تازہ ترین

یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے چمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کو اپنے نام کرلیا

سری نگر/ یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے اتوار کے روز ٹی آر سی گرائونڈ میں ویلی کرکٹ کلب کو 19 رنوں سے شکست دیکر چمپئنز ٹرافی 2019 کے دوسرے ایڈیشن کو اپنے نام کرلیا۔چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ نے کیا تھا اور اس میں وادی کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ویلی کرکٹ کلب نے فائنل مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے 29 اعشاریہ پانچ اوورس میں 200 رنز بنائے ۔ لطیف نے 56 جبکہ زاہد نے 26 رنز بنائے ۔ ویلی کرکٹ کلب کے لئے جاوید نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویلی کرکٹ کلب ٹیم مقررہ 30 اوورس میں محض 181 رنز بنا پائی اور یوں ٹورنامنٹ کا فائنل 19 رنز سے ہار گئی۔ یو سی سی کے لئے سید ساگر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ساگر کو گیند اور بلے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مقابلے کے بع

وراٹ کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی، ہاردک کو آرام

ممبئی/قومی سلیکٹرز نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کی کپتانی کو وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تقسیم کرنے کی قیاس آرائیوں اور تجاویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وراٹ کو ویسٹ انڈیز کے آئندہ دورے کے لئے تینوں فارمیٹ میں کپتان مقرر کیا ہے جبکہ مہندر سنگھ دھونی کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے اور آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کو اس دورے سے مکمل طور آرام دیا گیا ہے ۔ ہندستان کو اگست-ستمبر میں ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے میں تین ٹوئنٹی -20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ یہ دو ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے ۔ روہت شرما ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 میں نائب کپتان ہوں گے جبکہ اجنکیا رہانے ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے ۔ اس دورے کے لئے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو جگہ نہیں ملی ہے جنہوں نے خود کو اس دورے کے لئے دستیاب قرار نہیں دیا تھا۔ ایک چونکانے والے فیصلے میں آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کو آرام دیا گیا ہے