تازہ ترین

شاہراہ پرٹریفک جام سے ضلع رام بن کی کثیرآبادی مصائب سے دوچار

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ کے مسلسل بند رہنے اور بار بار ٹریفک جام کی وجہ سے جہاں روازنہ کی بنیادوں پر ہزاروں مسافروں اور مال بردار ٹرک ڈرائیوروں ، مالکان اور ٹرکوں میں سوار تاجروں کو سخت اور ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں جموں سرینگر شاہراہ کے ساتھ جڑے اور اسی شاہراہ کے ذریعے اپنے کام کاج تک رسائل رکھنے والے نوگام ،ٹھٹھاڑ ، بانہال ، کھڑی ، رامسو مکرکوٹ ، اکڑال ، پوگل پرستان ، ڈگڈول ، بیٹری چشمہ ، ماروگ ، کیلاموڑ ، سیری ، بلیہوت ، گام ، رام بن ، کرول اور چندرکوٹ کے ہزاروں لوگوں کی روزمرہ کی زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہوکر تھم سی جاتی ہے اور مقامی لوگوں کے ایمرجنسی اور معمولات کے کام ہفتوں اور مہینوں تک دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ شاہراہ پر آئے روز کے ٹریفک جام کی وجہ سے ضلع رام بن کے عام لوگ اب سخت عاجز آچکے ہیں اور شاہراہ پر ٹریفک کو معمول پر لانے کیلئے گورنر انتظامیہ

آسمانی بجلی گرنے سے 100سے زائدمویشی ہلاک

مہور//ہرسال برسات کا موسم شروع ہوتے ہی ضلع ریاسی کے بالائی علاقہ جات میں مال مویشی ودیگراملاک کانقصان ہوتاہے جس سے لوگوں کولاکھوں روپے کانقصان پہنچتاہے۔امسال بھی موسم برسات شروع ہونے سے پہلے ہی آسمانی بجلی گرنے سے سب ڈویژن مہورکے گزشتہ دودنوں میں 100سے زائدبھیڑبکریاں،ایک کتا،دوگھوڑے اورایک گائے ہلاک ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق گلابگڑھ علاقہ کے ڈوگا بڑی ناڑ گڑواس علاقہ میں ایک پیڑ کے نیچے رات کو بھیڑ بکریاں جمع تھیں، اچانک پیڑ کے پر آسمانی بجلی گر ی  جس کی وجہ سے 104 بھیڑ بکریاں ، ایک کتا ہلاک ہوگیا جوکہ 13 کنبوں کے مویشی تھے۔اس حادثے کے بعد پولیس اسٹیشن مہور کی ٹیم ایس ایچ او مہور انظر میر اور ایس ڈی پی او مہور ذاکر شاہین مرزا کی قیادت میں نقصان کا جائزہ لینے کیلئے موقعہ پر پہنچی اور نقصان کا جائزہ لیا۔دریں اثنا دیول ڈوگاہ کے ایک معززشہری چودھری مشتاق نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزش

بانہال میں قومی شاہراہ پرمیکڈم بچھانے کاکام جاری

بانہال // بانہال کے علاقے میں خستہ حالی کا شکار جموں سرینگر شاہراہ پر میکڈم بچھانے کا عمل پچھلے کئی ہفتوں سے جاری ہے اور قصبہ بانہال اور اس کے دونوں اطراف چریل تک شاہراہ کے بیشتر حصے پر میکڈم بچھادیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں اور سول سوسائٹی بانہال نے ضلع انتظامیہ کے قومی شاہراہ کے خستہ حال حصے پرمیکڈم بچھانے کے اقدام کی ستائش کی ہے۔لوگوںنے اپیل کی ہے کہ نوگام اور جواہر ٹنل کے آرپار سڑک پر بنے بڑے بڑے کھڈوں کو پُر کرنے کیلئے شاہراہ پر میکڈم بچھانا ناگزیر بن چکا ہے  

مڈل اسکول پیاکل سروڑ کے احاطے میں نصب بجلی ٹرانسفارمربچوں کیلئے خطرہ

مقامی لوگوں کااعلیٰ حکام سے ٹرانسفارمرمنتقل کرانے کاپرزورمطالبہ  کشتواڑ//ریاستی حکومت کی طرف سے اسکولوں کو ہر طرح کی ضروری سہولیات سے لیس کرنے کے دعوے توکیے جارہے ہیں لیکن جہاں ایک طرف سکولوں میں ضروری ڈھانچہ کی شدیدکمی ہے جس سے طلباء کی تعلیم متاثرہورہی ہے وہیں محکمہ پی ڈی ڈی کی طرف سے کشتواڑکے علاقہ سروڑکے مڈل سکول پیاکل کے احاطے میں بجلی کاٹرانسفارمرنصب کردیاہے جوسکول میں زیرتعلیم کیلئے ہروقت خطرے کاموجب بناہواہے ۔اس بارے میں علاقہ کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ  محکمہ پی ڈی ڈی نے گزشتہ دسمبر کے مہینے میں علاقے میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے کے لیے ٹرانسفارمرفراہم کیالیکن محکمہ نے اسے مڈل سکول پیاکل کے احاطے میں نصب کرکے ناعاقبت اندیشی کامظاہرہ کیااورساتھ میں یہ بھی کہاتھاکہ ایک ماہ کے بعداسے سکول سے دوسری جگہ منتقل کردیاجائے گالیکن چھ ماہ کاعرصہ

ڈی سی رام بن نے محکمہ مال کے کام کاج کاجائزہ لیا

رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنررام بن شوکت اعجازبٹ نے محکمہ مال کے کام کاج کاجائزہ لینے کیلئے اپنے دفترمیں متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹربشارت حسین، اے سی آر ،ہربنس لال شرما، ایس ڈی ایم گول غیاث الدین ،ایس ڈی ایم رامسودلمیرچوہدری، تحصیلداراورنائب تحصیلدارموجودتھے۔ڈی سی نے اے سی آراورایس ڈی ایمزکوہدایت دی کہ وہ تمام نیابتوں میں کام کاج کوفعال بنائیں اوراس کے علاوہ پٹواریوں کوپٹوارحلقوں میں عوامی مسائل کے ازالہ کیلئے دستیاب رکھیں۔اس دوران تمام تحصیلداروں سے کہاگیاکہ وہ فاریسٹ، جنگلات اورکاہچرائی زمین سے مقررہ مدت کے اندرقبضے کوچھڑانے کیلئے موثرمنصوبہ تیارکریں۔انہوں نے تحصیلداردفتراوررہائش کیلئے سٹیٹ لینڈکی نشاندہی کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران جمع بندی کی رائٹنگ، میوٹیشن کی اٹیسٹیشن اورہارویسٹ کے کام کاج پرقریبی نگاہ رکھنے کیلئے کہاگیا۔ ایس ڈی

تحصیلداربونجواہ کا مختلف دفاترکااچانک معائینہ

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑانگریزسنگھ راناکی ہدایات پر تحصیلداربونجواہ نے تحصیلدارکے مختلف سرکاری دفاترکااچانک معائینہ کیا۔اس دوران متعددملازمین کوبلاجوازغیرحاضرپایاگیا۔تحصیلداربونجواہ شعیب لطیف نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج تحصیلداراورنائب تحصیلدار بونجواہ /درابشانہ نے مختلف سرکاری دفاترمیں چھاپے مارے اوراس دوران متعددملازمین کوغیرحاضرپایاگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ کاروائی ڈی ڈی سی کی ہدایا ت پرعمل میں لائی گئی۔انہوں نے بتایاکہ انتظامیہ کی ٹیم نے زیڈای او دفتردرابشالہ، سی ڈی پی اودفتردرابشالہ ،ٹی ایس او دفتردرابشالہ، اگریکلچر ایکسٹیشن دفتربنون ،پی ایچ سی نالی،بی ڈی اودفتردرابشالہ، گورنمنٹ فوڈسٹوربنون، ہائرسکینڈری سکول بھدت ، سب سنٹربھدت ، یونانی ڈسپنسری بھدت، آنگن واڑی سنٹرسلانہ بھدت وغیرہ کامعائینہ کیااوراس دوران متعددملازمین کوبلاجوازغیرحاضرپایاگیا۔انہوں نے کہاکہ غیرحاضر

مزید خبرں

 محلہ اپر بانڈی مہور میں پینے کے پانی کی شدیدقلت  ماہ رمضان میں بھی بنیادی سہولت سے محروم رکھنے کاالزام  زاہد ملک مہور//اگرچہ صوبہ جموں میں انتظامیہ نے ہرضلع میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے محکمہ جات کوہدایات دی ہیں کہ وہ ماہ رمضان کے دوران شہروگام میں لوگوں کواشیائے ضروریہ اوردیگرضروری خدمات کی فراہمی یقینی بنائے لیکن ا سکے باوجوداپر بانڈی مہور میں لوگ پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہیں اور پانی کی شدید قلت کے سبب شدیدمشکلات جھیل رہے ہیں۔مقامی لوگوں آزاد احمد،بہار دین ڈار،جملان دین ملک نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 20 سے زائد کنبے ایک ہفتے سے پانی سپلائی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ محلہ میں تعینات لائن مین سے جب پانی سپلائی بند کرنے کی وجہ پوچھی جاتی ہے تواس کا رویہ غیرمہذب ہوتاہے۔محلہ اپر بانڈی کے لوگوں نے انتظامیہ سے پرزورمانگ کی ہے کہ محلہ میں