تازہ ترین

سمندری طوفان ’تتلی ‘ آندھرا پردیش سے 230کلومیٹر دور

نئی دہلی// خلیج بنگال میں اٹھا سمندری طوفان 'تتلی' آج صبح ساڑھے گیارہ بجے آندھراپردیش کے کلنگاپتنم سے 230کلومیٹر اور اوڈیشہ کے گوپال پور سے 280کلومیٹر کی دوری پر پہنچ چکا تھا۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق 'تتلی' پندرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ اس کے آئندہ 12 گھنٹے میں مزید خطرناک شکل اختیار کرنے کا اندیشہ ہے ۔محکمہ نے بتایا کہ طوفان گوپال پور اور کلنگاپتنم کے درمیان جمعرات کی صبح ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس کے بعد اس کے شمال مشرق کی طرف مڑھ کر اودیشہ کے شالی حصہ سے ہوتے ہوئے مغربی بنگال کے گنگاکے میدانی علاقوں کی طرف بڑھنے کااندازہ ہے ۔ جمعرات کی نصف رات تک یہ نہایت سنگین طوفان سے سمندری طوفان میں اور اس کے بعد گہرے دباو کے علاقہ میں تبدیل ہوجائے گا۔ جمعرات کی صبح 5.30بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک متاثرہ علاقوں میں 140کلومیٹر سے 150کلومی

فرخا ایکسپریس کے5 ڈبے پٹری سے اترے 6 کی موت

رائے بریلی//مغربی بنگال کے مالدا ٹاؤن سے دلی جنکشن جانے والی 14003 نیو فرخا ایکسپریس ٹرین کے انجن اور 9 کوچ آج صبح اترپردیش میں رائے بریلی کے نزدیک ہرچند پور اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئے جس کے سبب کم از کم چھ افراد کی موت جبکہ 21 دیگر زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے ۔ موصولہ اطاعات کے مطابق فرخا ایکسپریس اترپردیش کی راجدھانی لکھنٔو سے 65 کلومیٹر دور ہرچند پور اسٹیشن کے آؤٹر پر غلط ٹریک پر چلے جانے کی وجہ سے صبح تقریباً چھ بجکر 5 منٹ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس دوران اس کے انجن اور 9 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس میں کم از کم چھ مسافروں کی موت اور 21 دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے بورڈ کے چیئرمین اشونی لوہانی، شمالی ریلوے کے جنرل مینیجر وشویشور چوبے اور دیگر افسران جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے اس ریل حادثے میں مارے جا

نواز شریف کا وزارتِ داخلہ کو خط

اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے وزارتِ داخلہ سے انہیں فہرست سے نکالنے کی درخواست کردی۔سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے اپنے نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کو خط لکھا گیا۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو غیر قانونی اقدام قرار دے دیا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ’ای سی ایل میں نام ڈال کر آئین کے آرٹیکل 4، 15 اور 25 کی خلاف ورزی کی گئی، جبکہ احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام سے بری کیا‘۔خط میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملزمان پر کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی بنیاد پر سزا م

رافیل سودا: سپریم کورٹ نے مرکز سے فیصلہ سازی کی مکمل تفصیلات مانگ لی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے رافیل لڑاکا طیارے سودے کو حتمی شکل دینے سے متعلق فیصلہ سازی کی کارروائی کی مکمل تفصیلات دستیاب کرانے کو کہا ہے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی تین رکنی بنچ نے اس معاملہ میں دائر ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بدھ کو مرکزی حکومت کو اس سودے کو حتمی شکل دینے والے فیصلہ کی کارروائی کی مکمل تفصیلات ایک سیل بند لفافہ میں دینے کو کہا ہے ۔  بنچ نے کہا کہ وہ اس وقت مرکزی حکومت کو کوئی نوٹس جاری نہیں کر رہی ہے ۔ اس درخواست میں فرانس کی کمپنی' دسالٹ' کے ذریعہ ریلائنس کو دئیے گئے معاہدوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے ۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ میں اب 29 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ قابل غور ہے کہ رافیل لڑاکا طیارے سودے کو لے کر کانگریس مرکز کی مودی حکومت پر زبردست بے ضابطگیوں کا الزام لگا رہی ہے ۔ کا

راہل نے مودی پر رافیل معاملہ میں طنز کیا

نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سپریم کورٹ کے ذریعہ رافیل طیارہ سودے کی خریداری کے عمل کی معلومات مانگے جانے پر وزیراعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے کہاکہ اس کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے بدھ کو اس پر ٹوئٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے رافیل سودے کے عمل کی معلومات دینے کے لئے کہا ہے ۔ جواب بہت آسان ہے ۔ وزیراعظم نے یہ فیصلہ کیا۔ ان کے فیصلے کو صحیح ٹھہرانے والا عمل چل رہا ہے ۔ اس عمل کی شروعات ہوچکی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر دفاع آج رات فرانس جارہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے بدھ کو مرکز سے رافیل جنگی طیارہ سودے کو حتمی شکل دینے سے متعلق عمل کی پوری معلومات دستیاب کرانے کے لئے کہا ہے ۔اس سے پہلے کانگریس کے ترجمان ایس جے پال ریڈی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس می

مرکز میں بی جے پی حکومت آنے پر باہرہوگا ایک ایک درانداز : امت شاہ

گوالیار//بھارتیہ جنتا پارٹی صدر امت شاہ نے کانگریس اور ترنمول کانگریس پر بنگلہ دیشی دراندازوں کو اپنا'ووٹ بینک' بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 میں مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بننے پر تمام دراندازوں کو ملک سے باہر کیا جائے گا۔  شاہ کل دیر شام یہاں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی طرف سے منعقد'یووا سمیلن' سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر ایسا کوئی غریب گھر نہیں ہوگا، جس میں چولہا نہ ہو. ہر غریب کے لئے ٹوائلٹ ہوگا۔ درانداز ملک سے باہر ہوں گے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس سے پہلے دراندازوں کو کانگریس سے لے کر ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت ووٹ بینک سمجھتی تھی۔ دراندازوں کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں بھی ان کی حکومت کے نمائندوں نے رونا رویا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام میں این آر سی کے بعد دراندازوں