تازہ ترین

عسکریت کیخلاف جنگ اہم مرحلے میں داخل

ادھمپور// فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کے خلاف جنگ اب ایک اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج موثر طریقے سے جنگجوئوں کے خلاف لڑرہی ہے اور اس کی کامیابیوں کا گراف ہر گذرتے دن کے ساتھ بلند ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کی تعداد 350 سے 400 ہے جبکہ سرحد کی دوسری طرف پاکستان زیر انتظام کشمیر میں جنگجوئوں کے 16 کیمپ متحرک ہیں۔ فوجی کمانڈر نے کہا کہ وادی میں پتھرائو کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سوشل میڈیا کا استعمال کرکے کشمیری نوجوانوں کو ملی ٹینسی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے یہ باتیں جمعرات کو یہاں شمالی کمان ہیڈکوارٹر میں منعقدہ انوسٹیچر تقریب کے حاشیہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ تقریب کے دوران 91 فوجیوں کو گیلنٹری ایوارڈوں س

کسی مخصوص سیاسی پارٹی کی نمائندگی نہ کریں

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر محمد سرتاج مدنی نے گورنر ستیا پال ملک کے حالیہ بیان پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کا اعلیٰ ترین ادارہ اب محض ایک مذاق بن کے رہ چکا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں مدنی کا کہنا تھا کہ یہ بات تشویشناک اور افسوسناک ہے کہ جس دن سے گورنر ملک نے اپنا عہدہ سنبھالا اس دن سے وہ ہر ایک ٹی وی چینل اور اخبارات سے بات کرکے ایسے مسائل کا انکشاف کرتے ہیں جن سے ان کا کوئی لین دین نہیں اور بغیر زمینی حقائق کو جانے ہوئے وہ الزامات پہ الزامات کا سلسلہ شروع کرتے چلے جارہے ہیں جو کہ گورنر کے عہدے کے عین مخالف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ملک کے ماضی کے بیانات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے کس قدر بغض رکھتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق جس کسی کے پاس بھی کشمیر میں دو منزلہ مکان ہو و چور ہے ۔ اس کے علاوہ گورنر اپ

کٹھوعہ عصمت دری و قتل معاملہ

جموں//بویک ماتھر//ہیرانگر کے رسانہ گائوں میں ایک آٹھ سالہ خانہ بدوش بچی کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد بے رحمانہ قتل معاملہ میں استغاثہ کی طرف سے 355میں سے 114گواہوں کے بیانات عدالت میں درج کروائے جا چکے ہیں ، 2گواہ منحرف ہو گئے جب کہ استغاثہ نے بقیہ239گواہوں کے بیانات کو غیر اہم مانتے ہوئے انہیں عدالت میں طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ برس ماہ جنوری میں رونما ہوئے اس وحشیانہ جرم کی تحقیقات کا ذمہ ریاستی پولیس کے شعبہ کرائم برانچ کو سونپا گیا تھا ، عدالت عظمیٰ نے اس کی سماعت کٹھوعہ سے پنجاب کے پٹھانکوٹ سیشن کورٹ میں منتقل کی ۔ کرائم برانچ کی طرف سے جن 355گواہوں کے نام عدالت میں پیش کئے گئے تھے ان میں سے 2گواہ منحرف ہوئے ہیں ان میں وہ دوا فروش بھی شامل ہے جس نے مبینہ طور پر ملزمین کو نشہ آور ادویات فراہم کی تھیں۔ کرائم برانچ نے اس معاملہ کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے میں اہم کردا

کتوں کے کاٹنے کا تدارک کون کرے؟

سرینگر//کتوں کے کاٹنے کے اثرات کو روکنے کیلئے درکارٹیکوں کی غیر متواتر سپلائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بشری حقوق کے چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے پرنسپل میڈیکل کالج اور صدر اسپتال میں متعلقہ شعبہ کے سربراہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیہیجبکہ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے رپورٹ کی ایک کاپی ریاستی چیف سیکریٹری کو بھی پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے’’ صدر اسپتال،کتوں کے کاٹنے کے انسدادی ٹیکوں کی غیر متواتر سپلائی سے محو جدوجہد‘‘ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل میڈیکل کالج اور صدر اسپتال کے سوشیل اینڈ پری وینٹی ٹٹو ڈیزئز(سماجی وانسداد امراض)کے سربراہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ جسٹس بلال نازکی نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا’’ یہ بات قابل وضاحت ہے کہ مالی سال2017-18کی دو سہ ماہیوں کا بجٹ محکمہ خزانہ نے مختلف یونٹوں کی مد میں سوشیل

وادی میں برفباری سے معمولات زندگی ٹھپ،بجلی سپلائی متاثر،بیشتر لوگ اپنے اپنے علاقوں میں محصور

  کیرن ،مژھل اورجمہ گنڈ ضلع صدر مقام سے منقطع   کپوارہ سے کیرن میت کو چارپائی پرپہنچایا گیا اشرف چراغ  کپوارہ//ضلع کپوارہ میں رو اں سال کی پہلی برف باری 5جنوری کو ہوئی اور تب سے ضلع کے کیرن ،مژھل ،کرناہ ،جمہ گنڈ اور مژھل کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے منقطع ہے اور ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگ سڑک رابطہ بند رہنے کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہیں ۔ان علاقوں کے درماندہ مسافر کپوارہ اور دیگر مقامات پر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔میلیال کیرن سڑک بند رہنے کی وجہ سے وہاں درجنوں مریض بستر علالت پر بہتر علاج و معالجہ کے لئے ترس رہے ہیں۔صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سابق ممبر قانون سازیہ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ناصر خان کے برادر اصغر فیاض احمد خان کی موت بدھ کو سرینگر کے صدر اسپتال میں ہوئی تاہم سڑک بند رہنے کی وجہ سے میت کو کیرن

بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت

 لندن //وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اسکائی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیر خارجہ سے سوال کیا گیاکہ کیا پاکستان کشمیر کو آزاد کرانے کا ارادہ رکھتا ہے؟۔ اس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کی صورتحال پر توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ اور صرف وزیر اعظم ہی نہیں اقوام متحدہ اور برطانوی دارالعوام کی جانب سے بنائے گئے ا?ل پارٹیز پارلیمانی گروپ سمیت سب یہی کہہ رہے ہیں۔ بھارت کے اندر لوگ اپنی فوج کی ناکامی پر بات کر رہے ہیں کہ کس طرح وہ کشمیریوں کو تنہائی کا شکار کر رہے ہیں اور اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہو رہا۔ یہ آواز اب ہر جگہ بلند ہو رہی ہے۔اس موقع پر پروگرام ’ورلڈ ویو&l

اوڑی میں دارالعلوم کے 3 طلبہ لاپتہ

اوڑی//ظفر اقبال//سرحدی قصبہ اوڑی کے سلطان ڈھکی گاوں میں قائم دارلعلوم زینت القرآن میں زیر تعلیم تین طلبہ تین دن سے لاپتہ ہیں جس کی وجہ سے اِن بچوں کے اہل خانہ کے علاوہ دارالعلوم انتظامیہ بھی پریشان ہے۔دارلعلوم زینت القرآن سلطان ڈھکی کے منتظم مفتی سجادلاسلام قاسمی نے بتایا کہ اْن کے دارلعلوم میں زیر تعلیم تین طلبہ جن میں شرافت احمدولد محمد شریف نجار(21) ساکنہ نوپورہ سلام آباد اوڑی،توفیق احمد ولد شبیر احمد میر(14) ساکنہ سلطان ڈھکی اوڑی اور جمیل احمد ولد ذاکر حسین منگرال(16) ساکنہ سلطان ڈھکی اوڑی جو منگل کو قریب 12 بجے سے دارالعلوم سے بغیر اطلاع غائب ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں لگا کہ شاید بچے اپنے گھر گئے ہونگے مگر جب گھروالوں سے دریافت کیا تو بچے گھر بھی نہیں گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ تین دن سے بچوں کے اہل خانہ اور دارالعلوم انتظامیہ اْن کی تلاش کر رہی ہے مگر ابھی تک اْن کا کوئی

سڑک رابطوں کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے:ڈاکٹر فاروق

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے صوبائی انتظامیہ سے تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے فوری طور نمٹنے کی اپیل کی ہے۔ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوئے علاقوں اور دیہی علاقوں کے سڑک روابط بحال کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی ہے کہ عوام کی راحت رسانی کیلئے ذاتی طور پر اقدامات کی نگرانی کریں اور سرحدی علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں۔انہوں نے کہا کہ سڑک رابطوں کی بحالی کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے کیونکہ سڑکوں رابطوں کے منقطع ہونے سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ڈاکٹر فاروق نے صوبائی انتظامیہ پر زور دیا کہ سڑک روابط کے ساتھ ساتھ بجلی سپلائی بحال کرنے کیلئے جنگی بنیادوں اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کرناہ، مژھل، ٹنگڈار،

بارہمولہ میں حاملہ خاتون کوکاندھوں پر اٹھاکر

 بارہمولہ/فیاض بخاری/بھاری برفباری کے باعث گوری ون نارواو بارہمولہ میں درد زہ میں مبتلا خاتون کو لوگوں نے کندھوں پر اُٹھا کر 4 کلومیٹر دور آڈورہ پہنچا یا جس کے بعد مذکورہ خاتون کو پرائیمری ہیلتھ سنٹر شیری پہنچا یا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق بیگم جان زوجہ محمد لطیف سود نامی حاملہ خاتون نے بدھ کی صبح  درد زہ کی شکایت کی جس کے بعد مقامی آشاورکرکو مطلع کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ آشانے فوری طور بی ایم او شیری سے رابطہ کیا اور کہا کہ علاقے کے طرف ایک ایمبولینس روانہ کریں تاہم سڑک بند ہونے کی وجہ سے ایمبولینس صرف آڈورہ تک ہی تک ہی پہنچ سکی ۔ اس دوران گوری وان کے لوگوںنے جرات کا مظاہرہ کرکے مذکورہ خاتون کو کندھوں پر اُٹھاکر پانچ کلو میٹر دور آڈورہ پہنچایا ۔جس کے بعد مذکورہ خاتون کو پرائیمری ہیلتھ سنٹر شیری پہنچا یا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اُسے ضلع اسپتال منتقل کیا ۔یہ واقع پیش آنے کے

چکورہ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجو کو خراج عقیدت

سرینگر//حریت (ع)اورمسلم لیگ نے چکورہ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجو کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔حریت(ع) نے چکورہ لیتر میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی میںجاں بحق ہوئے ایک مقامی عسکریت پسند عرفان احمد شیخ اور  سکمز میںزخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بنے 13 سالہ کمسن طالب علم جنید بلال کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ کشمیر مسئلہ کی وجہ سے کشمیر میں لخت جگروں کے جنازوں کو کندھادینا ایک معمول بن گیا ہے اور گذشہ 70 برسوں خصوصاًپچھلے3 دہائیوں سے ظلم و ستم کے نتیجے میں اب تک 1 لاکھ سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں تنازعہ کشمیر اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے نذر ہوئیں ہیں۔بیان میںکہا گیا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے ضمن میں اقدامات کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو یقینی بنائے تاکہ کشمیر میں ہورہے روزمرہ کے انسانی و مالی نقصان کو روکا

نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کا فروغ

سرینگر// وادی کے نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ہنر کے فروغ کیلئے’’ انٹرنیشنل آیکونک فیڈریشن‘‘ نے کشمیر میں17فروری سے سرینگر میں مختلف زمروں میں نوجوانوں کی صلاحیت کی آزمائش کیلئے آڈیشن شروع کرنے کا اعلان کیاہے جس کے دوران مسٹر ایکون ورلڈ کشمیر کا انتخاب ہوگا۔ ایوان صحافت میں ’’ انٹرنیشنل آیکونک فیڈریشن‘‘ کے چیف ایگزیکٹو افسر محمد نگم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا یہ پانچواں مرحلہ ہے تاہم امسال اس کا آغاز وادی سے ہو رہاہے۔انہوںنے کہاکہ دو بار دوبئی اور 2بار بھارت کے علاوہ ایک بار اٹلی میں اس کا فائنل ہواہے۔ محمد نگم نے کہا کہ وادی میں30برس تک کی عمر میں10نوجوانوں کا انتخاب ہوگا اور ان میں سب سے زیادہ ہنر مند اور با صلاحیت نوجوان کو مسٹر ایکان ورلڈ کشمیر منتخب کیا جائے گا اور بعد میں وہ کُل ہند

انجمن شرعی شیعیاں کے اہتمام سے منعقدہ 9 فروری کی مجلس عزا ملتوی

سرینگر//انجمن شرعی شیعیاں کی طرف سے قولی پورہ بمنہ میں 9 فروری 2019کو منعقد ہونے والی مجلس عزا ملتوی کی گئی ہے۔ ایام فاطمیہؑ مجلس عزا بسلسلہ ایام فاطمیہ ؑکا اہتمام کیا گیا تھا ، موسم ناسا زگار رہنے کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔  

شوپیان میں این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال ختم

شوپیان//قومی صحت مشن ضلع شوپیان کے ملازمین نے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بعد اپنا احتجاج کیا ہے اورکام پر لوٹ آئے ہیں ۔ترقیاتی کمشنر نے احتجاجی ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات پر اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے گا۔

زیارت سلطان العارفین ؒ کے امام حی کی اہلیہ فوت

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے زیارت حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومیؒ (کوہ ماران) کے امام حی پیرزادہ علی محمد مخدومی کی اہلیہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے بھی دعا کی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پیرزادہ علی محمد مخدومی کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی اور پسماندگان کی ڈھارس بندھائی۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مخدوم ٹرسٹ کے صدر پیرزادہ شاہد جیلانی کیساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ادھر  میرواعظ ریاض احمد ہمدانی نے مخدومی خاندان خصوصاً پیرزادہ شاہد جیلانی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ خدامانِ زیارت شاہ ہمدان خصوصاً امام بقعہ عالیہ غلام محمد ہمدانی ، محمد یاس

لبریشن فرنٹ کازاہد فاروق اورایڈوکیٹ محمد حسین سمیت دیگر افرادکو خراج عقیدت

سرینگر// لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے محمد یعقوب خان المعروف چٹائی اور لبریشن فرنٹ کے صدر دفتر پر جاں بحق ہونے والے معروف ایڈوکیٹ محمد حسین ، غلام محمد اور محمد مقبول تیلی کی برسی پر اُنہیں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ فرنٹ کے ایک اجلاس میں کہا گیا کہ وہ اعلیٰ جانباز تھے ، جنہوں نے تحریک آزادی کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا اور اسی راہ میں ان لوگوں کی اپنی جان کی بازی تک لگادی۔ ایڈوکیٹ محمد حسین کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ موصوف ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ جوان تھا جنہوں نے آزادی کی تحریک کے دوران جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کی بازی تک لگادی۔ علاوہ ازیں لبریشن فرنٹ نے2010 میں جاں بحق کئے گئے معصوم زاہد فاروق کو انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ۔