دھونی وجے ہزارے ٹرافی میں کھیل سکتے ہیں

نئی دہلی/سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی گھریلو وجے ہزارے ٹرافی یک روزہ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے لئے کھیل سکتے ہیں۔جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد گھریلو ٹیم میں دھونی کے کھیلنے کی امید بندھی ہے ۔ وہ جھارکھنڈ کی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں لیکن وہ گروپ لیگ میں اس کی طرف سے کھیلنے نہیں اترے تھے ۔ وہ حال ہی میں ایشیا کپ میں بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔دھونی گزشتہ کچھ وقت سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور ان کی بلے بازی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی محدود اووروں کے فارمیٹ میں ہی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ برس 15 ون ڈے اور سات ٹی۔20 بین الاقوامی میچوں میں ہی حصہ لیا ہے جبکہ گھریلو کرکٹ میں بھی وہ حصہ نہیں لیتے ۔ وجے ہزارے ٹرافی کے سبھی ناک آ¶ٹ میچ بینگلورو میں کھیلیں جائیں

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کو جیت کے لیے 326 رنز، پاکستان کو سات وکٹیں درکار

دبئی/دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 462 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام پر 136 رنز بنائے ہیں اور ان کی سات وکٹیں باقی ہیں۔دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں ان کے اوپنرز نے 87 رنز کا آغاز دیا لیکن ا±س کے بعد تین وکٹیں یکے بعد دیگرے گر گئیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے اننگز کے 30ویں اوور میں پہلے آرون فنچ کو 49 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا جس کے بعد اسی اوور کی آخری گیند پر انھوں نے نئے آنے والے شان مارش کو صفر پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ کروا دیا۔آسٹریلوی اوپنرز نے 87 رنز کی شراکت قائم کی اور لیکن اپنا پہلا میچ کھیلنے والے آرون فنچ پہلی

تازہ ترین