ہارون لیگ کا دوسرا ایڈیشن: 1200کھلاڑیوں کی نیلامی ،ہر فرنچائزی کو16کھلاڑی لینے تھے

سرینگر//ہارون لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے اتوار کو کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی۔ہارون لیگ کے دوسرے ایڈیشن جواگلے ماہ چندہ پورہ ہارون میں کھیلا جائے گا، میں32ٹیمیں حصہ لیں گی ۔1200کھلاڑیوں کی نیلامی میں ہر ایک فرنچائزی کو16کھلاڑیوں کاانتخاب کرنا تھا۔آرگنائزرس کے مطابق ہر ایک فرنچائزی کو 80000روپے کا بجٹ دیاگیا تھااور10000کی کیٹگری صرف چار کھلاڑیوں کی خرید تک محدود تھی ۔کم سے کم بولی1000روپے مقرر تھی اور زیادہ سے زیادہ10000۔ہرایک فرنچائزی کو 10000کی کیٹگری میں صرف چار کھلاڑی منتخب کرنے تھے۔نیلامی کے دوران ٹیم کوزیادہ سے زیادہ80000روپے کا خرچہ کرنے کی حد تھی ۔گزشتہ برس کاایڈیشن کافی کامیاب تھا اور اس سال ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔   

خورشید گنائی نے جے ٹی جی سی میں دوسرے جموں مہا اتسو گالف کپ کا آغاز کیا

جموں //محکمہ سیاحت جموں کی طرف سے جموں توی گالف کورس کے اشتراک سے منعقدہ دوسرے جموں مہا اتسو گالف کپ 2019 کا گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آغاز کیا ۔ یہ ٹورنامنٹ جموں میں گالف کھیل کو بڑھاوا دینے اور صحت مند رہن سہن کو یقینی بنانے کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ مشیر موصوف نے ٹورنامنٹ کے شرکاء کی ستایش کرتے ہوئے جموں مہا اتسو کے دوران اس طرح کا مقابلہ منعقد کرنے کیلئے ڈائریکٹر ٹورازم جموں او پی بھگت اور سیکرٹری جے ٹی جی سی ہتیش گپتا کو مبارکباد دی ۔ خورشید گنائی نے سیکرٹری موصوف کو ہدایت دی کہ وہ گالف کورس میں ارکان کیلئے سہولیات میں مزید بہتری لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گالف کورس میں سومنگ پول تعمیر کرنے کیلئے فوری طور سے منصوبہ تیار کیا جانا چاہئیے ۔ سیکرٹری کے مطابق آج کے ٹورنامنٹ میں 96 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ جن کا تعلق ریاست کے مختلف علاقوں سے تھا اور انہیں مختلف زمروں میں تقسیم کی

تازہ ترین