تازہ ترین

رام بن:کیلا موڑ دلدوز سڑک حادثہ پرہر آنکھ نم، ہر دل مغموم

جموں//سابق وزیراعلی اور اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے رام بن میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پرگہرے رنج والم اظہارکیاہے۔آزاد نے غمزدگان کیساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا۔خطے میں ایک کے بعد ایک پیش آرہے سڑک حادثات پر آزاد نے سخت تشویش کااظہار کیا۔آزاد نے دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ان کے حق میں ایکس گریشیا کی امدار فراہم کی جائے ۔اس موقعہ پر آزاد نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا انکے خاندان کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کی قوت ادا کرے۔انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ ہلاک ہونے والے افراد کے حق میں ایکس گریشیا کی رقم امداد کے طور پر دی جائے۔ خطہ چناب کانگریس کمیٹی اس موقعہ پرجموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی ، ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی، محمد شریف نیازسابق جے کے پی سی سی ایگزیکٹیو ممبر ، عبدالمجید وانی جے کے پی سی سی جنر

کشتواڑ میں میونسپل انتخابات منعقد کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ

کشتواڑ//ضلع میں میونسپل انتخابات صاف و شفاف ڈھنگ سے منعقد کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع الیکشن افسر انگریز سنگھ رانا نے ہفتہ کے روز یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ10اکتوبر کو منعقد ہورہے میونسپل انتخاب کے لئے ضروری انتظامات بشمول سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے ضلع کے تمام ووٹرں سے میونسپل انتخاب میں شرکت کرنے کے لئے جوش و خروش سے شرکت کرنے کی استدعا کی، تاکہ نچلی سطح پر جمہوری اداروں کو مستحکم بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں پولنگ صُبح 7:00بجے سے شروع ہو کر بعد دوپہر 4:00 بجے تک جاری رہے گی۔انہوں نے ووٹران سے میونسپل انتخاب میںکسی بھی مسئلہ کی صورت میں موبائیل فون نمبر 18001807132  اور فیکس نمبر 01995-259252 پر ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولنگ کے دن یعنی کہ 10 اکتوبر 2018 کو سرکاری تعطی

ریاسی میں قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام

ریاسی // لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے آرمی کی جانب سے ضلع کے ماکھی دار میں قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کشرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایوئینٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میںعوام کو فوج کی جانب سے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار کرنے کے لئے در ست لئے گئے مختلف سکل ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کی جانکاری بھی دی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی جانب سے تمام شعبوں میں مہیا کی گئی معاونت کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا راادی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایونٹ سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل

ڈوڈہ میں طبی کیمپ سے 5سو سے زائد لوگ مستفید

ڈوڈہ // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی مدد کے لئے فوج نے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتے ہوئے ضلع ڈوڈہ کیپنچائی علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے طبی مشکلات کم کرنے کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ فوجی ڈاکٹروں اور سول انتظامیہ کے ڈاکٹروںکے علاوہ نیم طبی عملے کی ٹیم نے کیمپ میں  508سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا ،جن میں  173مرد ، 298خواتین اور  37 بچے شامل تھے، جو پنچائی کے مختلف علاقوں بشمول چھگسو، ملہوٹہ، کاوانی، پماسا، باگھ ،کیماگاہ،گوریکرا، ہاکونا، اور شرنیعلاقوں سے آئے ہوئے تھے۔کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت م

رام بن میں بحث ومباحثہ مقابلہ

رام بن //دیہی علاقوں کے عوام کو راغب کرنے کی کاوشوں ،ان میں اعتماد پیدا کرنیاور انکے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد دینے کے مقصد سے فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول تلواڑہ میں بحث ومباحثہ کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا ۔مقابلے میں تقریباً 90 طلاب نے شرکت کی، جنھوں نے اس موقعہ کوسائنس، جغرافیہ، ریاضی، سپورٹس اور حالیہ جانکاری کو سمجھنے کے لئے بطور ایک تخلیقی اور تفریحی پلیٹ فارم کے استعمال کیا ۔ بحث ومباحثہ کا مقابلہ’ سیاست میں طلاب کے رول ‘‘ سماج خصوصاً طلاب کو در پیش مسائل کے موضوع پر مبنی تھا ۔مقابلہ میں طلاب کے شانہ بشانہ طالبات کی گرم جوشی سے شرکت کرنے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے دل کو کافی سکون ملتا تھا ۔مقابلے میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ فوج کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے پرسکول کے پرنسپل نے مقامی لوگوں کی جانب سے فوج کا شکری

گرین ویلی پبلک سکول گول نے سالانہ دن منایا

گول// گرین ویلی پبلک سکول نے ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ دن منایا ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول پنکج بگوترہ مہمان خصوصی جبکہ ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ ، زیڈ ای او گول چوہدری محمد خالق مہمانانِ ذی وقار کے طو رپر موجود تھے ۔ اس موقعہ پر والدین و دوسرے معزز شہریوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ بچوں نے رنگا رنگ پروگرام کے علاوہ تقاریر کیں ۔ اس موقعہ پر گرین ویلی پبلک سکول گول کے چیئرمین و پرنسپل و اسٹاف کی کوششوں کو انتظامیہ نے سراہا اور کہا کہ تعلیم کو گھر گھر تک پہنچانے اور اسے عام کرنے کے لئے استاد کی ہی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ ایس ڈی ایم گول نے کہا کہ اسکولی انتظامیہ کو چاہے کہ وہ اخلاقی تعلیم کو عام کرے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کی پڑھائی اور ان کے اخلاق پر دھیان دیں ۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ نے کہا کہ پڑھائی کی کوئی ذات نہیں ہوتی ہے غریب کا بچہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اع

مزید خبرں

ٹھاکرائی کشتواڑکاوفدگورنرسے ملاقی نئے انتظامی یونٹوں کے قیام کے کابینی فیصلے پرعملدرآمدکی اپیل سرینگر//سابق وزیرورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی کی قیادت میں ٹھاکرائی کاایک وفدگورنرستیہ پال ملک سے یہاں راج بھون میں ملاقی ہوا۔سروڑی جنہوں نے حال ہی میں علاقے کاتفصیلی دورہ کیاتھا، نے گورنرموصوف کودرپیش عوامی مسائل بارے آگاہ کیا۔اہم ودیرینہ مسائل میں کابینہ کے اس فیصلے کی عمل آوری ہے جس کے تحت ٹھاکرائی، سرتھل اورپنگل کوتحصیل کادرجہ دیاگیاتھا۔جبکہ سرتھل اور کونتواڑہ کیلئے سی ڈی بلاک کادرجہ ،سڑک رابطے، پینے کے پانی کی فراہمی، طبی مراکزمیں خالی اسامیوں کوپرکرنا، بغیرکٹوتی بجلی سپلائی اور نئے بنک شاخیں کھولنا، زیرالتواترقیاتی منصوبوں کی تکمیل جیسے مطالبات قابل ذکرہیں۔وفدمیں بشیراحمدشیخ، کیپٹن جگدیش راج، رونک سنگھ ٹھاکر، چونی لال، محمدیوسف لون اور محمداقبال ملک شامل تھے۔وفدنے مطال