چناب سے 6دن بعد غرقآب ٹرک ڈرائیور کی نعش برآمد

رام بن //سخت مشقت کے بعد این ڈی آر ایف اہلکاروں نے دریائے چناب سے ٹرک ڈرائیور کی نعش برآمد کرلی ہے ۔واضح رہے کہ اس ماہ کی 12تاریخ کو ٹرک زیر نمبر 7 سرینگر جاتے ہوئے ڈگی پلی نزد جسوال پل سے دریائے چناب میں جاگرا ۔یہ علاقہ پولیس تھانہ رام بن میں آتاہے ۔واقعہ کے بعد ٹرک کے کنڈیکٹر کو نازک حالت میں بازیاب کرلیاگیا تاہم ڈرائیور محمد شفیع ولد غلام محمد ساکن قاضی گنڈ ضلع اننت ناگ کاکچھ بھی پتہ نہ چلا اور وہ دریائے کی موجوں میں کہیں لاپتہ ہوگیا۔ابتداء میں پولیس نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے بچائو آپریشن شروع کیا لیکن وہ ڈرائیور کا کوئی پتہ لگانے میں ناکام رہے ۔بعد میں پولیس اور ضلع انتظامیہ کی اپیل پر فوج کے غوطہ خوروں کی مدد بھی لی گئی لیکن پھر بھی ڈرائیور کا پتہ نہ چل پایا۔بالآخر دہلی اور سرینگر سے این ڈی آر ایف اہلکاروں کی ایک ٹیم کو طلب کیاگیا جس نے سخت مشقت کے بعد ڈرائیور کی نعش برآم

۔23مئی تک موسم جوں کا توں رہے گا :محکمہ موسمیات

سرینگر //اشفاق سعید //محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی میں 23مئی تک موسم جوں کا توں رہے گا ۔وادی میں موسم میں آئی تبدیلی کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ رات کو ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی ہیں ۔اس بیچ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ابھی 23مئی تک وادی میں موسم جوں کا توں رہے گا ۔محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 23مئی تک وادی میں کبھی ہلکی دھوپ نکلے گی تو کہیں ہلکی بارش بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا موسم پہلے تھا، ویسا 23مئی تک رہے گا اوراس کے بعد موسم میں تبدیلی آئے گی۔       

رام بن میں اشیائے خوردنی کے ریٹ آسمان پر

رام بن //ضلع رام بن کے تمام علاقوں رام بن ، بانہال اور بٹوت سے لوگوں کی طرف سے مہنگائی کی شکایات کی جارہی ہیں ۔اگرچہ حکام نے ماہ صیام سے قبل اس بات کا یقین دلایاتھاکہ قیمتوںکو اعتدال میں رکھاجائے گا اور ناجائز منافع خوری نہیں ہوگی لیکن ضلع میں ایسا کچھ نظر نہیں آرہا اور اشیائے ضروریہ بشمول پھلوں اور سبزیو ں کے ریٹ لوگوں کی پہنچ سے زیادہ کردیئے گئے ہیں ۔ضلع کے لوگوں نے الزام عائد کیاکہ ماہ صیام میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں اوراس پر ستم یہ ہے کہ متعلقہ حکام کی طرف سے مارکیٹ چیکنگ ہورہی ہے اور نہ ہی ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کی جارہی ہے ۔ان کاکہناہے کہ جموں سرینگر شاہراہ کے بند رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے قیمتیں بڑھادی ہیں اور وہ ماہ صیام میں خوب ناجائز منافع خوری کررہے ہیں ۔ایک صارف ایاز احمد نے بتایاکہ وہ اس بات کی امید رکھ رہے تھے ک

بھاجپا عوامی جانوں کو تحفظ دینے میں ناکام :مولہ رام

جموں //سابق وزیر و سینئر کانگریس لیڈر مولہ رام نے بھدرواہ میں 50سالہ شہری کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ وارانہ بھائی چارے کے لحاظ سے انتہائی حساس بھدرواہ اور کشتواڑ میںہلاکتوں کے واقعات کے ذمہ دار بی جے پی کے ممبران اسمبلی ہیں ۔یہاںجاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع کانگریس کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولہ رام نے کہاکہ بھدرواہ واقعہ کیلئے بھاجپا ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چار ممبر ان اسمبلی اور خطے سے ایک ممبر پارلیمنٹ ہونے کے باوجود زعفرانی جماعت لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھدرواہ ہلاکت کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے اور ان کی کوششیں ناکام بنائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ چناب خطے میں ملی ٹینسی کی بحالی کی کوشش ہے اور انتظامیہ اس سے قبل کشتواڑ میں چار ہلاکتوں کی

۔12مئی ٹرک حادثے کا واقعہ

  رام بن //سخت مشقت کے بعد این ڈی آر ایف اہلکاروں نے دریائے چناب سے ٹرک ڈرائیور کی نعش برآمد کرلی ہے ۔واضح رہے کہ اس ماہ کی 12تاریخ کو ٹرک زیر نمبر JK01P-0417سرینگر جاتے ہوئے ڈگی پلی نزد جسوال پل سے دریائے چناب میں جاگرا ۔یہ علاقہ پولیس تھانہ رام بن میں آتاہے ۔واقعہ کے بعد ٹرک کے کنڈیکٹر کو نازک حالت میں بازیاب کرلیاگیا تاہم ڈرائیور محمد شفیع ولد غلام محمد ساکن قاضی گنڈ ضلع اننت ناگ کاکچھ بھی پتہ نہ چلا اور وہ دریائے کی موجوں میں کہیں لاپتہ ہوگیا۔ابتداء میں پولیس نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے بچائو آپریشن شروع کیا لیکن وہ ڈرائیور کا کوئی پتہ لگانے میں ناکام رہے ۔بعد میں پولیس اور ضلع انتظامیہ کی اپیل پر فوج کے غوطہ خوروں کی مدد بھی لی گئی لیکن پھر بھی ڈرائیور کا پتہ نہ چل پایا۔بالآخر دہلی اور سرینگر سے این ڈی آر ایف اہلکاروں کی ایک ٹیم کو طلب کیاگیا جس نے سخت مشقت کے بعد ڈ

بھدرواہ میں کرفیو کے دوران انتظامیہ کی انہدامی کارروائی کے دوران 100ناجائز تجاوزات ہٹائی گئیں

بھدرواہ//قصبہ میں جہاں کرفیو تیسرے روز بھی مسلسل جاری رہا وہیں انتظامیہ نے بلدیہ کے ساتھ مل کر قصبہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف زور دار مہم چلائی جس میں 100کے قریب تجاوزات کو ہٹایا گیا اس میں بنچ، کرسیاں میز، لوہے کی گرل اور عارضی ڈھانچوں میں منہدم کر دیا۔ تحصیلدار بھدرواہ ذیشان طاہر کے مطابق یہ فیصلہ قصبہ میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے لگنے والے ٹریفک جام اور امن و قانون کے معاملات کو مد نظر رکھ کر لیا گیا ہے اس کے لئے بلدیاتی ادارہ کے ساتھ مل کر مہم چلائی گئی ۔ بھاری سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ انتظامیہ نے سیری بازار، جائی روڈ، گنپت بازار، تکیہ چوک، صدر بازار، لکشمی نارائن چوک، جامع مسجد علاقہ اور پاسری بس اڈہ پر یہ مہم چلائی۔ ایگزیکٹو آفیسر بھدرواہ میونسپل کمیٹی محمد اشرف زرگر کے مطابق یہ مہم وسیع تر عوامی مفادات کے پیش نظر چلائی گئی ہے ۔ کئی لوگوں کی طرف سے غیر قانونی طور پر فٹ پات

مسئلہ کشمیر ’فرضی داستان‘:جتندرسنگھ

سرینگر //بی جے پی کے سینئر لیڈر جتیندر سنگھ نے مسئلہ کشمیر کو ایک ’فرضی داستان‘ قرار دیتے ہوئے اس کو پیدا کرنے میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ این سی کے بانی شیخ محمد عبداللہ نے دل کی رضامندی کیساتھ کشمیر کو ملک کا اٹوٹ انگ قبول کیا مگر جونہی وہ اقتدار سے باہر ہوئے تو انہوں نے رائے شماری اورریفرنڈم جیسے نعروں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیراعظم دفتر میں بحیثیت وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ریاست بھارت کی دیگر ریاستوں کی ہی طرح ہے جن میں کوئی بھید بھائو نہیں ہے۔بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر جیسا تنازعہ کوئی معاملہ ہے ہی نہیں اور جو لیڈران اس طرح کا کوئی ایشو اُٹھارہے ہیں وہ انتہائی خود غرض لوگ ہے جو رائی کا پہاڑ بناکر سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں ن

ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ کا مظاہرین کو انتباہ

کشتواڑ //ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے اس بات کا انتباہ جاری کیاہے کہ سڑکیں بند کرکے ٹریفک کی نقل و حمل میں رخنہ ڈالنے والے مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے اس سلسلے میں حکمنامہ میں بتایاگیاہے کہ ایسے مظاہرین کو دفعہ 133کے تحت کارروائی کا سامنا کرناپڑے گا۔ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ یہ فیصلہ ضلع میں مظاہروں میں اضافے اور پنچایتی نمائندگان کے ایک طبقہ اور گائوں والوں کی طرف سے سڑک کے بند کرنے پر کیاگیاہے کیونکہ اس سے افراتفری کاماحول پیدا ہوتاہے ۔ضلع مجسٹریٹ نے ایس ایس پی کشتواڑ سے کہاہے کہ وہ غیر قانونی طور پر سڑکیںبندکرکے ٹریفک کی نقل و حمل میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں ۔  

مزید خبرں

بھدرواہ واقعہ تشویش کا باعث  دونوں طبقے بھائی چارہ برقرار رکھیں :چاڑک  جموں//ڈوگرہ صدر سبھا نے بھدرواہ واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں طبقہ امن و بھائی چارے کی صورتحال کو برقرار رکھیں اور سماج دشمن عناصر کی کوششوں کاناکام بنایاجائے ۔ ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر گلچین سنگھ چاڑک نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بھدرواہ کے واقعات تشویش کاباعث ہیں اور دونوں طبقوں کو امن و بھائی چارے کو بہر صورت برقرار رکھناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ پر پولیس نے گائو رکھشکوں کے ملوث ہونے سے انکار کردیاہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے لیکن اس سے فرقہ وارانہ ماحول کو نقصان پہنچاہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں طبقوں کے لوگ بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں ۔چاڑک نے مقامی سیاسی کارکنان پر زور دیاکہ وہ صورتحال کو قابو میں لانے میں اپنا رول ادا کریں اور ایسے بیانات د

تازہ ترین