تازہ ترین

تحصیل کھڑی کی گوجر بستیاں مسلسل مشکلات سے دوچار

بانہال // ضلع انتظامیہ رام بن کی طرف سے برفباری سے متاثرہ تحصیل کھڑی کے مہو منگت کے علاقوں میں روانہ کی گئی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ٹیموں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے باوا، آکھرن اور آرمرگ کی گوجر بستیوں کو یکسر نظر انداز کیا ہے جبکہ مہو منگت کے لوگوں نے بھی ان ٹیموں کے کام کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ تحصیل کھڑی کے باوا، آکھرن اور آڑمرگ کی گوجر بستیوں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں چار سے سات فٹ برف جمع ہے اور ضلع حکام کے حکم پر روانہ کی گئی میڈیکل ٹیموں نے مہو ، منگت اور سراچی میں لوگوں کو علاج و معاملجہ کیا لیکن بدقسمتی سے کھڑی مہو سڑک پر واقع باوا ، آڑمرگ اور آکھرن کی آبادی کو نظر انادز کیا گیا۔ چوہدھری محمد یوسف گوجر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ باوا ، آکھرن اور آرمرگ کی بھاری آبادی میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے بھیجی گئی ٹیم نے اس

رام بن میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد

رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے رام بن میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ،تاکہ ضلع میں پلوامہ واقعہ کے بعد آپسی رواداری و بھائی چارہ قائم رہے۔ایس ایس پی انیتا شرما ، اے ڈی سی ڈاکتر بشارت حسین ، اے ایس پی سنجے پریہار ،متعدد افسروں ،مذہبہ رہنمائوں ،متعدد سیاسی و سماجی انجمنوں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔س سے قبل اجلاس میں شریک تک ممبران نے اس واقعہ میں ہلاک ہوئے اہلکاروں کی شانتی کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ڈی سی نے ضلع میں امن و بھائی چارہ بنائے رکھنے کیلئے ضلع کے عوام کی ستائش کی۔ایس ایس پی نے عوام سے غلط افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال و میل بنائے رکھنے کو کہا اور عوام سے اس سلسلہ میں عوام سے صلاح طلب کی۔ اس سے قبل سابق ایم ایل اے نیلم کمار لنگہے ،اشوک کمار، امن کمیٹی کے ممبران ، بیوپار منڈل اور متعدد مذہبی رہنمائ

ڈوڈہ میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پر تربیتی پروگرام کا اِنعقاد

ڈوڈہ//کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں آج ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں پریزائیڈنگ افسران و دیگر اِنتخابی عملے کے ممبران نے شرکت کی ۔تربیتی پروگرام آنے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات 2019ء کے لئے اسسٹنٹ پروفیسر جی سی ڈی ڈوڈہ اختر حسین نے انجام دیا۔ اس پروگرام کی نگرانی ای سی آئی کی ہدایات پر ڈی ای او ڈوڈہ انشل گارگ نے انجام دی۔

کشتواڑ میں محکمہ بجلی سپلائی دینے میں ناکام

کشتواڑ//پچھلے کئی روز سے کشتواڑ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا محکمہ پوری وادی چناب خصوصاً ضلع کشتواڑ میں بجلی بحال کرنے میں ناکام رہی ہے،جس کی وجہ سے ضلع کے عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا عیاں اس بات سے ہوتا ہے کہ ضلع کے کسی بھی شخض کو اپنے موبائیل فون کو ریچارج کرنے کے لئے50روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی گلیوں سے برف ہٹانے میں ناکام رہی ہے، جو بھاری برفباری سے بھر گئی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ قصبہ کی گلیوں سے برف ہٹانے میں لیت و لعل سے کام کر رہی ہے۔بھنڈاری نے مزید کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ برف سے ڈھانچوں اور میوہ دار درختوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے موقعہ پر معاینہ کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انتظامیہ برف سے متاثرہ کنبوں میں ف

ڈھیڈہ گول اور بھیمداسہ میں مظاہرہ

گول//سب ڈویژن گول کے ڈھیڈہ اور بھیمداسہ پنچایتوں میں گزشتہ شدید برف باری کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے جس وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ، مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے تعمیر ہو رہی سڑکوں کی وجہ سے لوگوںکو کافی نقصان ہوا ہے ، اراضی کی کٹائی دے کر رکھی ہے اور ڈنگے نہیں دئے جس وجہ سے رہائشی مکانات ، سکول اور درختان کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ ڈھیڈہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ہائی سکول کے سامنے پسی آنے کی وجہ سے سکول کو کافی خطرہ ہے اور اگر جلد از جلد اس کو نہیں دیکھا گیا تو کافی زیادہ نقصان ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں باقی بہت ساری جگہوں پر پی ایم جی ایس وائی نے صرف سڑک کی کٹائی دے کر رکھی ہے جس وجہ سے آج برف باری اور بارشوں کی وجہ سے کافی جگہوںپر پسیاں گر آئی ہیں ۔ وہیں آبِ نکاس کے لئے بھی کوئی بندو بست نہیں کیاگیا لوگوںکی ا

ریٹائرڈ بی ڈی او کی موت ہنوز ایک معمہ

جموں//قلعہ محلہ بھدواہ کے بٹھنڈی موڑ جموں میں مقیم ریٹائرڈ بی ڈی او غلام علی بٹ جب نماز فجر کی ادائیگی کے بعد صبح کی سیر کے لئے نکلے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ یہ ان کی آخری نماز ثابت ہوگی اور وہ جس سیر پرجا رہے ہیں اس کا اختتام ملک عدم میں ہوگا۔ سوال یہ ہے کہ ان کی موت کی وجہ کیا رہی؟ کیا یہ محض ایک حادثہ ہے یا ایک منصوبہ بند قتل ۔آج جب کہ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں ، جدید ترین تکنیک دستیاب ہے ایسے میں 72گھنٹے کے بعد بھی قاتلوں کو گرفتار نہ کر پانا کئی سوال کھڑا کرتا ہے ۔جس طرح سے فور لین بائی پاس پر انہیں پنجاب رجسٹریشن والی ایک سوفٹ کار نے ٹکر مارنے کے بعد زخمی حالت میں گاڑی میں بٹھایا لیکن زخمی کو ہسپتال پہنچانے کے بجائے کسی نامعلوم جگہ پر لے گئے اور وہاں انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ دوران شب ان کی نعش جائے حادثہ سے قریب 20کلو میٹر دور سروڑ وجے پور کے مقام پ

مختلف مقامات پر بجلی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج

کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ کے مختلف مقامات پر آج بجلی کی لگاتار غیر دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے جسمیں لوگوں نے مقامی انتظامیہ و متعلقہ حکام کے خلاف جم کر نعرے بازی کی جبکہ گورنر انتظامیہ سے جلد از جلد بجلی کی دستیابی کا مطالبہ کیا ہے۔  قصبہ کے میںن بس سٹینڈ اور علاقہ ہڈیال میں لوگوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے چھے روز سے کشتواڑ میں بجلی کی غیر دستیابی پر مقامی انتظامیہ خاموشی بیٹھی ہے جبکہ مقامی لوگوں کو اس نسبت ہر روز ایک نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی انتظامیہ و متعلقہ حکام کے علاوہ، مظاہرین نے مقامی بلدیاتی سربراہوں کے خلاف بھی نعرے بازی کرکے بتایا کہ مقامی بلدیاتی سربراہ عوامی مشکلات کا جائزہ اور ان کو دور کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں لہذا گورنر انتظامیہ کو ان سربراہوں کا بھی جائزہ لینا چاہئیے جن کو قبل ہی عوامی مشکلات و مسائل کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دے دی

محکمہ مال بانہال کی تجاوزات مخالف کارروائی

بانہال // محکمہ مال بانہال نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے قصبہ بانہال کے مرکز میں واقع بیکن کے استعمال میں ایک عمارت کو اپنے قبضے میں واپس لیا ہے اور یہاں فوری طور پر ایک پٹوار خانے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ محکمہ مال کا کہنا ہے کہ 1911 سے 60کنال سے زائد ملکیتی اراضی بنام محکمہ مال ہے لیکن زمینی سطح پرصرف اڑھائی کنال زمین موجود ہے ۔ بانہال قصبہ میں میونسپل پارک کے ساتھ ہائرسیکنڈری کو جانے والے روڈ پرایک صدی پرانی محکمہ مال کی یہ املاک پہلے باڈر روڈ آرگنائزیشن کے زیر استعمال تھی اور اب اس پرانی عمارت میں عوام کیلئے پولیس نے ایک جم خانہ اور بانہال والنٹئیرس کے رضاکاروں نے یہاں اپنا دفتر قائم کیا تھا جبکہ اس کے صحن میں ڈولیگام جانے والی ٹاٹا سوموگاڑی والوں نے اپنا اڈہ بنا رکھا تھا اور یہ سب غیر قانونی تجاوازات میں شامل تھے۔ گذشتہ دو روز سے تحصیلدار بانہال محم

سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

طاہر ندیم خان  بھدرواہ //جہاں جمعرات کو ایک بار پھر بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وہیں انتظامیہ کی طرف سے سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم ابھی تک رابطہ سڑکوںکو بحال نہیں کیا جا سکا ہے ۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تعمیر سڑکوں کی بحالی کیلئے محکمہ کی جانب سے مشینری اور افرادی قوت جھونک دی گئی ہے تاہم جمعرات شام تک صرف 2سڑکوں کو ہی آمد و رفت کے قابل بنایا جا سکا ہے ، 8سڑکوں سے جزوی طور پر برف ہٹائی جا سکی ہے جب کہ بقیہ سڑکوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ اے ڈبل ای پی ایم جی ایس وائی بھدرواہ نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے برف صاف کرنے والی 10مشینیں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی کی جن 14 سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام چل رہا ہے ان میں سرتنگل کٹیارہ، چکہ متھولہ، دلائیں دھرمنڈا، کنسر، دروڈو گتاسہ، دروڈو منوا، س

ناگسینی ڈول کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

کشتواڑ // لگاتار ہو رہی برف باری سے کشتواڑ ضلع کی تحصیل ناگسنی کے ساتھ ساتھ ڈول اے کی عوام تمام طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے نیشنل کانفرنس لیڈر و سرپنچ ڈول اے صفیر چوہدری نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کو چاہے کہ فوری توجہ دے کر عوام کی مشکلات کوحل کیا جانا چاہے۔صفیر چوہدری نے کہا کہ اس وقت ڈول کے لوگوں کو راشن،بالن لکڑی،رسوئی گیس،ادویات کی سخت قلت ہے اور بجلی کی کٹوتی سے بھی عوام مشکلات میں ہے اور عوام اس باری برفباری میں سخت مشکلات سے دو چار ہے ۔انہوں نے مانگ کی کہ انتظامیہ کو چاہے کہ وہ جلد از جلد بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ جن لوگوں کے میوہ دار درخت اور ساتھ میں کئی گھر مہندم بھی ہو ئے ہیں انہیں فوری طور معاوضہ دیا جائے ۔

پنچایت ساڑھ ا پر اے گرام سبھا کا انعقاد

مہور//بدھ کے روز یہاں پنچایت ساڑھ اپر اے کی (گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان ) کے تحت گرام سبھا کا اہتما م کیا گیا ،جسکی صدارت  پنچایت کے سرپنچ محمد اسلم میر نے کی۔گرام سبھا میں پنچایت کے9 پنچوں نے مالی سال 2019-20 کا پلان پیش کیا ،جس پر تفصیلی بحث کی گئی اور گرام سبھا نے اسے قبول کرتے ہوئے ڈی پی او ریاسی کو بھیجا ،تاکہ اسے سرکار کی منظوری حاصل کی جا سکے۔متعدد محکموں  جیسے کہ پی ایم جی ایس وائی، پی ڈی ڈی، آبپاشی، شیپ اینڈ انیمل ہسبنڈری، آئی سی ڈی ایس ،ہیلتھ ،صحت عامہ، باغبانی کے ورکر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پنچایت کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی گرام سبھا میں شمولیت کی۔  

ضلع الیکشن افسر رام بن نے پولنگ سٹیشنوں کا جائزہ لیا

رام بن//ضلع الیکشن آفیسر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے   2019 آنے والے اسمبلی / پارلیمانی انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ڈی ای او نے پولینگ سٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات فراہم کرنے کی حیثیت کا جائزہ لیا اور تحصیلدار کو زیڈ ای او ، پی ڈبلیو ڈی ، پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کے اے ای ایز اور دیگر فیلڈ کارکنوں کے ہمراہ تمام پولینگ سٹیشنوں کا موقعہ پر جا کربجلی، پینے کا پانی ، ٹوئلٹ سہولیت اور دیگر متعلقہ سہولیتوں کا موقعہ پر جا کر جائزہ لے کر4دنوں کے اندر رپورٹ کریں۔بانہال ،رام بن اور گول کےARO کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تحصیلدار کی جانب سے کی گئی تصدیق کی نگرانی کر نے اور اے ڈی سی کو ضلع سطح کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی ۔ڈی ای او نے مزید ہایت دی کہ ووٹروں کیلئے ضلع الیکشن کنٹرول روم اور دیگر سہولیات دستیاب رکھیں۔میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت

مزید خبرں

۔10روز بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا افسوسناک : بیو پار منڈل ڈوڈہ نصیر احمد کھوڑا ڈوڈہ// جمعرات کو ایک میٹنگ زیر قیادت صدر بیو پار منڈل ڈوڈ ہ کرامت اللہ نہرو منعقد ہوئی جس میں سبھی تاجر پیشہ افراد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر مقررین نے گورنر انتظامیہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز صوبائی کمشنر نے اپنے ایک پریس بیان میں غلط بیانی کر کے لوگوں میں کنفیوژن پیدا کی۔ان کے بیان کے مطابق خطہ چناب میں 90فیصد ی بجلی بحال ہونے کاذکر تھا جو کہ بے بنیاد اور حقیقت پر مبنی نہیں تھا ۔صدر بیوپار منڈل نے بتایا کہ صوبائی کمشنر کو ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہے کیوں کہ لوگ انتظامیہ اور ان کے حکام بالا اور افسران پر ہی بھروسہ کرتے ہیں لیکن جب حقیقت اس کے بر عکس ہو تو اس طرح ان کی ساخت قائم نہیں ر ہتی ہے۔کرامت اللہ نے بتایا کہ ایک ہفتہ سے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ شام تک بجلی بحال ہو جائے

وادی چناب کیلئے صوبائی درجہ اور یونیورسٹی کا مطالبہ

جموں //وادی چناب کے شہریوں کی جانب سے وادی چناب کو ایک علیحدہ ڈویژنل درجہ دینے کے لئے اپنی جد و جہد میں تیزی لاتے ہوئے مہاراجہ ہری سنگھ پارک میںایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا،جس کی قیادت حاجی شاہ دین نائیک نے کی۔اجلاس منعقد کرنے کا مقصد وادی چناب کیلئے ڈویژن اور مکمل یونیورسٹی کا جائز مطالبہ پیش کرنا تھا۔اجلاس کی اہمیت کو اجا گرکرتے ہوئے ایک سماجی کارکن جماعت علی آغا نے کہا کہ وادی چناب کو ہر وقت سے نظر انداز کیا گیا ہے،جسکی وجہ سے وادی ہر شعبہ میں پیچھے ہے۔بھد رواہ کے عبدالحفیظ ڈار نے کہا کہ ہماری دولت کو لوٹا جا رہا ہے اور نا ساز گار موسم کے دوران ہماری حالت قدیم زمانہ کی ہوجاتی ہے.۔ بھلیسہ کے اسحاق رشید ملک نے کہا کہ وادی چناب کو ڈویژنل درجہ دینا ایک جائز مانگ ہے،جس کیلئے ہم جد و جہد کرنے سے دور نہیں رہیں گے۔ایک مقامی این جی او   (EESS&C Society) کے چیئرمین محمد ایوب ز ر

بھدرواہ میں کنٹوچ تہوار اختتام پذیر

بھدرواہ//ہفتہ بھرچلنے والا روایتی کنٹوچ تہوار بدھ کے روز اختتام پذیرہوا۔ برفباری کے باوجود کنٹوچ تہوار نہایت ہی عقید ت کے ساتھ منایا گیا ،جس میںبھگوان شو ااور پاروتی سے آشیر واد حاصل کیا گیا ۔لوگوں کی بڑی تعداد کو رنگ برنگے کپڑوں میں سج کر مندروں کا رُخ کرتے دیکھا گیا۔اس سلسلہ میں اہم پروگرام کوٹلی، گاٹھا،کھکھال ،گُپت گنگا،چنوٹ ،چنچورا، و دیگر مندروں میں بھی منعقد ہوئے۔مقامی اعتقاد کے مطابق گوری ترتھیا کے دن بھگوان شو اور پاروتی کی شادی ہوئی تھی اور پاروتی نے بھگوان شو سے شادی کے تحفہ کیلئے برف سے بنے ہوئے تخت پر اصرار کیا۔یہی وجہ ہے کہ کنٹوچ کے دوران برف باری کو ایک نیک شگون کے طور پر مانا جاتا ہے۔اس موقعہ پر بعض خواتین بشمول گیتا دیوی، سونل کٹوچ، جانار دیوی، بندیا دیوی، شدھا دیوی، اور ریوا دیوی نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار شو۔پاروتی کی شادی کی سالگرہ پر منعقد کیا جا

سنگلدان کے راشن سٹورجانوروں کے مسکن میں تبدیل

گول//بلاک سنگلدان میں قائم محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے راشن سٹورکی خستہ حالت کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں ۔ سٹور کی خستہ حالت کے سلسلے میں کئی مرتبہ محکمہ امور صارفین کے آفیسران سے بھی مطالبہ کیا تھا لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ سٹور کی دیواریں گر رہی ہیں اور اندر جانور جاتے ہیں جو راشن کے اوپر گندگی کرتے ہیں اور پیشاب وغیرہ راشن پر ہی کرتے ہیں اوراسی سٹور میں کتے ، بلیاں ،بندر اور دوسرے پرندے سوئے رہتے ہیں ۔جب بھی سخت بارش آتی ہے تو پانی سٹور کے اندر جاتا ہے جس وجہ سے بھی راشن خراب ہو جاتا ہے اور اس وقت بھی سٹو رکے اندر خراب راشن پڑا ہوا ہے جواسی حالت میں عوام کو دیاجاتاہے۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سٹور کی خستہ حالت کے سلسلے میں پہلے بھی کئی مرتبہ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے آفیسران تک مطالبہ کیا تھا کہ اس کی حالت کو بہتر بنایا جائے اور چار

گول میں 92فیصدعلاقوں میں بجلی بحال

گول// گزشتہ شدید برف باری کی وجہ سے سب ڈویژن گول میں بجلی کی ترسیلی لائنوں اور کھمبوں کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم محکمہ کی طرف سے بیانوے فیصد سپلائی کوبحال کردیاگیاہے۔ کینٹھہ سے اوپر گول، سلبلہ ، موئلہ ، پرتمولہ ، تنگالی، داچھن، ڈھیڈہ ، ہارہ ،کلی مستیٰ ، گاگرہ اور بھیمداسہ میں ترسیلی لائنوں اور کھمبوں کو نقصان پہنچا اور بجلی بحالی کے لئے محکمہ کے ملازمین کی کئی ٹیمیں انسپکٹر جان محمد بٹ اور عبدالحمید نجار لائن مین کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں بجلی بحالی کے لئے کام کر رہی ہیں ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے جان محمد بٹ نے کہا کہ آج کلی مستیٰ اور داچھن ، دبڑوغیرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شدید برف باری کی وجہ سے بجلی سپلائی کو کافی نقصان پہنچا تھا جس وجہ سے وقت لگا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈھیڈہ اور کلی مستیٰ علاقوں میں کل تک بجلی بحال ک

آئندہ پارلیمانی چنائو کے سلسلے صحافیوں کیساتھ میٹنگ

کشتواڑ// ضلع ترقیاتی کمشنر و ضلع انتخابی افسر انگریز سنگھ رانا نے ضلعی صحافیوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کرکے صحافیوں کو لوک سبھا انتخابات 2019 کے متعلق لوگوں تک جانکاری فراہم کرنے کی ۔انہوںنے کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2019 کے حوالے سے نئے منصوبوں کو عمل میں لایا جارہا ہے جن میں مکمل شفافیت ہے لہٰذا لوگوں تک جانکاری فراہم کرنا لازمی ہے جس کے لئے صحافیوں کا اہم رول بنتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے ووٹرز کو مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں ایک ہیلپ لائن نمبر (1950)بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام ووٹرز کی مکمل تصدیق کی جاچکی ہے البتہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے شکایت درج کرواسکتاہے ۔انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات 2019 میں ہر ایک شخص کو اپنا قیمتی وقت دینا چاہئے تاکہ جمہوریت کا نظام مضبوط ہو۔

رائے دہندگان کیلئے موبائل ایپ متعارف

رام بن //ضلع الیکشن افسر شوکت اعجاز بٹ ،جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بھی ہیں ،نے سیاسی پارٹیوں ، الیکشن سے متعلق متعدد کمیٹیوں کے نوڈل افسروں اور ضلع افسروں کی موجودگی میں ووٹر ویری فکیشن اور انفارمیشن پروگرام( VVIP)متعارف کروایا،تاکہ شہریوں کو اپنے نام ، نئی رجسٹریشن ،ووٹر تفصیلات میںبدلائو اور2019انتخابات کیلئے ووٹر آئی ڈی کارڈوں کی درستی میں آسانی ہو۔اے ڈی ڈی سی نواب دین ، اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین،اے سی آر ہربنس شرما ، سی ایم او ،سی ای او،و دیگر ضلع افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔دریں اثنا، ڈی ای او نے  VVIP Appکے سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی، جس میں عام لوگوں کوVVIP App سے متعلق جانکاری دینے پر زور دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹران اس خدمات کا بذریعہ متعدد چینلوں بشمول ووٹر ہیلپ لائن نمبر 1950 ، ووٹر ہیلپ لائن درخواست سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ پہلے ووٹران

ارناس میں پولیس کا عوامی دربار

مہور//عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کیلئے ایس ڈی پی او ارناس اشوک شرما کی قیادت میں بدھ کے روز پولیس اسٹیشن ارناس میں  ایس ایس پی نشا نتھیال کی ہدایت پر ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔دربار میں مقامی لوگوں کے علاوہ معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔شرکا نے پولیس اہلکاروں کے سامنے اپنے متعدد مسائل رکھے،جن میں علاقہ میں بلا تعطل بجلی او پانی سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنانا، راشن صارفین کو نئے راشن کارڈوں کی فراہمی قابل ذکر ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر ایس ڈی پی او نے شرکا کو یقین دلایا کہ وہ انکے مطالبات متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائیں گے جبکہ پولیس سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔