تازہ ترین

رام بن میں یوتھ کانگریس کے زیراہتمام ریلی کاانعقاد

رام بن// رام بن کے نوجوانوں نے اتوار کو ایک ریلی کا انعقاد کیا جس میں کانگریس لیڈر اور سابقہ قومی صدرنیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا فیروز خان نے چناب ویلی کیلئے 5فیصد پہاڑی ریزرویشن یا ہل ڈیو لپمنٹ کونسل اور رام بن کیلئے یونیورسٹی کیمپس کا مطالبہ کیا ۔ریلی ڈاک بنگلہ سے شروع ہوکر مختلف بازاروں اور بس سٹینڈ سے گزرتے ہوئے مسجد مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی ۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ چناب ویلی کے مقامی نوجوان بے روزگار ہیں جس کی وجہ پاور پروجیکٹوں اور شاہرہ پر کام کرنے والی کمپنیوں میں ترجیح سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہرہ کی بری حالت ہے گذشتہ 4دنوں سے بحالی نہیں ہو سکی اور بجلی بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے ضلع کے عوام مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔نوجوانوں نے پہاڑی ریزرویشن ،ہل ڈیولپمنٹ کونسل اور رام بن میں یونیورسٹی کیمپس کے حق میں نعرے بلند کئے ۔خان نے کہا کہ جب تک ہم

کشتواڑمیں آتشزدگی ، گائو خانہ خاکستر،4 مویشی ہلاک

کشتواڑ// کشتواڑ کے علاقہ سمنا کالونی میں آج صبح سویرے مقامی شخص غلام حیدر باغوان کے پالتو مویشیوں کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ مقامی شخص کے گھریلو گائے شیڈ میں 4 مال مویشی تھے جن میں دو گائیں اور دو بچھڑے تھے جہاں رات کو آگ لگنے سے چاروں کی ہلاکت ہوئی جبکہ شیڈ بھی پوری طرح جل کر خاک میں مل گیا۔تفصیلات کے مطابق، مال مویشیوں کو شدید سردیوں سے بچانے کیلئے مقامی شخص غلام حیدر باغوان نے شیڈ میں رات کو آگ جلائی تھی تاکہ اس کے مال مویشی شدید سردیوں سے محفوظ رہیں لیکن بدقسمتی سے تحفظ کی کوشش بیکار ثابت ہوئی جس کی وجہ سے مقامی شخص کو کافی زیادہ نقصان کو سامنا کرنا پڑا۔  

ڈائریکٹر ہیلتھ سروس جموں کا کشتواڑ کے متعدد علاقوں کا دورہ

کشتواڑ// ڈائریکٹر ہیلتھ سروس جموں ڈاکٹر سمیر مٹو نے آج ضلع کشتواڑ کے متعدد علاقوں کا دورہ اور حالات کا بہتر جائزہ لیا۔ اس دوران، ڈائریکٹر نے دوردراز علاقوںمڑوہ اور دچھن کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا اور مقامی مریضوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈاکٹروں کو سخت ہدایت دی۔علاقہ مڑوہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈائرکٹر نے ایک ڈاکٹر کو دیگر علاقہ میں منتقل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ علاقہ مڑوہ کے ضلع اسپتال پہنچے میں کافی وقت لگتا ہے لہذا متعلقہ حکام کی کوشش ہے کہ مقامی لوگوں کو ان کے آبائی علاقے میں تمام طبعی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دریں اثنا، ڈائریکٹر مٹو نے ضلع اسپتال کشتواڑ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعدد مریضوں سے بات چیت کرکے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ عام مریضوں اور دوردراز علاقوں سے وابستہ مریضوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں۔ نمائندہ سے گفتگو کے دوران انہوں نے

ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کا دورۂ گول

گول//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجا ز بٹ نے آج گول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برف باری سے ہوئے مسائل کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ سی ایم او رام بن ،ایکسن پی ڈبلیو ڈی و دوسرے آفیسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے ڈاک بنگلہ گول میں لوگوں کے وفد سے ملاقات کی اور یہاں عوامی مسائل سنے اورانہیں یقین دلایا کہ جلد اُن کے مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید برف باری یہ اللہ کی طرف سے ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے لوگوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ محکمہ جات کا بھر پور ساتھ دیں ۔انہوں نے گریف حکام سے کہا کہ کل تک گول بازار میں برف ہٹایا جائے اور گول رام بن سڑک پر بلا خلل آمد ورفت کو بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید برف باری سے باغات اور مکانات کا جو نقصان پہنچا ہے محکمہ مال اور محکمہ باغات اس کی فہرست تیارکر رہے ہیں اور متاثرین کو بھر پور امداد دی جائے گی ۔انہوں نے بعد میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گول کا پید

بانہال ۔ نوگام میں ہرن محکمہ جنگلی حیاتیات کے سپرد

بانہال // شاہراہ پر واقع بانہال کے نوگام کے علاقے میں ایک منفرد واقع میں لوگوں نے برف میں پھنسے ایک ہرن کو پکڑ کر اسے محکمہ جنگلی حیات کے سپرد کر دیا ہے۔ اگرچہ بانہال کے نوگام ، زبن اور چنگ مال چنجلو کی پہاڑیوں پر اس نایاب جانور کی موجودگی کے بارے میں ماضی سے شواہد مل رہے ہیں تاہم کم و بیش چالیس سال بعد بانہال کے علاقے سے ہرن کی موجودگی نے متعلقہ محکمے پر کئی سوالات پیدا کئے ہیں اور اس نایاب جنگلی جانور کے تحفظ اور موجودگی کو لیکر محکمہ جنگلی حیات کے پاس کوئی خاص خبر اور پلان ہی نہیں ہے۔ لوگوں کی طرف سے ہرن پکڑنے کی خبر کے بعد پولیس، محکمہ جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نوگام بانہال پہنچے اور عوام نے بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہرن کو محکمہ کے سپرد کیا۔   

مزید خبریں

 نوجوان کی موت پرسروڑی کا اظہار افسوس کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے دربیل کے بارہ سالہ کرن سنگھ ولد اشوک کمار کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ۔واضح رہے کرن سنگھ کا تعلق ضلع کشتواڑکی تحصیل مغلمیدان کے دربیل سے تھا جو ایک برفانی تودے کی زد میںآگئے اور دنیا سے چل بسے ۔اس سلسلہ میں سروڑی نے مرحوم کی موت پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے اظہار تعزیت کیا ۔موصوف نے کہا کہ اس دکھ کو بیان کرنے کیلئے ان کے پاس لفظ نہیں ہیں ۔وہیں سروڑی نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار کنبے کو دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا رلیف کے طور پر دیا جائے ۔قابل ذکر ہے کہ جب برفانی تودے نے گائوں کو اپنی زد میں لیا تو کرن سنگھ لا پتہ ہو گئے جو ایک شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے ۔وہیںسروڑی نے دراب شالہ کے کلی گاڑ علاقہ کا دورہ کر کے برف ہٹانے کے کام کا جائزہ ل