٹریو ں سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی ترقیاتی ضروریات اور اُمیدوں کو پورا کرنے کے لئے التواء میں پڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے بامعنی اقدامات کریں۔سول سیکرٹر یٹ میں آج مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران مشیر موصوف اور چیف سیکرٹری نے انہیں ہدایت دی کہ وہ عوامی دربارو ں کے دوران گورنر اور اُن کے مشیروں کی جانب سے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامع پہنانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی جانب فوری توجہ دیں۔موسم سرما کی آمد کے پیش نظر انتظامی سیکرٹریوں کو لداخ خطہ اور برف باری کے بعد منقطع ہونے والے دیگرپہاڑ ی علاقوںکے لئے اشیاء ضروریہ کی سپلائی اور سٹاک پوزیشن یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔چیف سیکرٹری نے زراعت اور باغبانی محکمہ کے سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو جدی

بلدیاتی و پنچایتی انتخابات بھونڈا مذاق:نیشنل کانفرنس

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابی عمل احمقانہ ثابت ہورہا ہے۔پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا ہے کہ کچھ مخصوص لوگوں کی انا کی خاطر ریاست کے جمہوری اداروں کو منہدم کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ محض دکھاوے کیلئے یہ سارا انتخابی عمل ریاستی عوام پر ٹھونساگیا اور یہ سب اُن عناصر کی ایماء پر کیا جارہا ہے جو یہ نہیں چاہتے کہ ریاست کے حالات معمول پر آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا سارا عمل ایک بھونڈا مذاق ثابت ہواہے۔بیان کے مطابق بیشتر علاقوں میں لوگوں کو معلوم بھی نہیں کہ الیکشن کیلئے کون کون اُمیدوار میدان میں ہے بلکہ بیشتر اُمیدوار ایسے ہیں جو اُن علاقوں کی زمینی صورتحال سے بھی بے خبر ہیں جہاں سے وہ الیکشن لڑ رہے ہیںاور بیشتر وارڈ ایسے ہیں جہاں کوئی بھی اُمیدوار کھڑا نہیں ہوا ہے یا پھر بلامقابلہ نتائج سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ 2011کے پنچایتی انتخاب

ہندوارہ کاکمسن طالب علم سرینگرمیں لاپتہ

سرینگر//شمالی قصبہ ہندوارہ کے ایک مضافاتی گائوں واری پورہ کارہنے والاایک9سالہ لڑکاسری نگرکے نورباغ علاقہ میں قائم ایک دارالعلوم سے پُراسرارطورپرلاپتہ ہوگیاہے ،اورگزشتہ3روزسے کمسن عبدالاسلام میرکاکوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔معلوم ہواکہ 9سالہ عبدالاسلام میرولدمحمدرمضان میرساکنہ واری پورہ ہندوارہ ضلع کپوارہ،نورباغ سری نگرمیں واقع دارالعلوم صدیقیہ میں دینی تعلیم کاکورس کررہاتھا۔بتایاجاتاہے کہ رواں ماہ کی6تاریخ بروزسنیچر نمازفجراداکرنے کے بعدکمسن عبدالاسلام میردارالعلو م سے نکلا،اورواپس نہیں آیا۔مدرسہ کے منتظم ومہتمم نے اسبارے میں مذکورہ طالبعلم کے اہل خانہ کواطلاع دی ،جسکے بعدافرادخانہ نے 9سالہ عبدالاسلام کی تلاش شروع کی۔اہل خانہ نے بتایاکہ ہم نے کمسن عبدالاسلام کوہرممکنہ جگہ پرتلاش کیالیکن اُسکاکہیں سے کوئی سراغ نہیں مل پایا۔تین روزسے پُراسرارطورپرلاپتہ کمسن طالبعلم کے قریبی رشتہ داروں نے بتای

کرناہ کپوارہ شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر // کرناہ کپوارہ شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے اوربیکن نے علاقے کے لوگوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑا ہے ۔کرناہ کپواڑہ شاہراہ کی مرمت اور اُس پر تارکول پچھانے کیلئے ہر سال محکمہ بیکن کیلئے کروڑوں روپے واگزار کئے جاتے ہیں لیکن نستہ چھن گلی سے لیکر ٹیٹوال تک سڑک کی حالت پریشان کن ہے۔نستہ چھن گلی ، ڈنا ، زرلہ ، تار ، مڑ اور کھتوڑہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جبکہ ٹنگڈار مین مارکٹ سے لیکر ٹیٹوال تک سڑک کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بیکن افسران ہر سال لوگوں کو یہ کہتے ہیں کہ سڑک پر سال کے آخر پر کام مکمل ہو گا لیکن اب 2018 بھی اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے لیکن سڑک پر صرف اُس جگہ روڑی ڈالی جا رہی ہے جہاں بہت کم گاڑیوں چلتی ہیں ۔مقامی آبادی کے مطابق جب سے یہ سڑک محکمہ بیکن کے تحت آئی ہے تب سے 50کلو میٹر سڑک نہ ٹھیک ہو سکی اور نہ ہی سڑک

کنگن میں آگ،دوکان خاکستر

 کنگن/ غلام نبی رینہ/کنگن میں غلام قادر بٹ ولد غلام محمدبٹ ساکن نجون کنگن کی موبائل دوکان میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں دوکان میں موجود ہ سامان خاکستر ہوگیا ۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،پولیس اور مقامی لوگوں نے بروقت کاروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے پر قابو پالیا۔

شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب اور بیک ورڈ کلاسز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے کام کاج کا جائیزہ

سرینگر //سیکرٹری سماجی بہبود فاروق احمد لون نے  شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب اینڈ بیکورڈ کلاسز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کر کے کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں کارپوریشن کے بنیادی اہداف اور سماجی بہبود سکیموں کی عمل آوری پر تفصیلی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں درج فہرست اور دیگر قبائل کے علاوہ قومی اقلیتوں، صفائی کرمچاریوں اور معذور افراد کی بہبود کے لئے کئے جارہے اقدامات کا بھی جائیزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ مستحق افراد کے لئے خود روز گار مواقعے پیدا کرنے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آر کے بھٹ نے کارپوریشن کی حصولیابیوںپر تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے قرضوں کی وصولیابی کے عمل میں کافی بہتری درج کی ہے اور جولائی ۔ ستمبر2018 کی سہ ماہی کے دوران فراہم کئے گئے قرضوں کے سلسلے میں4.30 کروڑ روپے کی ر

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ٹیم کادورہ سینٹرل یونیورسٹی

سرینگر//یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیم نے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر گاندربل اور سرینگر کے کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں تعمیرات، ترقیاتی ڈھانچے اور یونیورسٹی کی توسیع سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا۔ پروفیسر سشما یادو وائس چانسلر بی پی ایس مہیلا وشو ودھیالیہ ،پروفیسر اندر موہن کپاتھی اور مسز سشما راتھور انڈر سیکریٹری یو جی سی پر مشتمل اس ٹیم نے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر، رجسٹرار پروفیسر فیاض احمد نکا، فائنانس آفیسر بشیر احمد حاجی سمیت انتظامیہ کے دیگر سینئر کارکنو ں ،متعلقہ کیمپس ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء سے اس موضوع پر بحث کی۔ اس موقعے پر وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے ٹیم ممبران کے ساتھ میٹنگ کے دوران یونیورسٹی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر 2009میں میں دیگر 13یونیورسٹیوں کے ساتھ قائم کی گئی اوروقت کی ریاستی سرکار

کشمیر یونیورسٹی اورکینیڈاکی یونیورسٹی کومشترکہ طورآئی سی امپیکٹس کا پروجیکٹ عطا

سرینگر//آئی سی امپیکٹس نے نیاانوویٹیوڈیمانسٹریشن انیشیٹیو (آئی ڈی آئی) پروجیکٹ کشمیر یونیورسٹی کے ڈاکٹر منظور احمدشاہ اور یونیورسٹی آف لاول کیوبک کینیڈاکے پروفیسر دماساکھاسا کو دیا ہے ۔آئی سی امپیکٹس کے (آئی ڈی آئی) پروجیکٹ کامقصد  نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارت اور کینیڈا کے سماج میں صحت،سلامتی اور خوشحالی کو بہتر بنانا ہے ۔آئی ڈی آئی کے اہداف میں ٹیکنالوجی اور علم کی منتقلی بھارت کینیڈا تحقیق کا اشتراک شامل ہے،جس سے دونوں ممالک میں دوطرفہ تجار ت کوفروغ حاصل ہواور کینیڈااور بھارت کے بازاروں میں نئی ٹیکنالوجی کومتعارف ہو۔کینیڈااور بھارت میں درخواست گذاروں نے تجاویز کی طلبی کے دوران درخواستیں پیش کیں اور پھر کڑے عمل کے بعد چار پروجیکٹ منتخب کئے گئے جن میں ڈاکٹر شاہ کا پروفیسر کھاسا کے ساتھ پروجیکٹ بھی شامل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرشاہ پہلے ہی ایک پروجیکٹ کی نگرانی کررہے ہیں ،

سرما سے قبل کنٹرول لائن پر دراندازی میں اضافے کا امکان

سرینگر//مرکزی وازات داخلہ نے موسم سرما سے قبل کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوششوں میں امکانی اضافے کے پیش نظر فورسز کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے ۔وزارت داخلہ نے فورسز کو لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر دراندازوں پر کڑی نگاہ رکھنے لیے لیے جدید سہولیات کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کشمیرنیوزسروس (کے این ایس) کے مطابق مرکزی وازات داخلہ نے موسم سرما سے قبل کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوششوں میں امکانی اضافے کے پیش نظر کنٹرول لائن پر تعینات فورسز کوبڑے پیمانے پر ہوشیار اور متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ برف باری سے قبل دراندازی کی کوششوں ناکام بنا یا جائے۔ محکمہ کی طرف سے فورسز کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ موسم سرما کے دوران سرحدی علاقوں میں زیادہ برف باری کی باعث جنگجوئوں اس پار داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوتے جس کے لیے برف باری سے قبل ہی وادی میں داخل ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر درانداز

ترال میں بی ٹیک طالب علم کی پر اسرارگمشدگی

 ترال//ترال میں ایک ایک بی ٹیک طالب علم پر اسرار طور لاپتہ ہوا ہے جس دوران افراد خانہ زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہوئے ہیں ۔جبکہ گمشدہ طالب علم کے والد نے اس سلسلے میں تھانے میں رپوٹ درج کی ہے جس کے بعد پولیس نے  ایک کیس درج کر کے طالب علم کی تلاش شروع کی ہے ۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے 3کلو میٹر دور ریشی پورہ ترال میں ایک بی ٹیک طالب علم23سالہ نشاط حسین لون ولد منظور احمد لون سنیچر کے بعد دوپہر گھر میں دو پہر کا کھانا کھانے کے بعداچانک لاپتہ ہوا ہے۔لاپتہ طالم علم کے منظور احمد لون نے کشمیر عظمی کو فون پر بتایا کہ’’ نشاط سنیچر کے روز گھر میں تھا جہاں انہوں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ میں اپنے میوہ باغ میں جا رہا ہوں اس کے بعدوہاں سے واپس آنے کے بعد نصف کھانا کھایا اور اسکے بعد نئے کپڑے پہن اپنی بہن کو کو بتایا کہ میں ابا کے پاس جا رہاہوں جو ترال کے نذدیک اپنے ایک او

مزید خبرں

کشمیر میں ہائی آلٹی چیوڈ ڈزیز انسوٹگیشن لیبارٹری قائم  سری نگر//وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں جانوروں اور مویشیوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سونمرگ میں اپنی نوعیت کی پہلی لیبارٹری قائم کی گئی ہے جہاں پہاڑی علاقوں میں مویشیوں کو لگنے والی بیماریوں کے بارے میں تحقیق کی جائے گی۔اس سہولیت کا افتتاح بھیڑ وپشو پالن محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر ڈاکٹر محمد شریف، ڈائریکٹر فشریز آر این پنڈتا، جے ڈی پولٹری ڈاکٹر ریاض اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس لیبارٹری کو 77لاکھ روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔لیبارٹری میں پیتھالوجی ، مائیکرو بیالوجی ، وائرولوجی اورسیرالوجی کے شعبے قائم کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے کہا کہ ا س لیبارٹری سے وادی کے پہاڑی علاقوں میں مال مویشی رکھنے والے کسانوں اور دیگر افر