تازہ ترین

ورلڈ کپ 2019 | بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کی نذر

برسٹل// ورلڈ کپ 2019 میں منگلوار کو کھیلا جانے والا بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کی باعث منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برسٹل میں بادل پھر برس پڑے، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ بھی منسوخ ہوگیا، بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ورلڈ کپ 2019 سب سے زیادہ میچز منسوخ ہونے والا ورلڈ کپ بن گیا۔بارش سے متاثر ہونے والا یہ پہلا میچ نہیں، رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ کو بارش شدید متاثر کر رہی ہے۔ یکے بعد دیگرے میچز بارش کی زد میں آرہے ہیں۔اس سے قبل پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوچکا ہے جبکہ بارش کے باعث میچز میں تاخیر اور مختصر اوورز کا کھیل بھی معمول کی بات بن گیا ہے۔اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے کئی میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں، جب کہ مزید میچز کی منسوخی کا بھی خدشہ ہے۔سوشل میڈیا پر بار

انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے شکھر ورلڈ کپ سے باہر

لندن// ہندوستان کی گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت میں سنچری بنانے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں جس سے ہندستان کو گہرا جھٹکا لگا ہے ۔ شکھر اس چوٹ کی وجہ سے کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے ۔ شکھر کو آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے میچ کے دوران چوٹ لگی تھی۔ شکھر کو تیز بولر پیٹ کمنز کے باؤنسر پر گیند انگوٹھے پر لگی تھی۔ شکھر درد کے باوجود کریز پر ڈٹے رہے تھے اور انہوں نے 109 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا۔ ہندستانی اوپنر انگوٹھے پر چوٹ لگنے کے بعد بیٹ پر اپنے نچلے ہاتھ کو ہٹاتے ہوئے بلے بازی کر رہے تھے ۔ لیکن جیسے جیسے ان کی اننگز آگے بڑھتی رہی وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے شاٹ کھیلتے رہے ۔ لیکن شکھر نے آسٹریلی