تازہ ترین

آئورہ ہسپتال میں طبی عملے کی کمی

کپوارہ// ضلع کپوارہ کے دور دراز علاقوں میں اس قدر طبی سہولیات کا فقدان ہے کہ آئے روز کسی نہ کسی علاقہ سے طبی عملہ کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگو ں کی جانب سے احتجاج کیا جاتا ہے ۔کلاروس کپوارہ کے بعد آئورہ ترہگام میں نوجوانو ں نے شام دیرگئے ایک مشعل بردارجلوس بر آ مد کر کے محکمہ صحت کے خلاف زور دار احتجاج کیا گیا۔ان احتجاجی نوجوانو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ سرکار نے دو دہائی قبل آورہ ترہگام میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کیا تاکہ آ ئورہ ،زرہامہ ،لدرون ،الاچی ذب اورکاروای سمیت درجنو ں علاقوں کے لوگو ں کو بروقت طبی سہولیات دستیاب ہو نگی لیکن آج تک کسی ڈاکٹر کو تعینات نہیں کیا گیا بلکہ محکمہ صحت یو نانی ڈاکٹروں سے کام لیتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ یو نانی ڈاکٹر صرف یونانی طرز عمل پر مریضوں کا علاج کر سکتا ہے لیکن لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ ایک یو نانی ڈاکٹر انگریزی

نویں جماعت کے طالب علم کا کارنامہ

پٹن//شیر آباد کھور پٹن سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے ایک طالب علم آرین خان نے ایک ڈرون تیار کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور اس ڈرون کو 150 میٹر تک اڑایا۔انہوں نے اس ڈرون کو تیار کرنے کیلئے لکڑی اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کا استعمال کیا ہے۔ آرین خان ولد محمد لطیف خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ ڈرون فوٹو گرافی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ ہوا میں اڑتا اور فوٹوگرافی بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو اڑانے کیلئے ایک ریموٹ کنٹرول استعمال میں لایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میں دس ہزار روپئے خرچ آیا ہے جو ان کے والدین نے برداشت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مزید ایجادات کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔آرین نے بغیر کسی استاد کے بغیر یہ کام انجام  دیا۔انہوں نے کہاکہ وہ جب چھٹی جماعت میں زیر تعلیم تھا تب سے وہ کوئی نہ کوئی ایسی چیز بنانے کی کوشش میں لگا تھا تاہم کوئی خاص کامیابی نہ

پٹن میں ماں بیٹی لاپتہ ،اہل خانہ پریشان

بارہمولہ // شمالی قصبہ پٹن میں ماں بیٹی گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہیںجس کی وجہ سے اہل خانہ میں کافی تشویش پائی جارہی ہے ۔عبدالمجید گوجری ساکنہ جامع محلہ پٹن کے مطابق پانچ سالہ بیٹی سعدیہ کا علاجہ و معالجہ کرانے کیلئے 31 سالہ بیوی سلیمہ بیگم 20اپریل کو گھر سے اُسے اسپتال لیجانے کیلئے نکلے تھی لیکن تب سے دونوں واپس نہیں لوٹیں جس کے نتیجے میں اہل خانہ کافی پریشان ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے اگر کسی بھی شخص نے دونوں کو کہیں دیکھا ہو تو وہ ازراہ انسانیت 7051572484پر رابطہ کریں۔  

اشٹینگو بانڈی پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی

بانڈی پورہ//اشٹینگو بانڈی پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مردوزن نے سوپور بانڈی پورہ شاہراہ پر دھرنا دیکر صبح سویرے تریفک کی نقل و حرکت مسدود کردی ۔چنانچہ شاہراہ بند رہنے سے مریضوں اورملازمین کے علاوہ جموں و کشمیر بنک امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار بھی کئی گھنٹوںتک درماندہ ہوکررہ گئے۔اس دوران جب احتجاجی لوگوں کے پاس کوئی سرکار اہلکار نہیں آیاتو جموں کشمیربنک امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں  نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا کو آگاہ کیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر موصوف نے فوری کارروائی کرکے محکمہ بجلی کے دو انجینئروں کومعطل کرکے اے سی آر دفترکے ساتھ منسلک کیا۔  

میاں الطاف سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

کنگن//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کی جواں سال دختر کے انتقال پردینی،سماجی،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے ۔سوموارکو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ،تنویر صادق، جاوید احمد ڈار، سلمان ساگر،اقلیتی سیل کے چیف آرگنائزر جگدیش سنگھ آزاد ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد خلیل بند، ظہور احمد میر،کاروان اسلامی کنگن ،سینئر سٹیزن ویلفیئر فورم گاندربل،فروٹ گرورس ایسوسی ایشن گاندربل،جناب صاحب صورہ کے امام و خطیب سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دعائیں کیں۔دریں اثناء  جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے سرپرست جاوید مصطفی میر نے وانگ کنگن جاکر غمزدہ خاندان بالخصوص میاں الطاف سے تعزیت پرسی کی۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی۔  

۔۔ پارلیمانی انتخابات2019 اننت ناگ ضلع میں پولنگ پارٹیاں روانہ

اننت ناگ//ضلع اننت ناگ میں23اپریل کو تیسرے مرحلے کے تحت ہورہی پولنگ کے سلسلے میں پولنگ عملے کو اننت ناگ،ڈورو،کوکر ناگ،شانگس ،بیجبہاڑہ اورپہلگام کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔جبکہ پولنگ پارٹیوں کے ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں،وی وی پی اے ٹی اوردیگر چنائو مواد بھی بھیج دیا گیا۔ریٹریننگ آفیسر اننت ناگ خالد جہانگیر نے ایس ایس پی اننت ناگ اوراے ڈی سی اننت ناگ کے  ہمراہ اس پورے عمل کی نگرانی کی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع میں326پولنگ مقامات پر714پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں 527497رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔  

پلوامہ میں چنائو مشاہدین نے تیاریوں کاجائزہ لیا

پلوامہ//راجپورہ پلوامہ اسمبلی حلقوں کے چنائو مشاہد سجاد زمان ہزاریکا اورپانپور اورترال اسمبلی حلقوں کے مشاہد ونیت ننداوار نے ضلع چنائو آفیسر پلوامہ ڈاکٹر سید عابدر شید شاہ کے ہمراہ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے کی جارہی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔میٹنگ کے دوران چنائو عمل سے متعلق انتظامات بشمول پولنگ سٹاف،تشکیل دی گئی ٹیموں کے کام کاج پولنگ مواد اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس کے علاوہ کلکشن سینٹروں،کنٹرول روموں کے قیام،پولنگ عملے،ٹرانسپورٹیشن اورخواتین پولنگ اسٹیشنوں کے کام کاج کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس دوران مشاہدین نے اے آر اووز اوردیگر افسران کو تما م پولنگ اسٹیشنوں میں کم سے کم لازمی سہولیات دستیاب رکھنے پر زوردیا۔  

لیہہ میں امیدواروں کو چنائو نشان فراہم

لیہہ//لداخ پارلیمانی نشست کے لئے جنرل اوبزرورالکیش کمار شرما اورآر اواونی لواسہ نے چنائو عمل میںشامل امیدواروں کو پارٹی چنائو نشانات عطاکئے۔لداخ اور کرگل اضلاع میں پارلیمانی نشست کے لئے 6مئی کو چنائو ہورہے ہیں۔جن امیدواروں کو چنائو نشان عطا کئے گئے ان میں کانگریس پارٹی کے رگزن سپلبار ،بی جے پی کے جیمنگ سرنگ نمگیال،آزاد امیدوار اصغر علی کربلائی اورسجاد حسین کرگلی شامل ہیں۔بعد میں مشاہدین اورانتخابات میںشامل امیدواروںکی موجودگی میں لیہہ،نوبرا،کرگل اور زانسکار اسمبلی حلقوں کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی دوسرے مرحلے کی رینڈومائزیشن کی گئی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی،اے آر اولیہہ سچن کمار،ڈپٹی ڈی ای او عبدالغفار زرگر اور اے آر او کرگل وزانسکار بھی موجود تھے۔  

سری لنکا میں گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں بم دھماکے

سرینگر//حریت(گ) چیرمین سید علی گیلانی سری لنکا میں ہوئے دہشت گرادنہ حملے میں 290معصوم افراد کی ہلاکت اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے اپنی گہری تشویش اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سینے میں دل رکھنے والا انسان نہتوں کا قتل عام دیکھ کر دُکھ محسوس کئے بنا نہیں رہ سکتا ہے۔گیلانی نے کہا کہ یہ سری لنکا کے عوام نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے خلاف حملہ ہے اور اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حریت راہنما نے کہا کہ ہمارے نزدیک ایک معصوم انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے جبکہ ایک معصوم کی زندگی بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے اور جو لوگ بھی اس قتل عام میں ملوث ہیں وہ کسی بھی طور انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ انہوں نے مرنے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور اپنی دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔   د

شاہراہ پر ٹریفک پانچویں روز بھی متاثر | پتھروں کی زد میں بکروالوں کی8 بھیڑیں ہلاک

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پچھلے دو دن بند رہی جبکہ چار روز تک جموں سے کشمیر کی طرف جانے والا درماندہ ٹریفک مسلسل چلتا رہا اور ان چار ایام میں وادی کشمیر سے کسی بھی گاڑی کو جواہر ٹنل پار کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ اگرچہ گزشتہ بدھ کو شاہراہ پر فورسز کی کانوائے کو نہیں چلایا گیا اور اْس دن عام گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اتوار کو فورسز کانوائے کی وجہ سے دن بھر کوئی سویلین ٹریفک شاہراہ پر نہیں چلا اور پیر کو شاہراہ پر بھاری ٹریفک نکلا ۔ گزشتہ بدھ سے ہی رام بن سے تقریباً نو کلومیٹر دور بیٹری چشمہ کے علاقے میں منکی موڑ کے مقام شروع ہوئی ایک پسی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور شاہراہ کی خرابی کی وجہ سے چار روز تک جموں سے وادی کشمیر کی طرف صرف درماندہ ٹریفک کو یک طرفہ ٹریفک میں چلایا گیا۔ فورسز کانوائے کے خاتمے کے بعد اتوار کی رات سے وادی کشمیر سے جموں کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت

شوپیاں میں تلاشیاں نوجوان کا شدید زدوکوب

شوپیان // شوپیان کے ایک مضافاتی گائوں میں محاصرے کے دوران نوجوان کی ہڈی پسلی ایک کردی گی۔مقامی لوگوں کے مطابق 34آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے اویند علاقے کو پیر کی صبح محاصرے میں لے کر یہاں کچھ گھروں کی تلاشی لی۔ اس دوران مقامی لوگوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے اور ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں نے محاصرے کے دوران ایک مقامی نوجوان سرتاج بٹ کی بری طرح مار پیٹ کرکے  اسکی ہڈی پسلی ایک کردی جسے بعد میں ضلع ہسپتال شوپیان میں داخل کیا گیا۔  

انتخابات مسئلہ کشمیر کا حل نہیں:بار ایسوسی ایشن

سرینگر//جموں کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اس موقف کودہرایا ہے کہ ریاست میںانتخابات کاانعقاد مسئلہ کشمیرکا کوئی حل نہیں ہے اورنا ہی یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بھارتی رہنمائو ں کی طرف سے پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ سے باہر کشمیریوں کو حق خوداختیاردیئے جانے کی ضمانت کامتبادل ہے۔ایک بیان میں بار نے کہا کہ اکتوبر1947کوکشمیر کے لوگوں کیساتھ بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہرلعل نہرواوراُس وقت کے گورنرجنرل لارڈ ماونٹ بیٹن نے رائے شماری کرانے کاوعدہ کیا اوراسکے بعد اقوام متحدہ میں متعددقراردادیں پاس کی گئیں جن میں کشمیر میں رائے شماری کرنے پرزوردیاگیا۔ جواہرلال نہرو نے پاکستانی وزیراعظم کے نام خطوط ،بھارتی عوام کے نام نشریہ اور سرینگر میں ایک پراثر خطاب میں اس وعدے کودہرایا۔بار نے بیان میں کہاکہ عالمی سماج میں رائے شماری کومقدس نگاہ سے دیکھاجاتا ہے اور اقوام متحدہ کی طرف سے اسے دنیا کے کئ

غلطی سے سرحد پار کرنے والا کرناہ کا نوجوان وطن واپس

کرناہ//کرنا کا نوجوان جو غیر قانونی طور سر حد عبور کر گیا تھا کو سوموار کو ڈیڑھ سال بعد امن سیٹو پل اوڑی کے ذریعے پاکستانی حکومت نے اپنے وطن  واپس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمان پل سے کرنا کپوارہ کے نوجوان کو ڈیڑھ سال تک پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں رہنے کے بعد اپنے گھر واپس بھیج دیاگیا۔ منظور احمد کھٹانہ ولد نور دین کھٹانہ ساکنہ کنڈی جاڈہ کرنا  16 اکتوبر 2017 کوا پنے ہی علاقے سے غلطی سے سرحد عبور کر گیا تھا جسکے بعد یہ نوجوان پاکستانی فوج کے حراست میں تھا۔ذرائع کے مطابق نوجوان کے اہل خانہ نے سرکار سے رجو ع کیا جس کے بعد یہ معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھایا گیا۔اور دونوں طرف سے قانونی لوازمات پورے کرنے  کے بعد سوموار کو امن سیتو پل اوڑی پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس دورون پاکستانی انتظامیہ نے اس نوجوان کو یہاں کی انتظامیہ کے حوالے کیا۔ تقریب میں پاکستانی زیر انتظام کشم

یاسین ملک کیخلاف غیر انسانی طرز عمل افسوسناک:صحرائی

سرینگر //تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے مزاحمتی قائد محمد یٰسین ملک کی دہلی کے تہاڑ جیل میں تشویشناک حد تک صحت بگڑنے اور پھر نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کرنے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد یٰسین ملک پہلے سے ہی مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں اور جموں سے تہاڑ شفٹ ہونے کے بعد اُن کی صحت بری طرح بگڑ گئی ہے۔صحرائی نے کہا کہ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اہل خانہ کو بھی اُن سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ محمد یٰسین ملک کے ساتھ حکومت کا روائی انتہائی غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے اور محمد یٰسین ملک حکومت کے برے برتائو کی وجہ سے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور کئے گئے ۔   

جموں جارہا ٹرک قاضی گنڈ میں خاکستر | روپے کے نوٹ بھی جل گئے،3افراد گرفتار

اننت ناگ//قاضی گنڈ میں دوران شب سرینگر سے جموں جارہا ٹرک آگ کی پراسرار واردات  میں خاکستر ہوگئی ،جس کے سبب ٹرک میں موجود لاکھوں روپیہ جل کر راکھ ہوگئے ہیں ۔پولیس زرائع کے مطابق سرینگر سے جموں جارہی ٹرک زیر نمبر JK05A 8795میں پانزتھ قاضی گنڈ کے نزدیک رات2:00بجے اچانک آگ نمودار ہوئی ،ابتدائی مرحلہ میں اگر چہ ٹرک میں کباڑ سے بھری نظر آئی تاہم فائر سروس عملہ و مقامی لوگ اس وقت حیران ہوگئے جب کباڈکے نیچے برتنوں میں چھپائی گئی لاکھوں روپیہ مالیت کی کرنسی جل کر بر آمد ہو گئی۔اس بیچ زرائع کے مطابقکئی افراد نے موقع کا فائدہ اُٹھا کر ہزاروں روپیہ اُڑالئے۔ پولیس نے جائے وادات پر پہنچ کر ٹرک کو اپنی تحویل میں لیا جبکہ ٹرک ڈرائیور سمیت تین افراد عبد الرشید ،علی محمد شاہ اور منظور احمد گوجری ساکنان سرینگر کو حراست میں لیا گیا ہے ۔جن سے پو چھ تاچھ جاری ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمب

مزید خبریں

  ڈوڈہ میں بھاری بھرکم تودے گرآئے ۔12 مکانات زمین بوس،علاقے میں خوف ڈوڈہ//خطہ چناب کے ڈوڈہ علاقے میں سوموار کی صبح مٹی کا ایک بھاری بھرکم تودہ گرآیا جس کے نتیجے میں 12رہائشی مکانات دب کر تباہ ہوئے۔ تودہ کے گر آنے کے وجہ سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آبادی میں خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوا ۔انتظامیہ کی بروقت احتیاطی اقدام کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خطہ چناب کے ڈوڈہ علاقے سے60کلو میٹر دور باتھری علا ڈوگرن نامی گائوں میں سوموار کے صبح ایک بھاری بھرکم مٹی کا تودہ گرآیا جس کے نتیجے12رہائشی مکان دب کر مکمل طور تباہ ہو ئے جبکہ ایک درجن سے زائد کنبے بے گھر ہوئے ہیں ۔کے این ایس کے مطابق پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا یہ واقعہ ضلع ڈوڈہ کے باتھری علاقے کے ڈوگرن گائوں میں سوموار کی صبح پیش آیا جو ضلع صدر مقام سے60کلو میٹر دور ہے۔ایس پی بھدرواہ راج سنگھ گ