تازہ ترین

پرویز رسول کی بدولت جموں وکشمیر 4وکٹ سے جیتا

چنئی/ کپتان پرویز رسول کی ناٹ آؤٹ 71 رن کی میچ فاتح اننگز سے جموں کشمیر نے تمل ناڈو کو گروپ سی میں چار وکٹ سے شکست دے دی۔ تمل ناڈو کی ٹیم 39.4 اوور میں 168 رن پر سمٹ گئی جبکہ جموں کشمیر نے 40.3 اوور میں چھ وکٹ پر 169 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔ جموں کشمیر کی سات میچوں میں یہ پہلی جیت ہے جبکہ تمل ناڈو کی اتنے ہی میچوں میں یہ دوسری شکست ہے ۔جھارکھنڈ نے گجرات کو شکست دی، کوارٹر فائنل کا دعوی مضبوطچنئی، (یو این آئی ) تیز گیندباز ورون آرون (21 رن پر 3 وکٹ) کی شاندار بولنگ اور کپتان ایشان کشن (64) کی بہترین نصف سنچری سے جھارکھنڈ نے گجرات کو اتوار کو گروپ سی میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اپنا دعوی مضبوط کر لیا۔جھارکھنڈ نے گجرات کو صرف 25 اوور میں 107 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد 21.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 108 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ جھارکھنڈ کی آ

جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کا نیا آئین

سرینگر//ڈسٹرکٹ کرکٹ فورم پلوامہ کی طرف سے جموں وکشمیر کرکٹ کونسل کیلئے نئے آئین ، جس کے تحت تمام اضلاع کو یکساں حقوق دئے گئے ہیں، کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کے قابل ایس اے ایچ کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس سے پہلے ریاست کے دیگر اضلاع اس آئین کیلئے دہائیوں سے کوششیں کررہے تھے اور اس خوشگوار قدم سے ریاست میں کرکٹ کی مجموعی سطح پراصلاح ہوگی اور چھوٹے دیہات اور قصبوں سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم ہونگے ۔