تازہ ترین

کوورونا وائرس کے خطرات: لوگوں کی صحت و سلامتی ہمارا بنیادی مقصد : بصیر خان

 سرینگر//کوروناوائرس یا کووِڈ۔19کے خطرات کے پیش نظر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر اورصوبہ کشمیر کیلئے سی سی ای انچارج بصیر احمد خان نے جمعرات کو کہا کہ لوگوں کی صحت و سلامتی اور تندرستی اُن کا بنیادی مقصد ہے ۔صد فیصد نتائج حاصل کرنے کے لئے مشیرموصوف نے روزانہ بنیادوں پر متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگوں کا  سلسلہ جاری رکھا ہے جن کے تحت صوبہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں موجودہ صورت حال پر کڑی نظر رکھنا ہے۔مشیر موصوف نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی سطح نگرانی ٹیموں کو مستحکم کریں اور حال ہی میں باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو جنگی بنیادوں پر نشاندہی کریں اور اُنہیں فوری طور مناسب سکریننگ کے لئے نزدیکی طبی مراکز میں داخل کریں۔مشیرموصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نوول کورونا وائرس کی وَفا کے ساتھ جنگ کرنے میں حکومت کو تعاون دیں اور حال ہی میں سفر سے آئے ہوئے لوگوکے بارے

سرکاری احکامات کی خلاف ورزی

ٹی بی سینٹر سے غیر حاضر دو ملازمین کیخلاف معطلی کے احکامات سرینگر / /ضلع انتظامیہ پلوامہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں پرنسپل ڈگری کالج ترال کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کی گئی ہے،جبکہ فرائض میں مبینہ کوتاہی کیلئے ڈی ٹی بی سینٹر میں دو صحت افسران کے نام معطلی کی نوٹس جاری کر دی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈگری کالج ترال کے پرنسپل نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورنٹین مراکز کو ایل پی جی گیس ہیٹرس ، الیکٹرک ہیٹرس ، جنریٹر سیٹس ، کمپیوٹر سسٹم جیسے سازوسامان کی فراہم نہیں کی جس پر ان کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ضلع ٹی بی سنیٹر پر دو ملازمین کو غیر حاضر پاکر ان کے نام معطلی کی نوٹس جاری کی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع مجسٹر یٹ  نے مرکز کا دورہ کیا اور وہاں دو ملازمین کو غیر حاضر پایا ۔مذکورہ ملازمین کے خلاف قانونی کارورائی کرتے ہوئے

مہلک کورونا وائرس

 سرینگر //کورونا وائرس کی وجہ سے ایک شخص کی موت کے بعد ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وائرس کی وجہ سے خواتین کے مقابلے میں مردوں کی اموات زیادہ ہورہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ’’وائرس کی وجہ سے خواتین کے مقابلے میںمردوں کی زیادہ اموات ہورہی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ یہ ان ممالک کے اعداوشمار سے ظاہر ہوتا ہے جہاں اموات کافی زیادہ ہوئی ہیں۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ’’ ہائر ہیلتھ انسٹی چیوٹ آف روم کے مطابق اٹلی میں 25ہزار 258کیسوں میں سے 60فیصد تعداد مردوں کی ہے جبکہ مرنے والوں میں مردوں کی شرح 70فیصد ہے‘‘۔انہوں نے  کہا ’’کارلس ہیلتھ انسٹی چیوٹ کے مطابق ا سپین میں مرنے والے افراد میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد دگنی ہے‘

بھارت کی مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیری

سرینگر//جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس کے جنوبی کشمیر کے پارلیمنٹ ممبرحسنین مسعودی نے مرکزی وزارت ِ محنت و روز گا اورجموں کشمیرکی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کشمیری مزدوروں اور کاریگروں، جو موسم سرما کے مہینوں میںروز گار کمانے کے لئے جموں کشمیر سے باہر مختلف ریاستوں میں جاتے ہیں،کو واپس وادی لانے کے اقدمات کریں ۔ حسنین مسعودی نے مرکزی سرکارکے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے محکمہ لیبر پر زور دیا کہ وادی کشمیر کے ان تمام مزدوروں کو واپس لانے کے اقدامات کریںجو موجودہ لاک ڈائون کی صورتحال کے نتیجے میںشملہ،ہماچل پردیش ،دہلی ،کولکتہ ،مونگا ،امر تسر ، اور دیگر ریاستیوں میں درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے مذکورہ کشمیری مزدوروں اور کاریگروں کی فوری واپسی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے ان طالب علموں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو بنگلورو اور دیگر بھارتی ریاستوں میں زیر تعلیم ہی

مختلف ریاستوں میں مقیم کشمیری مشکلات سے دوچار: میر

 سرینگر//پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے مختلف ریاستوں میں جموں وکشمیر کے طلباء اور تاجروں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زوردیا ہے کہ ان درماندہ لوگوںکو کھانے پینے اور رہنے کے انتظام کا معاملہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ اٹھایا جائے تاکہ ایسے افراد کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔غلام احمد میر نے بتایا کہ انہیں مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیریوں نے فون پر بتایا کہ وہ انتہائی پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے  پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لوگ سب سے زیادہ معاشی طور متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد اب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے بھی قاصر ہیں ۔غلام احمد میر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ معاملہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ اٹھائیں ۔  

کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے :امریکہ

سرینگر// جنوبی اور وسطی ایشیا ء کے بارے میں امریکہ کی قائمقام نائب وزیر خارجہ ایلس جی ویلز نے کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی رہائی کے بعد مرکزی حکومت سے تمام کشمیری سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ عمر عبداللہ اوردیگرسیاسی رہنمائوں کوگزشتہ سال5 اگست کو بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور علاقے میں فورسز محاصرے کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔ ایلس جی ویز نے بھارتی حکومت سے کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی پر بھی زوردیا۔حقوق انسانی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے مطابق کشمیر میں اس وقت بھی سینکڑوں افراد جموں کشمیر یا اس سے باہر کی جیلوں میں اسیر ہیں جہاں اُنہیں مہلک وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

لنگیٹ کے شہری کی ہلاکت کا کیس

 کپوارہ//ہندوارہ پولیس نے جمعرات کو تھانہ کرال گنڈ کے ایف آئی آر نمبر 34/2019   کے بارے میں متعلقہ دفعات کے تحت عدالت مجازمیںچارج شیٹ پیش کی ۔پولیس نے عدالت مجاز میں ایف آئی آر نمبر/2019   34 کے بارے میں چارج شیٹ پیش کیا۔ اس کیس کا تعلق اُس جنگجویانہ واقعہ سے ہے جس میں جنگجوئوں نے لنگیٹ کے ایک گاؤں باباگوند کے رہائشی عبدل مجید شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اُسے ہلاک کیا تھا۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق تحقیقات کے اختتام پر ہندوارہ پولیس نے قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت عدالت مجازکے سامنے چارج شیٹ دائر کی ہے۔چارج شیٹ میںپانچ  افراد کوملزم بنایا گیا ہے جن میں  تین جنگجواور اُن کے دو معاونین شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم جنگجوئوں کی شناخت سجاد احمد میر عرف حیدر ،نصیر احمد میر ساکنا ن براٹھ کلان سوپور اورآصف احمد وار عرف جعفر ساکن وار پورہ جبکہ جنگجوئو

جہانگیر چوک میں امور صارفین کے ملازم کا زد وکوب

سرینگر// سرینگر میںمحکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ایک عہدیدار نے الزام عائد کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جہانگیر چوک کے نزدیک تعینات جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں نے اُن کے ایک ملازم کو زد وکوب کیا۔انہوں نے کہا’’جہانگیر چوک کے نزدیک ہمارے ایک اسٹور کیپر کو پولیس اہلکاروں نے زد کوب کیا، ڈنڈوں اور بندوقوں کے بھٹوں سے اس پر وار کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، ہم نے اس سلسلے میں ایس ایس پی سرینگر کے پاس شکایت درج کی ہے‘‘۔موصوف نے کہا’’ ہم جان ہھتیلی پر لے کر لوگوں کی خدمت کے لئے گھروں سے نکلتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جاری احکامات کے باوجود بھی ہمارے ملازموں کو بلا پوچھ تاچھ زد وکوب کیا جاتا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ اگر یہی حالت رہی تو ہم کیسے لوگوں تک اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ممکن بنا ئیں گے‘‘۔ متعلقہ محکمہ کے ن

اوڑی میں27 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

اوڑی//شمالی ضلع بارہمولہ میں قصبہ اوڑی کے نامبلہ دیہات میں ایک 27 سالہ نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہواہے کہ جمعرات کو سجاد احمدشیخ ولد عبد الرشید شیخ اپنے گھر میں بجلی لائن کی مرمت کررہا تھا۔اس دوران سجاد کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ جھلس گیا۔ اگر چہ اسے سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔بتایا جاتا ہے کہ مہلوک اوڑی بازار میں میر میڈیکیٹ نامی ا دویات کی دکان پر بطور سیلزمین کام کرتا تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔

کوروناوائرس۔۔۔

حاجن میں طبی ٹیمیں خیمہ زن،جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو متاثرین کے17قریبی رشتہ دار نگرانی میں، تین مشتبہ افراد سکمزمنتقل سرینگر//با نڈ ی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں کورونا وائرس سے چار افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے حاجن میں طبی ٹیموں کو روانہ کیا جنہوں نے 1000کے قریب گھرانوں میں جاکرلوگوں کی سکریننگ کی اور پور ا قصبہ سینی ٹا ئز کیا گیا۔ اس دوران متاثرین کے45 قریبی رشتہ داروںاورانکے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے17 نوجوانوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ تین مشتبہ افراد کو سکمز منتقل کیا گیا۔حاجن میں داخل ہونے کیلئے تمام پوائنٹ سیل کئے گئے ہیں اور کسی کو بھی اند ر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈ ی پورہ ، ایس ایس پی اور سی ایم او کے علاوہ محکمہ صحت کی تین ٹیمیں حاجن پہنچیں جبکہ صحت ، مال ، پولیس محکموںاور میونسپل کمیٹی کے اہلکار قصبہ میں خیمہ زن ہی

گگن گیر میں پٹرول پمپ بند

کنگن// کورونا وائرس کی دہشت کے پیش نظر جہاں لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ہیں وہیں سرکاری یا پرائیویٹ گاڑیوں کو مجبوری کے اوقات میںپٹرول یا ڈیزل کے حصول کیلئے 40کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتاہے۔گگن گیر گنڈ میں قائم پٹرول پمپ گذشتہ چار ماہ سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف نجی بلکہ سرکاری گاڑیوں کو بھی پٹرول اور ڈیزل نہیں مل رہا ہے ۔ کئی سرکاری اور نجی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گگن گیر میں پٹرول پمپ بند ہونے کی وجہ سے انہیں پٹرول یا ڈیزل حاصل کرنے کیلئے 40کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میںایس ڈی ایم کنگن سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

ٹنگمرگ اور بیروہ کے بیشتر علاقے برقی رو سے محروم

بارہمولہ // ٹنگمرگ کے بیشتر دیہات برقی رو سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقا می آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مین بازار ٹنگمرگ ، حاجی بل ، زرن ، دوبی ون ، چھاندل وانی گام ، بدرکوٹ ،کالہ ہامہ دارہامہ ،رانگواری ،تمبر ہامہ،غنی بابا اور دارکشی کے علاوہ کئی دیہات کے لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوںسے ان علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں متعلقہ محکمہ کے شیڈول کے مطابق بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ انہو ں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے علیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیںفوری طور بجلی سپلائی فراہم کی جائے ۔ادھر کھاگ بیروہ اور آریزال میں بجلی کی شدید قلت ہے اور عوام گونا گوں مشکلات سے دوچار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھاگ،بیروہ اور آریزال رسیونگ اسٹیشنوں سے صارفین کو چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی کی

مزید خبرں

محکمہ پی ایچ ای کا پانی کے منصفانہ استعمال پر زور  مشکلات کو حل کرنے کیلئے ٹول فری نمبر قائم  سرینگر//محکمہ پی ایچ ای نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جموںوکشمیر میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پانی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔محکمہ نے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے بیس سکینڈوں تک دھوکر انفرادی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک فرد پر لازمی ہے کہ وہ بیس سکینڈوں ہاتھ دھونے کے دوران پانی کے نلکے کو بند کریں تاکہ کورونا وائرس کا مسئلہ پانی کی قلت میں تبدیل نہ ہوجائے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ بیس سکینڈوں تک ہاتھ دھونے کے دوران نل بند کرنے سے دو لیٹر پانی کو بچایا جاسکتا ہے اور اس احتیاط سے پانچ افراد پر مشتمل ایک کنبہ روزانہ سو لیٹر پانی بچاسکتا ہے۔ایڈوائزری میں ذمہ دار شہریوں سے نل کے پانی کو ب