کورونا مخالف اقدام :کالیج پرنسپلوں کو رضاکار فراہم کرنے کی ہدایت

سرینگر// جموں کشمیر میں حکا م نے سبھی کالیج پرنسپلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے رضاکار گروہ فراہم کریں جو انتظامیہ کو کورونا وائرس سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں مدد کریں گے ۔ اعلیٰ تعلیم کے سیکریٹری طلعت پرویز کی طرف سے جاری آرڈر میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے متعدد کالیج پرنسپلوں کو ہدات دی گئی ہے کہ وہ تدریسی و غیر تدریسی عملے پر مشتمل5سے15افراد کے ایسے رضاکارانہ گروپ فراہم کریں جو ”کیمونٹی لیڈر“ بن کرضلع انتظامیہ کو کورونا سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں تعاون فراہم کریں۔  آرڈر میں بتایا گیا ہے”ہر گروپ کا ایک ممبر لیڈر ہو گا،کالیج کے پرنسپل سبھی گروہوں کے معاونین کے طور کام کریں گے اور انتظامیہ کے ساتھ گروہ کے ممبران کی تربیت ، تعیناتی اور ضروری احکامات کیلئے کارڈی نیٹ کریں گے“۔  تعلیم کے سیکریٹری کے مطابق یہی گروپ ممبران لوگوں کو کورونا سے

کورونا بحران: راجستھان میں قرنطین کی مدت مکمل کرنے والے کشمیریوں کی واپسی کا مطالبہ

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے ماگام قصبہ میں پیر کے روز بیسیوں ایسے والدین نے خاموش احتجاج کیا جن کے بچوں نے جیسلمیر راجستھان میں اپنی قرنطین کی مدت مکمل کرلی ہے لیکن اُنہیں واپس نہیں لیا جارہا ہے۔  مذکورہ والدین نے کہا کہ اُن کے بچے تہران میں زیر تعلیم تھے اور موجودہ طبی ایمرجنسی کی وجہ سے اُنہیں15مارچ کو وہاں سے واپس لاکر راجستھان میں قرنطین کیلئے لیجایا گیا۔مذکورہ سبھی نوجوانوں نے اب قرنطین کی مدت مکمل کرلی ہے۔ احتجاجی والدین نے کہا”ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو راجستھان سے گھر لایا جائے، اُنہوں نے اگر چہ قرنطین کی مدت مکمل کرلی ہے پھر بھی ہم اُنہیں ہوم قرنطین میں رکھیں گے مگر اُنہیں واپس لایا جانا چاہئے“۔ مذکورہ طالب علموں کی تعداد120ہے جنہیں15مارچ کو تہران سے لایا گیا تھا۔  

وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے 11اسپتال مخصوص

سرینگر//ڈائریکٹر ہیلتھ  نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کووڈ ۔19کیلئے کچھ ہسپتال مخصوص کئے گئے جو دِن رات کام کرتے ہیں اور جہاں موثر طور ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ناظم صحت کشمیر ڈاکٹر سمیر متو نے کہا کہ کشمیر میں 8 جبکہ جموںمیں 3ہسپتال مخصو ص کئے گئے ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دِن رات دستیاب رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر سمیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عالمی صحت تنظیم کی ہدایات کے مطابق تمام طرح کی احتیاط برتیں تاکہ اس وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے مشتبہ مریضوں کو کورنٹین کرنے اور آئیسولیشن کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مناسب اقداما ت کئے ہیں۔ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ محکمہ صحت 25لیب ٹیکنشنز کو خصوصی تربیت دے رہی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ریڈ زون اور بفر زون کا جائزہ لیں تاکہ کورو

بٹہ وینہ اورڈورو کے کئی دیہات میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ

گاندربل+اننت ناگ//ضلع گاندربل کے گوزہامہ ٹہ وینہ گائوں کو ’ریڈ زون ‘قراردینے کے بعد ضلع انتظامیہ متحرک ہوگئی اورکسی شخص کواس علاقے کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں۔گوزہامہ کے آس پاس کے علاقوں بٹہ پورہ اور خان پورہ کو’ بفر زون ‘قرار دیا گیا۔ادھر میونسپل کمیٹی گاندربل کے چیئرمین الطاف احمد کی نگرانی میں پورا عملہ گوزہامہ بٹہ وینہ پہنچ گیا اور مساجد،رابطہ سڑکوںاورگلی کوچوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا ۔ادھرسوشل رکنسٹرکشن سنٹر کشمیر نامی غیر سرکاری تنظیم نے ڈورو شاہ آباد کے کئی دیہات میں جراثیم کش چھڑکائو کیا ۔اس تنظیم نے محکمہ صحت ،پولیس ،پنچایت ممبران اور آنگن واڈی اراکین کے اشتراک سے سادی واڈہ،کھاگنڈ،کرالمڈ،چانگو اور لورمنڈا میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائوکیا اور کوڑا کرکٹ ہٹایا۔تنظیم کے سربراہ ایڈوکیٹ فاروق احمد گنائی نے کہا کہ حکومت کی ساری مشین

مڈپورہ کلن بجلی سپلائی سے محروم

کنگن//مڈ پورہ کلن گنڈ کی آبادی بجلی کی عدم دستیابی سے ذہنی تنائو کا شکار ہورہے ہیں۔بستی کے کئی باشندوں نے بتایا کہ مڈپورہ کلن گنڈ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر ایک ماہ قبل خراب ہوچکا ہے جسے مرمت کرکے ایک دفعہ نصب توکیا گیا لیکن چند ہی دنوں میں دوبارہ خراب ہوگیا جس کے بعد ابھی تک اس کی مرمت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بستی شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے۔  

پی ایچ ای کی پائپ لائن پھٹ جانے کاشاخسانہ

بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں پانی کی مین سپلائی لائن پھٹ جانے سے باغاتی زمین دھنس جانے سے کئی سیب کے درختوں کو نقصان پہنچا ۔ معلوم ہوا ہے کہ نالے سرنز واگورہ سے سوپور پہنچنے والی ایک مین پائپ لائن ڈنڈمو کریری علاقے میں پھٹ گئی ہے ۔ ایک مقامی شہری غلام محی الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس پائپ لائن کے پھٹ جانے سے علاقے میں کئی کنال باغاتی زمین  دھنس گئی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ درجنوں سیب کے درختوں کوبھی نقصان پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ اس لائن کو ٹھیک کرنے کیلئے محکمہ پی ایچ ای کا کوئی بھی ملازم نہیں آیا ہے جس کے نتیجے کافی پانی بھی ضائع ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے اہلکاروںکو اس معاملے میں مطلع کیا تھا تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

ٹنگمرگ کے نالہ فیروز پورہ میں گندگی کے ڈھیر

بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں نالہ فیروز پورہ میںمقامی لوگوں اور محکمہ فلڈ کنٹرول کی عدم توجہی کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں مقا می لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ فیروز پورہ ٹنگمرگ میں کچھ شرپسندوں افراد نے اس نالہ کو کوڑے دان میں تبدیل کیا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف سے حکام کورونا وائرس سے نجات پانے کیلئیصفائی ستھرائی کے لئے کوششیں ہورہی ہیں وہیں اس علاقے کو ڈمپنگ ائریا میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ سے اپیل کی گئی کہ وہ صفائی مہم شروع کریں تاکہ اس عمل کو روک دیا جاسکے تاہم کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔  

انجمن شرعی شیعیان کی چھوٹی بڑی تقاریب منسوخ

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان نے کوروناوائرس کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر مدِنظر رکھ کر امسال یوم ولادت حضرت ولی العصرؑ کے سلسلے میں سبھی تقاریب منسوخ کی ہیں۔اس سلسلے میں تنظیم کے شعبہ نشرواشاعت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام متعلقین کو مطلع کیا جارہا ہے کہ علماء اور محکمہ صحت کی طرف سے جن ہدایات کوجاری کیا گیا ہے اُن پر عمل کیا جائے بلکہ انسانیت کے تحفظ اور بقا کیلئے گھروں میں قیام کرنے کو ہی ترجیح دیں۔  

منشیات مخالف مہم | سرینگر او ر شوپیان میں3افراد گرفتار

سرینگر//سرینگر اور شوپیان پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران 3افراد کو نشیلی اشیاء سمیت گرفتارکرلیا۔سرینگر پولیس نے ایس ایس پی کی ہدایت پر ناکہ چیکنگ کے دورا ن ریڈ کراس روڑ مائسمہ کے نزدیک مائسمہ تھانہ سے وابستہ پارٹی نے ظہور احمد ڈار ساکن مائسمہ کوگرفتار کرلیا ۔ تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے 50 گرام چرس برآمد کر لیا ۔ پولیس تھانہ مائسمہ نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبرایف آئی آر نمبر07/2020 درج کرلیا۔ ادھر شوپیان پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران اعجاز احمد کوکا اور منظور احمد کوکا نامی افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے نشیلی اشیاء بر آمد کی ہیں۔ اس ضمن میں ایک کیس تھانہ زینہ پورہ میں درج کیا گیا ہے۔سی این آئی  

اننت ناگ میں تمام غیر مقامی افراد جمع کرکے سرکاری عمارات میں منتقل

اننت ناگ //اننت ناگ میں غیرمقامی لوگوں کو انتظامیہ نے جمع کرکے سرکاری عمارات میں منتقل کیا ،جہاں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اِن لوگوں کو زبردست مشکلات کاسامنا ہے۔اننت ناگ میں حکام نے سنیچروار کوایک غیرمعمولی فیصلہ کے تحت سبھی غیرمقامی افراد کو مطلع کیا کہ وہ فوراًتحصیل صدر مقامات پرحاضر ہوجائیں ۔اس دوران تمام تحصیل صدر مقامات پر غیرمقامی افراد کی کثیرتعداد حاضر ہوئی اوراُنہیں وہاں سے سرکاری عمارات میں منتقل کیاگیا۔ڈوروشاہ آباد میں انتظامیہ نے سنیچرشام کو غیرمقامی لوگوں جن کی تعداد130کے قریب تھی،کو پہلے ڈگری کالج ڈورو،اور اُس کے بعد ہائرسکینڈری اسکول ڈورو منتقل کیاگیا۔ان لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے اُنہیں مطلع کیاگیا کہ وہ فوراًڈگری کالج میں حاضر ہوجائیں جہاں کچھ کاغذی کارروائی انجام دینی ہے ،تاہم یہاں پہنچ کراُنہیں بتایا گیا کہ فی الحال اُنہ

میری ماں 244 دنوں سے ناحق قید :التجا مفتی

سری نگر// پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے کہا ہے کہ ان کی ماں اور بے شمار کشمیری5 اگست 2019 سے قید ناحق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماں کی رہائی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ التجا مفتی نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ، جس کو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی ری ٹوئٹ کیا، میں کہا،’’میری ماں اور بے شمار کشمیری گذشتہ 244 دنوں سے قید ناحق میں ہیں۔ میں اپنی ماں کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھوں گی‘‘۔اس دوران عمر عبداللہ نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ، جس کو التجا مفتی نے ری ٹوئٹ کیا، میں کہا کہ محبوبہ مفتی اور دیگر لیڈران نے نظربندی کے آٹھ ماہ پورے کرلئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا،’’کورونا وائرس کی خبروں کے بیچ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ محبوبہ مفتی، ساگر صاحب اور دوسرے لوگ گذشتہ آٹھ ماہ سے بلاجواز حراست میں ہیں‘&lsquo

غیر مقامی افرادمیں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم

اننت ناگ//سی آر پی ایف کی جانب سے ڈورو میں غیر مقامی افراد میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کی گئیں ۔164بٹالین کمپنی نے َ100کے قریب غیر مقامی افراد میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں ۔سی آر پی ایف کے مطابق لاک ڈائون میں پھنسے غیر مقامی افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی ۔  

سوپور میں نقب زنی کا سلسلہ جاری

 سرینگر//شمالی قصبہ سوپور میں چوروں نے لاک ڈائون کے باوجود دوران شب 2دوکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان اڑا لینے کے بعد دوکانوں کو نذرِ آتش کیا۔ سوپور کے مین چوک میں سنیچر اوراتوارکی درمیانی رات کونقب زنوں نے بشیر احمد نامی ایک شخص کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت سامان اڑالینے کے بعد دوکان کو آگ لگا دی ۔دکان کے مالک نے بتایا کہ انہیں کسی نے اتوار کی صبح 3بجے فون پر بتاؤیا کہ ان کی دکان میں آگ لگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میںیہاں پہنچا تو یہاں کچھ بھی نہیں بچا تھا بلکہ دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا تھا ۔اسی طرح شالہ پورہ سوپور میں نقب زنوں نے سبزی فروش کی دکان سے سبزی ہی اڑالی ۔پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے الگ لگ کیس درج کرلئے ہیں۔کے این ایس  

سالانہ موسمی ہجرت معطل کریں| خانہ بدوش گجر بکروال طبقے سے اپیل

 سرینگر //کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہداہات پر عمل کرنے کیلئے خانہ بدوش گجر بکروال قبائل سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سالانہ موسمی ہجرت کو معطل کردیں اور حکومت کی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ قبائلی ریسرچ اینڈ کلچرل فاؤنڈیشن کے سربراہ جاوید راہی نے قبائلی آبادی کو معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے اور ہر طرح کے مذہبی ، ثقافتی ، معاشرتی اجتماعات اور رسومات سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے قبائلی آبادی سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی طرف سے عائد کردہ لاک ڈاؤن کو نظر میں رکھتے ہوئے کم سے کم 14اپریل تک اپنی سالانہ ہجرت میں تاخیر کریں اور اپنی حفاظت اور سلامتی کیلئے گھروں میں ہی رہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صدیوں سے ہر سال اپریل کے مہینے میں اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ ہجرت کر کے بالائی علاقوں میں جاتے تھے اور پھر 40 سے 45 روز کے سفر کے بعد اپنی منزل مق

ڈاکٹر فاروق کا ڈاکٹروں اور صحت عامہ کے ملازمین کوخراج تحسین

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ملک خاص کر ریاست کے تمام ڈاکٹر وں، صحت اور خاندانی وزارت کے حکام، ہسپتالوں کے سربراہوں، طبی و نیم طبی عملہ خصوصاًنرسنگ ا سٹاف اور محکمہ صحت کے دیگر حکام کی اُن خدمات کی سراہنا کی ہے جو وہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عالمگیر وباء کرئوناوائرس کی روک تھام اور اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے کیلئے انجام دے رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو ان جانثاروں پر فخر ہے اوروہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جزائے خیر عطا کرے اور جموں و کشمیر سمیت تمام عالم انسانیت کو اس وبائی بیماری سے نجات دے۔ نیشنل کانفرنس  کے صدرنے اُن تمام محکموں خصوصاً امور صارفین وعوامی تقسیم کاری، پی ڈی ڈی ، پی ایچ ای اور میونسپلٹی کے اہلکاروں کے کام کو بھی سراہا ،جو وہ عوام کولازمی ضروریات اور سہولیات م

کرئوناوائرس کے94فیصدمریض صحت یاب ہوئے ہیں:ڈاک

سرینگر// کووڈ 19میں روز افزوں اضافہ ہونے کے بیچ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کروناوائرس کے معاملات میں 94فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ایک بیان میں  ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ چین میں کی گئی سروے کے مطابق کروناوائرس کے81,639تصدیق شدہ مریضوں میں سے 76,755(94%)مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے معمولی شکار 81فیصدی مریض اپنے آپ ہی ٹھیک ہوچکے ہیں جو صرف معمولی پیراسٹمول سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس میں 14فیصد مبتلاء شدید بیماروں میں سے اکثر صحت یاب ہوئے ۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ ان میں سے محض 5فیصد افراد کی حالت خراب ہیں جن کو وینٹی لیشن کی ضرورت ہے، کیوں کہ اُنہیں سانس لینے میں زیادہ پریشانی ہوتی ہے اور وینٹی لیٹر پر رکھے گئے مریض اکثر فوت ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے ووہان چین کی ایک سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ک

سرینگرمیں90000کنبوں کی دہلیزپرراشن پہنچایا گیا:انتظامیہ

سری نگر//سری نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے شروع کئے گئے ہوم ڈیلیوری نظام کے تحت اب تک تقریبا 90ہزارگھرانوں تک راشن پہنچایا گیا ہے۔تقسیم کاری کا کام سری نگر کے 22 زونوں میں مکمل کیا جاچکا ہے اور باقی ماندہ 12زونوں میں راشن کی ہوم ڈیلیوری کا عمل جاری ہے۔جن زونوں میں راشن کی تقسیم کاری کا عمل جاری ہے اُن میں لاوے پورہ ، بمنہ ،خانیار، بربرشاہ ، درگجن،بٹوارہ ، کھنموہ ،گائو کدل ،حبہ کدل ،زینہ کدل ،پتھر مسجد اور قمرواری شامل ہیں ۔ ان زونوں میں راشن کی ہوم ڈیلیوری کا عمل منگلوار تک مکمل کیا جائے گا۔اب تک 90ہزار کے قریب گھرانوں کو 68ہزار کوئنٹل چاول اور 3ہزار کوئنٹل گیہوں فراہم کیا جاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے ضلع کے مختلف علاقوں میں صارفین کو رسوئی گیس اُن کی دہلیز پر فراہم کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ راشن اور رسوئی گیس کی ہوم ڈیلیوری کے لئے ایک ج

نالہ برنگی کوکرناگ سے عدم شناخت لاش بر آمد

اننت ناگ//کوکرناگ میں پولیس نے نالہ برنگی سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی ہے ۔پولیس نے اڈیگام کوکرناگ میں40سالہ شخص کی لاش نالہ سے برآمد کی ۔ پولیس کے مطابق لاش پانی میں رہنے کے سبب کافی بوسیدہ ہو چکی ہے ۔لاش جی ایم سی اننت ناگ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہے ۔پولیس نے لاش کی شناخت کے لئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے ۔  

شمالی کشمیر کے جنگلات میں بھیانک آگ | سرسبزدرختوں کوزبردست نقصان

 بارہمولہ // زالورہ سوپور کے جنگل میں اتوار شام کواچانک نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک رُخ اختیار کیا اور سرسبزدرختوں کونقصان پہنچایا۔ضلع بارہمولہ کے کنڈی رینج ونائل ٹاپ گجر پتی زالورہ سوپور کے جنگلات کے کمپارٹمنٹ نمبر 23 میںاتوار شام دیر گئے سرسبزجنگلات میںبھیانک آگ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق آگ نے گرین بیلٹ کنڈی رینج سوپور کو خاصا نقصان پہنچا یا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ فائر انڈ ایمرجنسی سروس پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں نہیں پہنچ سکا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ اچانک بھڑک اٹھی اور ابھی اسے قابو میں نہیں لایا گیا۔تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے جب سوپور اور کپوارہ رینج کو ملانے والے اس علاقے کے جنگلات میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اس سلسلے میں رینج آفیسر جاوید احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تیز آندھی کی وجہ سے آگ نے بھیانک رُخ اختیار کیاہے تاہ

بجلی کی عدم دستیابی: راجپورہ پلوامہ میں ناقص سپلائی سے عوام پریشان

پلوامہ//راجپورہ پلوامہ کی آبادی گذشتہ 15روز سے بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں سخت مشکلات سے دوچار ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں انہیں محض آدھا گھنٹہ ہی بجلی سپلائی فراہم ہوتی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ گذشتہ15روز سے جاری ہے اور محکمہ بجلی اس صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے۔عبدالغنی میر نامی ایک مقامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شام ہوتے ہی علاقے میں گھپ اندھیرا چھاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی بجلی سپلائی بہتر بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔غلام رسول شبنم نامی ایک اور شہری نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں اب اُن کے گھروں میں موجود انویٹر بھی چارج نہیں ہوپاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے ،وہ صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کرر

تازہ ترین