بھارت کامقابلہ آج ویسٹ انڈیزسے ہوگا

مانچسٹر؍ ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے ساتھ سیمی فائنل کی اپنی امیدوں کو مضبوط کرنے کے لیے اترے گی۔وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک میچ منسوخ ہونے کے بعد ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے فی الحال 9 پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی کر چکی ہے اور اب باقی تین پائیدانوں کیلئے نیوزی لینڈ، ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہے ۔ ہندوستانی ٹیم یہ کوشش کرے گی کہ وہ ہر حال میں باقی میچوں میں اپنی کارکردگی سے پوزیشن مضبوط کر لے ۔اولڈ ٹریفورڈ میں جمعرات کو ہونے والے میچ میں ٹیم انڈیا کا پلڑاویسٹ انڈیزپر بھاری مانا جا رہا ہے جو ٹورنامنٹ میں اب تک صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے اپنے چھ میچوں میں ایک جیت اور چار میں شکست جبکہ ایک میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیمی فائنل کی دو

ڈیوڈ وارنر رواں ورلڈ کپ میں 500 رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے

 لندن؍ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر رواں ورلڈ کپ میں 500 رنزکے سنگ میل پر پہنچنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف گذشتہ روز لارڈز میں 53 رنز کی اننگز کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا، وارنر نے یہ رنز 87.26 کی اوسط سے بنائے ہیں، ان سے قبل ایک ورلڈ کپ میں 500 یا اس سے زائد رنز اسکورکرنے والوں میں سچن ٹنڈولکر (1996، 2003)، میتھیو ہیڈن (2007)، تلکارتنے دلشان (2011)، مارٹن گپٹل (2015) شامل ہیں۔  

تازہ ترین