تازہ ترین

پاک ۔افغان تعلقات: پاکستان کا جلال آباد میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

اسلام آباد //پاکستان نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ قونصل خانے سے ویزوں کے اجرا کا عمل پیر، آٹھ اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوجائے گا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے قونصل خانے کے آپریشنز بحال کرنے کا فیصلہ افغان حکومت کی جانب سے قونصل خانے کو تمام ضروری اور درکار سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد کیا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے قونصل خانہ دوبارہ کھلنے کے بعد جلال آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں آباد افغان شہری پاکستان کے ویزے کے حصول کے لیے پیر سے قونصل خانے سے رجوع کرسکتے ہیں۔پاکستان کی حکومت نے 30 اگست کو ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں واقع اپنا قونصل خانہ سکیورٹی وجوہات کی بنی

طالبان کیساتھ تصادم میں10 افغانستان پولس اہلکار ہلاک

کابل//شاہراہوں کے قبضے کی لڑائی کے درمیان طالبان نے سینٹرل افغانستان کے وردک صوبے میں دس پولس اہلکار کو ہلاک کردیاہے ۔ یہ اطلاع اتوار کو سرکاری ذرائع نے دی۔سینئر پولس افسرنے بتایا کہ 'طالبان نے سنیچر کو وردک کے سعیدآباد ضلع کے سرکاری عمارت کو آگ کے حوالے کردیا جس میں پولس سربراہ سمیت 9 پولس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں پر دوبارہ کنٹرول کے لئے پڑوسی صوبوں سے مزید نفری بھیجی گئی ہے ۔عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اہم اسٹریٹیجک صوبوں خاص طور سے غزنی کے قریب وردک میں مسلسل انتہاپسندوں کی طرف سے حملے ہورہے ہیں۔ پورے ملک میں پارلیمانی الیکشن سے دو ہفتے قبل افغانستان میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیسے کئے جاسکتے ہیں۔افسران کے مطابق افغان فوجیوں نے طالبان انتہاپسندوں کو افغانستان کی راجدھانی کابل اور بڑے جنوبی شہر قندھار سے جوڑنے والی شاہراہ سے بھگادیا ہے ۔ وردک اور

اتراکھنڈ انو یٹمنٹ کانفرنس کا اہتمام

دہرہ دون//وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی صحت مند ترقی کے لئے ریاستوں کے درمیان صنعتی مقابلہ آرائی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف 'میک ان انڈیا' کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا بلکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت دنیا کے سامنے اور مضبوطی کے ساتھ نکھر کر سامنے آئے گی۔مسٹر مودی نے اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون میں اتوار کو ریاست کی پہلی اتراکھنڈ انویسمنٹ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میک ان انڈیا' صرف ہندوستان کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ہے ۔ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سب سے شاندار ماحول تیار کیا گیا ہے اوراس کی وجہ سے ہندوستان ہر شعبہ میں دنیا کا منوفیکچرنگ ہب بن سکتا ہے ۔ ملک میں موبائل بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری قائم کی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان دنیا کے سرمایہ کاروں کے لئے توجہ کا مرکزبن رہا ہے اوراس کی وجہ یہاں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے

اتحاد کیلئے کانگریس۔بی جے پی کے علاوہ بھی ہیں متبادل: اویسی

الیکشن کمیشن نے تلنگانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اورمیزورم میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ کمیشن نے چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد کے ممبرپارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اس کا استقبال کرتے ہوئے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی دیگر موضوعات سے توجہ ہٹانے کے لئے مندرکے مدعے پرالیکشن میں ایک بار پھرپولرائزیشن کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی الیکشن کے بعد ہم عظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔اس کے ساتھ ہی اویسی نے واضح الفاظ میں یہ بھی کہا کہ صرف کانگریس یا بی جے پی ہی  متبادل نہیں ہیں، ان کیعلاوہ بھی کئی متبادل ہیں۔  حیدرآباد کے ممبرپارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ نامزدگی داخل کرنے میں بہت وقت ہے، اس لئے