تازہ ترین

سمبل واقعہ پر مین اسٹریم ،مزاحمتی اور مذہبی جماعتیں برہم

سرینگر //پی ڈی پی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر قانون و انصاف عبدالحق خان نے سمبل واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ایسے واقعات پر سال 2018میں مرتب ہوئے قانون کے مطابق سزا دینے پر زور دیاہے ۔اپنے ایک بیان میں عبدالحق خان نے کہاکہ پی ڈی پی کی قیادت والی حکومت نے سزائے موت کا قانون مرتب کروایا جسے کابینہ کی طرف سے بھی منظوری دی گئی۔انہوں نے بتایاکہ ایسے واقعات میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہئے اور مجرم کو سزائے موت دی جائے ۔سابق وزیر قانون نے کہاکہ اس حوالے سے پہلے ریاست میں یہ قانون بناجس کے بعد ملک میں بھی ایسا ہی قانون بنایاگیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ قانون کٹھوعہ کے رسانہ علاقے میں پیش آئے عصمت دری اور قتل کے واقعہ کے تناظر میں بنایاگیا جس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ ایسے واقعات ہمارے معاشرے کیلئے تشویش کا باعث ہیں اوردرندہ صفت عناصر کو سبق آموز سزا دینے تک ان پر روک لگانا مشکل ہے

کپوارہ ضلع میں32 ہائر سیکنڈری سکول اور28 ہائی سکول سربراہوں کے بغیر

کپوارہ// ضلع کپوارہ میں گزشتہ 32ہائر سیکنڈری سکول بغیر پرنسپل ہیں جس کی وجہ سے ان ہائر سکینڈری سکولو ں میںجوابدہی کا عنصر ختم ہو چکا ہے ۔ضلع میں کل ملاکر52ہائر سکینڈری سکول قائم ہیں اور ان میں صرف 20ہائر سکینڈری سکول ایسے ہیں جہا ں پرنسپل موجود ہیں ۔محکمہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ایک پر نسپل کوکئی کئی ہائر سکینڈری سکولوں کا اضافی چارج دیا گیا ہے لیکن سرکار دو سال گزر جانے کے با وجود بھی بغیر پرنسپل ہائر سکینڈری سکولو ں میں پر نسپل تعینات کرنے میں ناکام ہو چکی ہے 52ہائر سکینڈری سکولو ں میں247 لیکچر آر کے پوسٹ خالی پڑے ہیں اور آج تک ان اسامیو ں کو پُر کرنے کے لئے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ضلع میں قائم 28ہائی سکولو ں کا حال بھی یہی ہے جہا ں ہیڈ ماسٹر وںکی کرسی خالی پڑی ہیں جبکہ324ماسٹر ڈگری کے پوسٹ خالی پڑے ہیں ۔ضلع میں دو زونل ایجو کیشن آفیسر کی کرسیا ں بھی عرصہ دراز

ستورہ ترال میں تیند وے کے حملوں میں کئی مویشی ہلاک

 ترال//ستورہ ترال میں تیندوے نے دوران شب کئی گائو خانوں پر حملوں میں کئی مویشیوں کو ہلاک اور کئی ایک کو زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں زبردست تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ تیندوے نے عبد الرشید چوپان نامی ایک مقامی شہری کے گائو خانے میں داخل ہو کر یہاں موجود ایک بیل کو ہلاک کیا جبکہ گائو خانے میں موجود دیگر کئی مویشیوں کو بری طرح زخمی کر دیا۔مقامی لوگوں نے بتایا تیندے نے گزشتہ رات عبد العزیزڈار نامی گائو خانے کا دروازہ توڑا تاہم افراد خانہ بروقت بیدار ہوئے جس کے نتیجے میں وہ فرار ہوا۔ انہوں نے محکمہ والڈ لائف سے اس سلسلے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔  

نامبلہ گھر کوٹ آبپاشی نہر خستہ | سینکڑوں کنال اراضی بنجر بن رہی ہے

اوڑی// سرحدی قصبہ اوڑی میں نامبلہ گھر کوٹ آبپاشی نہر گزشتہ کئی سالوں سے جگہ جگہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے خستہ ہوچکی ہے مگر محکمہ آبپاشی ابھی تک اس نہر کو مرمت کر نے میں ناکام ہے۔ایک مقامی زمیندار عبد الرشید بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ نہر کی خستہ حالت کی وجہ سے سینکڑوں کنال اراضی کو سینچائی نہیں ہو پا رہی ہے اوراب یہ اراضی بنجر بن گئی ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ زمیندار چندہ جمع کر کے اس نہر کی مرمت کرنے پر مجبور ہیں ۔ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای اینڈ آبپاشی سب ڈیوژن اوڑی اقبال احمد بزاز نے کشمیر عظمیٰ کو یقین دلایا کہ وہ نہر کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم کو بحال کریں گے۔    

امرناتھ یاترا 2019 | صوبائی کمشنر نے انتظامات کاجائزہ لیا

سرینگر//یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے احسن انعقاد کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران یاترا سے جڑے مختلف پہلوئوں بشمول یاترا روٹ پر برف ہٹانے،یاتریوں کی رجسٹریشن ،اقامتی وطبی سہولیات،راشن،ٹرانسپورٹ،پینے کے پانی،صفائی ستھرائی اور کنٹرول رومز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔جبکہ اے ٹی ایم سہولیات ،بائیو ٹائیلٹس ،ملازمین کی تعیناتی اوراجازت نامے اجرأ کرنے کے معاملات کو بھی زیربحث لایا گیا ۔صوبائی کمشنر نے یاترا اسٹیشنوں پر لازمی اشیائٔ کی دستیابی اورصفائی ستھرائی کی بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔جبکہ محکمہ اینمل ہسبنڈری کو تمام ٹٹوئوں کی تندرسی کا آڈٹ کرنے پر بھی زوردیا گیا۔بصیر احمد خان نے پہلگام اور بال تل کے راستوں سے یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی روٹ کو قابلِ آمدورفت یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںن

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | چھو ٹی پورہ ہندوارہ میں محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

کپوارہ//ہندوارہ کے چھوٹی پورہ علاقہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر لوگو ں نے زور دار احتجاجی مظاہرے کئے اور محکمہ پی ایچ ای سے مطالبہ کیا کہ اس علاقہ کو فوری طور پینے کا پانی فراہم کیا جائے ۔منگل کی صبح کو ہندوارہ قصبہ سے 2کلو میٹر دور چھو ٹی پورہ میں مردوزن اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور ہندوارہ بارہ مولہ شاہراہ پر پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کئے ۔لوگو ں نے الزام لگایا کہ چھو ٹی پورہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران پینے کے پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان کے اس متبرک مہینے میں بھی لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔احتجاج میں شامل لوگو ں کا کہنا ہے کہ چھوٹی پورہ کے لئے سرکار نے کہرو واٹر سپلائی سکیم پر ایک کرو ڑ روپیہ خرچ کر کے چھو ٹی پورہ کو پینے کا پانی فراہم کیا جو ناقابل استعمال تھا اور اس پانی سے کئی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندایشہ

پارلیمانی چنائو 2019 | ریٹرننگ آفیسر نے ووٹ شماری کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا

بارہمولہ//بارہمولہ پارلیمانی چنائو کے ریٹریننگ آفیسر ڈاکٹر جی این ایتونے آج ایس ایس پی بارہمولہ اوردیگر متعلقہ آفیسران کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں 23مئی کو پارلیمانی چنائو کے لئے ووٹ شماری ہوگی۔انہوںنے یہاں ووٹوں کی گنتی کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر آر او کو بتایا گیا کہ 15اسمبلی حلقوں کے لئے 15کائونٹنگ ہال قائم کئے گئے ہیں ۔جہاں پر پبلک ایڈریس سسٹم اور انٹرنیٹ کی سہولیات بھی دستیاب رہیں گی تاکہ ووٹ شماری کا عمل احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ریٹریننگ آفیسر نے تمام متعلقہ آفیسران کو فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی تاکہ ووٹ شماری میں کسی طرح کی کوئی دقت پیش آئے۔ڈاکٹر ایتو نے ایس ایس پی کو سیکورٹی کے لئے بہتر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔  

نئے وکلاء کی حلف برداری تقریب 20 مئی کو منعقد ہوگی

سرینگر//جموں اینڈکشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی ( جے کے ایس جے اے ) 20؍ مئی 2019 ء کو مومن آباد میں کشمیر صوبے کے نئے وکلاء کی حلف برداری کی تقریب منعقد کرے گی۔ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے راجیو گپتا نے کہا ہے کہ صوبہ کشمیر اور لداخ صوبے کے نئے منتخب شدہ وُکلاء جنہیں جے اینڈ کے ہائی کورٹ کی طرف سے انرولمنٹ سر  ٹیفکیٹ / لائسنس کے نوازا گیا ہے کو20؍ مئی ( سوموار) بعد سہ دوپہر 4بجے حلف دلایا جائے گا۔اس کے فوراً بعد اِن وکلاء میں لائسنس / اسناد تقسیم کی جائیں گی۔  

صحرائی کا قائدین واراکین کی مسلسل اسیری پراظہار تشویش

سرینگر// تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے ایک بیان میں محمد یوسف فلاحی،عبدالغنی بٹ ،محمد امین آہنگر ،سید امتیاز حیدر ،منظور احمد گنائی ،نذیر احمد مانتو،،جاوید احمد پھلے ،محمد حسین وگے ،غلام محمد مسگر ،عبدالحمید پرے،دانش مشتاق ملک،ناصر عبداللہ ،بشیر احمد بٹ ،سجاد احمد بٹ ،عبدالاحد تیلی، عبدالاحد میر ،فاروق احمد شاہ، محمد رمضان شیخ  ،عبدلطیف ڈار ،سجاد احمد بٹ، ،تعشوق احمد بانڈے،قاری عبدالاحد ،مشتاق احمد ہرہ،محمد یٰسین تانترے ،طٰسین احمد ہرہ اور دیگر نوجوانوں کی مسلسل گرفتاری اور قیدوبند میں ان کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے اسیروں کو علاج و معالجہ کی سہولیات بہم رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے حکام ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک جاری رکھے ہوئے ہے وہ انتہائی مجرمانہ ہے اور دنیا کے کسی بھی خطہ اور کسی بھی قانون کے تحت ایسا برتائو قابل قبول نہیں ۔ان

اوڑی میں سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے باعث عذاب

اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی میں سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے عوام کیلئے باعث عذاب بن چکے ہیں۔اوڑی میں بازار کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں روئی کے گالے گرنے کے نتیجے میں بچوں ،بزرگوں ،خواتین اور دیگرافراد زکام، کھانسی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اوڑی بازار کے قریب فوجی برگیڈ ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں سینکڑوں کی تعداد میں سفیدوں کے درخت موجود ہیں جن سے نکلنے والے روئی کے گالے لوگوں کیلئے باعث عذاب بن چکے ہیں۔اس صورتحال کے نتیجے میں سکول جانے والے طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا ُڑتا ہے۔ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میںنوٹس جاری کر کے لوگوں کو ایک ہفتے کے اندر سفیدے کاٹنے کی مہلت دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فوج کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے احاطے میں سفیدوں کو کاٹ ڈالیں۔  

این سی خاتون لیڈر اور ڈائریکٹر سکمز گورنر سے ملاقی

سرینگر//سکمز صورہ کے ڈائریکٹر پروفیسر عمر جاوید شاہ نے راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے گورنر کو اس ادارے میں قائم مختلف شعبوں کی کارکردگی اور انتظامی نوعیت کے معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے پروفیسر شاہ پر زور دیا کہ وہ صحت شعبۂ کے اس اہم ادارے میں اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی معیار کو ہر صورت میں برقرار رکھیں۔ انہوں نے لوگوں تک معیاری طبی سہولیات پہنچانے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔ادھرراشٹریہ سویم سوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے جموں وکشمیر کے لئے پرانت پرچارک روپیش کمار نے یہاں راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے عوامی اہمیت کے حامل مختلف معاملات پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس دوران جموں اینڈ کشمیر نیشنل کانفرنس وومنز وِنگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔شمیمہ فردوس نے بانڈی پورہ میں مع

اودھمپور ۔ سرینگر ۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کا جائزہ

سرینگر//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات ایم کے دویدی نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران جنگلات و نادرن ریلوے افسران کے ساتھ اودھمپور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے لئے فارسٹ کلیرنس معاملات کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر نادرن ریلوے نے جنگلات اراضی اور درختوں گرانے کے معاملات کمشنر سیکرٹری کی نوٹس میں لائے ۔اُنہوں نے اودھمپور۔ سری نگر۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے لئے ماہور فارسٹ ڈویژن میں گوبر اکٹھا کرنے اور کٹرہ سے ریاسی اور رام بن سے سنگل دان سیکشنوں میں 132کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے معاملات بھی زیر بحث لائے۔کمشنر سیکرٹری نے ایم ڈی سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کو صلاح دی کہ وہ معیاد بند طریقے پر کٹرا سے ریاسی اور رام بن سے سنگل دان سیکشنوں میں 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے عمل میں آنے والے درختوں کو گرانے کے عمل میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے جنگلات محکمہ کی طرف سے متعلقین کو مکمل تعاون دینے

نتن گڈکرے کا بیان سیاسی منافقت کا عکاس | بھارت عوام کو حقائق سے روشناس کرائے:گیلانی

سرینگر//حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے پارلیمانی انتخابات کے اختتام پر بھاجپالیڈر اور مرکزی وزیر نیتن گڈکرے کی طرف سے کشمیر میں نامساعد حالات کا ذکر کرتیہوئے آئین ہندکے اندر ریاست جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے حامل دفعہ 370اور 35-Aکو پارلیمنٹ میں اکثریت کے باوجود نہ ہٹائے جانے کی منطق کو منافقانہ سیاست کا ایک اعلیٰ نمونہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں کشمیر میں پچھلے 71برسوں سے بھارت کے حق میں سازگار ماحول ہمیشہ مفقود رہا ہے۔ گیلانینے BJP، RSSاور شیو سینا کی طرف سے بھارتی آئین میں درج مذکورہ خصوصی دفعات کو الیکشن مواقع پر ختم کرائے جانے کے شور شرابے کا مقصد ایک طرف بھارت کے اندر ووٹ بٹورنے کیلئے فرقہ پرستی پر مبنی ہیجانی کیفیت پیدا کرنا اور دوسری طرف متنازعہ ریاست جموں کشمیر میں بھارت نواز سیاسی جماعتوں کو عوام کے سامنے عارضی طور پر بھارت مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے الیکشن میں بڑھ چڑ

گوشت کی سپلائی بند ہونے کا احتمال

سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر لائیوسٹاک کی گاڑیوں کوبلا وجہ روکے رکھے جانے اور گوشت کی قیمتوں کو متعین کرنے پر پیدا شدہ قضیہ کے بیچ بیرون ریاستوں میں قائم منڈیوں میں کمیشن ایجنٹوں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے،جس کے نتیجے میں وادی میں گوشت کی قلت کا احتمال ہیں۔ سرینگر۔ جموں شاہراہ پر لائیو اسٹاک گاڑیوں کو مبینہ دانستہ طور پر درماندہ بنانے پر پہلے ہی سے برہم مٹن ڈیلروں اور قصابوں کے بعد بیرون ریاست منڈیوں میں کمیشن ایجنٹوں نے قیمتوں کو لیکر منڈیاں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی کی منڈی کے علاوہ امرتسر اور راجستھان کی منڈیاں بند کر دی گئی ہیں،اور پیر سے وادی کیلئے بھیڑ بکریوں کی سپلائی کو بند کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرکار کی طرف سے پہلے ہی وادی میں430روپے فی کلو گوشت کی قیمت مقرر کی گئی ہے،تاہم ماہ رمضان میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے اور گراں بازاری کا تدارک کرنے کی

رسانہ معاملہ کا فیصلہ 15جون تک متوقع

جموں// کٹھوعہ کے رسانہ گائوں میں گزشتہ برس جنوری میں پیش آئے آٹھ سالہ کمسن بچی کی وحشیانہ عصمت دری اور قتل کیس کا عدالتی فیصلہ 15 جون تک سامنے آسکتا ہے۔ واقعہ کے ملزمان کا 'ان کیمرہ' اور روزانہ بنیادوں پر ٹرائل ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ پٹھان کوٹ میں جاری ہے اور وکیل استغاثہ کے مطابق متاثرہ بچی کا کیس انتہائی مضبوط ہے۔متاثرہ بچی کے والد محمد یوسف پجوال کے ذاتی وکیل (پرائیویٹ کونسل) مبین فاروقی جو سپیشل پبلک پراسیکیوٹرس سنتوک سنگھ بسرا اور جگ دیش کمار چوپڑا کو کیس میں اسسٹ کررہے ہیں، نے یو این آئی اردو کو فون پر بتایا کہ جون کے وسط تک کیس کا فیصلہ سامنے آنے کی امید ہے اور ملزمان کو سزائیں ملنا ایک سو ایک فیصد طے ہے۔انہوں نے بتایا 'جون کی 15 تاریخ تک کیس کا فیصلہ سامنے آنے کی امید ہے۔ اس وقت وکلاء صفائی اپنے گواہ عدالت میں پیش کررہے ہیں۔ آپ کو معلوم ہی ہے کہ واقعہ کے ملزمان

جموں میںKAS افسر کی موت قتل یا خودکشی؟ تحقیقات شروع

جموں//شہر کی سینک کالونی میں منگل کے روز کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (کے اے ایس) افسر سشیل کماراَتری کی نعش اپنے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی، بادی النظر میں اس نے خودکشی کرلی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 2004 بیچ کے 44سالہ کے اے ایس افسر سشیل کمار حال ہی میں سینک کالونی میں واقع انسل فلیٹس منتقل ہوئے تھے جہاں4:30بجے شام ان کی نعش برآمد ہوئی۔ ریاستی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا 'ہم نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں'۔ سشیل کمار سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی سی کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔2013میں ٹائم سکیل حاصل کرنے کے بعد انہوں نے جموں میں محکمہ سیاحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانبہ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ پس

مزید خبریں

عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے، پیپلز کانفرنس کی  ریاستی گورنر سے اپیل  سرینگر//پیوپلز کانفرنس کے سینئرنائب صدر اور سابق وزیر عبدالغنی وکیل نے ایک بیان میںریاست کے گورنر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماہ رمضان مبارک مہینہ کے پیش نظر ان تمام ڈیلی ویجروں اور کیجول مزدوروں کو مستقل کرنے کے احکامات صادر کریں جو کئی سالوں سے مختلف محکموں خاص کر پی،ایچ،ای ،بجلی، جنگلات، زراعت  اور فشریز میں کام کررہے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ان کی محنت اور مشقت کی وجہ سے ذہنی سطح پر عوام کو سہولیات پہنچ رہی ہے اور یہ محکمے فعال نظرآرہے ہیں۔انہوں نے پچھلی سرکاروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی ان کو مستقل کرنے کے وعدے تو کئے لیکن ہمیشہ دھوکہ دیا اور اس طرح غریب ڈیلی ویجر اور کیجول مزدور ہمیشہ پریشان حال رہا ہے۔عبدالغنی وکیل نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے

مزید خبریں

عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے، پیپلز کانفرنس کی  ریاستی گورنر سے اپیل  سرینگر//پیوپلز کانفرنس کے سینئرنائب صدر اور سابق وزیر عبدالغنی وکیل نے ایک بیان میںریاست کے گورنر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماہ رمضان مبارک مہینہ کے پیش نظر ان تمام ڈیلی ویجروں اور کیجول مزدوروں کو مستقل کرنے کے احکامات صادر کریں جو کئی سالوں سے مختلف محکموں خاص کر پی،ایچ،ای ،بجلی، جنگلات، زراعت  اور فشریز میں کام کررہے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ان کی محنت اور مشقت کی وجہ سے ذہنی سطح پر عوام کو سہولیات پہنچ رہی ہے اور یہ محکمے فعال نظرآرہے ہیں۔انہوں نے پچھلی سرکاروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی ان کو مستقل کرنے کے وعدے تو کئے لیکن ہمیشہ دھوکہ دیا اور اس طرح غریب ڈیلی ویجر اور کیجول مزدور ہمیشہ پریشان حال رہا ہے۔عبدالغنی وکیل نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے